Aanchal Apr 15

روحانی مسائل

حافظ شبیر احمد

مریم نواز… حافظ آباد
جواب: رشتے کے لیے بعد نماز فجر سورۃ الفرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ جلد اور اچھے رشتے کے لیے دعا کریں۔
بعد نماز عشا ایک مرتبہ سورۃ عبس پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں جن کے رشتوں کا مسئلہ ہے وہ خود یہ دونوں وظائف کریں، 3 ماہ۔
شازیہ پروین… مراد شاہ، جھنگ
جواب:۔ سورۃ قریش 111 مرتبہ، بعد نماز عشاء اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف دعا بھی کریں۔ روزانہ۔
مہوش نورین… ضلع جھنگ
جواب:۔ بعد نماز فجر سورۃ الفرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف۔ دعا بھی کریں رشتہ کے لیے۔
مشکلات دور ہوجائیں اور رشتہ ہوجائے۔
شازیہ اختر… نور پور
جواب:۔ آیات شفاء روزانہ صبح و شام 7,7 مرتبہ پانی پر دم کر کے پلائیں۔
تسنیم بی بی…
جواب:۔ سورۃ مزمل 3 اول و آخر 3 مرتبہ درود شریف، جب گھر میں چینی آئے اس پر دم کردیا کریں چینی گھر کے تمام افراد کے استعمال میں آئے۔
ارسلان…
جواب:۔ سورۃ قریش ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ پڑھا کریں اور دعا بھی کیا کریں۔
شبنم نورین… آزاد کشمیر
جواب:۔ بعد نماز فجر سورہ الفرقان آیت نمبر 74، 70 مرتبہ اول و آخر درود شریف 11,11 مرتبہ جلد اور اچھے رشتے کے لیے دعا کریں۔
بعد نماز عشا سورہ عبس ایک مرتبہ پڑھ کر دم بھی کریں اور پانی پر بھی دم کر کے پیئے۔
چاند… گوجرانوالہ
جواب:۔ سورۃ شمس 21 مرتبہ روزانہ پانی پر دم کر کے پلائیں اول و آخر 3,3 مرتبہ درود شریف۔
نیت (بری عادتیں چھوڑ دے اور کام پر دھیان دے)
آیات شفا چینی کی پلیٹ پر لکھ کر پلائیں۔ روزانہ صبح نہار منہ 41 دن تک۔
سونیا کنول سونی… بوریوالا
روزگار کے لیے:
بعد نماز عشا سورۃ قریش 111 مرتبہ۔ اول و آخر 11,11 مرتبہ درود شریف روزانہ۔
یا علیم
11 مرتبہ تین باداموں پر دم کر کے روزانہ صبح نہار منہ کھلائیں روزانہ۔
ش… سمندری
جواب:۔ سورۃ فلق، سورۃ الناس 21,21 مرتبہ صبح و شام پڑھ لیا کریں۔
محمد یسٰین… ساہیوال
ج:۔ ’’یا حکم‘‘ ہر نماز کے بعد 121 بار پڑھ کر بچے کا تصور کریں کہ وہ ٹھیک اور کہنا ماننے لگا ہے۔
شوہر کو سورۃ طحہٰ کی پہلی 5 آیت ہر نماز کے بعد ایک گھونٹ پانی پہ 11 بار پڑھ کر پلائیں۔
نسرین‘ شریفاں بی بی… حجرہ شاہ مقیم
ج:۔ ’’یا لطیف یا ودود‘‘ 101 مرتبہ روزانہ رات کے وقت تنہائی میں اول و آخر 11’11 مرتبہ درود شریف نیت شوہر کے تمام برے کام چھوٹ جانے کی اور ان کے دل میں آپ کی محبت اور گھر کی ذمہ داری پیدا ہو رہی ہے۔ خلوص کے ساتھ یہ وظیفہ کریں اور دعا بھی کریں۔
جب نعمان سو جائے اس کے سرہانے کھڑے ہو کر سورۃ العصر 21 مرتبہ پڑھیں اول و آخر 11’11 مرتبہ درود شریف نیت یہ رکھیں کہ فرمانبردار ہو رہا ہے۔ وظیفہ با آواز پڑھیں۔ اتنی آواز سے کہ لڑکا نیند سے اٹھ نہ جائے۔
فائزہ صدیق…
ج:۔ نیم کے 41’41’41 پتے لے کر پھر سات نلکوں کا پانی لے کر (اتنا ہو کہ تین بار غسل کرسکیں) سب کو مکس کر لیں۔ ایک کلو پانی لے اس میں 41 نیم کے پتے جس پر آخری 3 قل 3 بار پڑھ کر پتوں پر پھونک ماریں اور اتنا سرسوں کا تیل لیں کہ آپ کے پورے جسم پر مالش ہوجائے۔ پانی میں پتے اور تیل ڈال دیں اور پکائیں۔ اتنا پکائیں کہ تیل اور پتے رہ جائیں۔ تیل سے رات کو جسم پر مالش کریں صبح ہی نہالیں۔ تینوں بار یہی عمل دھرائیں۔ اس کے بعد‘ بعد فجر کی نماز 70 بار سورۃ الفرقان کی آیت نمبر 74 پڑھیں 3 ماہ تک۔ پڑھنے کے بعد اچھے رشتے کی دعا کریں۔
ثمرین شہزاد… کینیڈا
ج:۔ شہزاد کھلے ہاتھ کے ہیں (میانہ روی اختیار کریں)۔ آپ برکت کے لیے کچھ نہ کچھ اللہ کی راہ میں برکت کا کہہ کر نکالا کریں روزانہ معمول بنالیں۔
سورۃ القریش‘ اذا جاء ہر نماز کے بعد 11’11 بار پڑھا کریں۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close