Hijaab Feb 2019

حمد و نعت

ستاوارثی/محسن صاحب میمن

حمد باری تعالیٰ

صحرا میں ڈھونڈ اس کو نہ محمل تلاش کر
مشتاق ہے تو جلوہ گۂ دل تلاش کر
گم ہو کے اس کے جلوئوں میں پھر خود کو بھول جا
یوں بندگیٔ عشق کا حاصل تلاش کر
طالب اگر ہے اس کا تو ہستی مٹا کے دیکھ
خود اپنی ذات میں اسے غافل تلاش کر
سرشار ہو کے مقتل ہستی میں رکھ قدم
مقتول بن کے مرضیٔ قاتل تلاش کر
محفل سجی ہے‘ شوق سے تو اس میں جا مگر
لازم ہے پہلے صاحب محفل تلاش کر

ستار وارثی

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

نام نامی مصطفیٰ صلی علیٰ
بے سہاروں کا سہارا ہوگیا
بیٹھے بیٹھے کام سارا ہوگیا
سبز گنبد کا نظارا ہوگیا
کر لیا اللہ نے اس کو پسند
جو مرے آقا کا پیارا ہوگیا
مل گیا صدقہ ہمیں حسنین کا
زندگی بھر کا گزارا ہوگیا
چاند دو ٹکڑے ہوا سورج پھرا
ان کی انگلی کا اشارا ہو گیا
محسن عاصی یقین ہے حشر میں
وہ کہیں گے تو ہمارا ہوگیا

محسن صاحب میمن

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close