Hijaab Nov 15

حمد و نعت

بہزادالکھنوی/ادیب رائے پوری

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

تمہاری یاد سے دل کو ہیں راحتیں کیا کیا
تمہارے ذکر نے ٹالی ہیں مشکلیں کیا کیا
تمہاری دید کہاں‘ دیدہ خیال کہاں
بنائی پھر بھی خیالوں نے صورتیں کیا کیا
نظر خیال سے پہلے مدینہ جا پہنچی
دل و نگاہ میں دیکھی رقابتیں کیا کیا
اب اس مقام پر ہم آگئے کہ ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم
جو ایک پل نہ ہو ہوتی ہیں الجھنیں کیا کیا
بس ایک رات کا مہماں انہیں بنانے کو
زمیں سے عرش نے کی ہوں گی منتیں کیا کیا
تمہارے نام کا ٹھپہ لگا ہوا پاکر
لگارہے ہیں مری لوگ قیمتیں کیا کیا
گئے نہیں ہو مدینے ادیبؔ تم لیکن
سنارہے ہو وہاں کی حکایتیں کیا کیا

ادیبؔ رائے پوری… کراچی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
× How can I help you?
Close