Aanchal Jan-07

کام کی باتیں

حنااحمد

کچن میں کام کرتے وقت اگر ہاتھ جل جائے تو فوراً سوکھی مہندی کا لیپ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگادیجئے۔ ہاتھ میں چھالے نہیں پڑیں گے۔
کام کے دوران چھری یا کسی تیز دھار آلے سے ہاتھ کٹ جائے تو خالص شہد لگالیں زخم کا منہ اورخون فوری طور پر بند ہوجائے گا۔
ہاتھ یا پائوں کی انگلی میں کوئی پھوڑا نکل آئے تو آٹے کی لئی میں پیاز کے باریک ٹکڑے پیس کر شامل کرلیں اور رات سونے سے پہلے لئی پھوڑے پر لگالیں صبح تک پھوڑا پھٹ جائے گا اور مادہ باہر آجائے گا۔
کھانسی کا پھندہ لگ جائے تو ایک چٹکی نمک زبان پر رکھ لیں کھانسی سے آرام آجائے گا۔
سردیوں میںعموماً ہمارے ہونٹ کھردرے ہوکر پھٹنے لگتے ہیں۔ زیتون کے تیل کے تین چار قطرے ناف میں ٹپکانے سے ہونٹ چکنے اور نرم و ملائم ہوجائیں گے۔
پیٹ میں اگر تیزابیت محسوس ہو تو چار پانچ پودینے کے پتے چبالیں خاصا آرام آجائے گا۔
پیٹ کی تیزابیت کو دور کرنے کے لئے ٹھنڈے دودھ میں کچھ مقدار پانی ملا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ ٹھنڈا دودھ پیٹ کی تیزابیت ختم کرنے کے لئے اکسیر کا کام سرانجام دیتا ہے۔
انڈے کی پلیٹوں میں بساند کو دور کرنے اور اسے بآسانی دھونے کے لئے پہلے سے استعمال شدہ چائے کی پتی سے پلیٹ رگڑلیں اور اُس کے بعد صابن سے دھو لیں۔ انڈے کی بدبو بالکل ختم ہوجائے گی۔
جلی ہوئی پتیلی کو دھونے کے لئے پہلے اُس میں پانی گرم کریں اور پھر کچھ قطرے سرکے یا لیموں کے ڈال کر پانی کو جوش دیں اور اس کے بعد پتیلی کو صابن سے دھولیں پتیلی پہلے کی طرح صاف و چمکدار ہوجائے گی۔
لہسن ‘ ادرک اور پیاز کاٹنے کے بعد عموماً ان چیزوں کی بُو ہاتھوں میں رہ جاتی ہے۔ صابن سے ہاتھ دھونے سے پہلے گیلے ہاتھ میں تھوڑا سا نمک لے کر رگڑلیں۔ اس کے بعد صابن سے دھولیں بو زائل ہوجائے گی۔
اگر اچانک آپ کا ٹوتھ پیسٹ ختم ہوجائے تو تھوڑا سا نمک لے کر ٹوتھ پیسٹ کی طرح اُسے دانتوں پر رگڑ لیں۔ اس طرح دانت صاف اور مسوڑھوں کی بدبو زائل ہوجائے گی۔
الماری یا صندوق میں رکھے کپڑوں میں کچھ لونگیں ڈال دیں ۔ کپڑوں میں سیلن کی بو نہیں آئے گی۔
ریشمی یا چائنا سلک کے کپڑے پر اگر سالن یا چکنائی کا دھبہ لگ جائے تو کوئی بھی ٹالکم پائوڈر اُس دھبے پر چھڑک کر اس کے اوپر ٹشو پیپر رکھ دیں اور استری گرم کرکے ٹشو پیپر پر پھیریں۔ ٹشو پیپر چکنائی کو جذب کرلے گا اور دھبہ کافی حد تک معدوم ہوجائے گا۔
منہ میں اگر چھالے نکل آئیں تو ایک بڑا چمچہ کسا ہوا کھوپرا (ناریل) دن میں تین مرتبہ کھائیں چھالے فوراً معدوم ہوجائیں گے۔
ہری مرچ اور سرخ مرچ کاٹنے یا پیسنے کے بعد ہاتھوں میں جلن ہونے لگے تو تھوڑا سا تیل یا گھی اپنے ہاتھوں پر مل لیں جلن ختم ہوجائے گی۔
جسم کے کسی حصے پر اگر کوئی زہریلا کیڑا یا شہد کی مکھی کاٹ لے تو متاثرہ جگہ پر فوراً پیاز کا عرق لگادیں تکلیف دور ہوجائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
Close