Hijaab Apr-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
اپریل 2017ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
سب سے پہلے میں ان تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتی ہوں جنہوں نے مجھے آنچل کی سالگرہ پر تحائف ارسال کیے، سالگرہ نمبر کی پسندیدگی اور اپنی خصوصی دعائوں سے نوازا ہے اللہ سبحان و تعالیٰ ان تمام بہنوں کی پر خلوص دعائیں قبول فرمائے، آمین۔
یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ہی فضل و کرم ہے کہ اس نے آپ کے اس ماہنامہ حجاب کو قاری بہنوں کی پسندیدگی کے قابل بنایا میری اور میری ساتھیوں کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ بہنوں کو مطمئن کیا جاسکے ان کی تحریریں ان کے افکار اور آراء کو جگہ دی جاسکے لیکن ہماری مجبوری یہ ہے کہ صفحات محدود ہیں اور طلب بہت زیادہ، کچھ میری بہنوں کی یہ جائز شکایت ہے کہ ان کا نمبر ہی نہیں آتا ایسی تمام بہنوں سے معذرت کیونکہ ایک جیسے مضمون، خیالات کے کئی کئی خطوط ہوتے ہیں ان میں جو بہتر یا بہترین ہوتا ہے وہ جگہ پا لیتا ہے منتظم اور مدیر خصوصی طاہر احمد سے کہا تو ہے کہ وہ کچھ صفحات مزید کالموں کے لیے دیں ان کا کہنا ہے کہ ایسا تب ہی ممکن ہے کہ کسی افسانے کو شائع نہ کیا جائے اس کی جگہ آپ کالم لگا دیں لیکن ایسا اس لیے ممکن نہیں ہے کہ پہلے ہی بہت سی بہنوں کو خصوصاً نئی لکھنے والی بہنوں کو شکایت ہے کہ ان کا نمبر ہی نہیں آتا بہرحال ہماری کوشش تو یہی ہے کہ سب ہی بہنوں کو مطمئن کیا جاسکے آپ کی دعائوں اور محبتوں کا ایک بار پھر شکریہ اب چلتے ہیں اس ماہ کے حجاب کی طرف۔
…}} اس ماہ کے ستارے{{…
کج مینوں مرن دا شوق وی سی
رسم و رواج اور روایات میں جکڑی تحریر ریحانہ آفتاب کے دلکش انداز میں۔
وہ اک خطا
معمولی خطا پر انسان کو کیسے گناہ گار ٹھہرایا جاتا ہے جانیے خدیجہ جلال کے انداز میں۔
کڑوا سچ
ایک ایسی تلخ حقیقت جو بہت سوں کے لیے پچھتاوے کا سبب بنی سلمیٰ فہیم گل کا خصوصی ناولٹ۔
توبہ یہ اپریل فول
اپریل فول کے لیے خصوصی دلکش تحریر حیاء بخاری کے طربیہ انداز میں۔
ادھوری سوچ
صورت کو سیرت پر فوقیت دینے والوں کی کہانی ماورا طلحہٰ کی زبانی۔
رویا من تنہا تنہا
شب عالم کی تنہائی میں گناہوں کا کفارہ چُکاتے شخص کا احوال سعدیہ عابد کی دلکش کاوش۔
من مسیحا
کوئی چارہ گر بن کر جب سامنے آئے تو ہر دکھ کا مداوا ہوجاتا ہے۔ بشریٰ ماہا پہلی مرتبہ شریک محفل ہیں۔
کچھ کھونے سے پہلے
اپریل فول کے حوالے سے مدیحہ کنول کی خصوصی تحریر۔
نشاط کار
حنا کامران اپنے مختصر افسانے کے سنگ پہلی مرتبہ شامل ہیں۔
مائی نی میں کنوں آکھاں
زندگی سے سمجھوتہ کرنا کیونکر سمجھ آیا جانیے مایام اعوان کے سنگ۔
یہ راہ مشکل نہیں
سیدھی اور صحیح راہ پر چلنا کیونکر ہوا آسان مریم مرتضیٰ کی اصلاحی تحریر۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close