Aanchal Jan-07

دوست کا پیغام آئے

ہما احمد

آنچل کی سوئیٹ رائٹرز کے نام
فوزیہ کائنات جی کیسی ہیں آپ کا خط ملا جواب بھی دے چکی ہوں۔ آپ کو میں نے لکھا تھا ناں کہ مجھے ایڈریس چاہئے۔ رابعہ اسلم رابی اور صفیہ بتول جی کا مگر کوئی جواب نہیں دیا۔ اب خط کے جواب میں ضرور بتانا۔ آپ کی نظم تجدید عہدو پیمان بہت اچھی لگی۔ مبارکباد قبول کرنا۔ نازیہ کنول نازی نے فرحت آنٹی کے نام بہت خوب صورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ میرا بھی خیال آپ سے ملتا ہے۔ سعدیہ امل صاحبہ کی نظم اچھی رہی۔ میری خواہش ہے کہ آپ مجھ سے رابطہ کریں۔ حکیم بابا جانی کا تو جواب نہیں بہت گریٹ شخصیت کے مالک ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ کہیں بھولے سے اس بیٹی کو یاد نہیں کیا۔ مگر ہم تو بابا جانی کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ان کی طویل عمر کے لئے دعاگو ہیں۔ ہاں جی ! رابی صاحبہ بہت زیادہ ہی دسمبر میں اداسی آگئی۔ آپ کے دل پر 18 دسمبر کے حوالے سے اچھا لکھا۔ فصیحہ آصف صاحبہ آپ کے ابو جان کی صحت کے لئے دعاگو ہیں اور آپ کی والدہ صاحبہ کی وفات پر دلی صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت کے اعلیٰ درجے عطا فرمائے۔ آمین !
(مس زاہدہ رشید علوی )
فوزیہ سحر کائنات اور سباس گل کے نام
سوئیٹ سی فوزیہ سحر سب کو آپ نے سالگرہ وش کی مگر اپنی فری کو بھول گئیں۔ میری سالگرہ 22 دسمبر کو ہوتی ہے۔ مجھے سالگرہ کی مبارک باد نہیں دی۔ میرے خیال میں آپ کو میری سالگرہ کی ڈیٹ پتہ نہیں۔ مگر آئندہ ایسا نہ ہو۔ اللہ کی بندی کبھی تو فون کر لیا کرو۔ اتنا انتظار رہتا ہے۔ اپنی سالگرہ کی ڈیٹ بھی بتانا۔ نظمیں بہت ہی شاندار ہوتی ہیں۔ رس ملائی جیسی میٹھی سباس کیسی ہو۔ ماشاء اللہ بڑے افسانے اور ناول آنچل کی زینت بن رہے ہیں اور شاعری بھی زبردست ہوتی ہے۔ اللہ کرے کسی کی نظر نہ لگے۔ اپنی سالگرہ کی ڈیٹ بھی بتائیں۔ تم دونوں کو سالگرہ مبارک۔
(فریدہ جاوید فری )
آنچل کی رونق بڑھانے والوں کے نام
ہماری جانب سے آپ سب کو نئے سال میں ان گنت خوشیاں‘ کامیابیاں اور کامرانیاں مبارک ہوں‘ پلیز پرانے بہن‘ بھائی جو آنچل سے دور ہیں جلد از جلد حاضری دیں۔ ہماری پرخلوص دعائیں خصوصاً سارہ آغا‘ عاصمہ گیلانی‘ مس فریدہ خانم‘ نصرت اینڈ مسرت بانو کمبوہ‘ عظمیٰ اعجاز‘ بھائی ساجد عباس اعوان‘ شبیر احمد‘ کاشف نصیر گومل‘ زیڈ اے شبنم‘ عشرت علی‘ عابد محمود‘ فوزیہ سحر کائنات‘ فریدہ جاوید فری‘ احسان بلوچ‘ شمیم ناز صدیقی‘ عابدہ مبین‘ ناہید ریاض‘ شازیہ سرفراز علی‘ نگینہ شاہ‘ عینا اورکزئی‘ ملائکہ علی شاہ‘ سفینہ شاہ‘ فصیحہ آصف خان‘ طاہرہ اینڈ صائمہ‘ جبین بھٹی‘ نویدہ قدیر ندا کو برے حالات اور سخت مشکلات سے بچائے رکھے۔ آمین۔
(صدف اینڈ تنزیلہ ہاشمی‘ جھنگ صدر )
آنچل کے ستاروں کے نام
السلام علیکم ! آنچل کے چمکتے ستارو! آپ سب کو فوزی کی طرف سے نئے سال کی خوشی کے موقع پر تمام اسٹاف‘ آنچل اور قارئین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد قبول ہو۔ میری دعا ہے کہ نیا سال آپ سب کے لئے ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے اور آپ اپنے نیک مقاصد کے حصول کے لئے کوشاں رہیں اور زندگی میں بہت سی کامیابیاں آپ کا استقبال کریں۔ کہنا یہ تھا کہ آپ نے نئے سال کا آغاز کیسا کیا۔ یہ ضرور بتائیے گا۔ آخر میں آنچل کے قارئین کے لئے پیغام۔ آنچل اوڑھو آنچل پڑھو اور آنچل میں لکھو۔ اب اجازت نیک دعائوں کے ساتھ آپ کی ویل وشر بہن۔
(فوزیہ اسلم فوزی‘ ڈگری سندھ )
پیارے بھائی بلال اور عمران اور آنچل فرینڈز کے نام
جان سے بھی پیارے بھائیو ہمیشہ خوش رہو اور کامیابی حاصل کرو ! اللہ تعالیٰ تمہیں ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے۔ نادیہ اینڈ ثوبیہ جہانگیر میں آپ دونوں سے دوستی کرنا چاہتی ہوں کیا آپ پسند کریں گی اور ثوبیہ نذیر آپ سے بھی کیونکہ آپ کے شہر سے میرا بہت گہرا تعلق ہے۔ بہت رشتے ہیں اس شہر سے۔ پلیز مجھے جواب ضرور دیجئے گا۔ میں نے پہلے بھی لکھا تھا مگر بھلا ہو ردی کی ٹوکری کا جو سب کچھ نگل لیتی ہے۔ اور عفت سحر طاہر آپی پلیز کچھ صبا کے حال پر رحم کریں مجھے آپ کے ناول میں معید کا کردار بہت پسند ہے اور میں دعا کرتی ہوں کہ آنچل کی تمام رائٹرز یونہی لکھتی رہیں۔ ہمیشہ خوش رہیں اور دعا کریں۔ اور آخر میں اپنے بھائیوں کے نام ایک دعا۔
دعائوں کی بھیڑ میں اک دعا ہماری ہوگی
دعائوں میں مانگی ہر خوشی تمہاری ہوگی
جب کبھی بھی تمہیں کوئی خوشی ہوگی
تو سمجھو دعا قبول ہماری ہوگی
(کنیز فاطمہ … بورے والا )
پیارے چاچو ڈاکٹر نذر محمد مغل (لالہ موسیٰ) کے نام
محترم چاچو جان ! السلام علیکم‘ سدا خوش رہیں۔ خدا آپ کو سدا سلامت رکھے۔ آمین۔ میں نے آپ سے کہا تھا نا کہ میں آپ کو ’’آنچل ڈائجسٹ‘‘ کے ذریعے وش کروں گی سو میری طرف سے عید الاضحیٰ اور نیا سال 2007 ء بہت بہت مبارک ہو۔ خدا آپ کو ایسی بہت سی عیدیں دیکھنا نصیب کرے۔ اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام گھریلو پریشانیوں کو دور کرے۔ مجھے آپ پر بہت فخر ہے کہ آپ کو جب بھی بلائیں آپ اپنے سارے ضروری کام چھوڑ کر فوراً حاضر ہوجاتے ہیں۔ You are great آپ کے نام میرا اپنا ایک شعر۔
زمانے کی ہر مسرت حاصل ہو آپ کو
یہ عید اور نیا سال مبارک ہو آپ کو
اپنا خیال رکھئے گا اور میرے لئے دعا کیجئے گا کہ میرا رزلٹ بہت اچھا آئے۔ خدا حافظ۔ آپ کی بیٹی۔
(سمیرا کوثر‘ گجرات )
سعودی عرب میں مقیم بہن حنا عتیق کے نام
تیری عمر کی لمبی مالامیں‘ اک لاکھ موتی اور جڑیں
جتنی کامیابیاں ملی ہیں تجھے۔ اے کاش کہ دوگنی اور ملیں
ڈیئرسٹ حنا 31 دسمبر کو تمہاری برتھ ڈے ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے اور تم سدا ہنستی مسکراتی رہو۔ بہنوئی عتیق کو ڈھیروں سلام اور پیارے پیارے بھانجے طحہٰ کو بہت سا پیار۔
(تمہاری پیاری سی بہن بشریٰ شیخ )
ڈیئر اینڈ سو سوئیٹ بھائیوں سید آصف سید کاشف سید نوید اکبر سید عادل کے نام
ہیپی نیو ایئر۔ ڈھیروں دعائیں ڈھیروں پیار۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی زندگیوں میں کبھی کوئی دکھ نہ آئے اور یہ نیا سال آپ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں لائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی لمبی عمر کرے (آمین) اللہ تعالیٰ ہر بہن کے بھائیوں کی لمبی عمرکرے (آمین) سویٹ بھائی سید نوید اکبر آپ کی سالگرہ اسی ماہ ہے کاش آپ ہمارے پاس ہوتے سویٹ بھائی نوید اکبر آئی مس یو اینڈ آئی لو یو۔ خدا حافظ !
(آپ کی بہن اریبہ وفا شیخ جلیل )
عفت سحر طاہر کے نام
عفت آپی پہلے تو آپ کو ’’ماں‘‘ کے رتبے پر فائز ہونے پر ڈھیروں مبارکباد لیکن ہمیں یہ نہیں پتہ چل سکا کہ آپ کے پاس چاند سا بیٹا ہے یا پھولوں جیسی بیٹی خیر جو بھی ہو صحیح سلامت ہو (آمین) عفت آپی ویسے تو آپ کی ہر کہانی اور ناول لاجواب ہوتا ہے لیکن ’’محبت دل پہ دستک‘‘ کے کیا ہی کہنے بہت سے لوگوں کی تعداد ایسی ہے جنہوں نے آنچل رسالہ آپ کی اس کہانی کی وجہ سے پڑھنا شروع کیا۔ ان میں ایک تو میری اپنی دوست صائمہ ہے آپی مجھے آپ سے کہنا ہے کہ اب یہ کہانی بھی دوسری کہانیوں کی طرح یکسانیت کا شکار ہونے لگی ہے۔ کافی عرصے سے کہانی ایک ہی مدار کے گرد گھوم رہی ہے اس میں کوئی بھی نئی بات یا نیا پن اب نہیں رہا۔ صبا اور نوفل‘ ضحیٰ اور معید‘ ژالے اور شموئیل سب کا ایک ہی مسئلہ ہے سبھی ایک دوسرے سے بدگمان ہیں اس کے علاوہ عماد اور نگین چوتھا کپل ان کا بھی یہی مسئلہ ہوگا۔ میری درخواست ہے کہ اس پیاری سی کہانی کا پیارا سا اینڈ کرکے ختم کردیں۔ حمزہ اور وجدان کو کہاں غائب کردیا ہے۔
(سدرہ کرن‘ رحیم یار خان )
دوست و احباب کے نام
نیا سال اور عید قربان کے اس پرمسرت موقع پر میری جانب سے روبینہ اسلم‘ صوفیہ نصیر‘ نورین سلیم‘ رانی یونس‘ صائمہ نعیم اور پیاری بہن شبانہ اسلم کو بہت بہت دل کی گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش ہے …اللہ تعالیٰ آپ سب کو ایسی ڈھیروں خوشیاں دیکھنا نصیب کرے‘ آمین۔
(رخسانہ قاسم گل‘ کراچی )
میرا یہ پیغام اپنی کزن سمرانہ جاوید کے نام
ڈیئر سمرانہ جاوید‘ سدا پھولوں کی طرح مسکراتی رہیں۔ السلام علیکم ! امید کرتی ہوں آپ خیریت کے ساتھ ہوں گی۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے بیٹے کی بہت بہت مبارک ہو۔ میں نے سوچا ہمارا ملنا تو شاید سالوں میں ہو کیوں نہ آنچل کے ذریعے آپ کو مبارکباد دی جائے تو پھر کیسا لگا۔ مبارکباد کا یہ انداز یقینا آپ کو پسند آیا ہوگا۔ میں نے روحانہ اور باجی سیما کو بتایا تھا لیکن یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو مت بتانا کیا پتہ یہ پیغام ردی کی ٹوکری کی نذر ہوجائے ایک بار پھر میری طرف سے منے کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔ منا اس لئے کہہ رہی ہوں کہ مجھے نام وغیرہ کا پتہ نہیں مجھے معلوم ہے منا لکھنے پر آپ ہنس رہی ہوں گی۔ باجی سیما اور میری طرف سے آپ کو بہت سلام قبول ہو آخر میں آنچل والوں سے میری درخواست ہے کہ پلیز پیغام ضرور شائع کیجئے گا۔ خدا حافظ۔ فقط آپ کی دعائوں کی طلب گار۔
(رملہ امل )
عزیز از جان دوستوں کے نام
فرسٹ آف آل عزیز از جان مائی ڈیئر سوئٹ دوست ’’ماریہ افشین‘‘ آپ کو سال نو کے خوب صورت موقع پر زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لئے دل کی گہرائیوں سے سینکڑوں پر خلوص دعائیں پیش کرتی ہوں‘ اللہ پاک کی ذات سے دعا ہے کہ آنے والی زندگی کا ہر لمحہ ’’میری مانی‘‘ کے لبوں پر مسکراہٹوں کے حقیقی پھول بکھیرے اور اس کے دامن میں خوشیوں کے اتنے پھول کھلائے کہ دامن تنگ پڑجائے۔آمین تمہاری نازی کی دعائیں اور محبتیں ہمیشہ یونہی تمہارے ساتھ ساتھ رہیں گی اور تمہاری دوستی و محبت کو میں ہمیشہ ایک قیمتی سرمائے کی طرح دل کے نہاں خانوں میں سنبھال کر رکھوں گی۔ یہ وعدہ رہا۔ اس کے بعد سویٹ فرحانہ ناز ملک سال نو کے خوب صورت موقع پر آپ ایک پیارے سے بچے کی مما بننے جارہی ہیں‘ اس خوشی کے موقع پر تمہاری نازی‘ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تمہیں ڈھیر ساری دعائیں دیتی ہے۔ اللہ کی پاک ذات تمہیں ہر آفت و بلا سے محفوظ رکھے اور ڈھیر ساری خوشیاں نصیب فرمائے۔آمین۔ آخر میں سویٹ نادیہ فاطمہ رضوی میرا نیا ناول ’’جو ریگ دشت فراق ہے‘‘ ابھی ختم نہیں ہورہا۔ ناول کے لئے آپ کی پسندیدگی کا شکریہ۔ اس ناول میں ’’انجشاء احمر‘‘ میرا عکس ہے۔ اسے آپ نازیہ کنول نازی ہی سمجھیں۔ انشاء اللہ یہ ناول وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے دلوں میں اپنی جگہ مضبوط بناتا جائے گا۔ باقی سباس گل‘ جاوید بھائی‘ رخسانہ بھابھی‘ دانیہ خان‘ تصبین‘ الجبہ شانزے‘ بھائی آزاد حسین آزاد اور ہمارے چاہنے والے تمام بہن بھائیوں کے نام یہ قطعہ
پیار کی مہک جو پھیلاتے ہیں‘ لوگ وہ ماہتاب ہوتے ہیں
جو کسی کو بھی دکھ نہیں دیتے‘ وہ ہی سچ مچ نایاب ہوتے ہیں
تمام قارئین اور آنچل اسٹاف کو سال نو مبارک۔ آپ سب کے لئے ہمیشہ دعا گو۔
(نازیہ کنول نازی ‘ ہارون آباد )
آنچل فرینڈز کے نام
آنچل کے تمام اسٹاف رائٹرز قارئین اور میری پیاری فرینڈز کوثر اقبال‘ نازیہ امتیاز‘ صدیقہ فاطمہ‘ ناصر احمد‘ شاکرہ خان‘ تنزیلہ الیاس‘ فوزیہ حسن ثناء آپی‘ باجی قیصرہ‘ آنٹی شگفتہ اور پیارے بھائی مرزا فرخ بیگ کو نئے سال اور عید کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔ میری دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لئے خوشیاں کا پیامبر بن کر آئے اور غم ہم سے کوسوں دور رہیں (آمین)۔
(حنا کنول‘ حویلی لکھا )
آنچل فرینڈز اور عفت سحر طاہر کے نام
میری طرف سے عفت جی آپ کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو اور نئے سال کی مبارک بھی۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو بہت عظیم مرتبہ پر فائز کیا۔ اس کے علاوہ ڈفرنٹ شاہینہ‘ رابعہ اسلم رابی‘ سدرہ سحر‘ سونیا لیاقت‘ مس ارما‘ ندا چوہدری‘ امبر گل‘ سمیرا شریف‘ کنیز فاطمہ‘ فوزیہ سحر‘ فریحہ‘ مدیحہ اور صدف جی۔ میری طرف سے آپ کو اور باقی تمام پڑھنے والوں کو بھی نئے سال کی مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آپ کو اس سال میں ڈھیر ساری خوشیاں ملیں اور آپ خوشیاں بانٹتی رہیں۔
(حرا چوہدری‘ بوریوالہ )
اپنے پیاروں کے نام
پیار بھرا آداب۔ تمام آنچل قارئین کو نازش خان زشی کی طرف سے نیا سال مبارک ہو۔ لاہور میں رہنے والے میرے بھائیوں B.D Khan اور اعظم خان کو اور حسن خان کو۔ میری طرف سے نیا سال مبارک۔ ارے تمہیں کیسے بھولوں گی شمع خان شامی تمہیں اور تمہاری (میائوں) میرا مطلب میرے بھائی شاہد کو نئے سال کی مبارک۔ شمع خان شامی اب جلدی آجائو ملنے‘ آخر میں اپنی بڑی بہن شازیہ کرامت علی کو میرا سلام اور تمام بھانجیوں کو نیا سال مبارک۔ ارے ارے نمرہ 10 جنوری اور ثمرہ 21 جنوری کو تم دونوں کی برتھ ڈے ہے۔ بھئی میری طرف سے نمے اور موہنے کو بہت بہت زیادہ پیار۔ اچھا اب اجازت دیں۔ آپ سب کی پیاری۔
(نازش خان زشی‘ عارف والا )
پیاری دوست نازیہ کنول نازی کے نام
السلام علیکم ! کیسی ہو نازی ڈیئر ؟ بہت زبردست ناول لکھتی ہو تم۔ شاعری کی تو بات ہی الگ ہے مگر اداس شاعری نہ کیا کرو۔ ہنستی مسکراتی شاعری کیا کرو۔ دسمبر میں تمہارا ناول دوسرے ناولز سے ذرا ہٹ کر تھا بہت اچھا لگا۔ ’’ساجن تجھ سنگ عید میری‘‘ بائی دی وے ساجن کو بھی کچھ خبر ہے کہ نہیں۔ ہا ہا ہا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تمہارے قلم میں مزید روانی اور تحریروں میں شادابی پیدا کرے۔ آمین۔ اپنا خیال رکھنا۔ مجھے بھی اپنی دعائوں میں یاد رکھنا۔ تمہاری صحت‘ عزت‘ مسرت‘ محبت اور راحت بھری زندگی کے لئے۔ دعاگو۔ والسلام۔ تمہاری دوست۔
(سُباس گل‘ رحیم یار خان )
ڈیئر اینڈ نیرسٹ سویٹ ون اینڈ اونلی مائی اونلی کیوٹ فرینڈ چندہ C.Z کے نا م
پیاری چندہ ہمیشہ کی طرح اس سال نو کی آمد پر تمہیں ڈھیروں مبارک۔ تمہارا جنم دن اس دفعہ تین خوشیوں سمیت جلوہ افروز ہورہا ہے۔ فرسٹ آف آل سال نو مبارک۔ جنم دن مبارک اینڈ عید مبارک۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ میری چندہ ہمیشہ خوش و خرم رہے۔ میری چندہ کی ہر دعا اس کے لبوں پر آنے سے پہلے قبول ہو۔ ایک اور ایک ہینڈسم اینڈ لونگ + کیئرنگ سا ہمسفر میری چندہ کو عطا فرمائے (آمین) گھر میں سب کو سلام کہنا۔ دیئر آنچل کے ذریعے تمہیں اس سال وش کررہی ہوں۔ یقینا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہے ناں۔ سو مینی مینی ہیپی برتھ ڈے اینڈ مس یو اے لوٹ۔ اگر کوئی خطا ہوگئی ہو تو درگزر کرنا کیونکہ You know I am crazy for u. ہمیشہ میری اپنی رہنا۔ ہمیں خوش رہو۔
(ذکیہ ابراہیم )
بہت پیاری سی سمیرا شریف
جیتی رہو ہزاروں برس ! میں تمہیں بیٹا کہہ کر مخاطب کروں گی۔ میرا خیال ہے ہماری عمروں میں اتنا فرق ہوگا۔ ویسے ذرا اپنا کان ادھر لائو۔ میں کبھی کبھی اپنے سے بڑے کو بھی بے ساختہ ’’بیٹا‘‘ کہہ دیتی ہوں بعد میں میرے بچے مجھے ٹوکتے ہیں تب میں ہنس کر ٹال دیتی ہوں کہ بیٹا یہ اپنی عادت سی بن گئی ہے۔ میں طاہر کو بھی بیٹا کہہ کر مخاطب کرتی ہوں ارے بابا … تم نہیں جانتیں آنچل ڈائجسٹ والے ’’طاہر‘‘۔ہاں تو چندا ! میں نے ’’آئینہ‘‘ کے مکمل تبصرے کے بعد دوبارہ تمہارا خط پڑھا دکھ اور رنج کی ایک ٹیس سی دل میں اترتی چلی گئی۔ جان عزیز !یہ ہماری جو زندگی ہے نا … ہمارے لئے چیلنج ہے۔ اس میں حسین لمحے‘ پرسکون گوشے اور طربیہ واقعات آتے ہیں۔ نمک کے برابر ہوتے ہیں پیاری سمیرا … ان سب کا حق دار ہر شخص نہیں ہوتا اور پھر تم شاید بھول رہی ہو کہ اللہ پاک اپنے بندے پر اتنا بوجھ ڈالتا ہے جتنا وہ سہہ سکتا ہے۔ اگر تم پر مصائب ایک کے بعد ایک حملہ کرتے جارہے ہیں تو سمجھو یہ تمہارا امتحان ہے اور ایک اچھا طالب علم کڑے سے کڑے امتحان سے نہیں گھبراتا۔ آج تم جن حالات سے گزررہی ہو۔ انشاء اللہ کل کا سویرا خوشیوں اور مسرتوں کی مہکتی کلیاں لئے تمہارے دامن حیات کی طرف لپکے گا اور پھر ایک نئی صبح ڈھیر ساری خوشیاں تمہارے جیون کے آنچل پر بکھیر دے گا۔ میری دعا ہے کہ تم خوشیوں کی نوید لئے جلدی سے ایک پیارے سے افسانے کے ساتھ آنچل پر جھلمل ستارے کی طرح چمکو (آمین) اپنی دعائوں میں آنٹی نگہت کو ضرور یاد کرنا۔ اللہ حافظ و ناصر تمام آنچل فیملی کو بھی خلوص بھرا سلام اور پُر خلوص دعائیں۔دعا گو/ طالب دعا۔
(مسز نگہت غفار )
نازیہ کنول نازی‘ سعدیہ امل کاشف اور فوزیہ سحر کائنات کے نام
السلام علیکم ! سدا خوش رہو اور پھولوں کی طرح مسکرائو ! ڈیئر نازی‘ امل اینڈ سحر جی میں آپ تینوں سے دوستی کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سب میرے دوستی کے لئے بڑھے ہوئے ہاتھ کو تھامیں گی اور ہاں اپنے دوستوں کی تعداد میں اضافے کے لئے مجھے اپنی دوستی سے مت نوازیں کیونکہ میں آپ کی فرینڈزکی فہرست میں شامل ہونے کے لئے آپ سے دوستی نہیں کرنا چاہتی بلکہ دل میں بیسٹ فرینڈ کا مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے خلوص کو آپ نہیں ٹھکرا سکیں گی۔ اللہ حافظ۔
خدا رکھے تمہاری زندگی کو منور و منزہ
غم کا سایہ نہ کبھی تمہارے آشیا نے پر آئے
(چندا مثال‘ قصور )
سوئیٹ صائم کے نام !
ڈیئرصائم ! السلام علیکم کہو کیسی ہو ؟ امید ہے خیریت سے ہوگی۔ یقینا تم مجھ سے ناراض ہوگی کہ میں نے تمہارے پیغام کا جواب کیوں نہیں دیا تو اس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں مگر یقین کرو اس میں قصور میرا بھی نہیں تھا۔ میں نے کتنے ہی پیغام تمہارے نام لکھے مگر پتہ نہیں کیوں میرا پیغام شائع نہیں ہوتا ۔ اب بھی اس امید پر لکھ رہی ہوں کہ شاید اس بار یہ پیغام شائع ہوجائے۔ پلیز صائم مجھ سے ناراض نہیں ہونا میں نے تمہیں سب سچ بتادیا ہے۔ سو مجھے امید ہے تم مان جائو گی۔ ( ہے نا؟)۔ صائم ! مجھے تمہاری دوستی کی آفر قبول ہے۔ میں نے دوستی میں بڑھا ہوا تمہارا ہاتھ تھام لیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میری تمام دوستوں کی طرح تم بھی پر خلوص ہو۔ اس کے علاوہ اب مجھے تمہارے پیغامات کا انتظار رہا کرے گا اور ہاں میرے اس پیغام کا جواب ضرور دینا کہ تم نے میری معذرت قبول کرلی ہے نا؟ کہیں یہ میری خوش فہمی تو نہیں کہ تم اب بھی میرے جواب کا انتظار کررہی ہوگی ؟ کیونکہ مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ میرا جواب تمہیں اتنا لیٹ ملے گا۔ اینی وے آئی ایم ویری سوری۔ اب تم جلدی سے میرے نام پیغام لکھو تاکہ مجھے کچھ تو حوصلہ‘ تسلی ہو۔ اچھا اب اجازت چاہوں گی تمہارے لئے ڈھیروں نیک تمنائوں کے ساتھ !
(نوشین اقبال‘ گائوں بدرمرجان )
گڑیا سمرتی کے لئے
یار کیسی ہو تم پتا ہے میں تو گھبرا گئی کہیں تم ’’کیونکہ…‘‘ کہیں تلسی ویرانی نہ ہولیکن پھر یقین کر لیا (بمشکل) کہ تم بھی ہماری ہی طرح ایک عام انسان ہو‘ پھر سوچا شاید تم ثمینہ ہی تو نہیں ؟ لیکن پھر سوچا نہیں تم کوئی اور گڑیا ہو میری بہو بیٹی کا نام بھی ’’گڑیا‘‘ ہے۔ بہت شرمیلی ہے کبھی کبھی ہم ساس بہو میں نوک جھونک ہوجاتی ہے۔ ویسے تم سے ٹکر نہ ہی لی جائے تو اچھا ہے ویسے وہ ’’جانو بندر‘‘ ہے کون اوہ آئی مین کون تھا ؟ ویسے گڑیا تو کسی بچے کا نام ہو تو ہی اچھا لگتا ہے ورنہ کسی بڑے کا نام گڑیا ہو تو … اس کا بچپنا ظاہر ہوتا ہے لگتا ہے تمہارا ’’جانو بندر‘‘ (سوری) کے لئے جو پیغام تھا اسے پڑھنے کے بعد سمیرا شریف طور نے بھی ہمت پکڑی ہے اور اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے جسے ہم سے زیادہ بہتر گہرائی سے کون محسوس کرسکتا ہے۔ سمیرا جی جلد ٹھیک ہوجائیں۔ میڈیسن اتنی نہ کھائیں پلیز ! ’’ اچھا اگر تم مجھے اپنا نمبر دے سکو تو دے دینا پلیز … گڑیا سمرتی جی۔‘‘
(نئی قاری حمیدہ )
فرحان کے نام
پیارے فرحان تم کو 5 دسمبر کو اپنی سالگرہ کی خوشیاں مبارک ہوں۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تم کو ایسی ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب کرے (آمین)۔ اللہ تعالیٰ تم کو ہمیشہ خوش رکھے اور تم خوب ترقی کرو تمہاری پھوپو کی دعائیں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہیں گی۔ تمہاری خوشیوں کیلئے دعا گو۔ تمہاری پھوپو!
(مقدس‘ جتوئی )
فوزیہ سحر کائنات کے نام
ڈیئرسٹ فرینڈز 14 دسمبر کو تمہاری سالگرہ تھی۔ میری طرف سے تمہیں بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے اور تم اسی طرح آنچل میں لکھتی رہو۔ تمہاری شاعری پڑھ کے اور تم سے بات کرکے مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ I miss you so much تمہاری دوست
(رخشندہ بتول‘صوابی )
سویٹ اے۔ انجم کے نام !
سلام الفت و سلام محبت ! کیسی ہو اور کن سوچوں میں گم بیٹھی ہو۔ ارے ہوگئی نہ سٹی گم مابدولت کو پاکر۔ آنچل کے توسط سے تمہیں ہیلو ہائے کرنے پر نہ جانے کیوں اچانک ہی دل میں آیا۔ آپ نے آج سے پانچ چھ ماہ پہلے لیٹر لکھا تھا۔ اور کہا تھا کہ پلیز مجھ سے دوستی کرلیں۔ پہلے تو میں سوچ میں پڑ گئی۔ کہ اے انجم صاحبہ ہیں کون سے چناب نگر میں۔ پھر اپنے طور پر اور آس پاس کے لوگوں سے نہ جانے کتنے نگر دریافت کئے۔ لیکن چناب نگر نہ ملا۔ بھئی کہاں ہے یہ چناب نگر۔ اور ہاں سنو وہ نظم یا غزل جو کچھ بھی تھی۔ میری اپنی ذاتی تخلیق تھی۔ جس کے بارے میں تم نے پوچھا تھا۔ اور ہاں اب میں جلد ہی تم سے فون کرکے رابطہ کروں گی۔ خدا حافظ۔
(حبیبہ ساجی‘ منڈی بہائو الدین )
آنچل فیملی کے نام
السلام علیکم !آنچل فیملی۔ کیا حال چال ہے سب کا ؟ امید ہے ٹھیک ہوں گے اور کیوں نا ہوں ہماری دعائیں جو آپ کے ساتھ ساتھ ہیں۔ ہمیشہ اسی طرح ہنستی مسکراتی رہیں۔ آمین۔ عاصمہ ڈیئر تھینکس دعائوں میں یاد رکھا آپ نے۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارکاں! سمجھ گئی نا کیوں … ؟
سمیرا ! آپ کا خط پڑھا (آئینہ میں ) تو بے ساختہ آنکھیں چھلک گئیں۔ اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ اور ہاں آپ کی یاسیت کی وجہ ہے مگر مجھ پر بھی اکثر ایسی ہی یاسیت چھائی رہتی ہے۔ جسے میں بیان نہیں کرسکتی ہوں۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ آپ کو اور ہم سب مسلمانوں کو سچی خوشیوں سے نواز دے اور ہمیں دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین۔
(مہوش شاہین‘ حجرہ شاہ مقیم )
تابندہ کوکب گیلانی کے نام
ڈیئر تابندہ ! السلام علیکم۔ خدا سے دعاگو ہیں کہ وہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ دسمبر2005 ء کے آنچل میں آپ کے 8 اکتوبر کے تاثرات پڑھ کر بے ساختہ ہی آنکھوں سے آنسو نکل آئے اور باوجود کوشش کے بھی آپ کو خط نہ لکھ سکی۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آپ حوصلہ رکھئے اور صبر کیجئے کیونکہ اس عظیم سانحے کی زد میں صرف آپ ہی نہیں آئیں ہر شخص دامن میں آنسوئوں کی سوغات لئے پھرتا ہے۔ ہمیں صبر سے کام لیتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ تابندہ جی ! جو دکھ دیتا ہے وہ صبر بھی تو عطا کرتا ہے۔ اس لئے ہمت سے کام لیں اور اپنے بھائی کے لئے دعائے مغفرت کریں۔ ہم اپنا پتہ آنچل کے توسط سے نہیں بتا سکتے۔ آپ اپنا پتہ یا فون نمبر بتادیں ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔ اسی کے ساتھ اجازت چاہوں گی خدا آپ کو سکون و صبر عطا فرمائے۔ خدا حافظ۔
(ناجیہ ملک‘ چناری آزاد کشمیر )
کیوٹ سے بھانجے فیضان عنصر میاں چنوں کے نام
فیضان 11 دسمبر کو تمہاری دوسری سالگرہ ہے میری جانب سے اور آپ کی نانواور ماموں کی جانب سے تمہیں ہیپی برتھ ڈے۔ ہاں اس دفعہ پچھلے سال کی طرح اپنے گھر والوں کو اکیلے اکیلے کیک مت کھانے دینا بلکہ ہمارے لئے بھیج دینا۔ اپنے چھوٹے بھائی فاران کا خیال رکھا کرو اور اس دفعہ تو کیک یقینا تمہارے دادا ابو ہی لے کر آئیں گے۔ فیضان تمہارے لئے بہت سی دعائیں خوشیوں کی محبت کی اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمہیں نیک اور فرمانبردار بنائے (آمین) آپ کی خالہ۔
(بشریٰ نوید باجوہ‘ اوکاڑہ )
پیاری اور من موہنی پھوپو مسز جمیلہ جبار کے نام
السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ یقینا آپ فٹ فاٹ ہوں گی اور بہت توجہ اور من کے ساتھ انتظار کررہی ہوں گی کہ ہم یعنی صبا‘ رفعت‘ نادیہ‘ صدف آپ کو آنچل کے ذریعہ عید مبارک کہیں تو بھئی تیار ہوجائیں آپ کو ہماری طرف سے بہت مبارکاں‘ مبارکاں‘مبارکاں اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ہزاروں عیدیں دیکھنا نصیب کرے۔ اب آپ کارڈ نہ ملنے کا شکوہ بھول جائیں کہ اس میں ہم معصوم بندیوں کی کوئی غلطی نہیں بلکہ ڈاک کی خاص محبت ہے کہ وہ کارڈ انہوں نے محفوظ کرلیا ہے۔ اب آتے ہیں اپنے ون اینڈ اونلی بیگ بی کی طرف ان سے تو ہماری ناراضگیاں چل رہی ہیں۔ کنجوسی کی انتہا دیکھیں کہ عید کے روز بھی فون پر ہم سے بات نہیں کی۔ غلط بات ہے بیگ بی اتنی کنجوسی اچھی نہیں ہے اور تو اور صبا۔ رفعت کے رزلٹ کی بھی مبارکباد نہیں دی۔ اس لئے ہماری ناراضگی درست ہے۔ خالہ کو سلام اورعمیر‘ عثمان‘ سمیعہ کے لئے بہت سی نیک دعائیں۔
(سنہیا سسٹرز‘ گلشن اقبال )
ڈیئر شکیلہ انجم کے نام
سلام ! حال چال کیا ہیں۔ 7 دسمبر کو تمہاری سالگرہ ہے بھئی کچھ کیک ویک کا ٹو ہمیں کھلائو اور خود بھی کھائو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں خوش رکھے اور زندگی کا ہر سال کم کرتی رہو۔ ہاں یاد آیا تمہارا پارلر کیسا چل رہا ہے۔ امید تو ہے بہت عروج پر ہوگا ہے نا؟ امی کی بڑے ماموں کے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور بڑی باجی شگفتہ ناز اور شازیہ ناز باجی رفعت کے پاس گئی ہیں۔ کب تک واپس آجائیں گی۔ ان کو اور تمام گھر والوں کو میری طرف سے سلام کہنا اور وہ تمہارے دونوں بھانجوں کو کیا حال ہے۔ علی حسام کا اور کاشان حیدر کا خوب تنگ کرتے ہوں گے۔ اچھا اب جان چھوڑو۔ خدا حافظ۔
(شبانہ روبی‘ پنڈی بھٹیاں )
پیاری سمیرا ارشاد کے نام
پیاری اور بہت عزیز سمیرا ! چونک گئی ہو نا! کیسی ہو امی ابا جی فہیم تسنیم کیسی ہیں ؟ میں بھی ٹھیک ہوں۔ اب جو اپنا منہ حیرت سے کھلا ہوا ہے اس کو بند کر لو۔ آنچل میں مخاطب کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ دسمبر میں میری بہن ! تم دنیا میں تشریف لائی تھیں اور یقینا اب پچیس تیس کی ہوچکی ہو۔ میری طرف سے بہت سالگرہ مبارک ہو۔ تمہیں مل کر بہت خوشی ہوئی۔ دیکھا جذبے صادق ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے۔ یقینا تمہیں بھی ہونی چاہئے۔ ارے خوشی ! ہے ناں! مجھے یاد کرتی ہو کہ نہیں اور میرے لئے ہر نماز کے بعد خصوصی دعا کیا کرو۔ امی کو بہت سلام باجی صنم سے کہنا اے ایمان والو ! ناراض نہیں ہوتے اور اتنی لمبی چوڑی ناراضگی اب وہ ختم کرلیں۔ باجی تسنیم کے نام ڈھیروں دعائیں اور تمہارے لئے میرے پاس تمہیں دینے کے لئے بہت کچھ ہے۔ سنہیا جی ! سالگرہ کے گفٹ کی بات کررہی ہوں۔ امید ہے تمہیں مل گیا ہوگا۔ اگر نہیں تو انتظار کرو۔ دسمبر کے ختم ہونے تک۔ ڈاک کا سسٹم بہت تیز ہے ناں اب پارسل کیا تو دسمبر کے آخر تک ہی مل سکے گا۔ سب کو بہت سلام اپنا خیال رکھنا اور دعائوں میں یا درکھنا۔ تمہاری بہن۔
(عاصمہ گیلانی‘ ملک وال )
فرینڈ کے نام
پیاری دوست عابدہ ارم‘ عظمت‘ عصمت سحرش‘ مدیحہ‘ سعدیہ‘ السلام علیکم صدا خوش رہیں۔ پھولوں کی طرح ہنستی مسکراتی رہیں (آمین) میری طرف سے آپ سب کو بہت بہت عید مبارک قبول ہو۔ عابدہ‘ عظمت‘ ارم آپ نے ہمارے گھر عید والے دن آنا ہے نہ آئیں تو ناراض ہوجائوں گی۔
عید عید کرتے ہیں لوگ عیدگاہوں میں
میری تو عید ہے تم سب کی نگاہوں میں
(ریحانہ‘ چوٹالہ جہلم )
موہنی کے نام
ڈیئر اینڈ سوئیٹ موہنی تمہیں نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آنے والا ہر سال تمہارے لئے خوشیاں لے کر آئے اور تمہیں وہ سب ملے جو تم چاہتی ہو۔
دعائوں کی بھیڑ میں اک دعا ہماری ہوگی
جس میں مانگی ہر خوشی تمہاری ہوگی
جب کبھی بھی تمہیں کوئی خوشی ملے
تو سمجھو دعا قبول ہوئی‘ ہماری ہوگی
(دیویاسونی‘ ٹنڈو الہیار )
جان سے پیاری فرینڈز کے نام
سب سے پہلے آنچل اور اس کے تمام اسٹاف کو میری طرف سے سلام اور نیا سال مبارک اس کے بعد میں اپنے پیارے سوئٹ بھائی اویس کو اس کی سالگرہ وش کروں گی جس کی جنوری میں سالگرہ ہے اس کے بعد اپنی فرینڈز ثمن‘ ربیعہ کشور‘ طاہرہ کوثر‘ رخسانہ‘ شمائلہ اور سمیرا شریف طور کو نئے سال کی مبارکباد دوں گی چلو اب سب جلدی سے مبارکباد قبول کرو۔ آنچل کے ساتھ اور مجھے بھی نیا سال وش کرو کارڈ کے ساتھ۔ (کارڈ کا مذاق میں کہا ہے حقیقت نہ سمجھ لینا ) ہما اور شمائلہ آپی کو بھی سلام اور نئے سال کی مبارک باد اور پلیز طاہرہ تم اتنی موٹی نہیں گو جتنا سمجھتی ہو تم ایسے ہی بہت پیاری ہو اور اپنی امی کو میرا بہت بہت سلام اور نئے سال کی مبارکباد۔ آنٹی خوش رہا کریں۔ آخر میں بہنوں سے التماس ہے کہ دعا کریں۔ میرے بی ایس سی کے پیپروں کی تیاری بھی ہوجائے اور میرا رزلٹ بھی بہت اچھا آئے۔ خدا حافظ۔
(فرح طاہر‘ حسین آگاہی )
پیارے بہن بھائیوں کے نام
پیارے بہن بھائیو! نومبر کے آنچل میں والد صاحب کے حوالے سے پیغام شائع ہوا۔ اب کیا کہوں صدمہ ہی صدمہ ہے۔ 21 نومبر 2006 ء کو والد صاحب انتقال فرماگئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے (آمین)۔ 21 اگست کو والدہ بچھڑیں اور ان کے ٹھیک 3 ماہ کے بعد 21 نومبر کو والد صاحب ہمیں اکیلا چھوڑ گئے۔ سب خدا کی مرضی ہے۔آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے والد صاحب کے لئے ایک بار سورۃ اخلاص ضرور پڑھ دیں۔ اور میرے مرحوم والد محترم حکیم حافظ عطا یزدانی کی روح کی بخشش کے لئے دعا کریں۔ میں آپ سب کی مشکور و ممنون رہوں گی۔ اور خدا مجھے میرے بہن بھائیوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔ خدا سب کے والدین کو صحت یابی کے ساتھ سلامت رکھے۔ آمین۔اور محترم بابا جانی آپ کے بھائی صاحب کی وفات کا بھی دکھ ہے۔ خدا تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور سب مسلمانوں کے درجات بلند فرمائے آمین۔
(فصیحہ آصف خان‘ ملتان )
سوئیٹ اسمارٹ لولی عظمیٰ
السلام علیکم ! میری طرف سے تمہیں سالگرہ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔ خدا تعالیٰ تمہیں زندگی کے مقاصد میں کامیاب کرے اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو۔ آمین۔ کالج میں تمہاری بہت یاد آتی ہے۔ آنچل کے ذریعے وش کرنا کیسا لگا۔ ضرور بتانا اور عفت سحر پاشا سے گزارش ہے کہ عماد اور نگین کی شادی کروادیں اور صبا اور نوفل کی غلط فہمی کو ختم کردیں۔
(سعدیہ پروین‘ سرائے عالمگیر)
پیاری بھابیوں بشریٰ اور فائزہ کے نام
ڈیئرسٹ بشریٰ اینڈ سوئیٹ فیزی کہو کیسی ہو۔ فرسٹ آف آل میری طرف سے اور تمہارے ان کی طرف سے یعنی یاسر اور عمران بھائی کی طرف سے نئے سال کی مبارک اور سرخ سرخ گلاب قبول کیجئے۔ کیسا لگ رہا ہے۔ آنچل کے تھرو مبارکباد وصول کرنا ہے ناں نئے سال کا سرپرائز چلو یار اب تو کافی عرصے سے تم لوگ آنچل پڑھ رہی ہو۔ فٹا فٹ قلم اٹھائو اور لکھ ڈالو۔ فرحت آنٹی کے نام لیٹر اور ہمارے نام کوئی خوب صورت سا پیغام۔ ہاں میرا شعری مجموعہ بہت جلد منظر عام پر آکر تمہارے ہاتھوں کی زینت بننے والا ہے۔ بس دعا کرو اللہ اپنی رحمت کا سایہ یونہی مجھ پر قائم رکھے۔ جناب اب دونوں آنٹیوں کی جانب سے بھی نیا سال مبارک ہو اور اس کے پاپا کی طرف سے بھی۔ اوکے اب اجازت۔ انشاء اللہ اب آنچل کے تھرو ملاقات ہوتی رہے گی۔
(سعدیہ ہما شیخ )
نازیہ‘ بابرہ‘ نغمہ‘ چاند اور راشدہ کے نام
میری طرف سے آپ کو نیا سال مبارک ہو۔ خدا کرے یہ سال آپ کی زندگی میں خوشیاں لائے اور غموں کا سایہ آپ کے قریب نہ آئے اور نازیہ آپ کو ہیپی برتھ ڈے۔ یکم جنوری کو آپ کی برتھ ڈے آپ کو آنچل کے ذریعے وش کررہی ہوں۔ میری دعا ہے آپ خوش رہیں (آمین )۔
ہجوم اتنا ہو آپ کی زندگی میں خوشیوں کا
غم گزرنا بھی چاہے تو اسے راستہ نہ ملے
خدا حافظ !
(سحر رضوی اینڈ سعدیہ شیخ جلیل )

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
Close