Aanchal Sep-16

دوست کا پیغام ائے

ہما احمد

پاکیزہ آنچل والی سنبل بیٹی کے نام
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے‘ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میں تیرا شکر ادا کرتی ہوں خدائے واحد و لم یزل کہ تُو نے مجھے ڈھیروں خوب صورت دلوں والے لوگوں کی بے غرــض محبتوں سے نوازا جن میں گھر والے‘ رشتے دار‘ محلے دار اور راستے میں ملنے والے شامل ہیں۔اس کے علاوہ میری کتاب دوستی بھی تُو نے رائیگاں نہ جانے دی اور رسائل کی تین سالہ وابستگی نے بے شمار قلمی بہنیں اور سہیلیاں تیرے کرم سے ملوائیں جن میں سرفہرست سنبل ملک اعوان ہے ‘ جس نے میرے رابطے کا خیر مقدم ‘ گہری محبتوں اور نوازشوں سے کیا حالانکہ اپنوں کے ہاتھوں زخم خوردہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری اس بیٹی کے مقدر میری شمع سے بھی حسین ترین بنادے اور بھٹکے ہوئے اس کے پیارے واپس لوٹ آئیں۔ وہی غموں کا مداوا ہوتے ہیں جو غم دیتے ہیں کیونکہ دنیا بھر کی خوشیاں مل جائیں مگر پرانے زخم کبھی نہیں بھرتے۔ بیٹا تم سچی دعا کا اثر جلد دیکھو گی ان شاء اللہ‘ بس چمٹی رہو اسی در سے‘ پڑھتی رہو‘ الیس اللہ باحکمہ الحاکمین‘ الیس اللہ بکاف عبدہ۔
مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے
وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
میں اپنے پورے پاکستان کے لیے دعا گوہوں کہ
وہی رنگ میں دیکھوں جو قائد کے دور میں دیکھا گیا
ایمان‘ اتحاد‘ تنظیم میں جھوموں تمنا ہے مچلتے دل کی
:…:
سنبل سندس بولوں گی
بھید ہزاروں کھولوں گی
سنبل میرا پسندیدہ نام ہے‘ میری پرانی نظم کا یہ شعر اس بات کا گواہ ہے کہ تم میری دعا سے مجھے ملی ہو۔ چلو مسکرادو‘ اب تو خوش ہوجائو خط صرف تمہارے نام کردیا‘ ایک نئے انداز سے پھر ملیں گے‘ اللہ حافظ۔
کوثر خالد… جڑانوالہ
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! آنچل کی نٹ کھٹ کڑیوں کیا حال ہیں سب کے؟ ہاں تو جی یہ خط لکھنے کا مقصد ان دوستوں سے غائبانہ تعارف ہے جو مجھے نہیں جانتیں (ہاہاہا)۔ بھئی جان جائو گی‘ طیبہ نذیر تمہاری باتیں مجھے اچھی لگتی ہیں‘ دلکش مریم تمہارا نام بہت پسند ہے۔ اس کے علاوہ مدیحہ نورین مہک‘ شاہ زندگی‘ چندا چوہدری‘ جاناں (چکوال)‘ جازبہ عباسی‘ پروین افضل شاہین‘ ساریہ چوہدری‘ دعائے سحر‘ شگفتہ خان ‘ فائزہ بھٹی‘ حرا قریشی‘ عائشہ پرویز‘ سعدیہ رمضان سعدی‘ لاریب انشال‘ کے ایم نور المثال میں آپ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہوں ‘ پلیز تھام ضرور لینا۔ نیلم آپ کا تعارف ہمیں پسند آیا اور ہم آپ کو آنچل میں خوش آمدید کہتے ہیں‘ ہماری دوستی پکی اور آئندہ بھی شامل ہونا اوکے۔ آخر میں تمام اہلیان پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک باد۔ اللہ آپ سب کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے‘ آمین‘ اللہ حافظ۔
اقصیٰ کشش… محمود پور‘ دیوان
سباس گل آپی کے نام
السلام علیکم! امید کرتی ہوں خیریت سے ہوں گی‘ زندگی بعض اوقات ایسے پیارے لوگوں سے ملوادیتی ہے کہ اپنی قسمت پر رشک آتا ہے ایسے ہی عام سے دنوں میں ’’اجالا آن لائن ڈائجسٹ‘‘ میں سباس آپی آپ کا انٹرویو لینے کا اعلان کیا گیا‘ مجھے تو کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی کہ آپ سے کیا سوالات کروں؟ پھر بھی کچھ سوالات کیے جن کے جوابات بہت خوب صورت تھے بالکل آپ کی طرح۔ آپ کی سحر انگیز شخصیت میں ہم کھوچکے ہیں‘ سادگی کا پیکر‘ حسن اخلاق‘ پر خلوص‘ پیار ومحبت لوٹانے والی سباس آپی! اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی میں عزت و کامیابی کے ساتھ ساتھ ہر خوشی عطا کرے۔ کوئی غم آپ کے قریب بھی نہ آنے پائے‘ روشن صبح کی طرح ہر وقت مسکراتی رہیں اور ہاں آپ کی ہر تحریر کی طرح ’’چاند‘ چندا اور چاندنی‘‘ بھی خوب تھی ہر عید پر آپ کی یاد دلایا کرے گی۔ سدا خوش رہیں‘ اپنی اس چھوٹی بہن کو دعائوں میں یاد رکھیے گا۔
ماہ نور نعیم… بھکر
ایس انمول کے نام
السلام علیکم! کیسی ہو بہنا! گھر میں سب کیسے ہیں؟ امید کرتی ہوں آپ اور آپ کے گھر والے سب خیریت سے ہوں گے۔ بہنا چاہے تم جتنی بھی غیر حاضر رہو‘یاد پھر بھی ہمیشہ سب دوستوں کو رہو گی۔ مجھے تو پتا بھی نہیں لگا تمہاری شادی بھی ہوچکی اور میں خالہ بھی بننے والی ہوں۔ دونوں باتیں مجھے خوش کرگئیں‘ زبردست نیوز تھی۔ اللہ پاک آپ کو نیک اور بے عیب اولاد سے نوازے‘ آمین اور اپنی فرینڈ کو شکریہ نہیں بولتے‘ دوست ہی ہمیشہ دوستوں کو یاد کرتے ہیں بہنا جانی! بہنا آنچل کے پتے پر ایک نمبر بھیج دیتے ہیں یا تم یا میں پھر کال کرکے لے لیں گی؟ آگے کا مشورہ تم سنائو کیا کریں جس سے رابطہ ہو ہم دوستوں کا‘ کیونکہ آنچل کی وجہ سے ہمیں بہت سی اچھی اور پیاری دوستیں جو ملی ہیں۔اب ان کو کھویا نہیں بلکہ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا ہے ویسے ان شاء اللہ ایک نہ ایک دن مجبوریاں ختم ہوجائیں گی اور ہم دوستیں ایک دوجے سے مل سکیں گی‘ ان شاء اللہ۔ بہنا اپنا بہت بہت سارا خیال رکھنا تاکہ میرا آنے والا بھانجا اور میری بہنا بھی صحت مند رہے۔ اللہ پاک آپ کو بہت سی خوشیاں دے اور آپ کو سکھ بھری لمبی عمر دے‘ آمین‘ اب اجازت بہنا! سدا خوش رہو آخر میں تمام آنچل فرینڈز کو محبتوں اور چاہتوں بھرا سلام۔
شمع فیاض… بستی بزدار
اپنی رانیوں کے نام
سب سے پہلے تو میں اپنی تمام آنچل بہنوں کا شکریہ ادا کروں گی کہ ان کی دعائوں اور اللہ کے فضل سے میرے میاں جانی پرنس افضل شاہین ہیپا ٹائٹس بی کی بیماری سے شفایاب ہوگئے ہیں۔ آپی فریدہ جاوید فری! آپ نے میرے لیے پیارا سا سوٹ پیارا سا پرس اور پرفیوم بھیجا‘ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کے خلوص‘ پیار‘ محبت نے تو مجھے خرید لیا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جلد صحت یاب فرمائے‘ آمین۔ نبیلہ اسلم میں آپ کو اچھی لگتی ہوں یہ آپ کا حسن نظر ہے‘ایس گوہر طور میرے لیے جڑواں بیٹوں کی دعا کرنے کا شکریہ اگر آپ کی دعا قبول ہوئی تو ایک نام آپ رکھ دینا‘ اب خوش۔ شبنم کنول! میں نے آپ کی دوستی قبول کی‘ یاد رہے میری ایک نند کا نام بھی شبنم کنول ناز ہے اگر میں آپ کو اپنی نند بنالوں تو آپ ناراض تو نہیں ہوں گی؟ (کیونکہ نند بھاوج کا رشتہ تو آپ کو پتا ناں)کرن ملک! تہانوں کون نئیں جاندا‘ ارم کمال! میں نے آپ کے بھیا کو بہت کچھ بناکر کھلایا ہے۔ طیبہ نذیر‘ مدیحہ نورین مہک‘ مدیحہ کنول سرور! میری نگارشات پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
اپنوں کے نام
وطن عزیز کے تمام باسیوں کو سلام اور خیریت مطلوب‘سب سے پہلے تو میری دونوں بھانجیوں کو سالگرہ مبارک۔ صالحہ تمہاری 14 اگست کو برتھ ڈے ہے اور قوسین تمہاری بھی7 اگست کو آپ کو بھی ہیپی برتھ ڈے۔ سدا خوش رہو‘ اس کے بعد میرے دونوں بھائی شہباز اور کامران کی بھی برتھ ڈے اسی ماہ ہے تو آپ دونوں کو بھی ہیپی ہیپی برتھ ڈے‘ اللہ پاک آپ دونوں کو ہر قدم پر کامیابیاں عطا فرمائے۔ میری سسٹر اریبہ کی بھی اسی ماہ برتھ ڈے ہے تو اریبہ تمہیں بھی سالگرہ مبارک اس کے علاوہ میری پیاری سی دوست میمونہ مظہر کی بھی برتھ ڈے ہے‘ اس کو بھی ہیپی برتھ ڈے۔ دیکھ لو تمہیں میں آنچل کے ذریعے وش کررہی ہوں اب خوش اور آخر میں میری گمشدہ دوست بنارس کو بھی سلام۔ بدتمیر کہاں گم ہو کیا کررہی ہو آج کل؟ مصروف تو ایسے ہوگئی ہو جیسے ساری دنیا کی ذمہ داری تم ہی نے اٹھا رکھی ہے کنجوس! اب خط پڑھ کر تھوڑی سی شرم کرلینا کیونکہ باقی سب فرینڈ سے رابطہ ہے تم ہی بس کھوگئی ہو اور بس آخر میں صوبیہ‘ آفرینش‘ طوبیٰ‘ مریم‘ شفق‘ مہوش‘ راقیہ‘ نوشابہ‘ آپی مرجانہ‘ رمشاء‘ مہوش‘ صباحت سب کو سلام اینڈ الحفیظ الامان۔
منیبہ نواز… صبور شریف
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیں سب فرینڈز (ہم) تحریم اکر م‘ فوزیہ سلطانہ‘ مدیحہ نورین‘ کرن ملک‘ شکریہ مجھے دعائیں دینے کا بس دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا۔ فوزیہ میری شادی پر ضرور آنا اب خوش ہو نہ ابھی میرج ہال کی بکنگ نہیں کروائی ورنہ میں نے وہ بھی بتادینا تھا ابھی سلیکٹ نہیں کیا میرج ہال ویسے ستمبر کے آغاز میں ہی شادی ہے۔ سبین فضل بہت بہت شکریہ جی میں آپ کو پیاری لگتی ہوں‘ آپ کا محبت بھرا سلام قبول ہے مجھے‘ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین۔ کرن ملک آپ نے مجھے سالگرہ‘ عید‘ شادی اکٹھی وش کی مجھے بہت اچھا لگا ‘ شکریہ۔ عظمیٰ رفیق‘ عظمیٰ فرید‘ وثیقہ زمرہ‘ فائقہ سکندر‘ آنسہ شبیر‘ ایس انمول‘ ایس بتول شاہ‘ شگفتہ خان‘ ساریہ چوہدری‘ عائشہ خان‘ اقصیٰ و سنیاں زرگر‘ پروین افضل‘ شازیہ فاروق‘ ارم کمال (یاد رکھوں گی جی بھولوں گی نہیں)۔ اقراء ماریہ (برنالی)‘ نجم انجم‘ ثوبیہ سحر حسین‘ ثناء رسول ہاشمی‘ انا احب‘ دعائے سحر‘ شمیم ناز صدیقی‘ کشور بلوچ‘ آمنہ امداد‘ فریحہ شبیر‘ امبر گل‘ ثوبیہ کوثر‘ ملالہ اسلم‘ روبی علی‘ ام ثمامہ‘ نازیہ کنول‘ سباس گل‘ آمنہ غلام نبی‘ شمع مسکان‘ روشی وفا‘ بختاور ناز‘ شمائلہ اکرم‘ حمیرا نوشین‘ نیلم شہزادی‘ پارس‘ مدیحہ کنول‘ لائبہ میر آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں جن کے نام رہ گئے‘ سوری۔ لاریب انشال آپ کی دوستی قبول ہے‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا۔
طیبہ نذیر… شادیوال‘ گجرات
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم دوستو! کیسے ہیں آپ سب؟ پیاری نازیہ آپی کیا حال ہے آپ کا اور پیارا عبد الہادی کیسا ہے؟ میری طرف سے ایک پاری ضرور دیجیے گا‘ باقی پریوں پر آپ کا حق ہے اور سمیرا آپی آپ کو ’’ٹوٹا ہوا تارا‘‘ ناول مکمل ہونے پر دلی مبارک ہو۔ آپی اب کیسی طبیعت ہے؟ اگر اللہ کے حکم سے ٹھیک ہیں تو جلدی سے ایک مکمل ناول کے ساتھ حاضر ہوجائیں پلیز اور مدیحہ نورین ڈئیر آپ کا نام اور آپ کا پیغام ہر بار اچھا لگتا ہے۔ مونا ڈئیر اتنا بھائی سے پیار… ماشاء اللہ‘ اللہ پاک یہ پیار ہمیشہ برقرار رکھے‘ آمین۔ نجم انجم آنٹی ہر کسی کو یاد رکھتی ہیں‘ آپ کی یہ عادت دل کو بھاتی ہے۔ دعا ڈئیر! کہاں گم ہو؟ مجھے تو لگتا ہے جب سے عائشہ دین محمد نے آپ کو دوستی کا کہا ہے آپ تو منظر سے غائب ہوگئیں چلو ہم ریکوئسٹ کرتے ہیں‘ عائشہ دین محمد اپنی دوستی واپس لے لیں۔ کم از کم ہماری دعا تو واپس آجائے‘ خبردار اگر کسی نے اب دعا سے دوستی کا کہا تو ورنہ وہ پھر سے غائب ہوجائے گی (ارے دوستوں مذاق کررہی ہوں)۔ طیبہ نذیر دلی مبارک باد قبول کرلیں‘ اللہ پاک آئندہ زندگی خوشیوں سے بھردے‘ آمین۔ پروین آپی کیسی ہیں؟ آپ ہر دفعہ چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں‘ نیکیاں جمع کررہی ہیں۔ جازبہ‘ ساریہ‘ شمع‘ لائبہ‘ حنا اشرف‘ نورین‘ ثناء ایم فاطمہ‘ ثانیہ مسکان یہ نام یاد رہ گئے ہیں دوستوں آپ کا پیغام پڑھ کر اچھا لگتا ہے‘ شامل ہوتی رہا کریں اور جن کے نام رہ گئے ان کو دل میں جگہ دے کر اگلے ماہ حاضری دوں گی۔ عطیہ‘ رابی‘ کشمالہ یار تم لوگوں کو بہت مس کرتی ہوں‘ خود غرض لوگو کبھی یاد بھی کرلیا کرو جہا ں رہو سدا خوش رہو‘ آمین۔ اللہ حافظ۔
عائش کشمالے… رحیم یار خان
آنچل دوستوں کے نام
السلام علیکم! آنچل کی تمام پیاری پیاری آپیز‘ آنٹیز‘ فرینڈز سدا سلامت رہیں۔ کافی عرصے سے میں مصروف تھی پہلے ایگزام پھر رزلٹ کا انتظار اور پھر چھٹیوں کا کام‘اس وجہ سے آپ سب سے رابطہ نہیں کرسکی جس کی وجہ سے سوری ہر سال کی طرح اچھے نمبر سے پاس ہوگئی اور پانچویں کلاس میں آگئی ہوں۔ کوثر خالد‘ ارم کمال آنٹیز‘ لائبہ میر‘ ماریہ کنول‘ شمائلہ کرن‘ وثیقہ زمرہ میری طرف سے بہت سلام۔ آپیز کرن ملک‘ اذنا گوندل‘ کرن شہزادی‘ فوزیہ سلطانہ‘ پیاری آنی دعائے سحر خوش رہو۔ طیبہ نذیر‘ لاریب انشال‘ مدیحہ نورین آپ سب نے میرے لیے پیغام بھیجے میں آپ سب کی شکر گزار ہوں۔ اپنی دعائوں میں یاد رکھنے کے لیے بے حد شکریہ اور وہ دوستیں جنہوں نے میری نگارشات پسند فرمائی ان سب کا بھی شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ خوش رکھے‘ جہاں بھی رہو آباد رہو‘ اس ننھی سی گڑیا کو یاد کرلیا کرو بے حد ممنون رہوں گی اور ہمارا آنچل اور اب حجاب کے لیے نیک خواہشات ہیں‘ والسلام۔ آپ کی ننھی سی گڑیا رانی کی طرف سے ڈھیر سارا پیار۔
نورین انجم اعوان … کورنگی کراچی
جان سے پیارے بھائیوں کے نام
ہاتھ اٹھے ہیں سوال کو
تجھے اب کبھی نہ زوال دے
تجھے رب کبھی نہ ملال دے
تیری سب بلائوں کو ٹال دے
تیری زندگی کو سنوار دے
میری رب سے ہے بس یہی دعا
اپنی رحمتوں کے سبھی گلاب
وہ تیری جھولی میں ڈال دے‘ آمین ثم آمین
نبیلہ کلک… چوٹالہ
اپنے بہت ہی مصروف دوستوں کے نام
کچھ سال بعد یہ پل بہت یاد آئیں گے
جب ہم سب دوست اپنی اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے
اکیلے جب بھی ہوں گے ساتھ گزارے لمحے یاد آئیں گے
پیسے تو شاید بہت ہوں گے پر خرچ کرنے کے لیے لمحے کم ہوں گے
آج زیادہ میسج کرنے پر غصہ کرتے ہو
کل ایک ایک میسج کو ترس جائو گے
ایک کپ چائے یاد دوستوں کی دلائے گی
یہی سوچتے سوچتے پھر آنکھیں نم ہوجائیں گی
دل کھول کر ان پلوں کو جی لو یارو
زندگی اپنا آپ پھر نہیں دہرائے گی
اقراء بی بی… سرصوبہ شاہ
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیںآپ سب؟ میں آپ سب سے دوستی کرنا چاہتی ہوں‘ آنچل فرینڈز آپ مجھے اپنا دوست بنالیں۔ حرا قریشی آپ کا نام مجھے بہت پیارا لگا ہے سویٹ حرا آپ بہت اچھی ہو‘ آپ مجھ سے دوستی کرلیں۔ رخسانہ‘ فوزیہ سلطانہ‘ جیا عباس‘ عائشہ‘ شمع مسکان‘ شاہ زندگی‘ امبر گل‘ عائشہ نور محمد‘ روشی مدیحہ‘ نورین مہک‘ حنا‘ ربیعہ شعیب‘ مونا شاہ میں آپ سب کی دوست بننا چاہتی ہوں جن کے نام رہ گئے ہیں ان سے بھی دوستی۔ نازیہ کنول نازی میں نے آپ کو دوستی کی آفر کی تھی آپ کو قبول ہے؟ نازیہ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو لمبی زندگی عطا کرے‘ آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں۔ آپ سب میری فرینڈز بن جایئے اس کے علاوہ جو کوئی مجھ سے دوستی کرنا چاہے میں آپ سب کی فرینڈ بنوں گی‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ اللہ حافظ۔
منزہ عطا… کوٹ ادو
رائٹرز کے نام
السلام علیکم! تمام رائٹرز اور آنچل قارئین کو میرا محبتوں بھرا سلام قبول ہو‘ جی تو ہم پچھلے تین سال سے خاموش قاری تھے‘ آج جس چیز نے ہمیں قلم اٹھانے پر مجبور کیا ہے وہ ہے سمیرا شریف طور کا ناول ’’ٹوٹا ہوا تارا‘‘ یہ ناول جب میں نے پڑھا تھا تو اس کے سحر میں ایسے گرفتار ہوئے کہ باقاعدہ آنچل پڑھنا شروع کیا۔ سمیرا آپی کے اس ناول کے ایک ایک حرف میں کچھ ایسا تھا جس نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا‘ میں سمیرا آپی کو اس ناول کے مکمل ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ باقی تمام رائٹرز خصوصاً نازی آپی‘ اقراء صغیر‘ اقبال بانو‘ صدف آصف‘ طلعت نظامی‘ شازیہ مصطفی اور سمیرا غزل صدیقی اچھا لکھتی ہیں کہ دل کرتا ہے ان کے ہاتھ چوم لیے جائیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میرا یہ پیغام آنچل کے رائٹرز تک پہنچے گا یا نہیں مگر میں پھر بھی ہمت نہیں ہاروں گی۔ والسلام۔
قرۃ العین حسن… ڈیرہ غازی خان
ڈئیر ونیزہ اور پیاری سسٹر کلثوم کے نام
السلام علیکم! کیا حال ہے‘ ڈئیرہ ونیزہ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو (مس یو ویری مچ) اور پیاری سسٹر کلثوم تمہاری بھی یکم اگست کو سالگرہ تھی۔ تمہیں بھی بہت بہت مبارک ہو‘ تم لوگ حیران نہ ہو میں نے سوچا اس دفعہ کیوں نہ کوئی انوکھا طریقہ اختیار کیا جائے تم لوگوں کو وش کرنے کا۔ کنجوس لوگو! تم نے مجھے تو برتھ ڈے وش نہیں کیا چلو کوئی بات نہیں ادھار رہا۔ اگلی بار ضرور کرنا ‘ تم دونوںکو ڈھیر ساری دعائیں‘ سلام‘ خوش رہو۔
مریم…گجرات
مس کنول مجید کے نام
السلام علیکم! ڈئیر مس! بلکہ موسٹ ڈئیر مس‘ بہت یاد آتی ہیں۔ فورتھ ائیر میں پہنچ گئے ہیں لیکن آپ کی طرح کوئی ٹیچر گزرے سالوں میں نظر سے نہیں گزری۔ تھرڈ ائرمیں آپ نے جس طرح ذمہ داری سے پڑھایا۔ الفاظ ہی نہیں ہیں‘ آپ کی تعریف کے لیے۔ آپ اتنی ذہین ہیں اتنی کہ ہم جیسوں کو سدھار لیا۔ اب یہ بات آپ نہ مانیں تو وکھری گل اے (ذہن والی)۔ مجھے کبھی کبھی آپ اپنی ٹیچر نہیں لگتی تھیں بلکہ دوست لگتی تھیں۔ ہم لاتوں کے بھوت تھے باتوں سے کہاں سمجھنے والے تھے مگر آپ نے ہمیں اس طرح کبھی ٹریٹ نہیں کیا جس طرح عام ٹیچر کرتی ہیں۔ ہمارے دل میں آپ کے لیے بہت عزت تھی اور ہے جس کا ہم عملی مظاہرہ نہ کرسکے۔ کسی نہ کسی بات کی کسک تو دل میں رہ ہی جاتی ہے۔ جب بھی ہمارے سامنے کسی آئیڈیل کی بات آئے تو میرے لیے ہم سب کے لیے آپ ہی آئیڈیل ہیں اور رہیں گی۔ دل کی گہرائیوں سے آپ کے لیے دعاگو ہوں‘ اللہ نگہبان۔
مشا علی مسکان… کمر منشانی
پیاری نازیہ کنول نازی کے نام
انداز بیاں اگرچہ بت شوخ نہیں یے
شاید کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات
سلام کے بعد سب سے پہلے تو آپ کو مبارک قبول ہو‘ ہماری طرف سے بیٹے عبد الہادی کی‘ اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں اور بیٹے عطا فرمائے۔ ہم آپ کے ناولز کی بہت دیوانی ہیں‘ بس ذرا رومینس زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے پھر رسالہ چھپانا پڑتا ہے کیونکہ گھر والوں کا خیال ہے کہ رسالے بہت بری چیز ہیں اگر رسالے پڑھتے دیکھیں تو ایسی ایسی بات کرتے ہیں کہ پڑھنے والیوں کو لگتا ہے کہ پتا نہیں ہم کتنا بڑا گناہ کررہے ہیں لیکن جب لڑکے رمضان میں روزے رکھ کر سارا دن فلمیں دیکھتے ہیں تو اس بات کو بالکل معیوب نہیں سمجھا جاتایہ حال ہے ہمارے ہاں کتنا فرق کرتے ہیں لڑکے لڑکیوں میں۔ اس لیے آپ رومانس ذرا کم رکھا کریں‘ باقی آپ کے ناولز ہمیں دل و جان سے زیادہ پسند ہیں۔ خاص طور پر جو قوم کی محبت میں آپ نے لکھا ہوتا ہے وہ تو انتہائی پسند ہے‘ بڑی عید ایڈوانس میں مبارک قبول کریں۔
نوشاد بنت… گجرات
آل سویٹ رائٹرز کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیں آل رائٹرز ایک سے بڑھ کر ایک ہیں‘ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ مجھے آل رائٹرز سے پوچھنا ہے کہ آپ کی اسٹوریز میں ہیروئن خوب صورت ہی ہوتی ہیں اور ہیرو ہمیشہ خوب صورت ہیروئن کو ہی پسند کرتا ہے‘ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا صرف خوب صورتی ضروری ہوتی ہے ‘ خوب صورت دل کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی؟ آپاں! رکیے رکیے… آپ سب سوچ رہے ہوں گے کہ میں خود خوب صورت نہیں ہوں اس لیے یہ پوائنٹ اٹھارہی ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میں خوب صورت لوگوں میں سے ایک ہوں ‘ اکثر میرے دل و دماغ میں گھنٹی بجتی تھی کہ میں آپ سب سے یہ بات پوچھوں لیکن پھر یہ سوچتی تھی کہ آپ سب مائنڈ کر جائیں گی‘ فائنلی پوچھ ہی لیا۔ میں کسی پر تنقید نہیں کررہی جسٹ ایک بات کررہی ہوں سو ڈونٹ مائنڈ ایند تھینک پوزیٹو پلیز‘ آپ جب بھی اسٹوریز لکھیں خوب صورت چہروں پر زیادہ مت لکھا کریں‘ ذرا سوچیں جن کے پاس خوب صورت چہرے نہیں ہوتے ان سب کے دلوں پر کیا بیتتی ہوگی کیونکہ ان کے پاس بھی دل ہے‘ ان کے بھی کچھ حسین خواب ہوں گے۔ دنیا میں 95% لوگ خوب صورت چہرے ہی دیکھتے ہیں اور 5% لوگ دل دیکھتے ہیں‘ ہمارا معاشرہ خوب صورت چہرے کو خوب صورت دل پر فوقیت دیتا ہے لیکن معاشرہ یہ بھول جاتا ہے کہ خوب صورت چہرے تو بہت سے لوگوں کے پاس ہوتے ہیں لیکن خوب صورت دل اللہ کسی کسی کو ہی دیتا ہے جن کے خوب صورت چہرے نہیں ہیں ان کے خوب صورت دلوں کی خوب صورت آواز بن کے سب سے بات کررہی ہوں‘ آئی ہوپ جو یہ میری باتیں پڑھے گا‘ دیکھے گا اور سنے گا وہ اپنی سوچ ضرور بدلے گا‘ ان شاء اللہ۔ کون کون میری اس سوچ کے ساتھ ایگری ہے‘ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا اجازت دیں‘ اس بات کے ساتھ۔ زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوتے ہر انسان کا ایک اچھا وقت ضرور آتا ہے دیر سے سہی لیکن آتا ضرور ہے۔
عظمیٰ بٹ… سمندری
سمیرا شریف طور کے نام
سب سے پہلے میری طرف سے آپی آپ کو میرا پیار بھرا چاہتوں محبتوں سے بھرپور سلام‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے‘ آمین۔ میری بہت ساری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘ اللہ پاک آپ کو بہت ساری خوشیاں دے‘ آپ ہمیشہ خوش رہیں‘ آمین۔ پیاری آپی آپ اور نازی آپی میری فیورٹ رائٹرز ہیں‘ آپی ’’ٹوٹا ہوا تارا‘‘ میرا فیورٹ ناول اس کی جتنی تعریف کروں کم ہے‘ آپ کو ڈھیروں مبارک باد آپ کی اس تحریر کو میں کبھی بھی بھول نہیں پائو گی کیونکہ اس میں کوئی ایسی قسط نہیں جس پر آپ کی گرفت مضبوط نہ رہی ہو‘ آپ کو پھر سے بہت ساری مبارک باد۔ آپی میں آپ سے ملنے کی دعائیں کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے اور غم کا سایہ بھی نہ ہو‘ آپ کا قلم تا زندگی چلتا رہے‘ آمین۔ آپ ہمیشہ میری دعائوں میں رہیں گی‘ سدا خوش رہیں‘ آمین‘ اللہ حافظ۔
منزہ عطا… کوٹ ادو
میرے پیارے چاند کے نام
میرے پیارے سے چاند احمد جمال آپ جانتے نہیں کہ ماما پاپا آپ سے کتنا پیار کرتے ہیں‘ بس بتاتے نہیں کیونکہ ابھی آپ بچے ہو‘ آپ جب اپنی پیاری تین بہنو ں کے بعد میری گود میں آئے تو مجھے لگا میری گود ہیروں سے بھرگئی ہو۔ میری طرف سے آپ کو سالگرہ (جو 8 اگست کو ہوتی ہے) بہت بہت مبارک ہو۔ میں آپ کو یہ کہنا چاہوں گی کہ آپ میرے بہت فرماں بردار بیٹے ہو بس بہنوں کو تنگ مت کیا کرو‘ یہ بہنیں آج ہیں کل نہیں ہوں گی‘ اپنے گھر چلی جائیں گی۔ آپ کی ایک بہن (کرن کمال) تو چلی گئی نا‘ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیروں کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ آخر میں آپ کے لیے ایک شعر ‘ ماما پاپا کی طرف سے۔
تیرا خاور درخشاں رہے تا ابد سلامت
تیری صبح نور افشاں کبھی شام کو نہ پہنچے
ارم کمال… فیصل آباد
پیاری ٹیچرزکے نام
السلام علیکم! میری پیاری ٹیچرز‘ مس رومانہ یونس‘ مس بشریٰ اعجاز‘ مس فوزیہ اعجاز‘ مس نفیس فاطمہ‘ مس ناہید‘ مس شائستہ‘ مس عابدہ‘ مس شازیہ‘ مس شبنم بزرگ اینڈ مس شبنم ینگ‘ مس فائزہ‘ مس سعدیہ اعجاز کیسی ہیں آپ؟ قسم سے آپ کی بہت یاد آتی ہے۔ مس رومانہ اکثر آپ کو یاد کرکے آنکھیں بھیگ جاتی ہیں‘ آپ بہت نائس ہیں۔ بہت اچھی بیٹی‘ بہن‘ بیوی اور ماں ہیں۔ سب سے بڑھ کر آئیڈیل ٹیچر ہیں‘ میں تعریف نہیں کررہی بس جو میرے دل کی آواز ہے وہی کہہ دی۔ آپ یقین کرلیں پلیز‘ ولی کو بہت پیار۔ مس بشریٰ اعجاز شادی کی بہت بہت مبارک ہو ‘ اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیوں کے ساتھ نوازے‘ آمین۔ ہائے ہائے میں مرگئی‘ میری جان کلاس کیسی ہو‘ بہت ہی ڈھیٹ ہو نہ کبھی دعا نہ سلام ویسے صغریٰ ملک سگو تم نے تو مس فوزیہ والے جملے کا اتنا اثر لیا کہ شادی کر لی۔ ویسے میں نے ٹھیک کہا تھا کہ میٹرک کے بعد شادی کرلینا‘ آخر کو سنبھالتے تو بچے ہیں (ہاہاہا)۔ حمیرا مجید‘ صفیہ بتول‘ فرحانہ نواز‘ ارم شاہ‘ آمنہ نور‘ عشرت‘ مسرت (زینت میری نک چڑی دوست) کیسی ہو؟ سنا ہے شادی ہورہی ہے‘ ثمرین ‘ سمیرا‘ حمیرا‘ مصباح‘ مہرین ناز‘اقراء کائنات‘ انشراح اینڈ پھوپو‘ شمائلہ‘ شافیہ‘ فرح حمیرہ‘ حمنہ‘ نجمہ‘ سائرہ‘ ثریا‘ شبانہ عالم اور پورے اسکول کو سلام‘ دعا میں یاد رکھنا اللہ حافظ۔
ملک غزالہ عالم…
آنچل دوستوں کے نام
السلام علیکم! فصیحہ آصف‘ سباس گل‘ کاجل شاہ‘ طیبہ نذیر‘ پروین افضل‘ صدف آصف‘ نزہت جبیں ضیاء‘ نگہت غفار‘ شمیم ناز صدیقی‘ سعد ہما شیخ‘ نسیم نیازی‘ نسیم سکینہ صدف‘ ناہید حسنین‘ شمع مسکان‘ اقبال بانو‘ لائبہ میر‘ کوثر خالد‘ طلعت نظامی‘ کرن ملک‘ انجم نجم‘ ارم کمال‘ رضوانہ کوثر‘ زمر نعیم‘ دعائے سحر سب کو میری طرف سے عید الاضحی مبارک ‘ سلام اور دعا۔
فریدہ جاوید فری… لاہور
پیاری دوست فروا اظفر (فری) کے نام
پیاری دوست فری سب سے پہلے تمہارے لیے دعاکہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو‘ زندگی میں کبھی کوئی غم نہ پائو‘ اپنوں کا ساتھ کبھی نہ چھوٹے اور شانی بھائی سے یونہی پیار بھری نوک جھونک چلتی رہے‘ آمین ثم آمین۔ اوہو اتنی حیرانی والی بات نہیں ہے جو یوں آنکھیں پھاڑے دیکھ رہی ہو‘ میں ہی ہوں تمہاری دوست رخسانہ بٹ میں نے کہا کیوں نہ آنچل کے ذریعے سے تم سے بات کی جائے کیونکہ تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے نجانے کیوں بات ہی نہیں کرپاتی۔ فری تم میری سب سے اچھی دوست ہو اور دل چاہتا ہے کہ کالج سے چھٹی ہی نہ ہو اور ہم سب کالج میں ایک دوسرے کے ساتھ ہی ٹائم گزاریں۔فری میں چاہتی ہوںکہ ہم لوگوں کی دوستی یونہی سلامت رہے کیونکہ تم مجھے اچھی لگتی ہو‘ دوستی ایک بہت پاکیزہ رشتہ ہے اس لیے کہ بندہ دوست سے ہر بات بے دھڑک شیئر کرلیتا ہے۔ یاد آیا فری! مریم کے بارے میں میرے دل میں ایسا ویسا کچھ بھی نہیں بس پتا نہیں کیوں یہ دل کہتا ہے کہ فری صرف میری ہی دوست رہے‘ اب اسے تم میری خود غرضی مت کہنا۔ ویسے ایک بات تو میں ضرور کہوں گی کہ ’’کباب میں ہڈی تو کسی کو بھی پسند نہیں۔‘‘ فری! جب تم اور میں ہر پیریڈ کے بعد کلاس روم سے باہر جاتی ہیں تو کائنات اور عائشہ دونوں کی گھورتی ہوئی نظریں باہر تک پیچھا کرتی ہیں تو بہت مزہ آتا ہے۔ فری کائنات تمہیں شکریہ کہہ رہی ہے برتھ ڈے وش کرنے پر۔عشاء کہہ رہی ہے فیری پھوپو کو کم پیار کرو کالی ہوتی جارہی ہو (ہاہاہا) سچ کہہ رہی ہوں یہ عشاء کی گوہر افشانیاں ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ تمہیں پیارا سا میری طرح کا بھتیجا عطا کرے اور باجی گوگی کو بھی نیک و صالح اولاد سے نوازے‘ آمین ثم آمین۔ فری چھٹیوں میں میں نے تمہیں بہت مس کیا‘ جلدی سے چھٹیاں ختم ہوں تو مزے کے دن آئیں۔ اسپیشلی فری کے لیے:۔
’’جب میں اپنے بچھڑنے والوں کو یاد کرتی ہوں تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں مگر تم کو یاد کرتی ہوں تو لب خودبخود مسکرادیتے ہیں۔ فری آئی لو یو سو مچ! تمہارے بغیر زندگی کچھ ادھوری سی لگتی ہے جب سے تم آئی ہو زندگی کا لازمی جزو بن گئی ہو۔ میری دعا ہے کہ تم ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو اور والدین کا شفقتوں بھرا سایہ تمہارے سر پر قائم رہے‘ آمین ثم آمین۔
رخسانہ بٹ… سرگودھا

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
Close