Aanchal Apr 15

ڈش مقابلہ

طلعت آغاز

برتھ ڈے چکن
اجزاء:۔
سالم مرغ
1 عدد
لہسن ادرک پیسٹ
1 کھانے کا چمچ
دہی
2 کپ
نمک
حسب ذائقہ
ریڈ چلی پیسٹ
3 چائے کے چمچ
لیموں کا رس
1/2 کپ
مکھن
2 کھانے کے چمچ
ہری مرچیں
4 عدد
آلو
2 عدد (کیوبز کاٹ کر اسٹیم بوائل کرلیں)
مٹر
1/2 کپ (ابلے ہوئے)
تیل
حسب ضرورت
ترکیب:۔
مرغ کو دھو کر خوب اچھی طرح خشک کر کے اس پر لہسن ادرک پیسٹ‘ دہی‘ نمک‘ ریڈ چلی پیسٹ‘ لیموں کا رس اور مکھن لگا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک بڑے پتیلے میں تھوڑا تیل گرم کر کے اس میں مرغ بمعہ میرینیشن ڈال کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ اب مرغ کو نکال کر چھلنی میں رکھیں تاکہ پانی خشک ہوجائے اور شیپ خراب نہ ہو۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں مرغ ڈال کر گولڈن ہونے تک تل لیں۔ اس کے بعد نکال لیں پتیلی میں بچی ہوئی میرینیشن کو تیز آنچ پر پکا کر پانی خشک کرلیں۔ اب اس میں تھوڑا تیل ڈال کر پکائیں۔ اس میں آلو‘ گاجر‘ مٹر اور ہری مرچیں ڈال کر تل لیں اور چکن کے ساتھ رکھیں۔ مزے دار برتھ ڈے چکن تیار ہے۔ گرم گرم سرو کریں۔
پروین افضل شاہین… بہاول نگر
کریمی چیز چکن اسٹیک
اجزاء:۔
چکن اسٹیک
ایک عدد
لہسن پیسٹ
آدھا چائے کا چمچ
سویاساس
ایک کھانے کا چمچ
چائنیز نمک
ایک چٹکی
نمک
حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پائوڈر
حسب ذائقہ
میدہ
حسب ضرورت
مسٹرڈ پیسٹ
ایک چائے کا چمچ
سرکہ
ایک چائے کا چمچ
مکھن
۵ کھانے کے چمچ
اوریگینو
آدھا چائے کا چمچ
تھائم
آدھا چائے کا چمچ
کریم چیز
۳ کھانے کے چمچ
پنیرکدوکش کرلیں
آدھا کپ
سفید مرچ پائوڈر
آدھا چائے کا چمچ
آلوکیوبزکاٹ لیں
ایک عدداسٹیم بوائل
گاجرلمبے ٹکڑے کاٹ لیں
ایک عدد (اسٹیل بوائل کرلیں)
مٹرابلے ہوئے
1/4کپ
تیل
حسب ضرورت
دودھ
1/2کپ
ترکیب:۔
چکن اسٹیک کو دھو کرخشک کرکے اس پرلہسن پیسٹ ‘سویاساس‘ چائنیز نمک‘ نمک‘ سیاہ مرچ پائوڈر‘مسٹرڈ پیسٹ‘سرکہ اوریگینو اور تھائم لگا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد نکال کر ایک پلیٹ میں آدھا کپ میدہ ڈال کر اسٹیک کومیدے سے کوٹ کرکے پہلے سے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر دونوں سائیڈوں سے برائون ہونے تک فرائی کرلیں۔ ایک سوس پین میںمکھن گرم کرکے اس میں۳ کھانے کے چمچے میدہ ڈال کرچمچ چلائیں اور میدے کی رنگت سنہری ہونے پر اس میں دودھ اور کریم چیز ڈال کر گاڑھی سوس تیار کرلیں۔نمک‘ پنیر اور سفید مرچ پائوڈر شامل کرکے سوس پین کو چو لہے سے اتار لیں۔ ایک بیکنگ ڈش میں چکن اسٹیک رکھ کر اس پر تیار کی ہوئی سوس کی تھوڑی مقدار ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں اتنی دیر تک بیک کریں کے سوس برائون ہونے لگے۔ اب اسٹیک کواوون سے نکال کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور بقیہ بچی ہوئی سوس ڈالیں۔ ایک کھانے کا چمچہ مکھن گرم کرکے اس میں گاجر آلو اور مٹر فرائی کرکے پلیٹ میں رکھیں اور گرم گرم کریمی چیز چکن اسٹیک سرو کریں۔
طلعت نظامی…کراچی
لذیذ کسٹرڈ
اشیاء:۔
ونیلا کسٹرڈ
ایک کپ
اسٹرابری کسٹرڈ
ایک کپ
بنانا کسٹرڈ
ایک کپ
مینگو کسٹرڈ
ایک کپ
اسٹرابری جیلی
ایک کپ
بنانا جیلی
ایک کپ
پائن ایپل جیلی
ایک کپ
فریش فروٹ
ایک کپ
(انگور‘ اسٹرابری‘ آم‘ کیلا‘ سیب)
ترکیب:۔آم‘ کیلے اور سیب کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ ایک بڑا بائول(پیالہ) لے کراس میں ونیلا کسٹرڈ ڈالیں اور پھر پھلوں کے ٹکڑے اس میں ڈال دیں‘ ساتھ ہی جیلی کے چھوٹے چھوٹے کیوبز ڈال دیں۔ اسی طرح اسٹرابری کسٹرڈ اور فروٹ ڈالیں‘ اب اس میں بنانا کسٹرڈ اور بقیہ فروٹ شامل کردیں اور آخر میں مینگو کسٹرڈ ڈال کر باقی چیزوں سے گارنش کریں۔فریج میں ٹھنڈا کرلیں اور دعوت میں اپنے مہمانوں کی خاطرمدارت کریں۔ آپ کے مہمان یقینا آپ کی مہارت پرداد عطا فرمائیں گے۔
صدف ناز انصاری…ملتان
نو بیک چاکلیٹ اسکوائر
اشیاء:
مکھن
آدھا کپ
کو کو پائوڈر
دو کھانے کے چمچ
دودھ
ایک کھانے کا چمچ
برائون شوگر
ایک کپ
انڈے
دو عدد
بسکٹ کا چورا
تین کپ
کوکونٹ
آدھا کپ (کدوکش کیا ہوا)
اخروٹ (چوپ کیا ہوا)
آدھا کپ
نمک
حسبِ ذائقہ
آئسنگ کے لیے:
چاکلیٹ
ایک کپ
مکھن
دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک سوس پین میں مکھن‘ کوکو پائوڈر‘ دودھ‘ برائون شوگر اور انڈوں کو آپس میں مکس کر کے ایک منٹ تک ابالیں۔ اب اس میں بسکٹ کا چورا اور کوکونٹ ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اسے کیک پین میں ہلکا سا تیل لگا کر ڈالیں۔ اس آمیزے کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔
آئسنگ کے لیے۔
ایک سوس پین میں مکھن اور چاکلیٹ کو مکس کریں۔ ہلکی آنچ پر چاکلیٹ پگھلائیں۔ اس کو بسکٹ والی تہہ کے اوپر ڈال کر کور کریں۔ سیٹ ہونے دیں اس کے بعد چوکور ٹکڑے کاٹ لیں تو بیک چاکلیٹ اسکوائر سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
نزہت جبیں… کراچی
اسٹرابری آئس کریم
اجزاء
اسٹرابری
ڈیڑھ کپ
فریش کریم
250ملی لیٹر
چینی
ایک کپ
ریڈ کلر
دو چٹکی
اسٹرابری آئش
دو قطرے
ترکیب!
اسٹرابری کو بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں پھر اس میں چینی ڈال کر بلینڈ کریں۔ کریم ٹھنڈا کر کے پھینٹ کر گاڑھا کرلیں۔ کریم میں اسٹرابری کا مکسچر ڈال کر مکس کر لیں۔ اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس میں سرخ رنگ کھانے کا ڈال کر مکس کرلیں۔ ائیر ٹائٹ کے کنٹینر میں مکسچر ڈال کر آٹھ یا چھ گھنٹہ فریج میں جما لیں۔ دو یا تین گھنٹے بعد فریج سے نکال کر پھینٹ لیں اور پھر جما لیں۔ نہایت لذیذ آئس کریم تیار ہو گئی۔
ہالہ سلیم… اورنگی ٹائون کراچی
کھویا اسکوائر
اشیاء:
کھویا
ایک پائو
چینی
ایک کپ
گھی
ایک کپ
انڈے
پانچ عدد
بادام پستہ
گرائنڈ کر کے 1/2 کپ
دودھ
1/2 کپ
الائچی
تین یا چار عدد
ترکیب!
سب سے پہلے انڈے پھینٹ لیں پھر کھویا‘ چینی اور گھی کو آپس میں اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں بادم پستہ ملالیں پھر پھینٹے ہوئے انڈے اور دودھ کو اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اس کے اوپر بادم‘ پستہ ڈال کر 180ڈگری یا No4پر چالیس سے پچاس منٹ تک بیک کریں۔ تیار ہونے پر کھویا اسکوائر کی لذیذ ڈش مہمانوں کو پیش کریں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔
سلمیٰ…چکوال
بہڑی روٹی
اجزاء:
گندم کا آٹا
6 کپ
ثابت مرچیں
6 عدد
ثابت دھنیا
4 کپ
چنے کی دال
4 کپ
گرم مسالا
حسب ضرورت
نمک
حسب ضرورت
بناسپتی گھی
2 کپ
ترکیب:
آٹا گوندھ لیں چنے کی دال میں تمام مسالے ڈال کر ابال لیں۔ جب دال ابل جائے یعنی گل جائے تو سِل پرباریک پیس لیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں۔ ذرا باریک بیلیں۔ اب ایک بیلی ہوئی روٹی پر دال کا مسالا پھیلا دیں اور اس پر دوسری روٹی رکھ کر کناروں سے دبا دیں اور تھوڑا سا بیل لیں۔ گھی لگا کر سیدھے توے پر روٹی پکالیں۔ مزیدار بہڑی روٹی تیار ہے۔ دیسی گھی‘ آم‘ اچار‘ رائتہ‘ وغیرہ کے ساتھ سرو کریں اور مجھے دعائیں دیں۔
عائشہ سلیم…کراچی
کسٹرڈ آئس کریم
اجزاء:۔
کسٹرڈ (2 فلیور)
ایک ایک چمچ
دودھ
دو کپ یا ایک سے ڈیڑھ پائو
بسکٹ
ایک پیکٹ (اچھی طرح چورا بنالیں)
جیلی
ایک پیکٹ
چاکلیٹ
ایک پیکٹ
کریم
آدھا پائو
ترکیب:۔
کسٹرڈ کو نارمل طریقے سے علیحدہ علیحدہ پکالیں۔ فلیور آپ اپنی مرضی سے لے سکتی ہیں۔ چاہے بنانا ہو یا اسٹرابری۔ آئس کریم کپ لے کر اس کی لیرئنگ کریں پہلے ایک فلیور ڈالیں اس کے اوپر بسکٹ کا چورا کریم دوسرا فلیور اور پھر چاکلیٹ لیئر اینڈ جیلی سے گارنش کریںچاہیں تو لیرئنگ کے دو کوٹ کرسکتی ہیں۔ مزے دار آئس کریم کسٹرڈ تیار ہے۔ عید پر کھلائیں روٹھے کو منائیں ۔ آزمائش شرط ہے اور ہمیں بھی تو یاد رکھنا ہے نا۔
ہانیہ خان…کراچی
فرنچ ٹوسٹ ود کسٹرڈ
اجزاء:۔
بریڈ سلائسز
چار عدد
دودھ
آدھا کپ
ونیلا کسٹرڈ
دو کھانے کے چمچے
چینی
چار کھانے کے چمچے
انڈے
دو عدد
کافی
ایک چائے کا چمچہ
گھی
فرائی کرنے کے لیے
زردے کا رنگ
چوتھائی چائے کا چمچہ
ترکیب:۔
ایک کپ دودھ میں دو کھانے کے چمچے چینی اور کسٹرڈ پائوڈر ڈال کر پکالیں۔ آدھا کپ دودھ میں بقیہ چینی‘ زردے کا رنگ اور انڈے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ گھی گرم کر کے بریڈ کے سلائس اس بیٹر میں ڈبو کر فرائی کرلیں اور ایک ٹرے میں رکھتے جائیں۔ پھر اس پر تیار شدہ کسٹرڈ ڈال کر کافی چھڑک دیں اور فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔ مزے دار اور منفرد فرنچ ٹوسٹ ود کسٹرڈ بچے بڑے سب شوق سے کھائیں گے۔
جویریہ ضیاء…ملیر کراچی
کسٹرڈ سویاں
اجزاء:۔
سویاں
ایک پیکٹ
دودھ
ایک لیٹر
چینی
حسب ذائقہ
کشمش(بھیگی ہوئی)
ایک کپ
الائچی
چار یا پانچ عدد
کھوپرا
آدھا کپ (کٹا ہوا)
بادام
دس بارہ عدد
ترکیب:۔
سب سے پہلے درمیانی آنچ پر دودھ ابلنے کے لیے رکھیں دیں۔ اب ایک کپ میں دو کھانے کے چمچ کسٹرڈ پائوڈر ڈال کر پانی ملا کر خوب گاڑھا بنالیں (بہت زیادہ بھی نہیں) جب دودھ ابلنے لگے تو کسٹرڈ کے آمیزے سمیت الائچی‘ کشمش‘ کھوپرا‘ بادام ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔ چمچ مسلسل چلاتی رہیں پھر چولہے سے اتار کر بائول میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ سیویوں کا چُورا کرکے ابال لیں۔ ابلی ہوئی سیویوں کو ٹھنڈے پانی سے گزار لیں۔ (چھلنی میں) پھر ٹھنڈے ہوئے کسٹرڈ میں ملا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں‘ ٹھنڈا ہونے پر مہمانوں کو پیش کریں اور داد وصول کریں۔
اشنہ غفار…کراچی
فرائی کلیجی
اجزاء:۔
کلیجی
آدھا کلو
لال مرچ
دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن
ایک چائے کا چمچ
نمک
حسبِ ذائقہ
دہی
دو کھانے کے چمچ
پسا‘ بھنا زیرہ
ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی
ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا
حسبِ ضرورت
ہری مرچیں
حسبِ ضرورت
ترکیب:۔
کڑاہی میں تیل ڈالیں۔ پھر اس میں کلیجی‘ ادرک‘ لہسن‘ نمک‘ لال مرچ اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔ آخر میں ہرا دھنیا‘ قصوری میتھی اور ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔ تیار ہونے پر کھانے کے لیے پیش کریں۔
مسز ندیم …کراچی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close