Aanchal Jun 15

روحانی مسائل

حافظ شبیر احمد

نعیم اعجاز
جواب:۔ بعد نماز فجر سورۃ الفرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف جلد اور اچھے رشتے کے لیے دعا کریں۔ سورۃ الفلق‘ سورۃ الناس 21,21 مرتبہ مغرب اور عشا کی نماز کے بعد رکاوٹ ختم کرنے کے لیے روزانہ۔ صدقہ بھی دیں (لڑکی خود یہ عمل کرے)
ریحانہ ملک
جواب:۔ سورۃ العصر پانی پر دم کر کے پلایا کریں۔ صبح نہار منہ 21 مرتبہ۔
رابیعہ مغل
جواب:۔ مناسب ہے صدقہ بھی دیں۔
رینا خان
جواب:۔ جلد بازی مت کیجیے ان شاء اللہ ہوجائے گی۔
زاری خان
جواب:۔ گھر میں راشن کے ساتھ چینی بھی آتی ہے۔ چینی پر 3 بار سورۃ المزمل پڑھ کر استعمال کریں۔
ہر نماز کے بعد 41 بار سورۃ القریش پڑھ کر دعا کریں۔
سحرش شمیم
جواب:۔ایسا بہتر نہیں بلکہ رات کو صلوۃ الحاجات پڑھیں پھر اچھے اور بہتر رشتے کی دعا کریں۔
شکیبہ محمود
جواب:۔ مسائل بھیج دیں۔
فراز عرفان
جواب:۔ بعد نماز فجر 70 بار سورۃ الفرقان کی آیت نمبر 74 پڑھ کر دعا کریں۔
بشریٰ دران
جواب:۔ صلاۃ الحاجات پڑھیں۔
نجم الدین
جواب:۔ بعد نماز عشاء سورۃ قریش 111 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف دعا بھی کریں۔
اقصیٰ
جواب:۔ (۱) سورۃ آل عمران آیت نمبر 38 پڑھا کریں کثرت سے۔
(۲) آیت شفاء تیل پر دم کر کے استعمال کیا کریں۔
(۳) فجر کی نماز کے بعد 21 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کیا کریں اول و آخر 3,3 مرتبہ درود شریف بیماریوں کے لیے۔
زاری شبیر
جواب:۔ ’’یا نور‘‘ ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ پڑھ کر دم کیا کریں۔
’’یا قوی‘‘ ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھا کریں سبق یاد رہے گا۔
شازمین شاہ
جواب:۔اللہ سے اپنی بہتری کے لیے دعا کیا کریں۔ روزانہ ایک تسبیح استغفار کیا کریں۔
ایڈن پرنس
جواب:۔ سورۃ یاسین پڑھیں روزانہ بعد نماز فجر دعا کریں۔
استغفار کریں۔
ع ک
جواب:۔ بعد نماز فجر 3 مرتبہ سورۃ یاسین، روزانہ۔
اپنے لیے دعا کریں اور گھروالوں کے لیے بھی اور تمام مسائل کے لیے بھی۔
مہوش ضمیر… ہری پور
جواب:۔ یا جبار 101 مرتبہ روزانہ بعد نماز اول و آخر 3,3 مرتبہ درود شریف۔ پانی پر دم کر کے پلائیں۔ (پڑھتے وقت نیت بھی ذہن میں ہو)
رشتے کے لیے بعد نماز فجر سورۃ فرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف۔ جلد اور اچھے رشتے کے لیے دعا کریں (وظیفہ والدہ کریں)
حنا ضمیر… ہری پور
جواب:۔ بعد نماز فجر سورۃ فرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف۔
(جلد اور اچھے رشتے کے لیے دعا کریں) ان شاء اللہ جہاں آپ کے حق میں بہتر ہوگا وہیں رشتہ ہوگا۔ پاکی کی حالت میں وظیفہ کرنا ہے (3 ماہ)
ش ح… لودھراں
جواب:۔ بعد نماز فجر سورۃ الفرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف تصور رکھیں کہ جہاں بھی رشتہ بہتر ہو وہاں ہو۔
کامران‘ عمران… حیدر آباد
جواب:۔ گھر میں آسیب ہے۔ جس کی وجہ سے آپ لوگ پریشانی میں ہیں۔ بہتر ہے کسی اور گھر میں شفٹ ہوجائیں۔ یا پھر کسی اچھے عامل سے مکمل علاج کروائیں۔
صوفیہ شہادت… راولپنڈی
جواب:۔ مسئلہ نمبر ۱۔ حکیمی علاج کروائیں۔ سورۃ المومنون آیت نمبر 12‘ 14۔ 111 مرتبہ درود شریف۔ بعد نماز عشاء‘ پانی پر دم کر کے پئیں روزانہ۔ پڑھتے وقت مقصد بھی ذہن میں ہو۔
مسئلہ نمبر ۲:۔ یا اللہ یا رحمن یا رحیم۔ والدہ ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ دل پر ہاتھ پھیرتے ہوئے پڑھیں۔ بہن کالا نمک استعمال کیا کرے۔
مسئلہ ۳‘۴:۔ بعد نماز عشاء سورۃ قریش۔ 111 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف۔ معاشی حالات کے لیے پڑھیں۔ دعا بھی کریں صدقہ خیرات بھی دیں۔

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close