Aanchal Jul-17

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

آنچل کا شمارہ جولائی عید نمبر دو حاضر خدمت ہے‘ تمام بہنوں کو عید مبارک‘ امید ہے کہ تمام بہنیں رمضان کے فیوض و برکات سے خوب فیض یاب ہوئی ہوں گی‘ میری دعا ہے کہ تمام بہنوں کو اللہ سبحان و تعالیٰ رمضان کی برکات و فیوض سے فیض یاب کریں‘ آمین۔ عید نمبر کی پسندیدگی کے لیے ادارے کے تمام کارکن آپ سب کے شکر گزار ہیں یہ آپ کی حوصلہ افزائی ہی ہے جو ہمیں حوصلہ اور کام کرنے کی لگن دیتی ہے آپ کی آرا اور مشورے ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ امید ہے کہ سابقہ عید نمبر کی مانند یہ عید نمبر دو بھی ان شاء اللہ آپ کو پسند آئے گا۔ میری اور میری ساتھی کارکنوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ بہتر سے بہتر کہانیاں آپ کی خدمت میں پیش کریں لکھاری بہنوں خصوصاً نئی لکھنے والی بہنوں نے اس قدر کہانیاں ارسال کردی ہیں کہ انتخاب مشکل تر ہوتا جارہا ہے آپ کے آنچل کے ساتھ اس کی سہیلی حجاب کا اجرا بھی اس باعث ہی کیا گیا تھا کیونکہ افسانہ یا کہانی بھیج دینے کے بعد ہر لکھنے والے کی خواہش ہوتی ہے وہ جلد از جلد چھپ جائے ہماری کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ اچھا اور قابل اشاعت میٹر جلد از جلد شائع کردیا جائے لیکن اس کے باوجود بہت سی کہانیاں صفحات کی کمی کے باعث انتظار کی قطار میں لگی رہ جاتی ہیں آپ بہنوں سے گزارش ہے کہ ہر اچھی قابل اشاعت کہانی ضرور شائع ہوگی بس اپنے نمبر کا صبر و تحمل سے انتظار کرلیا کریں۔ آئیں اب چلتے ہیں اس ماہ کے آنچل کی طرف۔
}}}} اس ماہ کے ستارے{{{{
رفعت سراج، رفاقت جاوید، سمیرا شریف طور، یاسمین نشاط، اقرأ صغیر احمد، طلعت نظامی، نازیہ کنول نازی، صدف آصف، فرح طاہر، فاخرہ گل، عمارہ خان، اُم ایمن نعیم، سیدہ غزل زیدی، زندگی تنویر خلیل۔

Show More

Check Also

Close
error: Content is protected !!
Close