Aanchal Jul 15

ڈش مقابلہ

طلعت نظامی

چھولے چاٹ
اجزاء:۔
چھولے(رات کو بھگو دیں)
۲۵۰ گرام
سوڈا
آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (چوپ کرلیں)
آدھا کپ
ہری مرچیں (چوپ کرلیں)
تین عدد
پیاز (کاٹ لیں)
ایک عدد
املی
ایک کپ
بھیگودیں اور بیج نکال کر پیسٹ الگ کر لیں
نمک
حسب ذائقہ
لال مرچ (کٹی ہوئی)
ایک چائے کا چمچ
زیرہ (کٹا ہوا)
ایک کھانے کا چمچ
چاٹ مصالحہ
حسب پسند
چینی
ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر (چوکور ٹکڑے کاٹ لیں)
ایک کپ
ترکیب:۔
چھولوں میں سوڈا ڈال کر رات کو بھگو دیں۔ اس کے بعد چھولوں میں سے سوڈے کا پانی نکال کر دوسرا پانی اور نمک ڈال کر چھولوں کو ابال لیں۔ گل جائیں تو اس کا بچا ہوا پانی نتھار کر چھولوں میں املی کا پیسٹ، نمک، کٹی ہوئی لال مرچیں، زیرہ، چینی اچھی طرح مکس کردیں۔ ٹماٹر، پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں۔ ڈش میں چھولے نکال کر اوپر سے چاٹ مصالحہ چھڑک کر افطاری پر پیش کریں۔
نازیہ بتول… کراچی
فروٹ چاٹ
اجزاء:۔
کیلے
چھ عدد
انگور
۲۵۰ گرام
سیب
تین عدد
چیکو
تین عدد
آم
تین عدد
پپیتا
ایک عدد چھوٹا
آڑو
دو عدد
چاٹ مصالحہ
حسب پسند
چینی
چار کھانے کے چمچ
پانی
ایک چوتھائی کپ
نمک
حسب ذائقہ
کٹی سیاہ مرچیں
آدھا چائے کا چمچ
لیموں (رس نکال لیں)
دو عدد
ترکیب:۔
کیلے، انگور، سیب، چیکو، آم، پپیتا، آڑو کو دھو کر خشک کر کے کاٹ لیں، چینی اور پانی کا شیرہ بنا لیں پھلوں میں چینی کا شیرہ، لیموں کا رس، نمک، کٹی سیاہ مرچیں ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے سرونگ ڈش میں نکال کر چاٹ مسالا چھڑکیں۔ مزے دار فروٹ چاٹ افطاری کے لیے تیار ہے، سرو کریں۔
سیدہ اُمِّ ہانی… ڈوگہ، گجرات
مرچوں کے پکوڑے
اجزاء:۔
بھرنے کے لیے:
ہری مرچیں (بڑی والی)
۲۵۰ گرام
تیل
حسب ضرورت
نمک
حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ
ایک کھانے کا چمچ
کھٹائی پائوڈر
ایک کھانے کا چمچ
بیسن
ایک کپ
نمک
حسب ذائقہ
ترکیب:۔
مرچوں کو دھو کر چیرا لگا کر اس میں نمک، چاٹ مصالحہ اور کھٹائی پائوڈر مکس کر کے بھردیں۔ بیسن میں نمک، لال مرچ پائوڈر، ہلدی پائوڈر، میٹھا سوڈا، زیرہ پائوڈر ملا کر پانی سے پھینٹ لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں مرچوں کو بیسن کے آمیزے میں ڈپ کر کے تیل میں ڈال کر درمیانی آنچ میں فرائی کریں سنہری ہونے پر نکال لیں۔ میٹھی چٹنی اور ہر چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
تہمینہ فراز… لاہور
مونگ دال کے دہی بڑے
اجزاء:۔
دہی بڑا مکس
ایک پیکٹ
نمک
حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ
حسب ذائقہ
ترکیب:۔
چاٹ مصالحہ اور دہی بڑا مکس ایک پیالے میں ڈالیں اس میں تھوڑا پانی ملا کر پھینٹ لیں اور گرم تیل میں پکوڑے فرائی کریں پانی میں تھوڑا نمک ملا کر رکھیں۔ پکوڑے ٹھنڈے کر کے نمک کے پانی میں ڈالیں تھوڑی دیر بعد پکوڑے نکال کر ہاتھ سے دبا دبا کر پانی نکال دیں ڈش میں رکھیں۔ دہی میں چینی ملا کر پھینٹ لیں اور پکوڑوں پر ڈالیں اوپر سے دہی بڑا چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔ مزے دار مونگ دال کے دہی بڑے تیار ہیں افطار کے وقت سرو کریں۔
عشرت جہاں… ملتان
پوٹلی سموسہ
اجزاء:۔
قیمہ
آدھا کلو
پیاز
دو عدد
ٹماٹر
دو عدد
لہسن ادرک پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ
نمک
حسب ذائقہ
لال مرچ (کٹی ہوئی)
آدھا چائے کا چمچ
سیاہ مرچ (کٹی ہوئی)
آدھا چائے کا چمچ
تیل
دو کھانے کے چمچ
زیرہ (کٹا ہوا)
ایک چائے کا چمچ
پودینہ ہری مرچیں
چار کھانے کے چمچ
سموسہ:۔
میدہ
دو کپ
نمک
حسب ذائقہ
گھی
دو کھانے کے چمچ
اجوائن
آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:۔ سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کرلیں۔ قیمہ، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، کٹی لال مرچیں اور سیاہ مرچیں ڈال کر بھون لیں اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔ آخر میں پودینہ، ہری مرچ، زیرہ ڈال کر مکس کر کے آمیزے کو ٹھنڈا کرلیں۔ میدے میں نمک، گھی، اجوائن ڈالیں اور مکس کر کے پانی سے سخت آٹا گوندھ لیں اور ڈھک کر رکھیں گندھے ہوئے آٹے کی بڑی سی روٹی بیل لیں اور کٹر سے گول چھوٹے سائز کی پوریاں کاٹ لیں۔ اس پر قیمہ رکھیں اور پوٹلی کی شکل دے کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر کے افطاری پر چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
منیرہ حسن… جھڈو (سندھ)
بگھارے دہی بڑے
اجزاء:۔
بیسن
ایک کپ
کھانے کا سوڈا
ایک چٹکی
نمک
حسب ذائقہ
لال مرچ پائوڈر
آدھا چائے کا چمچ
دہی
آدھا کلو
تیل
حسب ضرورت
کری پتے
پانچ سے چھ عدد
زیرہ
آدھا چائے کا چمچ
ثابت لال مرچیں
چار سے پانچ عدد
ترکیب:۔
بیسن میں کھانے کا سوڈا، نمک اور لال مرچ پائوڈر ڈال کر مکس کر کے پانی سے پھینٹ لیں اور گرم تیل میں پکوڑے فرائی کریں۔ سنہری ہوجائیں تو نکال کر پلیٹ میں رکھیں دہی میں نمک ملا کر پھینٹ لیں پکوڑے، دہی میں ڈال دیں۔ ایک فرائنگ پین میں چوتھائی کپ تیل گرم کر کے اس میں ثابت لال مرچیں زیرہ اور کری پتے ڈال کر دہی بڑوں پر اس کی بگھار لگا دیں اور افطاری پر سرو کریں۔
صدف خان… کراچی
آلو کی چاٹ
اجزاء:۔
آلو
آدھا کلو
لال مرچ پائوڈر
ایک چائے کا چمچ
نمک
حسب ذائقہ
زیرہ پائوڈر
ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ
آدھا چائے کا چمچ
املی کا پیسٹ
آدھا کپ
پودینہ
آدھا کپ
ہری مرچیں (چوپ کرلیں)
تین چوپ
لیموں کا رس
ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:۔
آلو کو ابال کر چوکور کاٹ لیں، اس کے بعد آلو میں نمک، لال مرچ، زیرہ پائوڈر، چاٹ مصالحہ، املی کا پیسٹ، پودینہ، ہری مرچیں اور لیموں کا رس مکس کردیں مزے دار آلو کی چاٹ تیار ہے سرو کریں۔ افطار کی یہ چٹ پٹی ڈش آپ کو ضرور پسند آئے گی۔
تہمینہ سید… پاکپتن
چکن سموسے
اجزاء:۔
مرغی کا قیمہ
آدھا کلو
نمک
حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پائوڈر
ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک
چوتھائی چائے کا چمچ
کیپرز
ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (چوپ کرلیں)
دو عدد
تیل
تین کھانے کے چمچ
لہسن، ادرک پیسٹ
ایک کھانے کا چمچ
ہری پیاز (چوپ کرلیں)
چار عدد
بند گوبھی (چوپ کی ہوئی)
آدھا کپ
سویا سوس
چار کھانے کے چمچ
چلی سوس
دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا،
دو سے تین کھانے کے چمچ
ہری مرچیں
باریک چوب کی ہوئی
سموسے کی پٹیاں
حسب ضرورت
انڈے
تین عدد
ترکیب:۔ دو عدد انڈوں کو سخت ابال کر چھیل لیں اور چوپ کرلیں سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کریں اس کے بعد اس میں قیمہ، نمک، سیاہ مرچ پائوڈر، چائنیز نمک، کیپرز اور دو کھانے کے چمچ سویا سوس ڈال کر درمیانی آنچ پر بھونیں اس کے بعد اس میں ہری پیاز، بند گوبھی، ہرا دھنیا، ہری مرچیں ڈال کر تین سے چار منٹ تک اسٹر فرائی کریں۔ آخر میں چوپ کیے ہوئے انڈے اور بقیہ سویا سوس، چلی سوس ڈال کر مکس کریں اور آمیزے کو پلیٹ میں نکال کر رکھیں۔ آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے سموسے کی پٹیوں میں بھریں انڈے کو پھینٹ کر سموسے کی پٹیوں کا منہ چپکا دیں تاکہ تلنے کے دوران آمیزہ باہر نہ نکلے کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں سموسے ڈال کر سنہری ہونے تک تلیں۔ اس کے بعد نکال کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں۔ مزے دارچکن سمومے تیار ہیں۔
سیدہ برجیس فاطمہ… کراچی
انڈوں کے پکوڑے
اجزاء:۔
انڈے
چھ عدد
سوکھا بیسن
انڈوں پر لگانے کے لیے
بیسن
ایک کپ
نمک
حسب ذائقہ
لال مرچ پائوڈر
ایک چائے کا چمچ
زیرہ (پسا ہوا)
ایک چائے کا چمچ
ہلدی پائوڈر
چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پائوڈر
چوتھائی چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا
ایک چٹکی
تیل
تلنے کے لیے
ترکیب:۔
انڈوں کو سخت ابال کر چھیل لیں۔ بیسن میں نمک، لال مرچ پائوڈر، ہلدی پائوڈر، زیرہ، میٹھا سوڈا، گرم مصالحہ پائوڈر ڈال کر مکس کر کے پانی سے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں انڈوں پر سوکھا بیسن لگا کر اسے بیسن کے آمیزے پر ڈپ کر کے گرم تیل میں فرائی کریں‘ چٹنی اور کیچپ کے ساتھ افطار پر پیش کریں۔
شہناز خان… میر پور خاص (سندھ)
ویجی ٹیبل رولز
اجزاء:۔
بند گوبھی (چوپ کی ہوئی)
ایک کپ
ہری پیاز (چوپ کی ہوئی)
ایک کپ
گاجر (کش کی ہوئی)
ایک کپ
شملہ مرچ (چوپ کی ہوئی)
ایک عدد
شلجم (کش کیے ہوئے)
ایک عدد
زوکنی (نہ ملے تو توری) کش کرلیں
ایک عدد
ہرا دھنیا (چوپ کرلیں
آدھا کپ
ہری مرچیں (چوپ کرلیں)
چار عدد
بڑی پیاز (سلائس کرلیں)
ایک عدد
نمک
حسب ذائقہ
لال مرچ
ایک چائے کا چمچ
چائنیز نمک
آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس
ایک کھانے کا چمچ
لہسن (چوپ کرلیں)
ایک کھانے کا چمچ
تیل
تین کھانے کے چمچ
رول کی پٹیاں
حسب ضرورت
انڈا (چپکانے کے لیے)
ایک عدد
ترکیب:۔
ایک بڑے فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور پیاز سات فرائی کریں اس کے بعد اس میں بند گوبھی، ہری پیاز، گاجر، شملہ مرچ، شلجم، زوکنی، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، نمک، کٹی ہوئی لال مرچیں، چائنیز نمک، سویا سوس ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں چمچ چلاتے رہیں اس کے بعد ٹھنڈا کر کے رول کی پٹیوں میں بھر کر انڈے سے چپکا دیں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں سنہرے ہوجائیں تو نکال کر کچن پیپر پر رکھیں مزے دار ویجی ٹیبل رولز تیار ہیں۔ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ افطار کے وقت گرم گرم پیش کریں۔
نورین جاوید… کراچی
منی پزا
اجزاء:۔
ڈبل روٹی کے سلائس
(کنارے کاٹ دیں)
چار عدد
چکن
دو سے تین بوٹیاں
ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں)
ایک عدد
شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی)
ایک عدد
موزریلا چیز
چار کھانے کے چمچ
نمک
آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ
آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ
چار چائے کے چمچ
کوکنگ آئل
تین کھانے کے چمچ
ترکیب:۔
سب سے پہلے چکن کو ابال کر بوٹیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ ایک دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں چکن کو بھون کر بادامی کریں اور اب اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کردیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس پر پہلے کیچپ کی تہہ لگائیں پھر چکن کا آمیزہ اور اس کے اوپر موزریلا چیز کے بعد ٹماٹر اور شملہ مرچ پھیلا دیں اب یہ سلائس مائیکرو ویو میں چند منٹ کے لیے بیک کرلیں گرما گرم مزے دار منی پزا تیار ہے۔
لائبہ شیخ… راولپنڈی
آڑو کی چاٹ
اجزاء:۔
آڑو
آدھا کلو
لیموں
دو عدد
کٹی ہوئی لال مرچ
ایک چائے کا چمچ
چینی
چار چائے کے چمچ
نمک
ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ
ایک چائے کا چمچ
رائی
ایک چٹکی
کڑی پتا
تھوڑا سا
کینو کا فریش جوس
حسب ضرورت
کوکنگ آئل
تھوڑا سا
ترکیب:۔
آڑو کے چھلکے اتار کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ اب ایک الگ برتن میں کینو کا رس ڈال کر اس میں چینی، نمک، کالی مرچ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر سوس بنالیں۔ اس میں کٹے ہوئے آڑو ڈال دیں اور تیل گرم کر کے اس میں رائی، کڑی پتا کڑکڑا کر چاٹ کے اوپر ڈال دیں اور چمچ سے مکس کریں مزیدار چاٹ افطار کے لیے تیار ہے۔
مسکان چوہدری… گجرات
اسپرنگ رول
اجزاء:۔
رول کے لیے پٹیاں
۱۳عدد
بند گوبھی (درمیانے سائز کی باریک کٹی ہوئی)
ایک عدد
گاجر (کدو کش کی ہوئی)
دو عدد
شملہ مرچ
باریک کٹی ہوئی
ہری پیاز
۴ عدد باریک کٹی ہوئی
نمک
حسب ذائقہ
کٹی ہوئی مرچ
ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی
ایک چائے کا چمچ
اجینو موتو
ایک چائے کا چمچ
سویا سوس
دو چائے کے چمچ
سرکہ
دو چائے کے چمچ
کوکنگ آئل
دو کپ
ترکیب:۔
تمام سبزیوں کو دو چمچ تیل ڈال کر فرائی کرلیں تقریبا پانچ منٹ تک اس کے بعد تمام مصالے شامل کرلیں جب تمام سبزیاں ٹھنڈی ہوجائیں تو ایک ایک پٹی پر تیار سبزیوں کو رکھ کر رول بنائیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔ کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔
امبر ناز… کراچی
آلو پوری
اجزاء:۔
آلو
(ابال کر باریک ٹکڑے کرلیں)
ایک کلو
رائی
ایک چائے کا چمچ
کلونجی
ایک چائے کا چمچ
سونف
ایک چائے کا چمچ
میتھی دانہ
ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ
دو عدد باریک کٹی ہوئی
نمک
حسب ذائقہ
کٹی ہوئی لال مرچ
دو چائے کے چمچ
کڑی پتا
تھوڑا سا
املی کا رس
آدھا کپ
کوکنگ آئل
چار کھانے کے چمچ
ترکیب:۔
تیل گرم کر کے اس میں کڑی پتا ڈال دیں جب فرائی ہوجائے تو اس میں اوپر دی ہوئی تمام اشیا ڈال دیں اور دو منٹ تک پکائیں اب اس میں آلو ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں پھر ہری مرچ اور املی کا پانی ڈال کر دو منٹ دم پر رکھیں آلو کی ترکاری تیار ہے۔
سفید فائن آٹا تین کپ، نمک ایک چائے کا چمچہ، چینی ایک چائے کا چمچ لے کر گوندھ لیں اور تھوڑا سا تیل بھی ڈال دیں اب چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اور پیڑوں کو ایک گھنٹہ کے لیے آئل لگا کر چھوڑ دیں کڑھائی میں آئل گرم کر کے پوریاں بنالیں اور آلو کی ترکاری کے ساتھ نوش فرمائیں۔
منزہ حیات… کراچی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close