Aanchal Aug-18

سرگوشیاں

مدیرہ

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ‘
اگست کا شمارہ آنچل حاضر خدمت ہے۔
اگست کا مہینہ اہلِ پاکستان کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے‘ اس ہی عیسوی مہینے میں قیامِ پاکستان کا عمل مکمل ہوا۔ لاکھوں محبِ وطن اور مخلص افراد نے اپنی جانیں نذر کیں‘ ہزاروں گھرانے ملیا میٹ ہوئے‘ ماں بیٹیوں‘ بہنوں کی عزت اور جانیں قربان ہوئیں‘ تب کہیں جاکر ان کفارِ ہند کو چین آیا تھا‘ لیکن وہ آج بھی اسی بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں‘ ان کا بس نہیں چل رہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کی کسی بھی طرح اینٹ سے اینٹ بجادیں‘ اللہ سبحان و تعالیٰ کا لاکھ لاکھ کرم و احسان ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ نے ہم اہلِ پاکستان کو دنیا کا بہترین خطہ عطا کیا ہے‘ پہاڑ‘ ریگستان‘ میدان‘ دریا اور سب سے اہم معدنیات کے ہر طرح کے ذخائر سے مالا مال خطہ جس میں سونا‘ تانبہ‘ لوہا‘ یورنیم‘ تیل‘ گیس‘ ماربل کے خوب صورت پہاڑ دنیا کی کون سی نعمت ہے جو پاکستان کو حاصل نہیں۔ سوائے دیانت دار رہنمائوں کے‘ ہمارے بد دیانت سیاسی اہل کار جنہیں ان نعمتوں کا یا تو ادراک ہی نہیں ہے یا وہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر خود اپنے وطن اور اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ اسلام دشمن قوتوں نے ہمارے اہلِ سیاست کو خود فریبی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمارے اکابرین ملت و سیاست کو ہوش کے ناخن دے‘ انہیں حب الوطن بنائے‘ آمین۔ آج اللہ سبحان و تعالیٰ نے ہمیں موقع عطا فرمایا ہے کہ ہم بہت سوچ سمجھ کر آنے والے الیکشن میں ٹھوک بجا کر دیکھ بھال کر مخلص اور دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں‘ اپنے ووٹ کی حفاظت کرتے ہوئے نیک و صالح افراد کا انتخاب کریں‘ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کا حافظ و ناصر ہو۔ آئیں اب کچھ اس شمارے کی بات ہوجائے آپ کے خطوط کی روشنی ہی ہماری رہنمائی کرتی ہے‘ اس سے ہمیں لگن اور کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اس لیے آپ قارئین یونہی آنچل و حجاب میں شرکت کرتی رہا کریں تاکہ ہمارے ساتھ مصنفین بھی اپنی محنت وصول کرسکیں۔
اب بڑھتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی جانب
ام ایمان‘ سباس گل‘ انعم خان‘ ماورا طلحہ‘ ریحانہ آفتاب‘ صباء ایشل‘ حرا قریشی۔

Show More

Check Also

Close
error: Content is protected !!
Close