Aanchal Jul 15

بیوٹی کائیڈ

روبین احمد

موسم گرما میں آئی میک اپ
سال کے جتنے بھی موسم ہیں ان سب کا اثر ہمارے جسم پر پڑتا ہے اس سے کوئی بحث نہیں کہ موسم اچھا ہے یا بُرا۔ ہوشیاری یہی ہے کہ آپ اچھے موسم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور برے موسم سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔ آنکھوں کے بارے میں سب کی متفقہ رائے ہے کہ یہ ہمارے جسم کا سب سے نازک اور پرکشش عضو ہیں۔ آیئے اس گرمی میں آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے آپ کو کچھ کارآمد ٹپس بتاتے ہیں۔
موسم گرما میں سورج خوب آگ برساتا ہے‘ ہوا بھی گرم چلتی ہے اور گردو غبار کا بھی زور ہوتا ہے اور یہ سب آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ آپ کو کچھ حفاظتی اقدامات کرنے ہوں گے اگر آپ چاہتی ہیں کہ گرم موسم میں بھی آپ کی آنکھیں تازہ اور زبردست نظر آئیں تو آپ کو آنکھوں کے حوالے سے ذیل میں دیئے گئے اقدامات ضرور کرنے چاہئیں۔
v اپنی آنکھوں کے نیچے کے حصار کو چھپا کر رکھیں کیونکہ یہی حصہ بہت حساس ہوتا ہے مطلب آپ کو چشمہ لگانا چاہیے۔
vزیادہ فیکٹر والی سن اسکرین کا استعمال کریں اور اسے آنکھوں کے نیچے اور پپوٹوں پر لگائیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ گرمیوں میں آپ کی رنگت میں فرق نہ پڑے اس سے آپ کی آنکھوں کے نیچے شکنیں بھی نہیں پڑیں گی۔
vگرمیوں کے حوالے سے ایک بہت ہی آسان مگر موثر احتیاط یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے کیونکہ گرمیوں میں جسم کے ہر عضو کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور آنکھوں کو تو لازمی پانی چاہیے کیونکہ یہ ہمیشہ نم رہتی ہیں۔ گرمیوں میں زیادہ پانی پینے سے آنکھوں میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے۔
vگرمیوں میں آنکھوں کی دیکھ بھال کا مطلب ان کی صفائی ستھرائی ہے۔ صاف پانی سے آنکھوں کو پانی سے چھ مرتبہ روزانہ دھوئیں۔ اگر آپ انکھوں کے حوالے سے مزید سکون چاہتی ہیں تو عرق گلاب کا استعمال کریں یہ بہت پرانا اور آزمودہ نسخہ ہے اور بہت کارآمد اور موثر بھی۔ عرق گلاب ایک اینٹی بیکٹیریل ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے اور آنکھوں کو تازگی بخشتا ہے۔
vآنکھوں کو سکون اور آرام پہنچانے اور ان کے نیچے سیاہ حلقے کو ختم کرنے میں کھیرا بھی اپنے اندر جادوئی اثر رکھتا ہے۔ سونے سے قبل آنکھوں پر کھیرے کے سلائس رکھیں اور اس کی ٹھنڈک اور تازی گی سے لطف اندوز ہوں۔
vگرمیوں میں آنکھو کا میک اپ ہلکے سے ہلکا ہونا چاہیے‘ تیز اور شوخ شیڈز بالکل بھی اچھے نہیں لگیں گے۔ گرمیوں میں آئی میک اپ کے لیے منرل برانڈ میک اپ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ قدرتی ہوتے ہیں اور آپ کی آنکھوں کو گرمیوں میں محفوظ اور فریش رکھتے ہیں۔
آئی میک اپ
مشہور بات ہے کہ آنکھیں دل کی کھڑکی ہوتی ہیں مگر جب ان کو میک اپ کرکے خوب صورت بنانے کی بات آتی ہے تو اکثر خواتین اس میں ناکام رہتی ہیں۔ تقریب چھوٹی ہو یا بڑی آنکھیں بہرحال توجہ کا مرکز ہونی چاہئیں کیونکہ ہمارے چہرے پر سب سے پہلے جس چیز کو نوٹس لیا جاتا ہے وہ ہماری آنکھیں ہی تو ہیں۔ آنکھوں کا ہلکا سا میک اپ بھی جادوئی اثر دے سکتا ہے اور آپ کے لک میں اضافہ کرسکتا ہے۔
آئی میک اپ کا اہم مقصد ہوتا ہے آپ کی آنکھوں کو ایک گلیمرس لک دینا‘ مگر اس کے لیے آپ کے پاس آئی میک اپ کو استعمال کرنے کا ہنر بھی ہونا چاہیے۔ ہم سب شام کی پارٹی کے لیے ایک پرکشش آئی میک اپ چاہتے ہیں مگر اکثر خواتین کو آئی میک اپ کی تکنیک کا پتا نہیں ہوتا ہے۔ ذیل میں اس سلسلے میں سات اقدام کا تذکرہ کیا جارہا ہے جو آپ کے آئی میک اپ میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
۱۔تیاری
آئی میک اپ کرنے سے قبل کنسیلر کا استعمال کرکے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے یا کوئی دانے وغیرہ کا نشان ہے تو اسے خفیہ کرلیں۔ ہر آنکھ کے نیچے کنسیلر کے تین ڈاٹ لگائیں اور ان کو اندرونی کنارے سے بلینڈ کرتے ہوئے بیرونی کنارے تک آجائیں تا وقت یہ کہ یہ برابر ہوجائے اور بالکل نظر نہ آئے۔
۲۔ آئی بیس
اگر آپ چاہتی ہیں کہ میک اپ کئی گھنٹوں تک اصل حالت میں برقرار رہے تو دونوں پپوٹوں پر آئی بیس لگائیں اور ان کو اچھی طرح سے بلینڈ کرلیں۔
۳۔ آئی شیڈو
آئی میک اپ کرتے وقت یہ بہت ضروری ہے کہ آپ درست کلر اور شیڈز کا انتخاب کریں اور ان کو اپنے ڈریس کے ساتھ ہم آہنگ کریں‘ آنکھوں کو پرکشش بنانے کے لیے عموماً تھری ٹونڈ آئی شیڈو کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ لائٹ کلر سے میک اپ کا آغاز کریں جو آپ کی جلد کے ٹون سے میچ کرتا ہوا ہو‘ اسے پپوٹوں پر اس طرح استعمال کریں کہ اسٹروک بھنوئوں کی طرف جاکر ختم ہو۔ اس کے بعد پپوٹوں کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک میڈیم کلر آئی شیڈو لگائیں اور کریز میں اس سے تھوڑا کلر استعمال کریں‘ آئی میک اپ کو نیچرل لک دینے کے لیے ہر کلر کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
۴۔ آئی لائنر
بہترین آئی میک ٹپس یہ ہے کہ ڈارک شیڈو کو بطور آئی لائنر استعمال کیا جائے۔ محض بلیک اور برائون آئی لائنر کے ذریعے بھی ایک شان دار آئی لائنر تخلیق کرسکتی ہیں۔ آئی لائنر بھی زیادہ تاثر انگیز بنتی اور نظر آتی ہیں جب ان کو پلکوں سے قریب تر لگایا جاتا ہے اور اندرونی کنارے سے بیرونی کنارے کی طرف لگایا جانا چاہیے۔
۵۔ ہائی لائٹر
ہائی لائٹرکے ذریعے آئی میک اپ کو مزید زندگی ملتی ہے اور یہ اور واضح ہوجاتا ہے۔ بطور ہائٹر لائٹ شیڈو کا استعمال کیا جائے اور اسے اندرونی کنارے پر زیادہ نمایاں کیاجائے۔ اسی شیڈ کو بھنوئوں کی ہڈی پر بھی تھوڑا سا لگالینا چاہیے۔
۶۔ کرلنگ
آئی میک اپ کو اور زیادہ پرکشش پلکوں کو کرل کرکے بنایا جاسکتا ہے اور ان کو اور زیادہ نمایاں بھی کیا جاسکتا ہے۔ کرلر کو چند سیکنڈ کے لیے بلو ڈرائر سے گرم کریں اور احتیاط سے اسے پلکوں کو کرل کرنے کے لیے استعمال کریں۔
۷۔ مسکارا
آئی میک اپ کا آخری مرحلہ مسکارے کا استعمال ہے اور اسے اوپر اور نیچے دونوں پلکوں پر لگانا ہے۔ مسکارے کی ڈنڈی کو بہت ہوشیاری سے آگے پیچھے کرکے استعمال کریں اور اپنا آئی میک اپ مکمل کریں۔
آئی میک اپ اتارنے کے ٹپس
ہم خوب صورت نظر آنے کے لیے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں‘ اچھے سے اچھا لباس پہنتے ہیں۔ قیمتی میک اپ پروڈکٹس اور جیولری استعمال کرتے ہیں اور شان دار آئی میک اپ بھی کرتے ہیں مگر جب ہم پارٹیوں سے لوٹتے ہیں تو ہمارے اندر اتنی جان نہیں رہی کہ میک آپ اتاریں‘ میک اپ اتارنے کی بات ہو تو سب سے مشکل اور صبر آزما مرحلہ آئی میک اپ کا اتارنا ہوتا ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم کا سب سے نرم و نازک حصہ ہے۔
آئی میک اپ اتارنا بہت ضروری ہے تاکہ آپ کی آنکھیں اور اس کے اطراف کی جلد کا کاسمیٹکس کے مضر اثرات سے محفوظ رہے۔ عموماً خواتین آئی میک اپ اتارنے کے لیے پانی اور ٹشو پیپر استعمال کرتی ہیں مگر آئی لائنر اور مسکارا کو صاف کرنے کے لیے پانی ناکافی ہوتا ہے۔ اگر آئی میک اپ کو رات بھر لگارہنے دیا جائے تو میک اپ آپ کی آنکھوں میں جاسکتا ہے اور جلن اور پانی نکلنے کی شکایت ہونے کے ساتھ ساتھ انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔ آئی میک اپ اتارنے کے لیے بازار میں مختلف میک اپ ریموور موجود ہیں ان میں سے آپ کو اس کا انتخاب کرنا ہے جو سب سے زیادہ نرم ہو۔ اس کے انتخاب میں بہت ہوشیاری سے کام لینا چاہیے کیونکہ اگر ان میں موجود کوئی جزو آپ کی جلد کو موافق نہیں آیا تو آپ کی آنکھوں کے گرد کی جلد متاثر ہوسکتی ہے۔
عبیرہ انیس…لاہور

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close