Aanchal Apr 15

دوست کا پیغام آئے

ہما احمد

پیاری دوستوں کے نام
میری دوست سمعیہ‘ صبیحہ‘ اسماء رضوان‘ ثانیہ‘ روبینہ‘ شاہین‘ روبینہ رضوان عابدہ‘ سب کو ڈھیر سارا سلام۔ یار تم لوگ بہت زیادہ یاد آتی ہو‘ کالج کے دن بہت یاد آتے ہیں۔ میں ان دنوں کو کبھی بھی نہیں بھول سکتی۔ صبیحہ رضوان تمہیں بہت مبارک ہو بھلا کس بات کی او یار… خود ہی سمجھ جائو اور تم لوگ بھی یاد کرلیا کرو‘ اللہ آپ سب لوگوں کو خوش رکھے‘ آمین۔
نورین حنیف… سرگودھا
جام پور کے دوستوں کے نام
السّلام علیکم! کیسے ہیں آپ سب؟ آپ کا شکریہ کے آپ سب کو میری اگست کے شمارے کی شاعری پسند آئی۔ الحمد اللہ دسمبر 2014 میں میری شادی ہوچکی ہے‘ سب بہنوں سے گزارش ہے کہ میری آئندہ زندگی کے خوشگوار گزرنے کی دعا کریں۔
شمع ناز زوہیب… کراچی
کالج فرینڈز کے نام
السّلام علیکم! کیسی ہو ربیعہ‘ آمین‘ زنیرہ‘ ثناء… حیران ہو گئی ہو نا اس طرح آنچل میں دیکھ کر؟ یار میں تم سب کو بہت مس کرتی ہو۔ زندگی کے وہ خوب صورت پل جو ہم نے سر سید میں ساتھ بتائے تھے۔ سر احمر کا ہمیں سیون ٹریرسٹ کہنا‘ ہائے کتنا مزا آتا تھا نا… سر ذیشان کہا کرتے تھے تم لوگ جائو گی تو سکون ہوجائے گا کالج میں اور یاد ہے کتنے وعدے کیا کرتے تھے کہ رابطے میں رہیں گے لیکن پھر بھی دیکھو کوئی رابطہ نہیں۔ دوسروں سے خبریں ملتی ہیں۔ ایف ایس سی میں ہم چھپ چھپ کے آنچل پڑھتے تھے‘ میں نے ابھی تک آنچل پڑھنا نہیں چھوڑا اور امید ہے تم لوگوں نے بھی نہیں چھوڑا ہوگا۔ اس لیے آنچل کے ذریعے ہی پیغام دے رہی ہوں کہ مجھ سے رابطہ کرو۔ ثناء تمہیں ارشمان (آسمان کا چاند) بہت بہت مبارک ہو۔ بیٹی کی اماں بن گئی۔ زینی اور حمیرا کو شادی کی بہت مبارک باد۔ حمیرا تم سے تو رابطہ ہے‘ جلدی سے خالہ بننے کی خوش خبری سنائو۔ زینی‘ عثمان بھائی کو کہنا ان کی چھوٹی بہن سلام کہہ رہی تھی‘ زندگی رہی تو پھر ملیں گے۔
فرح… بہاولپور
آنچل فرینڈز کے نام
السّلام علیکم! آنچل فرینڈز کیسے ہیں؟ پہلی بار شرکت کررہی ہوں۔ نازیہ کنول نازی اور نوشین اقبال نوشی سے دوستی کرنا چاہتی ہوں اگر میری دوستی قبول ہے تو شکریہ۔ اس کے علاوہ کوئی دوستی کرنا چاہے تو اسے بھی ویلکم۔ آپ کے جواب کی منتظر ہوں‘ دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ اللہ حافظ۔
فردوس کنول… گجرات
میری پرنس کے نام
السّلام علیکم! طیبہ جانی کیسی ہو؟ فور کلاس میں میری باربی نے پوزیشن لی ہے‘ بہت مبارک ہو۔ قرآن پاک آپ نے مکمل پڑھ لیا‘ ڈبل مبارک قبول کرو‘ میری دعا ہے اپنے ربّ سے میری پرنس کو ہر میدان میں کامیاب کرے‘ آمین۔ وہ دن بہت یاد کرتی ہوں جب میری پرنس مجھے کال کرکے آنٹی سے بات کروانا بھول جاتی‘ آنٹی ناراض ہوتی تھیں۔ مجھے اب میری پرنس کال پر فیڈر یا مگ لانے کو نہیں کہتی۔ گڑیا آپی! آپ کو بھی بہت مبارک ہو‘ چپکے چپکے منگنی کروالی؟ شعیب بھائی تو بڑے لکی ہیں یار… بیسٹ کپل‘ اللہ آپ دونوں کو دنیا کی تمام خوشیاں عطا کرے‘ آمین۔ قندیل اینڈ ثانیہ! پلیز تم ناراض نہ ہونا میں نے تمہارا میسج ریڈ کرلیا تھا لیکن سوری میں دوبارہ اکیڈمی جوائن نہیں کرسکتی تھی۔ قندیل اگر تمہاری تسلی میرے کہتے پر ہی ہوتی ہے تو میں اب آنچل کے تھرو تمہیں کہہ رہی ہوں کہ میں نے اول تو مائنڈ کیا ہی نہیں تھا‘ سیکنڈ میں نے تمہیں معاف کیا۔ مصباح اینڈ خیر النساء! میری دعا ہے تم دونوں بی ایس سی میں ٹاپ کرو۔ ثناء‘ نگہت! تم دونوں کو بہت مبارک ہو بی ایس سی میں اتنے اچھے نمبر لیے اینڈ میری طرف سے تمہارے کلاس فیلو کو بہت مبارک ہو۔ یشل‘ عائشہ‘ اریبہ! کیسی ہو؟ ثمرین اینڈ ثانیہ عثمان! تم دونوں کا بہت شکریہ‘ میری تحریر کو ردا میں پسند کیا۔ ملاف‘ سمونا‘ تسکینہ بھول گئی ہو؟ سمونا میرا وعدہ یاد آیا جو میں نے تم سے کیا تھا دیکھ لو فروری کے ردا میں‘ ہاہاہا۔ آنچل فرینڈز اپنا خیال رکھنا‘ اللہ حافظ۔
ملالہ یوسف… خانیوال
آنچل اور تمام فرینڈز کے نام
السّلام علیکم! آل ریڈرز‘ رائٹرز‘ فرینڈز‘ سسٹرز اینڈ برادرز سب سے پہلے تو آپ سب کو آنچل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اوہو… جی سوری‘ ڈئیر آنچل ایسے کیوں گھور رہے ہو‘ بندہ بھول بھی جاتا ہے۔ آپ کو وش کرنے میں تاخیر ہوگئی‘ دراصل میں آپ کو پہلی بار وش کررہی ہوں‘ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو… اب خوش ہوجائو آنچل جی‘ اللہ آپ کو مزید سے مزید‘ زیادہ سے زیادہ اور آگے سے آگے بڑھائے۔ تُو ایک چمکتا ہوا ستارہ بن کر یونہی راہِ ہدایت پر چلنے کی رہنمائی کرتا رہے‘ آمین۔
عروج زمانے میں تجھ کو اتنا ملے
کہ آسماں بھی تیری قسمت پر ناز کرے
آنچل جی آپ ماشاء اللہ سے سینتیس سال کے ہوگئے ہو۔ محترم قارئین کرام! لاسٹ یکم اپریل سے آنچل نے ہمارے ساتھ اپنی زندگی کے نئے سال میں قدم رکھا اور پھر رفتہ رفتہ مختلف مراحل‘ واقعات‘ تجربات اور مشاہدات سے روشناس کرواتا ہوا آج پھر یکم اپریل کو ہم سب کے درمیان کیک کاٹنے کو تیار کھڑا ہے۔ ڈئیر فرینڈز جو ہمارا اچھا سوچتے ہیں ہم اس کا بُرا سوچ کر اپنی نااہلی کا ثبوت آخر کیوں دے دیتے ہیں جو ہمارے پائوں سے کانٹا نکالے۔ ہم اسی کے راستے کو خاردار جھاڑیوں سے بھردیتے ہیں۔ ہمارے ساتھ ہمیشہ ہی آنچل نے اچھائی کی ہے‘ ہمیں سیدھے راستے کی طرف لے کر چلنا چاہا ہے‘ ہر پریشانی کو دور کرکے اس کا حل پیش کیا ہے۔ شروع میں چند گرلز سے آنچل شیئر کیا پھر میں نے اپنا پرچہ منگوانا شروع کردیا تھا۔ ان پر بھی میری طرح آنچل یا کسی بھی ڈائجسٹ کو پڑھنے کی مکمل پابندی تھی۔ پلیز آپ سب سمجھ کر مطالعہ کریں اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو مہربانی فرما کر دیگر پرچوں کے ساتھ ساتھ آنچل کی اسٹڈی کرنا بھی چھوڑ دیں۔ قارئین کرام محبت کرنا جرم نہیں لیکن محبت کے اصول سے تجاوز کرنا جرم ہی نہیں ناقابل تلافی گناہ ہے‘ تمام بہنوں سے میری یہی التجاد ہے کہ
تمہارے گھر کی چوکھٹ ہی تمہارے سر کی چادر ہے
سنو! اے لڑکیوں نادانیاں اچھی نہیں ہوتیں
اس کے ساتھ ہی اللہ حافظ۔
ثناء احمد… کراچی
آنچل کی پریوں کے نام
السّلام علیکم! امی جان‘ ابو جان اور پیاری آپی کیسے ہیں آپ سب؟ اس کے علاوہ تمام ریڈرز اور رائٹرز کو مابدولت کا پیار بھرا سلام قبول‘ اپریل میں میری سوئٹ آپی کی برتھ ڈے ہے مینی مینی ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ اس کے علاوہ میرے گندے مندے سوئٹ سے چاند سے بھائی کی برتھ ڈے ہے‘ ہیپی برتھ ٹو یو ڈئیر اویس مبارک ہو‘ اللہ حافظ۔
سدرہ کنول… ڈب سندوعہ
فرینڈز کے نام
السّلام علیکم! امید ہے کہ سب فٹ فاٹ ہوں گے‘ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے‘ روبی علی (سید والہ) سالگرہ وش کرنے کا شکریہ۔ میری جان! عائشہ خان‘ آپ کو تحریر کے شائع ہونے پر بہت مبارک باد۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آنسہ شبیر‘ ایس انمول‘ ایس بتول شاہ کہاں ہیں آپ لوگ؟ فصیحہ آصف خان‘ سباس گل‘ غزالہ جلیل رائو‘ پروین افضل شاہین‘ نادیہ فاطمہ رضوی‘ طیبہ نذیر‘ نوشین اقبال نوشی‘ نگہت غفار‘ نزہت جبیں ضیاء‘ شمیم ناز صدیقی‘ فرح طاہر‘ ثوبیہ کوثر (ملتان)‘ فریحہ شبیر‘ ساریہ چوہدری‘ حلیمہ بی بی (منڈے)‘ سمیر اتعبیر‘ دعا ہاشمی‘ انا احب‘ نازیہ کنول نازی‘ سمیرا شریف طور‘ صوفیہ ملک‘ ارم کمال‘ ام ثمامہ‘ امبر گل (جھڈو‘ سندھ‘ ام مریم‘ فائقہ سکندر حیات‘ نبیلہ خان مون‘ شمع مسکان‘ نجم انجم اعوان‘ ثانیہ مغل‘ ثمینہ فیاض (کراچی)‘ صائمہ قریشی (آکسفورڈ)‘ سویرا فلک‘ قرۃ العین‘ خرم ہاشمی‘ نمرہ احمد‘ ماہا ملک‘ سیدہ غزل زیدی (اتنا پیارا ناول لکھنے پر بے حد مبارک باد) صائمہ سکندر سومرو‘ اقصیٰ‘ سنیاں زرگر‘ نگہت سیما‘ حیا بخاری‘ نورین شاہد کہاں ہو؟ کائنات عابد سب کو میری طرف سے ڈھیر ساری دعائین اور پیار۔ باجی ارم (ووکیشنل کالج سرگودھا) 23 مارچ کو آپ کی سالگرہ ہے بہت مبارک ہو اور عظمیٰ بتول 20 اپریل کو تمہارا برتھ ڈے ہے مینی مینی ہیپی ریٹرنز آف دا ڈے‘ 21 اپریل کو اسماء امداد کا برتھ ڈے ہے ہیپی برتھ ڈے ٹو یو موٹی! 31 مارچ کو علی بھائی اور 10 اپریل کو عمر بھائی آپ کی سالگرہ ہے‘ میری طرف سے بہت بہت مبارک باد۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین۔ 21 مارچ عنبرین شہزادی مائی ڈائمنڈ! سالگرہ بہت مبارک ہو میری جان! اللہ تمہیں اتنی ڈھیر ساری خوشیاں دے کہ تم سے سنبھالی نہ جائیں‘ اپنا خیال رکھنا اللہ حافظ۔
آمنہ امداد… سرگودھا
انجانی سی رائٹرز کے نام
السّلام علیکم میری پیاری انجانی سی (سینئرز‘ جونیئرز) رائٹر امید ہے آپ سب اچھے سے ہوں گی اور زندگی کو خوب انجوائے کررہی ہوں گی ویسے میں نے آپ سب کو دیکھا تو نہیں ہے پر آپ سب اپنی اپنی کہانیوں‘ ناولوں کے ذریعے میری آنکھوں کے سامنے ہیں (اُف مجھے نہیں آتی یہ ناولوں والی باتیں) ہاہاہا۔ اب مطلب کی بات پر آئوں تو اتنا ہی کہوں گی جلدی سے میرا ہاتھ تھام لیں (ارے میں گرنے نہیں لگی بلکہ آپ سب کی شاگردی میں آنا چاہتی ہوں سچی اگر میرا ہاتھ نہیں پکڑا تو میں زبردستی پکڑلوں گی (ہاہاہا) ویسے میں آپ سب رائٹرز کی دیوانی ہوں۔ سچ کہوں مجھے بھی ڈائجسٹ رائٹر بننا ہے (ناں ناں صبا قمر والی نہیں) آپ جیسی والی۔ اُف کیا لکھتی ہیں آپ لوگ‘ دل چاہتا ہے آپ لوگوں کا ایک عدد قلم‘ ایک عد ٹیلنٹ‘ ایک عدد ہاتھ چرالوں (بُرا نہیں ماننا پلیز)۔ عادت سے مجبور ہوں میں‘ ہاہاہا۔ میرے اندر بھی لکھنے کے جراثیم موجود ہیں پلیز مجھے بھی ناول کہانی لکھنا سکھادیں۔ ملنگ لوگ ہوں دعادوں گی (ہاہاہا) اب جلدی سے قلم اٹھائیں اور محبت کا جواب محبت سے دیں‘ میں تو آل ریڈی کھڑی ہوں راہوں میں‘ خوش رہیں‘ آباد رہیں‘ آمین۔ ربّ راکھا۔
عائشہ پرویز… کراچی
اپنی شہزادیوں کے نام
فریدہ جاوید فری! ہماری دعا ہے اللہ آپ کو صحت عطا فرمائے۔ شازیہ فاروق احمد! یہ تم نے کیسے سوچ لیا کہ میں تمہیں بھول چکی ہوں یا تم سے ناراض ہوں۔ ایسا خیال آئندہ کبھی دل میں بھی نہیں لانا ورنہ میں حقیقت میں ناراض ہوجائوں گی۔ فیضہ بٹ! آج سے تم میری دوست ہو‘ خوش۔ لائبہ مہر! یہ تم میری تعریف کررہی ہو یا کہ میرے جل ککڑ میاں کی… شزا جان! تم بھی میری بجائے میرے میاں کی تعریف کرنے لگی۔ میں سمجھتی تھی کہ شزا بلوچ صرف میری ہے یہ تو میرے میاں کی آوازیں ریڈیو دی وائس ایشیا پر سن رہی ہیں۔ میں کسی کھاتے میں نہیں‘ میں بھی بہت چالاک ہوں اس ماہ کا آنچل میں نے اپنے میاں کی پہنچ سے دور رکھ دیا ہے۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
جینئس گروپ کے نام
السّلام علیکم جینئس گروپ! امت مسلمہ‘ اہل پاکستان‘ رائٹرز خواتین اور تمام قارئین… دل کی گہرائیوں سے خلوص کی چاشنی سے بھرا سلام حاضر ہے۔ میں بی ایف پہلا ممبر ہے ہمارے گروپ کا اور میرے نقش قدم پر چلنے والوں میں بھی اس کا پہلا نمبر ہے‘ اس گروپ کی سربراہ بانی اور سردار مابدولت خود یعنی کہ عروج مغل اور ہمارے تیسرے ممبر ہیں مسٹر ٹی ڈی‘ جن سے میری کھٹ پٹ ہی رہتی ہیں لیکن ان کا شمار بھی ہمارے گروپ میں ہوتا ہے۔ ذاتی لڑائیوں کو گروپ میں نہیں لاتی ہوں ناں اس لیے۔ مسٹر یو ڈی ہمارے گروپ کے چوتھے ممبر ہیں اور ہمارے ساتھ سائے کی طرح رہتے ہیں‘ وجہ پیار نہیں باتیں ہیں جو انہوں نے سننی ہوتی ہیں اور آخری اور پانچویں ممبر ہیں ایم ایف جو کہ ہمارے گروپ میں بھانڈا پھوڑ مشہور ہیں لیکن پھر بھی ہمارے ساتھ ہیں‘ ہمت دیکھیں ان کی حوصلہ دیکھیں ہمارا۔ یہ ہے ہمارا گروپ ان سے مل کر کیسا لگا بتایئے گا ضرور۔ نازیہ کنول نازی جی آپ نے جنوری کے آنچل میں بتایا تھا کہ آپ کا ناول خواتین ڈائجسٹ میں چھپے گا فروری میں لیکن چھپا نہیں۔ دیکھ لیں ہم نے بڑا انتظار کیا‘ آپ کی فیورٹ رائٹر نمرہ احمد ہے میری بھی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور ہم سب کی پریشانیاں دور کرے۔ وطن عزیز میں امن و امان کا دور دورہ ہو اور خوشحالی کا چرچا ہو‘ آمن ثم آمین۔
عروج مغل… اللہ ٹائون
آنچل فرینڈز کے نام
السّلام علیکم! تمام آنچل اسٹاف‘ قارئین‘ نازیہ کنول نازی‘ امید کرتی ہوں آپ سب اللہ کے فضل و کرم سے فٹ فاٹ ہوں گے سب سے پہلے آنچل کو میری طرف سے سالگرہ بہت بہت زیادہ مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آنچل یونہی ترقیوں کی منازل طے کرتا رہے‘ آمین۔ آنچل ہر لحاظ سے پرفیکٹ ہے دن بہ دن اس میں مزید خوب صورتی ہی خوب صورتی دیکھنے کو ملتی ہے‘ آئی لائک آنچل ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ میری بھتیجی نوٹی پرنس عیشال اور عائشہ مائی سسٹر کی سالگرہ 2 فروری تھی آپ دونوں کو لیٹ ہیپی برتھ ڈے اور بیسٹ وشز۔ میری بھابی طیبہ آصف کی 2 مارچ کو تھی ربّ العزت میری بھابی اور بھائی آصف اقبال کو بہت سی خوشیاں ایک ساتھ دیکھنا نصیب کرے‘ آمین۔ ہیپی برتھ ڈے میری بھابی‘ بہت زیادہ بے شمار دعائیں آپ کے نام۔ سائرہ نبیل 7 جنوری کو اللہ تعالیٰ نے تم کو بہت پیاری گڑیا یعنی انابیہ نبیل کی صورت میں بہت پیارا گفٹ دیا۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اور گڑیا‘ بھائی نبیل کو ہمیشہ ایک ساتھ خوش رکھے‘ آمین اور خداوند کریم میرے والدین کو ہمیشہ خوش اور سلامتی والی زندگی دے‘ میرے والدین کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے‘ آمین ثم آمین۔ آخر میں سب اسٹوڈنٹ کے مارچ میں پیپرز ہورہے ہیں‘ اللہ انہیں کامیاب کرے‘ میری سسٹرز لبنیٰ تبسم اور عائشہ کے بھی ہیں‘ اللہ میری بہنوں کو کامیاب کرے‘ آمین پلیز قارئین آپ بھی دعا کیجیے گا اور رابعہ رحمن دوستی کا ہاتھ بڑھا کر اب جانے کہاں غائب ہوگئی ہے‘ اللہ حافظ۔
عاصمہ اقبال عاصی… عارف والا
کنجوسوں کے نام
السّلام علیکم کیسی ہیں آپ سب؟ تو جی میں نے ماری انٹری آنچل میں۔ اس سے پہلے کسی بھی رسالے میں انٹری نہیں ماری اور نہ کبھی مارنے کا سوچا لیکن اب سوچنا ہی پڑا کہ جب ہر کوئی کسی بھی جگہ سے انٹری مارسکتا ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کیونکہ ہم بھی کسی سے کم نہیں اس کا ہم کو ہے یقین۔ ارم ارشاد سویٹ فرینڈ تیری 25 مارچ کو برتھ ڈے ہے سوچا آنچل کے تھرو وش کیا جائے‘ ہزاروں سال جیو اپنے خرچے پر۔ اپنے کالج کے گروپ کو بہت مس کرتی ہوں اب ایگزام میں ہی ملیں گے۔ کیسی تیاری ہورہی ہے کنجوسی توڑ دو اور کبھی مس کال ہی کرلیا کرو۔ اپنے فائیو اسٹار گروپ کو برتھ ڈے وش کرتی ہوں۔ سوری اب میں تم کنجوسوں کو اتنا بھی خوش نہیں کرسکتی۔ کال کرنا اپنے برتھ ڈے پر وش کردوں گی۔ اب میں اپنی پیاری سی‘ سویٹ سی اور کیوٹ سی بھانجیوں کو بہت بہت پیار‘ پریوں ہمیشہ خوش رہو‘ آنیوں کی جان‘ مشائم‘ عائزن‘ زینی‘ آیت (اللہ حافظ)
انایا… Bc Chatlha
پیارے طلال کے نام
جو ہمارے گھر کی رونق اور روشنی تھی ایک طوفان کی نذر ہوگیا‘ سمجھ میں نہیں آتا کہ چندا تم کو کیسے اور کس طرح مخاطب کروں۔ تمہارے بغیر اس گھر کی روشنی کم ہے تمہاری جدائی نے ہمیں آدھا کردیا۔ تمہاری دادی ماں دل کی مریضہ ہوگئی ہیں تمہاری جدائی میں دادا ابو کھلونوں کے ڈھیر لگابیٹھے ہیں‘ میں تمہارے لیے شاپنگ کرتے رک جاتی ہوں آخر کس کو پہنائوں تمہارے بابا ڈاکٹر طیب پردیس کاٹ رہے ہیں۔ تم سے کوئی ملنے نہیں دیتا‘ تم کب ہم سے ملو گے اس دن کا بے چینی اور شدت سے انتظار ہے۔ 6 سال کا عرصہ کم نہیں تمہاری جدائی میں تڑپنے کے لیے‘ فیملی فنکشن ہو‘ عید تہوار یا کچھ کھانا ہو اسپیشل تو تم یاد آجاتے ہو۔ تمہاری صورت نگاہوں میں گھومتی ہے‘ تمہیں سوچتے رات گزرتی ہے آخر کب تک تمہاری تصویریں دیکھتے رہیں‘ تمہاری کامیابیوں کا پتا چلتا ہے تو تم کو گفٹ نہیں دے سکتے۔ پلیز چندا ہمیں معاف کرنا غلطی پر نہ ہوتے ہوئے بھی ہم سزا کاٹ رہے ہیں اور تم بھی ہم سے دور ہو۔ شاید دھندلا سے تم کو بھی کچھ یاد ہو ہمارا کیونکہ اپنوں کو کوئی نہیں بھولتا۔ میں یہ سب کس درد سے لکھ رہی ہوں میری کیفیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ دل خون کے آنسو رو رہا ہے ہر بچے میں تمہارا عکس نظر آتا ہے تو پیار کرتی ہوں اس بچے کی پیشانی پر۔ بچوں کو گھر میں کھیلتا دیکھ کر تم کو سوچتی ہوں تم بھی کھیل رہے ہوگے اور کس کے ساتھ؟ میری اللہ سے دعا ہے کہ ہم کو جلد ملادے اور سکون دے ہمیں‘ دعا ہے جہاں رہو خوش اور کامیاب رہو‘ تمہاری یاد دل میں بسائے تمہاری فیملی۔
ربیعہ اساور بٹ… فیصل آباد
اپنوں کے نام
تمام ریڈرز کو میری طرف سے السّلام علیکم! مریم بٹ تمہاری سالگرہ 16 مارچ کو ہے تو میری طرف سے تمہیں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو‘ جیو ہزاروں سال۔ تم نے مجھے وش کرنا تھا نہ آنچل کے ذریعے لیکن تمہارا خط ہی نہیں آیا سالگرہ مبارک کا‘ ہاہاہا۔ بھائی جان آپ کی سالگرہ 31 مارچ کو ہے تو آپ کو میری طرف سے ڈھیر ساری سالگرہ کی مبادک ہو۔ اس دفعہ میں نے سوچا کہ آپ کو آپ کی سالگرہ آنچل کے ذریعے وش کروں‘ اللہ سے دعا ہے کہ آپ دونوں کا یہ سال خوشیوں سے بھرا ہو اور آپ دونوں کی زندگیوں میں کبھی کوئی غم نہ آئے‘ آمین۔ طیبہ مبشر پلیز آنچل کے ذریعے ہوسکے تو مجھ سے رابطہ کرو۔ کومل اور سائرہ مجھے بہت یاد آتی ہو‘ اللہ تم سب کو خوش رکھے‘ آمین۔
آمنہ ریاض… گجرات
سوئٹ انکل اور کیوٹ آنٹی کے نام
مائی لولی انکل جی 10 مارچ کو آپ کا برتھ ڈے ہے سو مینی مینی ہیپی ہیپی برتھ ڈے‘ اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں دے‘ صحت و تندرستی والی لمبی زندگی دے‘ آمین۔ آہاں ڈئیر آنٹی جان آپ مجھ معصوم کو ایسے کیوں گھور رہی ہیں‘ مجھے پتا ہے 23 مارچ کو آپ بھی اس دنیا میں تشریف لائی تھیں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کی ہر وش پوری کرے‘ نصیب اچھے کرے‘ زندگی میں کبھی آپ کو کوئی غم نہ ملے۔ پھولوں کی طرح مسکراتی رہیں‘ خیر میرے انکل اور آنٹی چینج ہوگئے ہیں جب سے ان کا کیوٹ سا بیٹا ابو بکر آیا ہے ناں‘ وہ انکل آنٹی سے میرے حصے کا بھی پیار لیتا ہے ایک وقت تھا میں اپنے انکل اور آنٹی کی لاڈلی ہوتی تھی‘ آنٹی پلیز گھوریئے مت‘ ہمیں یاد ہے ہم نے ہی دعائیں کرکرکے اللہ سے ابو بکر مانگا ہے‘ اللہ ہمارے بھائی ابو بکر کو بھی لمبی صحت والی زندگی دے‘ آمین‘ آپ کی لاڈلی بھانجی۔
عظمیٰ بٹ… سمندری
اپنی مانو بلی اور پارو کے نام
پارو! میں ٹھیک ہوں تم پریشان مت ہونا‘ تمہاری دعائیں اور پیار مجھے کچھ بھی نہیں ہونے دیتا جب تک یہ میرا لیٹر آئے گا تب تک تمہارا رزلٹ آچکا ہوگا اور مجھے پتا ہے میری پارو ہمیشہ کی طرح ٹاپ کرے گی کیونکہ میری دعائیں جو میری پارو کے ساتھ ہیں ہر لمحہ اور کامیابی ہمیشہ پارو کے قدم چومے گی‘آمین۔ خدائے لم یزل سے میں نے ہر پل اپنی پارو کے لیے صرف صحت‘ کامیابی‘ عزت اور پیار مانگا ہے۔ تم اپنا بہت خیال رکھنا اور ایسے ہی دل لگا کر پڑھنا۔ میں‘ میرا پیار اور میری دعائیں تمہارے ساتھ تھیں‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی اور میں ہمیشہ تمہیں اپنے آنچل کے ذریعے وش کرتی رہوں گی‘ تم اداس مت ہونا اور جو جو یہ پڑھ رہا ہے ناں سب کو سلام کہنا‘ اللہ کی امان میں دیا اپنی پارو کو۔
تمہاری اپنی اپیا… بھلوال
پیاری دوستوں کے نام
ہیلو! میری پیاری کھٹی میٹھی‘ چلبلی فرینڈز! اقراء‘ حمیرا‘ فرح‘ شبانہ اور میری سویٹ سمیرائوں‘ مس یو! یار جب ہم اکٹھے تھے کتنا انجوائے کرتے تھے نا۔ یار وہ دن ہماری زندگی کے گولڈن دن تھے‘ مجھے تو بہت یاد آتے ہیں۔ اقراء بدتمیز کہاں غائب رہتی ہو اور سمیرا لیاقت شادی کے بعد تو پیا کی ہوکے رہ گئی ہو۔ فری یار اپنی حالت پر رحم کرو (سمجھ گئی ہو نا) حمیرا سوہنیو! تھوڑے ایکشن مارا کرو‘ صدف‘ ساجدہ تم دونوں کی دوستی ہمیشہ قائم رہے۔ اوئے صدف کسی دن ابو جی سے مل کر کہیں نا (کدی ہنس وی لیا کرو)۔ طاہرہ خبردار تم نے مائنڈ کیا تو ہمارے جیجو ہیں ہم نے پامیدو ہی کہنا ہے سمجھی۔ مائے ڈئیر کزن لبنیٰ (ساڈی زندگی اچ خاص تیری تھاں سوچیں ناں تینوں دلوں کڈناں) اہو پیاری بہنا گلناز تم کیوں ناراض ہوتی ہو مجھے تمہارا برتھ ڈے یاد ہے 16 اپریل کو ہے نا۔ دل کی گہرائیوں سے سالگرہ مبارک ہو‘ پیارے بھائی طاہر مس یو‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیر ساری کامیابیاں عطا فرمائے‘ آمین۔ طلحہ بدتمیز (کدی پڑھ وی لیاں کرو) سمیرا خالد تم بہت اچھی ہو‘ اپنا خیال رکھا کرو اللہ تعالی تمہارے نصیب اچھے کرے‘ آمین۔ ارما‘ نمرہ! تمہیں بھی اللہ تعالیٰ امتحانات میں کامیاب کرے‘ اللہ حافظ۔
مہناز اختر… شاہ نکڈر
سویٹ اینڈ بیسٹ فرینڈ کے نام
السّلام علیکم! کیسی ہو میری سویٹ فرینڈ اور ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ حیران کیوں ہورہی ہو جناب! میں کوئی اور نہیں تمہاری بیسٹ فرینڈ ہی ہوں‘ سوچا اس دفعہ اپنی پیاری سی فرینڈ کو مختلف انداز سے برتھ ڈے وش کروں ‘ یکم اپریل کو تمہاری برتھ ڈے ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہر قدم پر کامیابیاں اور خوشیاں عطا کرے اور کوئی غم تمہارے نزدیک نہ آئے‘ آمین۔ ارے ارے امبر! تم کیوں خفا ہورہی ہو‘ میری فرینڈ میں تم کو بھی برتھ ڈے وش کرتی ہوں‘ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو اور میری دعا ہے کہ تم بھی ہر قدم پر کامیاب ہو اور خوشیاں تمہارا مقدربنیں‘ آمین اور پلیز اپنی رائے ضرور دینا کیسا لگا وش کرنے کا انداز‘ فی امان اللہ۔
اروی مختار… میاں چنوں
تمام دوستوں کے نام
السّلام علیکم! کیسی ہو آپ‘ میں ٹھیک ہوں تمام آنچل فرینڈ کو بہت یاد کرتی ہوں اور دعا ہاشمی میں نے آپ کی کمی محسوس کی تھی آپ کی والدہ اور باقی عزیزوں کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ ان کے گناہ معاف کرے اور جنت میں جگہ دے اور آپ سب کو صبر عطا فرمائے‘ آمین اور نجم انجم دوستی قبول ہے اور شمع! تم تو جان ہو میری۔ میری دعا ہے ہمیشہ خوش رہو یاد کرنے کا بہت شکریہ۔ ایک دفعہ تمہارے شہر سے گزری تو تمہیں یاد کیا‘ ایڈریس نہیں تھا نہ کوئی رابطہ ورنہ ضرور آتی۔ بہت دل کرتا ہے ہر ماہ انٹری دوں مگر وہی مصروفیت مگر سب کے خط تبصرے سب پڑھتی ہوں‘ اپنا نام تلاش کرتی ہوں شاید کسی نے یاد کیا ہو مگر تمہارے اور ماہ رخ کے سوا کوئی یاد ہی نہیں کرتا اور باقی سب کیسی ہو؟ ایمن وفا کہاں غائب ہو؟ اور ثوبیہ کوثر ایڈریس پوچھ لیا دوبارہ نام تک نہیں لیا۔ فریحہ شبیر‘ مدیحہ مدوح‘ نورین شاہد‘ سباس گل‘ سمیرا اشفاق کیسی ہو بھئی اور سماء فاروق شادی مبارک۔ رسالہ پڑھنے میں مہینے لگادیتی ہو‘ نیناں شاہد‘ شاہ زندگی کہاں غائب ہو؟ روبیہ کیسی ہو بھئی تمہارا بھتیجا میرا بھانجا عبد الہادی کیسا ہے؟ پیار کرنا اور موٹو حفصہ کو سلام دینا اور آسیہ شادی کے بعد بھول ہی گئی ہو چلو جہاں رہو خوش رہو۔ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ جلد تمہیں صالح اولاد عطا فرمائے‘ اچھا بھئی اللہ حافظ‘ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی۔
نورین شفیع… ملتان
اپنوں کے نام
السّلام علیکم! جویریہ تمہیں سالگرہ مبارک ہو‘ شاہین تمہیں بھی سالگرہ مبارک ہو۔ مس منینہ ہنسی کے گولے آپ کو شادی بہت بہت مبارک ہو‘ خوش رہو ہمیشہ اور باقی تمام اسٹاف کو السّلام علیکم۔ ابو بکر کوچی کوچی بڑا مزا آتا ہے تمہیں ایسا کرنے کا ہاہاہا۔ بھائی راشد آپ کو پاکستان میں ویلکم کہتی ہوں اور آپ کو شادی مبارک ہو۔ بھائی وقاص‘ اقراء شادی مبارک ہو۔ آنچل فرینڈز‘ نوشین اقبال‘ طیبہ نذیر‘ شاہ زندگی‘ پرنس افضل شاہین‘ ساریہ چوہدری‘ صوبیہ کوثر کو بہت بہت سلام اور شاہ زندگی کیا آپ ایف ایم 95 پر کال کرتی ہو‘ مجھے ضرور بتانا اوکے ضرور۔ جیا آپی آپ کہاں گم ہوگئی ہیں اور امان عمیر آپ کو برتھ ڈے مبارک ہو‘ بہت بہت سویٹی دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ اللہ حافظ۔
مدیحہ نورین مہک… برنالی
آنچل فرینڈز اینڈ فیملی کے نام
السّلام علیکم! آنچل فرینڈز اینڈ فیملی (زویا خان بنگش) مجھے آپ کی دوستی قبول ہے۔ نویلہ آپی‘ شکیلہ آپی‘ مصباح باجو‘ سکینہ‘ ہادیہ نور‘ ندیا نور‘ ابوبکر بھیا‘ عمر فاروق بھیا‘ مما‘ پاپا مجھے آپ سب سے بہت زیادہ پیار ہے‘ ہمیشہ خوش رہیں اور میری بھانجی زینت (ہونے والی (کوٹ اللہ بخش) آپ کیسی ہو اور بھابی نیلم (ہونے والی (کنجاہ) آپ کیسی ہیں آپ کی فرینڈز جو آنچل پڑھتی ہیں ان کو بھی میرا سلام۔ آپ سب ہمیشہ خوش رہیں۔ اب آتی ہوں اپنی آنچل فرینڈز کی جانب‘ فوزیہ سلطانہ‘ عظمیٰ شاہین‘ نادیہ یٰسین‘ عظمیٰ فرید‘ مدیحہ نورین‘ شگفتہ خان‘ فائقہ سکندر حیات‘ اقصیٰ و سنیاں زرگر‘ آنسہ شبیر‘ ایس انمول‘ ایس بتول شاہ‘ شمع مسکان‘ پروین افضل‘ کرن ملک‘ ساریہ چوہدری‘ آمنہ غلام نبی‘ شازیہ فاروق احمد‘ مسز نگہت غفار‘ فریدہ جاوید فری‘ فصیحہ آصف خان‘ شمیم ناز‘ صدیقی روبی علی‘ عائشہ خان‘ شیریں گل‘ فریحہ شبیر‘ بشریٰ باجوہ‘ سیدہ جیا عباس‘ شزا بلوچ‘ انا حب‘ خنساء عباس‘ ملالہ اسلم‘ تسلیم شہزادی‘ سباس گل‘ اُم مریم‘ راحت وفا‘ نازیہ کنول نازی‘ کشور بلوچ (ننکانہ صاحب) نزہت جبیں ضیاء‘ شاہ زندگی‘ رانی اسلامی‘ اُم ثمامہ‘ امبر گل‘ نورین لطیف‘ نورین شاہد‘ دعا ہاشمی‘ سامعہ ملک پرویز‘ عائشہ نور عاشا‘ صنم ناز‘ ارم کمال‘ سمیرا شریف طور‘ عشناء کوثر‘ اقراء صغیر‘ سیدہ غزل زیدی‘ سمیرا مشتاق ملک آپ سب کے لیے اور جن کے نام رہ گئے ہیں ان سب کے لیے ڈھیروں دعائیں‘ اللہ تعالیٰ آپ سب کی جائز خواہشات پوری کرے اور زندگی میں سکون عطا فرمائے‘ آمین۔
طیبہ نذیر… شادیوال‘ گجرات
فوزیہ ثمر‘ عائشہ‘ ملالہ اور شمع مسکان کے نام
ڈئیر ڈولز اینڈ نائس قارئین سسٹرز! آپ کی مدح سرائی میری تخلیق تحریر کے فن میں اکثر و بیشتر کئی کیلوریز توانائی کا اضافہ میرے خون میں کردیتی ہیں‘ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ مجھے واثق یقین ہے کہ وہ تمام احباب من جو بے لوث محبت اور خلوص کی شیرینی میں لپٹے لفظ میرے حوالے سے لکھتے ہیں۔ میری ترقی کے میدان میں ایک نا ختم ہونے والی سیڑھی‘ فلک کو چھو جانے والی منزل ثابت ہوں گے ان ڈھیر ساری محبتوں اور خلوص کے لیے تہہ دل سے شکریہ‘ کہ شکریہ کے حق دار تو وہ درخت بھی ہوتے ہیں جو گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک‘ ہوائیں‘ چھائوں اور سردیوں میں ٹھنڈی دھوپ عطا کردیتے ہیں بغیر کسی مفاد کے‘ آپ سب بھی میرے لیے انہی اشجار کی طرح قیمتی ہیں۔
حرا قریشی… بلال کالونی‘ ملتان
ایک بہت ہی اچھی دوست کے نام
السّلام علیکم! جناب کیا حال چال ہیں؟ مارچ میں تمہاری برتھ ڈے سو میں نے سوچا کیوں نا تمہیں کچھ منفرد انداز سے وش کیا جائے۔ سو مینی مینی ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ اوہو تم تو پریشان ہی ہوگئی کہ یہ کون ہے؟ یہ میں ہوں تمہاری دوست! ہاں ہاں تمہاری ہی دوست ہوں ناں‘ اب پہچان بھی لو اچھا تو نہیں پتا چلا؟ تو جناب میں اقراء ہوں تمہاری اکلوتی دوست‘ ہوں وی پہچاننا کہ نئیں؟ نئیں… نئیں تے کھا سرنوں۔ رب راکھا۔
اقراء… نامعلوم

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close