Aanchal Jul 15

دوست کا پغام آئے

ہما احمد

نٹ کھٹ (اریب ) اریبہ کے نام
السلام علیکم! کیسی ہو میری سویٹ فرینڈ؟6 جون کو تمہاری سالگرہ تھی تو میری طرف سے تمہیں بہت بہت مبارک ہو‘ میری دعا ہے اللہ تمہیں خوشیاں دے۔ بس تم سے ایک بات کہنی تھی کہ مجھ سے ناراض نہ ہواکرو‘ تمہاری ناراضگی بہت کم ہوتی ہے لیکن میں چاہتی ہوں یہ بھی نہ ہو‘ سدا مسکراتی رہو کیونکہ تم مسکراتی ہوئی اچھی لگتی ہو‘ کسی بھی غلط فہمی کو اپنے ننھے منے دماغ میں نہ گھسنے دیا کرو کیونکہ یہ اچھی بات نہیں‘ سمجھی نہ میری پگلی نٹ کھٹ بلی۔ اب اجازت دو مسکراتے ہوئے اللہ حافظ۔
طاہرہ غزل… جتوئی
اہل کراچی کے شہریوں اور آنچل کی شہزادیوں کے نام
السلام علیکم! سب سے پہلے آپ سب کو رمضان مبارک‘ اس بابرکت مہینے میں اپنے غریب رشتہ داروں‘ پڑوسیوں کی ضرورت کا بھی خیال رکھیں‘ اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔ (کراچی والو) جی انعم خان تسی ٹھیک سمجھے ہو میری منگنی ہوگئی ہے۔ میں ٹھیک ٹھاک ہوں‘ دعائوں کا شکریہ‘ آپ سے رابطہ ہوپاتا تو اچھاتھا اگر ممکن ہو تو اپنا نمبر دے دیں آنچل آفس میں‘ میں لے لوں گی۔شبانہ امین آپ کی صحت ٹھیک ہوئی؟ ویسے ایک بات بتائیں آپ کو ہوا کیا ہے؟ شاہ زندگی یو آر سو سویٹ اینڈ نائس نیم‘ کہاں غائب ہو؟ پنڈی میں کہاں رہتی ہیں آپ؟ ملنے کی چاہ ہے آپ سے‘بہن بھائی کی شادی کی مبارک ہو۔ عائشہ پرویز آپ بہت ہنساتی ہیں‘ اتنا کہ آنکھوں سے آنسو جاری ہوتے ہیں پر ہنسی نہیں رکتی‘ بہت ہنستی ہوں میں۔ ساریہ چوہدری ویلکم آنچل‘ آپ اپنی دوستوں کی فہرست میں مجھے بھی شامل کرنا چاہیں گی ۔ طیبہ نذیر شکریہ میری دوستی قبول کرنے کا۔ مجھے آپ سب کی دعائیں چاہیے آج کل مشکل حالات ہیں۔ سدرہ شاہین‘ صدف سلیمان‘ مہر گل‘ نورین شاہد‘ نگہت آنٹی‘ پروین افضل‘ فریحہ شبیر کو سلام۔ روبی ناز آنچل میں ویلکم۔ اس امید کے ساتھ جارہی ہوں کہ آپ اپنی اس خوب صورت محفل میں ہمیں تھوڑی سی جگہ دیں گے‘ فی امان اللہ‘ رمضان مبارک۔
زویا خان بنگش… پنڈی
موسٹ فیورٹ ٹیچر کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیں آپ مس عبیرہ سرور! آپ کو بہت بہت مبارک باد ہو‘ سنا ہے اب آپ مسز بن چکی ہیں۔ مجھے ہمیشہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ آخری دن اسکول میں آپ کو الوداع کرنے میں نہ آسکی لیکن آپ کی تحریریں پڑھ کر آپ کی کمی دورہوجاتی ہے(دیکھئے آپ نے تو نہیں بتایا کہ آپ لکھتی ہیں پھر بھی ہم جانتے ہیں)۔ آپ کا دیا ہوا آٹو گراف آج بھی میری ڈائری میں محفوظ رہے‘ آپ نے لکھا تھا ’’میری نماز میری قربانی‘ میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ ربّ العزت کے لیے ہے اور میں مسلمان ہوں‘‘ کیا آپ کو یاد آیامیں کون ہوں؟ چلو کوئی بات نہیں میں خود ہی بتادیتی ہوں‘ اللہ آپ کو زندگی کی ہر خوشی سے نوازے‘ آمین‘ اللہ حافظ۔
ثوبیہ بلال صبحؔ… ظاہر پیر
آنچل کی فرینڈزکے نام
ہیلو فرینڈز آپ سب کیسے ہیں‘ رمضان کی آپ سب کو مبارک ہو۔ اس ماہِ مبارک کی برکتیں ہم سب پر پھولوں کی طرح برسیں۔ پروین افضل شاہین اللہ آپ کی جھولی ننھے منوں سے بھردے‘ آمین میں آپ کے لیے دعا کرتی ہوں۔ ایس بتول شاہ‘ طیبہ نذیر‘ عقیلہ رضی‘ لائبہ میر‘ نورین لطیف‘ کوثر خالد‘ سامعہ ملک‘ حمیرا نوشین آپ سب کا بہت شکریہ اور جزاک اللہ آپ کو میری نگارشات پسند آتی ہیں‘ میں آپ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہوں۔
ار م کمال… فیصل آباد
سویٹ اور لولی ٹیچر (مس نویدہ) کے نام
السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہوں گے‘ میری دعا ہے کہ آپ جہاں رہیں خوش رہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو دائمی خوشیوں سے نوازے‘ کوئی غم یا تکلیف آپ کے پاس نہ آئے‘ آمین۔ آپ حیران مت ہوں یہ میں نے آپ کے لیے ہی لکھا ہے‘ میں نے سوچا اس دفعہ کچھ نئے طریقے سے آپ کو مخاطب کیا جائے‘ کیسا لگا ضرور بتایئے گا ۔
سعیدہ… ستیانہ
آل سویٹ فرینڈز کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیں آپ سب؟ زندگی کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں‘ امید ہے آپ سب مزے میں ہوں گی۔ ڈئیر فرینڈزکچھ پرابلمز کی وجہ سے میرا آپ سے سیل پر رابطہ نہیں رہا‘ ایک تو میری طبیعت ٹھیک نہیں۔ سیکنڈ میرے پیپرز ہورہے ہیں‘ ان شاء اللہ بہت جلد آپ سب سے رابطہ کروں گی۔ آپ سب مجھے یاد ہو‘ بھولی تو نہیں۔ 21 مئی نیناں شاہ آپ کی اور 31 مئی فرح طاہر آپ کی سالگرہ تھی میری جانب سے بہت بہت مبارک ہو۔ اس کے علاوہ رابعہ اکرم صاحبہ 10 جون کو آپ کی سالگرہ تھی‘ بہت مبارک ہو۔ کہاں غائب ہو؟ ہیلو شہلاجی (چک بیلی خان) کہاں ہو‘ کوئی رابطہ ہی نہیں؟ مجھ سے دوستی کرنے کا سوار بھوت آپ کے سر سے اتر گیا کیا؟ خیر 23 جون کو آپ کی سالگرہ تھی بہت مبارک ہو۔ تم مجھ سے دوستی کی خواہاں تھیں میں نے نہیں کی (معذرت) لیکن آپ بہت اچھی تھیں اس خوبی کے بنا میں آپ کو یاد رکھوں گی‘ باقی اتنا کہوں گی ڈئیر! دوستوں کی کمی‘ کبھی بھی کسی کو نہیں ہوتی۔ کوئی نہ کوئی اچھا بُرا مل ہی جاتا ہے بس وہی بات ہر کوئی مخلص نہیں ہوتا‘ سچا نہیں ہوتا۔ اوکے کبھی میری یاد آئے تو لازمی میرے حق میں دعا کردینا کیونکہ میں خود بھی ایسا ہی کرتی ہوں۔ مائی ڈئیر سویٹ ٹیچر نائلہ عرفان (چکوال) 20 جون کو آپ کی بھی سالگرہ تھی‘ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ سدا خوش رہیں‘ آپ کا بیٹا کیسا ہے؟ مجھے پتا ہے کہ آپ مجھے بہت یاد کرتی ہو‘ بھولی تو میں بھی نہیں۔ میں آپ کو ہر وقت یاد کرتی ہوں‘ مس یو۔ سلمیٰ گوری خان کس بل میں گھسی ہو‘ اب نکل بھی آئو یار۔ حمنہ سحر‘ عامرہ اسلم‘ ساریہ چوہدری‘ سدرہ شاہین اینڈ زرتاشیہ مریم ہاشمی صاحبہ۔ کیسی ہو آپ سب ‘ تم سب کو ایک پیغام نہ کوئی گلہ‘ نہ کوئی شکوہ آپ سے بس یہ بتائیں بچھڑ کے خوش ہو ناں۔ز رتاشیہ 22 جولائی کو آپ کو سالگرہ ہے‘ وش کرنا چاہتی ہوں۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ ہمیشہ خوش رہیں‘ اس کے علاوہ کرن وفا‘ سلمیٰ ملک‘ عائشہ ملک‘ امید چوہدری ‘ فروا علی‘ سحر‘ امیمہ رباح‘ ہادیہ‘ اظفر ‘ کرن شاہ‘ مسکان‘ ظل ہما‘ نوشین اقبال‘ انابیہ‘ صنم ناز‘زارا شاہ‘ سمایہ مریم‘ کلثوم اختر (چکوال)‘ معصومہ‘ سارہ‘ سحرش‘ کاشفہ‘ بشریٰ ملک‘ شہزادی سعادت‘ ثنا ملک‘ سارہ اعجاز اینڈ سمیرا شریف طور صاحبہ آپ سب کو رمضان مبارک اینڈ ایڈوانس عید مبارک۔ میں آپ سب کو بہت بہت زیادہ یاد کرتی ہوں‘ آپ کی باتوں کو‘ آپ کے سویٹ سویٹ میسجز کو بھی۔ آپ سب لوگ اپنا بہت زیادہ خیال رکھیے گا‘ میرے لیے ضرور دعا کیجیے۔
حبہ خان… چکوال
اپنوں کے نام
السلام علیکم! ہیلومیرے پیارے سویٹ سے بھانجے نعمان (مانی) ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ دیکھا مجھے یادہے کہ 15 جولائی کو آپ کی سالگرہ ہے‘ پیارے بھائی مرزا شازب آپ کو بھی سالگرہ مبارک ہو۔ حیران کیوں ہورہے ہو‘ آپ کو نہیں پر مجھے تو یاد ہے کہ 21 جولائی کو آپ کی سالگرہ ہے تو دیکھو سب سے ہٹ کے وش کررہی ہوں۔ ارے ارے ذیشان بھائی آپ کو کیا ہوا؟ ناراض نہ ہو آپ کو بھی مبارک ہو نئی جاب کی۔ اللہ آپ سب کو صحت و تندرستی‘ زندگی کی ہر خوشی اور ہر وہ چیز دے جو آپ لوگوں کے حق میں بہتر ہو۔ نبیلہ باجی پلیز جلدی آجائیں ہم سب بہت اداس ہیں۔ شازب اور نعمان آپ دونوں کو پوری فیملی کی طرف سے ڈھیروں دعائیں اور سالگرہ کی بہت بہت مبارک باد۔ مرز ا جی ٹریٹ کے لیے تیار رہیں نبیلہ باجی کے آتے ہی ٹریٹ لیں گے ہم سب۔ اللہ تمام قارئین کو خوش اور سلامت رکھے‘ آمین ثم آمین۔
شازیہ ریاض… جلالپور‘ صوبتیاں
صائمہ طاہر اور تمام گرلز کے نام
السلام علیکم! سویٹ دل والو کیا حال ہے‘ کہاں گم ہو میری طرف سے رمضان المبارک کی ڈھیرو مبارک باد۔ ڈئیر صائمہ جس دن میں نے آپ سے دوستی کی تھی آپ میرے لیے امبر سکندر سومرو بن گئی تھیں اور میرے ہر پیغام میں آپ کا نام شامل ہوتا ہے‘ غور سے پڑھا کرو۔ سویٹ ہارٹ شاہ زندگی ‘ اقصیٰ کنزہ‘ فوزیہ رانی‘ شمع مسکان‘ پری شاہ‘ سمیرا تعبیر‘ ثانیہ مغل۔ طبیعت ٹھیک ہے مائی پریٹی ڈول حورعین ‘ جاناں پرنسز‘ ایمن وفا اینڈ نبیلہ نازش مس یو ظل ہما عرف درنجف سیال کیسی ہو؟ بلیو مون شادی کی ٹریٹ کب دے رہی ہو۔ اسپیشل فرینڈز ابرش اینڈ زیست آج کل کیا مصروفیات ہیں۔ کاجل جی کبھی یاد کرلیا کرو‘ رینا طاہر سالگرہ کی مبارک باد اور نیک تمنائیں۔ ڈئیر ثوبیہ کل میں نے ہوائوں کے سنگ پیغام بھیجا تھا‘ ملا یا نہیں۔ شزا بلوچ ڈئیر آپ میری جدائی میں آنسو بہا بہا کر اتنی موٹی کیسے ہوگئی ہو۔ اوئے زوباش خان‘ پری زے خان‘ چندا‘ نور سحر روکین حیدر بے وفا ہو۔ اریبہ اینڈ کرن شاہ ڈئیر کبھی حنا کو بھی یاد کرلیا کرو۔ نورین شفیع کیسی ہو؟ نادیہ عباس دیا منگنی کی مبارک باد۔ تمنا بلوچ بہت سویٹ ہو مگر گلاب جامن سے کم۔ ڈئیر میزاب قصور آپ بہت کیوٹ ہو۔ سویٹ عائشہ پرویز کتنی موٹی ہوگئی ہو‘ ہاہاہا۔ فاخرہ ڈئیر کومل کو کہاں گم کردیا ہے‘ سویٹ صباء بھٹی‘ انیس انجم‘ بیا‘ مسکان قصور‘ چندا مثال ‘ امبر گل‘ لاڈو ملک‘ ارم کمال آپی‘ سامعہ ملک کبھی ہمیں بھی یاد کرلیا کرو۔ دنیا کی خوب صورت پری آپ ہماری دنیا میں کیسے آگئی ہو‘ اوکے دوستوں فی امان اللہ۔
ماہ رخ‘ رشک حناء… سرگودھا
چند پیاروں کے نام
السلام علیکم!سب سے پہلے میری پیاری امی! آپ بہت اچھی ہیں اور مجھے آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ مدرز ڈے پر آپ کے لیے سب سے اچھا کارڈ میں نے ہی بنایا تھا نا … ہے نا! اپنی بڑی آپیوں سے یہ کہنا ہے کہ میں تم لوگوں کی شکلیںدیکھ دیکھ کے تنگ آگئی ہوں یار پلیز اپنے اپنے پیا دیس سدھار جائو پلیز اور مانی! خبردار جو تم نے آئندہ میرے کلرز اور پینٹنگز کو چھیڑا۔ میں جیسے کلرز کرتی ہوں اچھے ہی کرتی ہوں اور بسمہ بیٹا! آرام سے میری چیزیں واپس کردو جو تم نے اٹھائی ہیں (اس سے پہلے کہ میں تمہاری اٹھالوں) ورنہ میں تمہیں بخشوں گی نہیں اور قیامت والے دن حساب مانگوں گی (کھی کھی کھی)۔ اوہ میری چول فرینڈز! تم لوگوں کو میں کس طرح بھول سکتی ہوں‘ بھلے تم بھول گئے ہو اسپیشلی محترمہ حبا احمد قریشی صاحبہ! بالکل بھی معاف نہیں کروں گی تمہیں اور رینا! یار جلدی کرو نا‘ مجھ سے تو بالکل بھی انتظار نہیں ہورہا سمجھ تو گئی ہوگی … آہم آہم۔ شانزہ ایم تھرائز جے‘ تیرے لیے بہت فکر مند رہتی ہوں‘ اپنا خیال رکھا کرو اور فٹافٹ اس عید پر مجھ سے ملنے آجاؤ اور فاریہ تم بھی مجھے بہت یاد آتی ہو‘ وہ جو ہماری پارٹی والی تصویریں تھیں نا وہ ڈیلیٹ ہوگئیں‘ مجھے بہت دکھ ہوا اور اینڈ پر میری سویٹ سی کزن طاہرہ! یار کزن کے نام پر ایک صرف تم ہی تو ہو باقی تو تمہیں پتا ہے چھوٹی چھوٹی ہیں‘ ہم سب تمہیں بہت یاد کرتی ہیں‘ سب کی طرف سے تمہیں سلام اور پیار۔ تمہارے ساتھ جو سب کزنز ہوتی ہیں اقراء‘ عظمیٰ‘ سحرین‘ مہرین اور کشور ان سب کو بھی سلام‘ نانی سکینہ کو بھی۔ میری نانی‘ خالائوں اور ماموئوں سب کو سلام اور ساتھ ہی اللہ حافظ۔
زیبا حسن مخدوم… سرگودھا
بہت پیاری دوستوں کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیں آپ سب؟ میں الحمد للہ بالکل ٹھیک ہوں۔ فاطمہ نیک (وہاڑی) میرے خیال میں‘ میں نے آپ کا نام پہلی بار پڑھا ہے آنچل میں‘ سو خوش آمدید۔ دعاوں کے لیے بے حد شکریہ۔ ساریہ چوہدری (ڈوگہ گجرات) ایس بتول شاہ (ایم گجرات) اور روبی علی (سید والا) یاد رکھنے پر مشکور ہوں‘ دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا۔ حمیرا عروش (بلدیہ)آپ کے قلم سے میرا نام لکھا جانا میرے لیے بے حد خوشی کی بات ہے۔ طیبہ نذیر (شادیوال گجرات) میری نظم پسند کرنے کا شکریہ۔ نازیہ کنول نازی‘ صد شکر کہ آپ کا ناول پڑھنے کو مل گیا۔ انا احب طویل عرصے بعد آپ کو شریک محفل دیکھ کر بہت اچھا لگا‘ ویلکم بیک ڈئیر! ملالہ اسلم اور طیبہ نذیر اپریل کے شمارے میں میری نظم پسند کرنے پر بے حد مشکور ہوں۔ میری مما کی پہلی برسی 28 جولائی کو ہے آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی مغفرت کی دعا کریں اور میرے لیے بھی دعا کیجیے گا پلیز‘ ان شاء اللہ اگلے مہینے پھر ملاقات ہوگی‘ اللہ حافظ۔
دعائے سحر… فیصل آباد
فرینڈز کے نام
السلام علیکم! شاہ زندگی اور فرحت اشرف گھمن یار آپ لوگ کہاں گم ہو؟ میں نے کئی بار آپ لوگوں کے نام پیغام بھیجے مگر وہ آنچل میں جگہ نہ پاسکے پلیز یار دوستی کی ہے تو رابطہ بھی رکھو اور شاہ زندگی! آپ فیز بک استعمال کرتی ہو کیا؟ میں نے آپ کا نام سرچ کیا تو شاہ زندگی کے نام سے تو بہت سی فرینڈز سامنے آگئیں مگر ایک پر گجرات یونیورسٹی لکھا ہوا تھا‘ پنک کلر کے اسکارف میں ایک صاحبہ کسی بچے یا فرینڈ کو گلے لگائے ہوئے تھیں‘ گماں ہوا یہ آپ ہیں تو جھٹ سلام لکھ بھیجا مگر جواب آپ کی طرح گم۔ میں اپنے شوہر کی آئی ڈی سے بات کرتی ہوں جو کہ عابد انور کے نام سے ہے پلیز اگر آپ ہیں تو رابطہ کریں‘ اللہ حافظ۔
شہزادی شاہانہ… نواب شاہ ‘ سندھ
پیاری بہن طیبہ نذیر کے نام
السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ ٹھیک ہوں گے کیوں طیبہ لگا نہ زور کا جھٹکا تم نے کہا تھا تمہیں کوئی وش نہیں کرے گا(یہ میں ہی ہوں) آپ کی چھوٹی بہن مکیہ (کیا… شکریہ کہہ رہی ہو) کوئی گل نہیں جی ویلکم میں ہر دفعہ آپ کو وش کرتی ہوں لیکن اب کی بار میں نے سوچاکیوں نہ آپ کے چہیتے آنچل کے توسط سے آپ کو وش کروں‘ کیک تیار رکھنا (لیکن میں نے گفٹ کوئی نہیں دینا)۔ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں اور اللہ تعالیٰ تمہاری ہر امید ہر مراد کو پورا کرے‘ آمین۔ مما پپا‘ نویلہ آپی‘ شکیلہ آپی‘ مصباح باجو‘ طیبہ‘ ابو بکر بھائی‘ عمر فاروق بھائی‘ ہادیہ نور‘ ندیا نور‘ زینت بھابی‘ نیلم بھابی آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں‘ ہمیشہ خوش رہیں۔ پھول میں خوشبو کی طرح مہکتے رہیں اور ستاروں کی طرح ٹمٹماتے رہیے‘ اللہ حافظ۔
مکیہ نذیر… شادیوال گجرات
پیاری سکھیوںکے نام
السلام علیکم! آنچل فرینڈ کو ملالہ کا محبت بھرا سلام قبول ہو۔ شاہ زندگی سوری یار 15 اپریل کو تمہاری برتھ ڈے تھی لیٹ وش کررہی ہوں‘ بہت مبارک ہو۔ اوہ سوری اقصیٰ زرگر آپ کو بھلا میں بھول سکتی ہوں‘ 4 مئی کو آپ کی برتھ ڈے تھی دراصل اب جاگی ہوں اس لیے لیٹ وش کررہی ہوں‘ تمہیں بھی بہت مبارک ہو۔ آنسہ شبیر تھینک گاڈ یاد آگیا 21جون کو آپ نے زمین پر اپنا پہلا قدم رکھا تھا بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ تینوں کو بہت زیادہ خوشیاں عطا کرے‘ آمین۔ دعائے سحر آپ نے مجھے یاد رکھا لیکن میں شکریہ نہیں کرنے والی آپ جانتی ہو اپنوں کو ایسا نہیں بولتے۔ اللہ کا کرم ہے میری ماہی باب ٹھیک ہے‘ دعا کیجیے گا اس کے پیپر ہونے والے ہیں۔ وہ ایک بُرا خواب تھا بس اب ماہا پیپر دے گی اور پورے ضلع میں ٹاپ کرے گی ان شاء اللہ۔ سمیرا آپی اینڈ نازی آپی کیسی ہو؟ مونا شاہ یار کہاں رہتی ہو؟ ایک عرصہ میں کبیر والہ رہ کر آئی ہوں‘ خانیوال پھر شفٹ ہوئے ہیں۔ دعا سحر‘ انا کو کہاں غائب کردیا ہے؟ عائشہ میں نے حیران ہونا چھوڑ دیا ہے‘ آمنہ کو بتادینا ملالہ اب وہ منزہ نہیں رہی۔ منزہ میری پہچان ‘ میری شناخت ہے میں کسی کی خاطر اس کو بدل نہیں سکتی۔ میرے دونوں نام میرے قابل محترم ہستیوں نے رکھے ہیں۔ آمنہ میں ان راستوں کو کبھی بھی تلاش کرنے کی جستجو نہیں کرتی جو رستے خود اپنی مرضی سے ملالہ سے چھپا دیئے گئے ہوں‘ میں وہ سب بھول چکی ہوں تم بھی فراموش کردو‘ لیکن سوری ملالہ اب آپ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتی‘ اپنا خیال رکھنا اللہ حافظ۔
ملالہ اسلم… خانیوال
ام مریم اور نازیہ کنول نازی کے نام
السلام علیکم! سب سے پہلے تو امید کرتی ہوں کہ تمام آنچل اسٹاف اور میری تمام رائٹرز بہنیں سب خیریت سے ہوں گی‘ میری تمام رائٹرز بہنیں بہت اچھا لکھتی ہیں اگر کسی ایک کا کہوں گی تو یہ ناانصافی ہوگی۔ آنچل کے تمام سلسلے بہت اچھے ہیں‘ میں ام مریم آپی اور نازی آپی کی بہت بڑی فین ہوں۔ مجھے ان سے ملنے کا بہت شوق ہے ‘ میری کوئی بیسٹ فرینڈ نہیں ہے اور میں آپ سے دوستی کرنا چاہتی ہوں۔ کیا آپ میری بیسٹ فرینڈ بنیں گی۔ ڈائجسٹ پڑھتے وقت امی جی اور باقی گھر والوں کی بہت ڈانٹ سننی پرتی ہے کیونکہ میں ڈائجسٹ پڑھتے وقت بالکل اس میں کھوجاتی ہوں وہ تو جب کوئی سر پر آکر چلاّتا ہے تب پتا چلتا ہے کہ کوئی مجھے آواز دے رہا ہے۔ میں ام مریم آپی اور نازیہ آپی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے ملیں اگر ملنا نہیں تو کم از کم بات ضرور کریں‘ فی امان اللہ۔
ماہ نور اعظم… گجرات
سب اپنوں کے نام
السلام علیکم! کیا حال ہے جی دیکھی ہماری بم آور انٹری ‘ کردیا نہ سب کو حیران و پریشان ۔میری جان سے پیاری سسٹرز‘ دوست اور رشتہ دار جو مجھے جان سے بھی پیارے ہیں‘ آئی لو یو۔ آپ لوگوں کے لیے لکھنے لگوں تو شایدالفاظ نہ ملیں‘ سیاہی ختم ہوجائے یا پھر زندگی ہی تمام ہوجائے۔ میری پیاری کیوٹ سسٹرز‘ کبھی بھی مجھ سے ناراض نہ ہونا اگر کبھی غلطی ہوجائے تو پلیز معاف کرنا آپ سب بہت اچھی ہو۔ نبیلہ‘ فضیلہ‘ عدیلہ‘ جمیلہ‘ مبین‘ مریم اور لاسٹ میں اسما (پکوڑے کی ناک والی)تم سب کے بغیر جینا بہت دشوار ہے۔ اس لیے مجھ سے کبھی دور مت جانا‘ خاص کر فضیلہ جی اب میری بہن کے ساتھ ساتھ دیورانی بھی ہے۔ پلیز یہ دیورانی کے حقوق مت ادا کیا کرو‘ سچ میں بہت دکھ ہوتا ہے (یار) پیاری ماں جی ‘ امی جی اور چچی جان آپ بھی ناراض نہ ہوا کریں‘ پہلے ہی آپ سے دوری جان لیتی ہے۔ خوب صورت بھائی جی آپ سب پلیز نماز مت چھوڑا کریں‘ نماز تو دین کا ستون ہے اور چاچو جان آپ تو بھول ہی گئے ہیں‘ کوئی فون نہیں اور بے وفا لوگوں تم بھی نظر نہیں آتے۔ کبھی تو شکل دکھا دیا کرو۔ آپ سب سے التجا ہے کبھی کسی کا دل نہ دکھانا ‘کبھی کوئی حادثہ ہوجائے تو فیصلہ کرنے سے پہلے ضرور سوچنا کہ کوئی آپ کی وجہ سے جی رہا ہے اور میری ایک بات پر عمل ضرور کرنا جیسے آپ نے اس گھر کو جنت بنایا سسرال کو بھی جنت بنائیں ۔ ابو جی آپ میری پیاری امی سے جھگڑا نہ کیا کریں‘ امی بہت پیارے دل والی ہیں۔ دادی جان پلیز دادا جان کو معاف کردیں‘ غلطی بھی انسان سے ہوتی ہے‘ اب اجازت چاہتی ہوں ‘ اللہ حافظ۔
عقیلہ رضی… فیصل آباد
پیاری نازی کے نام
السلام علیکم! بھئی پہلی بار ہم تشریف لائے ہیں تھوڑی سی جگہ ہمیں بھی عنایت فرمائیں۔ میری سب سے پیاری باجی نازیہ کنول نازی میں آپ سے پکی والی دوستی کرنا چاہتی ہوں اور اگر فرحت آپا ہوتیں تو (اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘ آمین) میں ان سے بھی پکی والی دوستی کرتی اللہ تعالیٰ سب آنچل والوں کو سدا آباد اور ہنستا مسکراتا رکھے‘ آمین اینڈ فی امان اللہ۔
لیلیٰ ربّ نواب لیلیٰؔ… ودھیوالی بھکر
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم آنچل فرینڈز! کیا حال ہے یقینا ٹھیک ٹھاک اور فٹ فاٹ ہوں گی آپ سب لوگ۔ سب سے پہلے پروین افضل شاہین آپی آپ کو بن دیکھے ہی آپ سے انسیت محسوس ہوتی ہے‘ میری طرف سے ڈھیر سارا پیار۔اللہ آپ کی ہر دلی نیک تمنا پوری کرے اور نیک صالح اولاد نرینہ عطا فرمائے‘ آمین اینڈ شاہ زندگی صاحبہ آپ کہاں غائب ہیں بہت کم کم نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام آنچل فرینڈز سیدہ جیا عباس‘ دعا ہاشمی‘ سدرہ شاہین‘ شمع مسکان‘ نوشین شاہد‘ نگین افضل وڑائچ‘ طیبہ نذیر‘ ساریہ چوہدری‘ حرا قریشی اور جن کے نام لکھنے سے رہ گئے ہیں (معذرت کے ساتھ) سب کو میرا محبتوں بھرا سلام۔ آنچل رائٹرز نازیہ کنول نازی‘ سمیرا شریف طور‘ سباس گل‘ اقراء صغیر اور راحت وفا سب کو میرا پیار اور سلام اور شمائلہ کاشف جی آپ تو ہیں ہی سب کی فیورٹ اتنے کٹھے میٹھے جوابات جو دیتی ہیں ہمیں۔ او کے ٹیک کیئر‘ ربّ راکھا اینڈ اللہ حافظ‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا مجھے بھی اور اپنے وطن عزیز کو بھی۔
رشک وفا… برنالی
کچھ ادھورے رشتوں کے نام
میں نے سنا تھا رشتے بنانا آسان مگر نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے‘ آج یقین سا ہوچلا ہے۔ دل کا حال زبان پر نہیں کاغذ پر بکھیرنے کی ناکام کوشش :۔
شاید میرے خلوص میں کچھ کمی تھی
کہ تمہیں میرے خلوص سے بدظنی رہی
یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ میرے چند بہت پیارے رشتے مجھ پر میری خوشی پر مادیت کو ترجیح دے رہے ہیں یہ رشتے میرے لیے نہایت قابل احترام ہیں لیکن مجھے کوئی بھی سمجھ نہیں پایا۔ آنچل کے توسط سے اتنا کہنا چاہوں گی کہ رشتوں کا مان نہیں توڑنا چاہیے۔ حالات چاہے جیسے بھی ہوں جن کے لیے میرے دل میں خاص جگہ ہے احترام ہے وہ ہمیشہ رہے گا۔ ہر رشتے کی الگ جگہ ہے میرے دل میں اور آنٹی آنسہ کنول آپ کومیں نے ماں کا درجہ دیا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا لیکن اس کے بدلے آپ کے دل میں جو بال آیا وہ میں نکال نہیں سکتی۔ فیصلہ وقت پر چھوڑ دیا اور پیارے ماموں کرامت علی شاکر میں چاہ کر بھی آپ کے لیے دل میں بدگمانی نہیں رکھ سکتی اور میرے اپنے میرے پاپا‘ چاچو نزاکت علی اکبر میں آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی آپ کا دستِ شفقت ہمارے سر پر ہوتا اور میری امی جی نے آپ کی وجہ سے اتنے دکھ نہ اٹھائے ہوتے تو آج ہم دربدر بھٹک نہ رہے ہوتے۔ آج امی منزہ جی کی پہلی برسی ہے اور نانو امی کی آٹھویں دل بہت پریشان ہے میرا۔بھائی زمرد ساحل آپ دبئی سے کب واپس آرہے ہیں‘ میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں اور میرے بڑے ماموں آئی لو یو سو مچ۔ اللہ کے بعد میرے لیے آپ ہی وہ ہستی ہیں جو مجھ پر مہربان ہے۔ آپ نے اتنے ناز سے مجھے پالا میرے اتنے لاڈ اٹھائے کہ مجھے ماں باپ کی کمی کبھی محسوس ہی نہ ہوئی میں احسان مند ہوں آپ کی بہت ممنون ہوں‘ ان شاء اللہ تابعدار رہوں گی اور میری بہنیں آپی ریحانہ‘ ریما سحر‘ روبینہ اورکرن ولیجہ وقت سب پر آتا ہے ہمیشہ وقت ایک سا نہیں رہتا۔ صبر سب سے بڑا مرہم‘ ہتھیار ہے بس اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ میری کزنز تنویر مون‘ موزمل رحمن اور آپی نسرین اختر مجھے آپ سے بہت پیار ہے آپ میرے پرخلوص دوست بھی ہیں اور سلمیٰ نایاب روتے میں ہنسانے والی تم سے کہنا ہے ’’اچھی لگتی ہو‘ عائشہ عاشو‘ عائشے‘ میرے کنے چاقو رے‘‘ آئی سمجھ؟ دیکھو تمہارا نام لیا تو سنجیدگی میں بھی مسکراہٹ لبوں کو چھوگئی۔ شگفتہ شبنم تمہارے امی ابو کے ایکسیڈنٹ کا بے حد فسوس ہوا۔ پریشان مت ہونا سب کی دعائیں ماموں شان کے ساتھ ہیں ان شاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ عدیلہ کو بھی سلام اور کبریٰ فاطمہ کو بھی سلام۔ کالج فرینڈز انیسہ آصف‘ عتیقہ‘ مہتاب‘ سحرش‘ سامعہ‘ عطرت‘ گلشن‘ ناولہ نویلہ (آہم) کنزیٰ‘ تناوش‘ مہرال آپ سب کو ارم غزل جنت کا سلام۔ میم فوزیہ آپ بہت کیوٹ‘ بہت نائس ہیں۔ فائزہ ظفر کو بھی سلام‘ بائے۔
ارم غزل جنت… منڈی بہائو الدین
مس صابرہ ریحان اور آنچل کے نام
السلام علیکم! مس صابرہ ریحان کیسی ہو آپ؟ مس میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ آج میں جو بھی ہوں سب آپ کی وجہ سے میری کامیابی کے پیچھے آپ کا ہاتھ ہے‘ آپ کا اگر ساتھ نہ ہوتا تو میں کبھی اتنا پڑھ نہ پاتی۔ آپ نے مجھے اپنی بیٹیوںکی طرح رکھا‘ تھینک یو سو مچ اینڈ آئی لو یو۔ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور دوسرا جو میرا دکھ سکھ کا ساتھی آنچل سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا جب بھی میں دکھی ہوتی ہوں آنچل میرا ساتھ دیتا ہے۔ اگر آنچل نہ ہوتا تو زندگی بے رنگ ہوتی‘ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آنچل کو دن دگنی ترقی دے وہ آسمان پر سب سے اونچا تارا بن کے جگمگائے‘ آمین‘ اللہ حافظ۔
شمائلہ کرن… داجل
دنیا بھر کے مصنفین کے نام
السلام علیکم! تمام قلم قبیلے کو… کہ لکھنا ہمیں اتنا مرغوب ہے کہ بس چلے تو ہمہ وقت لکھتے رہیں۔ بھئی مجھے تو بچپن میں ایک سرخ قلم ملا تھا اور ہم سوتے میں مسکرانے لگے تھے کہ امی کی ڈانٹ سے ہڑبڑا کر اٹھے پوچھا گیا یہ تم مسکرا کیوں رہی ہو؟ جبکہ ہم خواب بھول چکے تھے‘ بولے ہمیں کیا پتا؟ ہم اللہ جی سے مسلسل پوچھتے رہے کہ ہم نے خواب میں کیا دیکھا تھا‘ عرصہ دراز کے بعد پتا چلا تو ماں کو بتایا ’’قلم‘‘ اور تعبیر میں پڑھا کہ اہل قلم انصاف کی کرسی پر ہوں گے۔ کیا آپ سب لکھاریوں کو بھی قلم خواب میں ملایا ؟ کون بتانا پسند فرمائے گا‘ والسلام اللہ حافظ۔
کوثر خالد… جڑانوالہ
سویٹ کزن سدرہ‘ سویٹ ٹیچرز میم حنا
سمیعہ اور طاہرہ کے نام
السلام علیکم! سویٹ ٹیچرز اور فرینڈز کیا حال ہے‘ سدرہ تم سنائو کیا حال ہے؟کیسی گزر رہی ہے زندگی۔ اللہ تمہاری ہر مشکل آسان کرے اور تمہاری زندگی کو خوشیوں سے بھردے‘ آمین۔ سدرہ ڈئیر دوست کا پیغام آئے میں لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ تمہیں تمہاری سالگرہ آنچل کے توسط سے وش کرسکوں سو ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ڈئیر۔ سدرہ تمہاری 5 جولائی کو سالگرہ ہے‘ تمہیں بہت بہت مبارک ہو‘ اللہ تمہیں لمبی زندگی دے اور اولاد کی نعمت سے نوازے۔ ہم سب کی نیک تمنائیں تمہارے ساتھ ہیں‘ آنچل کے ذریعے تمہیں اس لیے وش کیا کہ یہ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جو ہمارا پیغام دوسروں تک بہت اچھے طریقے سے پہنچا سکتا ہے ۔ سدرہ ڈئیر سدا خوش رہو‘ اپنے خرچے پر اور شاد و آباد رہو‘ا پنے گھر میں‘ آمین۔ میم حناء‘ سمعیہ اور میم طاہرہ امید ہے سب ٹھیک ہوں گے‘ اللہ آپ کو سدا خوش رکھے اور آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے‘ آمین۔ میم حناء ! آپ بہت یاد آتی ہیں‘ آپ کیسی ہیں‘ گھر والے کیسے ہیں؟ اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آپ کی فیملی کی تمام مشکلات دور فرمائے‘ آمین۔ اللہ آپ کو سب کچھ بن مانگے عطا کرے۔ میم آپ کو ایک بات بتانی تھی یہ عنزہ بدتمیز میرے متعلق آپ تک غلط باتیں پہنچارہی ہے‘ یقین نہ کیجیے گا۔ میم طاہرہ! آپ کیسی ہیں امید ہے کہ ٹھیک ہوں گی۔ بے شک استاد بھی اللہ کی بہترین نعمت ہے جو ہمیں میسر تھی۔ میم ماشاء اللہ سے ہم نے سائیکالوجی کا پیپر بہت اچھا دیا ہے۔ آخر میں دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں‘ خوش رہیں اور سدا ہنستی مسکراتی رہیں کیونکہ آپ ہنستی ہوئی اچھی لگتی ہیں‘ اللہ آپ کو خوش رکھے‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ فی امان اللہ۔
اقراء لیاقت… حافظ آباد
کیوٹ ڈول زاریہ خان ٹیکسلا کے نام
تمام ریڈرز کو میری طرف سے السلام علیکم! تمہاری سالگرہ قریب ہے اس دفعہ میں نے سوچا کہ آپ کو آپ کی سالگرہ آنچل کے ذریعے وش کروں۔ گڑیا سالگرہ کے اس خوب صورت موقع پر میں آپ کو جتنی بھی دعائیں دوں وہ کم ہیں۔ چاند ستارے اور گلشن کے پھول سارے تمہارے نصیب میں ہوں قدم قدم پر لاکھوں نظارے‘ سورج کی کرنیں اور شاعر کی شاعری ہر وقت تمہارے ساتھ رہے۔ دنیا کی ہر کامیابی تمہارے قدم چومے اور میری ایک معصوم سی دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو کائنات کی وہ تمام خوشیاں‘ نعمتیں دے جو پچھلے سارے دکھوں اور غموں کا ازالہ کرسکیں۔ میری حیات و کائنات تمہیں لگ جائے‘ زندگی کے حسین لمحات تمہاری زندگی میں آئیں اور تم ان لمحات میں کھوکر اپنے ہر دکھ کو بھول جائو۔ تمہارا نصیب ہو ایسا جہاں خوشی‘ دھنک‘ مہک تمہارا مقدر ہو اور تمہاری دعائیں کبھی رد نہ ہوں۔ پیاری گڑیا!ؔ سدا سلامت رہو‘ شادو آباد رہو۔ خوش رہو‘ سکھی رہو جیتی رہو‘ مسکراتی رہو ہمیشہ کی طرح میں اور میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘ والسلام۔
سویرا وقاص… حافظ آباد
پیاری کزن حجاب زہرہ کے نام
پیاری کزن آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘ اللہ آپ کو لمبی زندگی اور ڈھیروں خوشیاں عطا کریں۔ دکھ کبھی آپ کو نصیب نہ ہو‘ پھوپو رانی اور ماموں کو اللہ لمبی زندگی عطا کرے اور حسن بھائی کو کامیابیاں عطا کرے‘ آپ کی تمام فیملی کو سلام اور بڑوں کو آداب۔
سید محمد علی اکبر… گجرات
گلاب کی پنکھڑیوں کے نام
السلام علیکم! شاہدہ عباس‘ شاہدہ بشیر‘ امتل حفیظ‘ اقراء نواز‘ سمیرا تارڑ‘ شبانہ چڈھر‘ مس عفت نذیر‘ مس رضیہ سلطانہ‘ مس راحیلہ‘ مس شازیہ‘ مس شہناز (گرلز ہائی اسکول رسولپور تارڑ) کیا حال ہیں جی آپ سب کے؟ آپ تو مجھ ناچیز کو کب کے بھول چکے ہوں گے لیکن میں ہوں نہ آپ سب کو یاد رکھنے والی۔ شبانہ چڈھر‘ فاطمہ نے مجھے بتایا تھاکہ تم جلالپور پیپر دے رہی ہو‘ ایمان سے میرا بہت دل کرتا ہے تم سے ملنے کو۔ اوہ یاد آیا کہیں شادی وادی تو نہیں ہوگئی تمہاری‘ بڑی بڑی گوری گوری میم بن گئی ہو۔چیونٹیوں ذرا ادھر نکلو نہ تم وہ کیا نام ہیں تمہارے کالی کلمویو عنزہ یونس اور اقراء لیاقت بچے بچے مرن تہاڈے ہے تو سہی دونوں قلعہ چڈھراں‘ دیاں اور پتا حافظ آباد کا لکھتی ہو۔ بھئی مجھ سے دوستی کرلو تمہارے ماں باپ کو شکایت نہیں لگائوں گی تمہاری اوہ یاد آیا بتانا شبانہ چڈھر آپ کی کزن تو نہیں ہے‘ اللہ حافظ۔
سعدیہ نواز… کھدے
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! کیسی ہیں سب ؟ امید کرتی ہوں اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوں گی‘ عائشہ نور عاشا مجھے آپ کی دوستی قبول ہے۔ فوزیہ سلطانہ (جوجو گڑیا) عظمیٰ شاہین‘ عظمیٰ فرید‘ نادیہ یٰسین آپ سب کہاں بزی ہو خیریت تو ہے۔ مدیحہ نورین‘ شگفتہ خان‘ فائقہ سکندر‘ کرن ملک‘ ایس بتول شاہ‘ ایس انمول‘ اقصیٰ و سنیاں زرگر‘ آنسہ شبیر‘ ساریہ چوہدری‘ آمنہ غلام نبی‘ آمنہ امداد‘ ملالہ اسلم‘ پروین افضل‘ شمع مسکان‘ شازیہ فاروق احمد‘ زویا خان بنگش (دوستی کرکے بھول گئی) امبر گل‘ ام ثمامہ‘ عائشہ خان‘ روبی علی‘ بشریٰ باجوہ‘ ثوبیہ کوثر (نورین لطیف) آپ نے دوستی کی آفر کی‘ مجھے آپ کی دوستی قبول ہے۔ خنساء عباس‘ انا احب‘ سید جیا عباس‘ سباس گل‘ نازیہ کنول‘ نزہت جبیں ضیاء‘ مسز نگہت غفار‘ کشور بلوچ (ننکانہ صاحب) ارم کمال‘ نجم انجم‘ سمیرا مشتاق ملک‘ جاناں ملک‘ عروسہ شہوار‘ دعا ہاشمی‘ فریحہ شبیر‘ نورین شاہد‘ شیریں گل‘ عائشہ پرویز‘ شاہ زندگی‘ فصیحہ آصف خان‘ فریدہ جاوید فری ‘ شمیم ناز صدیقی جی (کہاں گم ہیں آپ) ام مریم‘ سیدہ غزل زیدی‘ عشنا کوثر ‘ راحت وفا‘ سمیرا شریف‘ اقراء صغیر ‘ رانی اسلام‘ صنم ناز‘ نادیہ فاطمہ رضوی آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں جن کے نام نہیں لکھے ان سب کے لیے بھی۔ حمیرا عروش‘ ایس بتول شاہ آپ دونوں کو شادی کی مبارک باد اور اینڈ پر میری 23 جولائی کو سالگرہ ہے‘ میں خود کو وش کررہی ہوں پتا نہیں کوئی اور کرتا ہے کہ نہیں آپ سب بہنوں سے بس یہ ہی کہنا چاہتی ہوں پلیز دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ آپ کی دعائوں کی طلب گار۔
طیبہ نذیر… شادیوال گجرات
نازیہ کنول نازی‘ سمیرا شریف طور کے نام
کیسی ہیں آپ؟ نازی آپی آپ کہاںہیں؟ پلیز جلدی سے آجائیں۔ نازی آپی آپ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں‘ اتنی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی‘ آپ میری دعائوں میں آمین کی طرح شامل ہوتی ہیں۔ میں آپ جیسی بننا چاہتی ہوں؟ سمیرا آپی کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں‘ آپ بہت اچھا لکھتی ہیں۔ کیا آپ دونوں مجھ سے دوستی کریں گی‘ جواب ضرور دیجیے گا؟ والسلام۔
وزیہ سحرین زینب…
پیارے شہزادے کے نام
ماں کی ممتا کی ٹھنڈک اور بہنوں کے نورِ نظر‘ بابا جان کے اکلوتے فرزند توقیر شاہ جو کبھی شوخیٔ گفتار میں تو بجو کہہ دیتاہے مگر کہنے کے بعد جتانے والی نظروں سے دیکھنا اپنا حق سمجھتا ہے کہ گویا احسانِ عظیم کیا ہو مجھ پر‘ شاید بھول بیٹھا ہو کہ 26 جون کو شاہ ہائوس میں ٹکڑا چاند نے نہ صرف آنکھوں کی قندیلیوں کو روشن کیا تھا بلکہ پورے پنڈ میں ایک ہلچل مچادی تھی۔ کہنے کو تو میری کاربن کاپی ہے تب ہی اکثر لوگ دھوکا کھاجاتے ہیں کہ ہم جڑواں تو نہیں مگر اب اپنے اونٹ سے مشابہ قد کی وجہ سے اس نام نہاد ٹیگ کو ہٹانے میں کامیاب ہوا ہے‘ بہنوں کی جانب سے میرے بھائی جان ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔
مونا شاہ قریشی… کبیروالہ
نازیہ کنول نازی ‘سحر بٹ اور آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! آنچل فرینڈز‘تمام قارئین اور نازیہ آنٹی کو میری طرف سے محبت بھرا سلام۔ آپ لوگ مجھے نہیں جانتے کیونکہ میں نئی لکھاری ہوں‘ میں نازیہ کنول آنٹی کی بہت بڑی فین ہوں‘ ان کی لکھی ہوئی ہر بات مجھے بہت پسند ہے اور سحر آپی کیسی ہیں اور سب کیسے ہیں؟ کوئی بہن مجھ سے دوستی کرنا چاہے گی میں عتیقہ عابد ہوں حیدرآباد سے اور نازیہ آنٹی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے‘ اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے اور اپنی دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ اللہ حافظ۔
عتیقہ عابد… حیدرآباد
پیاری فرینڈز کے نام
سب سے پہلے تو نازیہ کنول نازی اور سمیرا شریف طور کو شادی کی دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔ ملالہ اسلم‘ ارم کمال‘ طیبہ نذیر‘ طیبہ طاہرہ‘ عائشہ صدیقہ‘ شزا بلوچ‘ مدیحہ نورین مہک‘ میری نگارشات پسند فرمانے پر آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فریدہ جاوید فری اور امینہ عندلیب کو صحت و تندرستی عطا فرمائے‘ آمین۔ میرے میاں جانی پرنس افضل شاہین نے گزشتہ دنوں اداکارہ مشی خان کے ہاتھوں اسلام آباد میں ریشم رائٹرز ایوارڈ وصول کیا اور انہیں وہاں سب سے پہلے آپی فریدہ جاوید فری نے مبارک باد دی۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
آنچل رائٹرز‘ فرینڈز کے نام
السلام علیکم! دوستوں امید واثق ہے کہ آپ سب بفضل خدا خیرو عافیت سے ہوں گے۔نازیہ کنول نازی کیسی ہیں آپ اور ماما جانی کی طبیعت کیسی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو صحت والی زندگی دے‘ آمین۔ سباس گل سسٹر کیا حال ہے‘ گھر میں سب کیسے ہیں؟ میں آپ دونوں کی بہت مشکور ہوں جب بھی آپ خط لکھتی ہیں مجھے یاد رکھتی ہیں۔ وڈا وڈا تھینکس جی۔ڈاکٹر کومل ستار (حیدرآباد) سائرہ مریم (بورے والا) چندا مثال‘ شیبا صابر بٹ بہت ہی محترم (بابا جانی) شبیر احمد کہاں ہیں جی آپ سب؟ انٹری دیں آنچل میں۔ عشنا کوثر سردار‘ اقراء صغیر احمد‘ سمیرا شریف‘ فصیحہ آصف خان‘ سویرا فلک‘ ام ثمامہ‘ سیدہ جیا عباس‘ امبر گل (جھڈو‘ سندھ)‘ نگہت غفار‘ کراچی‘ فائقہ سکندر‘ پروین افضل شاہین‘ فریدہ جاوید فری‘ فریدہ خانم‘ شاہ زندگی‘ راحت وفا‘ کرن وفا‘ عطروبہ سکندر‘ شیبا صابر بٹ‘ ام مریم‘ سامعہ ملک‘ بشریٰ نوید باجوہ‘ دعا ہاشمی‘ صائمہ سکندر (حیدرآباد) آنٹی پروین شبیر احمد‘ سویرا فلک‘ طلعت نظامی اور اب ہوجائے ذکر اپنی بھابیز کا ورنہ ناراض ہوجائیں گی۔ لبنیٰ‘ ثومی‘ بڑی بھابی کیا حال ہیں آپ کے؟ بچے کیسے ہیں ؟ جی حور جاناں کیا حال ہے بیٹا؟ بہن ردیہ فاطمہ‘ موٹی کیا حال ہے جی؟ چلیں اب جلدی سے اللہ حافظ کہہ دوں‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ شکریہ۔
مسز نازیہ عابد… حیدرآباد

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close