Aanchal Aug-17

بیاض دل

میمونہ رومان

مدیحہ نورین مہک… گجرات

وہ بارش کے تسلسل میں
مجھے بوندوں کی مانند یاد ہے

ثانیہ مسکان… گوجر خان

گلزارو آبشار میں‘ سورج میں ‘ چاند میں
شرمارہی ہوں‘ عکس رخِ یار دیکھ کر

فرحت اشرف گھمن… سید والا

کس نے کہا تجھے کے انجان بن کے آیا کر
میرے دل کے آئینہ میں مہمان بن کے آیا کر
پاگل اک تجھے ہی تو بخشی ہے دل کی حکومت
یہ تیری سلطنت ہے تُو سلطان بن کے آیا کر

تسلیم قادر… منڈی بہائو الدین

کہانی میں کوئی تو ردو بدل کرو
میرا تم سے بچھڑنا بنتا ہی نہیں

طیبہ خاور سلطان… عزیز چک‘ وزیر آباد

کرتے ہیں اپنا دل‘ اپنی جان‘ اپنی محبت تیرے نام
میری زندگی کی وصیت پر اب حق ہے تمہارا

ناہید چوہدری… احسان پور

میرے چہرے سے میرا درد نہ پڑپائو گے وصیؔ
میری عادت ہے ہر بات پر مسکرادینا

پروین افضل شاہین… بہاولنگر

دولت نہیں خلوص کی یادوں کے پاس بھی
جیسے نہیں ہے پیار پیاروں کے پاس بھی
جیسی مہک ملی تیری یادوں کی بھیڑ میں
خوشبو نہیں ہے ایسی بہاروں کے پاس بھی

نجم انجم اعوان… کورنگی‘ کراچی

تم ایک ہی شخص کے بچھڑنے پر روتی ہو ہر دم
زینبؓ (بی بی)کا سوچ جس نے بھرے گھر کو کھودیا

حمدہ چوہدری… گجرات

پھر کیوں نہ جدائی ہمارا مقدر ٹھہرتی
ہم شریک سفر تو ہیں مگر ندی کے کناروں جیسے

فیاض اسحاق مہانہ… سلانوالی

دل یہ چاہتا ہے کوئی حسین سی بات ہو
خاموش تارے ہوں اور لمبی سی رات ہو
پھر رات بھر یہی گفتگو رہے
تم میری زندگی تم میری کائنات ہو

سیدہ جیا عباس کاظمی… تلہ گنگ

اس کے ہونٹوں پر شب و روز دلاسہ کیوں تھا
دوست ہی تھا تو مرے خون کا پیاسہ کیوں تھا
جب بھی اٹھتی ہے کوئی ٹیس تو سوچتی ہوں
وہ بھرے شہر میں میرا ہی شناسا کیوں تھا

انیقہ احمد… تلہ گنگ

ساون کے مہینے کی تو بس ساکھ بنی ہے
بادل ہوں تو برسات بھلا کب نہیں ہوتی

ثناء قریشی… ساہیوال

کرتے تو ہیں وہ یاد مجھے بہت خلوص سے مگر
ہوتا ہے یہ کمال بڑی مدتوں کے بعد

انعم… برنالی

ماتم کرو میں اپنے دکھوں پر
نہیں ہیں لمحے میسر مجھ کو انمؔ
اس کی پرانی یادوں میں
بہت مصروف ہوں میں

وقاص عمر بنگڑنو… حافظ آباد

کس شوق کے اثر میں ہوں
راہی ہوں سو سفر میں ہوں

گڑیا… حافظ آباد

میں سمجھ بیٹھی ہوں راستے میں
میری مسافتوں کا زوال ہو تم
جس کو سوچا مگر نہ لکھ پائے
شاعر کا وہ خیال ہو تم

اقرأ افضل جٹ… منچن آباد

آرزو یہ ہے کہ ان کو ہر نظر دیکھا کریں
ہم ہی ان کے سامنے ہوں وہ جدھر دیکھا کریں
اک طرف ہو ساری دنیا ایک طرف صورت تیری
ہم تجھے دنیا سے ہو کر بے خبر دیکھا کریں

عنزہ یونس… حافظ آباد

رات ڈھلنے لگی ہے سینوں میں
آگ سلگائو آبگینوں میں
دل عشاق کی خبر لینا
پھول کھلتے ہیں ان مہینوں میں

نورین انجم اعوان… کراچی

کلیاں ہاتھوں میں سجالینا پھول آنچل میں بھرلینا
ایسے بھی کبھی شام ڈھلے ہمیں بھی یاد کرلینا

بنت حوا… ملتان

سنو تم جب بھی ترازو میں تولنا مجھ کو
تو برابر میں فقط اک لفظ محبت لکھنا
گر کرنا چاہو عمر بھر کی حکومت مجھ پر
میرے ہاتھوں پر مہندی سے محبت لکھنا

مریم… گجرارت

سنا تھا قیامت کے دن کوئی کسی کا نہیں ہوگا
مگر یہ سلسلہ تو آج بھی عروج پر ہے

صدف مختار… بوسال مصور

قاتل کی یہ دلیل منصف نے مان لی
کہ مقتول خود گرا تھا خنجر کی نوک پر

لائبہ مختار…بوسال مصور

جو مجھے جانتا ہی نہیں
اس کا حق ہے کہ مجھے بُرا سمجھے

انیلا طالب… گوجرانوالہ

پاک پرچم کو گھروں کی چھتوں پر لہرانے والو
اس پرچم کی ردا بنت حوا کے حوالے کردو
اک پرچم لگانے سے تو نہ ہوگی ملک کی قیمت ادا
اپنی جان ‘ مال ‘ اولاد کو اس دھرتی پر قربان کردو

سائرہ خان… محمد پور دیوان

تجھے بھول جانے کی کوشش کبھی کامیاب نہ ہوسکی اے جان!
تیری یاد اک گلاب ہے جو ہوا چلی تو مہک اٹھی

حمیرا نوشین… منڈی بہائو الدین

محبت اور نفرت کی گواہی ایک ہوتی ہے
کہ دونوں ہی میں تنکا آنکھ کا شہیتر ہوتا ہے
ہر اک کو اپنی اپنی چھت کے نیچے نیند آتی ہے
بہت چھوٹا سا گھر بھی صورت جاگیر ہوتا ہے

ارم کمال… فیصل آباد

ان سے کہنا ہم مزے میں ہیں
بس اس کی یادیں بہت ستاتی ہیں
ان کی دوری کا غم نہیں ہے
بس ذرا پلکیں بھیگ جاتی ہیں

اقرأ لیاقت… حافظ آباد

کیا روگ دے رہی ہے بدلتے موسم کی رُت
مجھے یاد آرہے ہیں مجھے بھول جانے والے

ایس احمد… بہاولپور

وہ خفا ہیں ہم سے یہ دل نہیں مانتا
اتنے حسیں لوگ رضا روٹھانہیں کرتے

فائقہ سکندر فائی… لنگڑیال

ہماری بھی سنئے بڑی مزے کی ہے
زندگی سے یوں کھیلتے جیسے دوسروں کی ہے

شہزارہ شبیر… دوکھوا

جب بھی آتی ہیں میں ہینگ ہوجاتی ہوں
اس کی یادوں نے ایسا وائرس پھیلا رکھا ہے

سعدیہ حورعین حوریؔ… بنوں‘ کے پی کے

طمانیت کا جال پھیلا کے اپنی ہستی کے چار سو
اپنے اندر کرب کا اک طوفاں میں نے چھپا رکھا ہے

فائزہ بھٹی… پتوکی

ایک دن کی جو مل جاتی حکمرانی مجھے
قسم سے اس ملک میں تیری تصویر کا سکہ چلتا

گڑیا وقاص… حافظ آباد

ایک ہی بات ہے محبت میں
چاہے میں جیت جائوں چاہے وہ

ارم شہزادی…تلہ گنگ

دل پر کیا گزری وہ انجان کیا جانے
پیار کسے کہتے ہیں وہ نادان کیا جانے
ہوا کے ساتھ گھر اڑ گیا پرندے کا
کیسے بنا تھا گھونسلہ وہ طوفان کیا جانے

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
× How can I help you?
Close