Aanchal Dec-18

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
دسمبر 2018ء کا آنچل آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
گزشتہ ماہ کچھ بہنوں نے اپنی رائے دی کہ آپ نے نئے پاکستان کے بارے میں لکھا ہے کہ ابھی تک کچھ نہیں بدلا۔ جناب یہ کیا کم ہے کہ ڈالر کو پر لگ گئے ہیں‘ وہ بلند سے بلند پرواز کررہا ہے اور اس کی پرواز نے اچھے اچھوں کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔ آج کل کے حکمرانوں نے جو روش اختیار کی ہے اس میں راتوں کی نیندیں تو گئیں دن کا قرار بھی گیا۔ ملازم پیشہ افراد کا اپنی آمدن میں گزارہ مشکل ترین بنا دیا گیا ہے۔ پڑھنے کی شدید خواہش کے باوجود مہنگے ہونے والے تفریحی جرائد اب قوت خرید سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ جتنی رقم میں چار ڈائجسٹ آجاتے تھے، اب ایک ہاتھ نہیں آرہا۔ تفریح اس قدر مہنگی ہوگئی ہے کہ بس حد ہی ہوگئی۔ ہم ضروریات زندگی پوری نہیں کر پا رہے تو تفریح کہاں سے کریں، تفریح کے تمام ذرائع ہاتھ سے نکلے جا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے نیا پاکستان بنانے اور تبدیلی کے جو نعرے لگائے تھے اگر تبدیلی یہی ہے کہ مہنگائی کے عفریت کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو یہ کون سی نئی تبدیلی ہے اس پر تو گزشتہ تمام حکومتیں عمل پیرا رہی ہیں۔ پہلے ہی غربت و بے روزگاری کیا کم تھی کہ اب مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بس ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں کہ اللہ سبحان و تعالیٰ حکمرانوں کو ہدایت عطا فرمائے کہ وہ انتقامی کارروائیوں سے نکل کر انتظامی کارروائیوں کی طرف توجہ دیں‘ آمین۔
اپنے غم و غصے کا اظہار قارئین نے جس دل جلے انداز میں کیا ہے اس کی اشاعت کے کم از کم ہمارے صفحات متحمل نہیں ہوسکتے۔ امید ہے کہ جلد یہ مہنگائی کے بادل بھی چھٹ جائیں گے کیونکہ ہر تاریکی کے بعد اجالا اور ہر رات کے بعد سویرا ضرور نمودار ہوتا ہے۔ نئی ٹیم کو تھوڑا وقت اور موقع ضرور دینا چاہیے اور اچھے کی امید رکھنا چاہیے کہ امید پر دنیا قائم ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمارا اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔
آئیے اب چلتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی جانب۔

…}اس ماہ کے ستارے{…
رفاقت جاوید، سلمیٰ غزل، سیما بنت عاصم، طلعت نظامی، ناہید فاطمہ حسنین، تسنیم شریف، ام زویا۔

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close