Aanchal Sep-16

آپ کی صحت

ڈکٹر ہاشم مرزا

نعمان اکرم ملتان سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتائیں۔
محترم آپ اپنے ذہن کو صحیح رخ پر لگائیں یہ آپ کا ذہنی معاملہ ہے یہ دوا کے بغیر آپ کی اپنی کوشش سے ہی صحیح ہوگا۔
عروسہ باقر ڈیرہ غازی خان سے لکھتی ہیں کہ میں بڑی امید کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہی ہوں میں نے مختلف ڈاکٹروں سے کافی علاج کرایا مگر افاقہ نہ ہوا میں امید کرتی ہوں کہ آپ کے علاج سے مجھے اس مرض سے چھٹکارا مل جائے گا۔ مجھے ہلکا بخار رہتا ہے کھانا ہضم نہیں ہوتا، معدے پر جلن رہتی ہے دن بہ دن کمزور ہوتی جا رہی ہوں پیٹ میں کیڑوں کی دوائی ڈاکٹر نے دی تھی ایک ہفتے آرام آیا پھر وہی حال معدے کی خرابی کی وجہ سے منہ پر دانے نکلتے ہیں پلیز اس کا علاج بتادیں دوسرا مسئلہ میری امی کا ہے انہیں ہر وقت نزلہ زکام رہتا ہے۔
محترمہ آپ NATRUM PHOS 6X کی چار چار گولی تینوں وقت کھانے سے پہلے کھا لیا کریں اور اپنی والدہ کو TEUCRIUM-3X کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے والدہ کو دیا کریں۔
سکینہ جمیل قریشی بہاولپور سے لکھتی ہیں کہ مجھے بہت سی بیماریاں ہیں مکمل کیفیت لکھ رہی ہوں کوئی علاج بتائیں۔
محترمہ آپ SEPIA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں ان شاء اللہ آپ کی تمام تکالیف دور ہوجائیں گی۔
عائشہ کراچی سے لکھتی ہیں کہ میرا قد پانچ فٹ ہے قد بڑھانے کی دوا تجویز کردیں اور میرے ہاتھ پیر بہت پتلے ہیں اس کا علاج بتادیں۔
محترمہ آپ ALFALFA-Qکے دس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
محمد نیاز فوجی مانسہرہ سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر بال ہیں اور چہرے پر دانے اور کیل مہاسے بھی ہیں کمر میں بھی اکثر درد رہتا ہے کوئی دوا تجویز کریں۔
محترمہ آپ GRAPHITES-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں مبلغ 900 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں۔ APHRODITE کی ایک بوتل آپ کے گھر پہنچ جائے گی دو تین بوتل کے استعمال سے چہرے کے فالتو بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔
فرحت اقبال ٹانک سٹی سے لکھتی ہیں کہ میرے جسم پر بال بہت زیادہ ہیں خاص کر ٹانگوں پر ہیں۔ آپ پلیز مہربانی فرما کر مجھے کوئی ایسی دوا بتائیں جس سے جسم کے تمام بال ختم ہوجائیں۔
محترمہ آپ OLIUM JAC-3X کی ایک ایک گولی تینوں وقت کھانے سے پہلے کھایا کریں اور 900 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں ایفروڈائٹ کی ایک بوتل آپ کے گھر پہنچ جائے گی تین چار بوتل کے استعمال سے آپ کے بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ایفرڈائٹ کی کیا گارنٹی ہے۔
عبدالرحمان صادق آباد سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتادیں اور دوسرا مسئلہ میری چھوٹی کزن کا ہے اس کی عمر 14 سال ہے اس کے منہ اور گردن پر بال آرہے ہیں جو کالے ہوتے جا رہے ہیں اس کا علاج بتا دیں۔
محترم آپ STAPHISGARIA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔ مبلغ 900 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں ایفرڈائٹ کی ایک بوتل آپ کے گھر پہنچ جائے گی تین چار بوتل کے استعمال سے فالتو بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔
اعجاز فاروقی فیصل آباد سے لکھتے ہیں کہ میں اپنے ہاتھوں صحت برباد کرچکا ہوں جس کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں مکمل کیفیت لکھ رہا ہوں کوئی دوا تجویز فرمائیں۔
محترمہ آپ STAPHISGARIA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
فرح ناز سرگودھا سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتائیں۔
محترمہ آپ SABAL SERULATTA (Q) کے دس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں اور مبلغ 600 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں منی آرڈر فارم کے آخری کوپن پر اپنا مکمل پتا اور مطلوبہ دوا کا نام بی بیوٹی ضرور لکھ دیں یہ آپ کے گھر پہنچ جائے گی اس کا روزانہ مساج کریں۔
افشاں یاسر گوندل اٹاوہ سے لکھتی ہیں میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتائیں۔
محترمہ آپ CALC CARB-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں یہ جو آپ بہت سی دوائیاں لے رہی ہیں ان کا استعمال بند کریں اور مبلغ 700 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں ہیئر گروور آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ تین چار بوتل کے استعمال سے بال لمبے گھنے اور خوب صورت ہوجائیں گے۔
عمیرہ افتخار احمد منڈی بہائوالدین سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتادیں اور دوسرا مسئلہ میری بہن کا ہے اس کے مسوڑھے خراب ہیں جب بھی برش کرتی ہے تو مسوڑھوں سے خون آتا ہے مسوڑھے پھول گئے ہیں اور منہ سے بدبو بھی آتی ہے اس کے لیے کوئی اچھی سی دوا تجویز فرمائیے وہ بہت پریشان ہیں۔
محترمہ آپ SABAL SERULATA-Q کے دس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔ اس کے علاوہ 600 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں مساج کی BREAST BEAUTY آپ کے گھر پہنچ جائے گی دونوں چیزوں کے استعمال سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور بہن کو MERCSOL-6 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پلائیں۔
حافظ منیب الرحمان چکوال سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتادیں۔
محترم آپ CENERARIA EYE ڈراپس استعمال کریں ان شاء اللہ نظر میں بہتری آئے گی بیس سال کی عمر کے بعد قد بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا اپنا تیسرا مسئلہ کسی مقامی ڈاکٹر کو دکھائیں۔
ح ع ڈونگہ بونگہ سے لکھتی ہیں کہ بڑی آس سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں میرا خط شائع ضرور کرنا میرا پہلا مسئلہ ماہانہ نظام کا ہے جو دو، تین ماہ بعد آتے ہیں میرا دوسرا مسئلہ موٹاپے کا ہے میرا سینہ بھی بھاری ہوتا جا رہا ہے جبکہ میری عمر ابھی بیس سال ہے پہلے میں بہت کمزور تھی پر اب موٹی ہوتی جا رہی ہوں مجھے اس کا علاج بتادیں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔
محترمہ آپ SENECIO-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
نازیہ شاہین چشتیہ سے لکھتی ہیں کہ ڈاکٹر صاحب مجھے شدید قبض رہتا ہے کئی سال سے میں اس مرض میں مبتلا ہوں برائے مہربانی کوئی دوا تجویز کردیں میری عمر 60 سال ہے۔
محترمہ آپ HYDISASTIS-3X کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
محمد حنیف فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میری عمر اٹھائیس سال ہے میرے چہرے پر مردوں کی طرح داڑھی جیسے بال ہیں میرا ماہانہ نظام خراب ہے کبھی یہ نظام خود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے اور کبھی خراب ان بالوں کے مسئلے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں میں ان بالوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتی ہوں۔ دوسرا مسئلہ میری بہن کا ہے اس کی عمر چودہ سال ہے اس کا مسئلہ شائع کیے بغیر دوا بتائیں۔ محترم میری دوسری بہن کا رنگ سانولا ہے اور چہرے پر دانے نکلتے ہیں جو کہ نشان چھوڑ جاتے ہیں اس کی اسکن بہت روکھی ہے کوئی بھی کریم اس کی اسکن پر اثر نہیں کرتی محترم ڈاکٹر صاحب میں نے آپ کی بڑی تعریف سنی ہے اور بڑی امید کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہی ہوں پلیز میرا اور میری بہنوں کا مسئلہ حل کردیں آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔
محترمہ آپ PULSATILLA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں تین ماہ کا کورس مکمل کریں ان شاء اللہ ماہانہ نظام ٹھیک ہوجائے گا اور فالتو بالوں کے لیے OLIUM JAC-3X کی ایک گولی تینوں وقت کھانے سے پہلے لیا کریں اس کے علاوہ مبلغ 1500 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں ایفروڈائٹ بال ختم کرنے کے لیے اور بریسٹ بیوٹی بریسٹ کی خرابیوں دونوں دوائیں آپ کے گھر پہنچ جائیں گی اور بہن کی بریسٹ کے مسئلے کے لیے CHIMA PHILLA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پلائیں اور دوسری بہن کو GRAPHITES-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پلائیں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ن ک‘ ڈی جی خان میری عمر بیس سال ہے میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اکثر کھانسی زکام رہتا ہے کوئی ٹھنڈی گرم چیز بھی برداشت نہیں کرسکتی دو سال پہلے میں ایک اسکول میں جاب کرتی تھی تب مجھے یہ بیماری لگی تھی سردیوں میں زکام کا مسئلہ ہوا تھا پہلے خشک ہوتی ہے جب میڈیسن استعمال کرتی ہوں تو یہ بلغم میں تبدیل ہوجاتی ہے سردیاں شروع ہوتے ہی سینہ جکڑ جاتا ہے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے گرمیوں میں بھی یہی مسئلہ رہتا ہے کھانسی زکام اٹھتے ہی چھینکیں آنا شروع ہوجاتی ہے ناک سے پانی بہتا رہتا ہے علاج کروں تو ہفتہ دو ہفتہ آرام آجاتا ہے پھر وہی حالت ہوجاتی ہے بلغم حلق میں گرتا رہتا ہے سر بھاری رہتا ہے زکام کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اور میرے خاندان یعنی فیملی میں کسی کے ساتھ بھی یہ مسئلہ نہیں ہے پلیز میرا خط ضرور شائع کریں اور کوئی مناسب علاج بتادیں اس کے علاوہ دوسرا مسئلہ میری دوست کا ہے اس کے سر میں بہت درد رہتا ہے وہ بھی صرف کھوپڑی میں ہوتا ہے اور شدید قسم کا درد ہوتا ہے کبھی کبھی تو چوبیس گھنٹے رہتا ہے دوا کھانے سے وقتی آرام آتا ہے پھر وہی حال برائے مہربانی کوئی حل بتادیں جس سے مسئلہ حل ہوجائے۔
محترمہ آپ CALC CARB-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں اور اپنی دوست کو USENEABARB-3X کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے دیا کریں۔
فرحت نو شہرہ سے لکھتی ہیں کہ میرے ہاتھ پیروں پر سوجن آجاتی ہے جس پر انگلی کے دبانے پر گڑھا پڑ جاتا ہے پیشاب رک کر جلن کے ساتھ آتا ہے میں اپنی اس بیماری سے بہت پریشان ہوں۔
محترمہ آپ APIS MELL-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
ڈاکٹر شمسہ کنول جہلم سے لکھتی ہیں کہ میری والدہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور میں خود ڈی ایچ ایم ایس ڈاکٹر ہوں میری والدہ نے زیادتی کے ایک کیس میں آپ سے مشورہ طلب کیا تھا آپ کی دی ہوئی دوا انتہائی کامیاب رہی کسی کو کوئی شک تک نہ ہوا میں اپنی ایک مریضہ کی مکمل کیفیت لکھ رہی ہوں مسئلہ شائع کیے بغیر حل بتائیں۔
محترمہ آپ SEPIA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے مریضہ کو پلائیں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
خورشید احمد سیالکوٹ سے لکھتے ہیں کہ میری کمر میں شدید درد رہتا ہے ڈاکٹر مہروں کی خرابی بتاتے ہیں۔
محترم آپ THRIDION-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
کنیز فاطمہ ملتان سے لکھتی ہیں کہ میرے جسم میں درد رہتا ہے صبح اٹھا نہیں جاتا بڑی مشکل سے حرکت کرتی ہوں پھر درد میں کچھ کمی واقع ہوتی ہے اس کے بعد چلنے پھرنے کے قابل ہوتی ہوں۔
محترمہ آپ RHUS TOX-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
رخسانہ کراچی سے لکھتی ہیں کہ مجھے یوٹرس میں رسولی ہے کیا ہومیو پیتھک میں اس کا کوئی علاج ہے۔
محترمہ آپ تمام میڈیکل رپورٹس لے کر کلینک پر تشریف لائیں ان شاء اللہ آپ کا علاج ہوجائے گا۔
فیاض بیگ فیصل آباد سے لکھتے ہیں کہ مجھے پیشاب میں تکلیف ہے پیشاب کرنے کے باوجود بیٹھے رہنا پڑتا ہے ڈاکٹر لوگ پروسٹیڈ کے آپریشن کرانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ میں آپریشن سے بہت ڈرتا ہوں آپریشن نہیں کرانا چاہتا۔
محترمہ آپ CONIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں پھر بھی اگر تکلیف نہ جائے تو آپریشن ضروری ہے۔
ملاقات اور منی آرڈر کرنے کا پتا۔
صبح 10 تا 1 بجے شام 6 تا 9 بجے فون نمبر 021-36997059 ہومیو ڈاکٹر محمد ہاشم مرزا کلینک دکان نمبر C-5 کے ڈی اے فلیٹس فیز 4 شادمان ٹائون نمبر 2، سیکٹر -14 B نارتھ کراچی 75850
خط لکھنے کا پتا
آپ کی صحت ماہنامہ آنچل کراچی پوسٹ بکس 75 کراچی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close