Hijaab Apr 19

بزمِ سخن

سمیّہ عثمان

تبسم بشیر حسین… ڈنگہ
خالی ہے دل یہ فقیر کے کشکول کی طرح
اس شہر وفا سے وفا کون لے گیا

ماہا حسین… ڈنگہ
شہر سنسان ہے صحرا کی طرح
اب وہ ہنگامہ احباب کہاں

مدیحہ نورین مہک… گجرات
یہ چند جھونکے ہوا کے بجھا نہ پائیں گے
میرے نصیب میں جلنا اگر لکھا ہوگا

طیبہ خاور سلطان… وزیر آباد
وہ عجیب پھول سے لفظ تھے تیرے ہونٹ جن سے مہک اٹھے
میرے دشت خواب میں دور تک کوئی باغ جیسے لگا گئے

کوثر خالد سودا… جڑانوالہ
حق بات میں چھپائوں کبھی سوچتا نہیں
ظالم سے ہار جائوں کبھی سوچتا نہیں
یادوں میں جس نے مجھ کو بسایا تمام عمر
میں اس کو بھول جائوں کبھی سوچتا نہیں

پروین افضل شاہین… بہاولنگر
دوستو! اب مجھے گردن زدنی کہتے ہو
تم وہی ہو کہ مرے زخم سیا کرتے تھے

ثنا فرحان… کینٹ ملتان
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دم
آہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے

انمول زہرہ… گجرات
پلٹ کے دیکھا تو کچھ بھی نہ تھا ہَوا کے سوا
جو میرے ساتھ تھے جانے کدھر گئے چپ چاپ

زینب ملک ندیم… بہاولپور
مجھ سے ہر فتح پہ کہتے ہیں قبیلے والے
اس طرح عام معافی کو روایت نہ بنا
پہلے تسخیر کیے اس نے شب و روز مرے
پھر کہا مجھ سے نوازش مجھے عادت نہ بنا

کہکشاں عمران… سرگودھا
کہنے والوں کا کچھ نہیںجاتا
سننے والے کمال کرتے ہیں

اریج خان… بھیر کنڈ
غم زندگی تیری راہ میں، شب آرزو تیری چاہ میں
جو اجڑ گیا وہ بسا نہیں جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں

رابعہ عمران علی… بہاولنگر
مل بھی جاتے ہیں تو کترا کے گزر جاتے ہیں
ہائے موسم کی طرح دوست بدل جاتے ہیں

دلشاد نسیم… بھاگو وال
کی محبت تو سیاست کے چلن چھوڑ دیے
ہم اگر عشق نہ کرتے تو حکومت کرتے

دردانہ بٹ… وہاڑی
بچے کی طرح چاند کو چھونے کی تمنا
دل کو کوئی شہ دے دے تو کیا کیا نہ اڑے وہ

ارم صابرہ…تلہ گنگ
پہن کے رنگ ہزاروں، دکھائے رنگ اپنا
لگے وہ اور بھی سادہ، سنگھار کرنے سے

آئی ٹی راشد علی… عارف والا
میری روح ترستی ہے تیری خوش بو کو
تم کہیں اور جو مہکو تو درد ہوتا ہے

سحر تبسم سحری… مغل پورہ
آگہی کا عذاب باقی ہے
کھل گئی آنکھ خواب باقی ہے
وقت تسلی تھا اڑ گیا کب کا
ڈائری میں سوکھا گلاب باقی ہے

صائمہ سکندر سومرو… حیدر آباد
شب تاریک کی ان وحشتوں میں
میری امید، میری آس ہو تم

ہالہ سلیم… کراچی
یہ دوستی کے رشتے کتنے عجیب ہوتے ہیں
سب کے اپنے اپنے نصیب ہوتے ہیں
رہتے ہیں جو نگاہوں سے دور
وہی دل کے قریب ہوتے ہیں

ابیہا رضوان… کراچی
ان کے دامن بھی جلتے دیکھے ہیں
وہ جو دامن بچا کے رکھتے ہیں
جس کو جانا ہے وہ چلا جائے
ہم دیے سب بجھا کے رکھتے ہیں

ماریہ پارس… قصور
اب یہ صورت ہے جان جاں کہ تجھے
بھولنے میں میری بھلائی ہے

نادیہ ناز غوری… کراچی
عرض غم، کبھی اس کے روبرو بھی ہوجائے
شاعری تو ہوتی ہے گفتگو بھی ہوجائے

مہ جبین تاج… کراچی
اب تیرے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں
کتنی رغبت تھی تیرے نام سے پہلے پہلے

تسنیم شریف… کراچی
میرے قصہ گو نے کہاں کہاں سے بڑھائی بات
مجھے داستاں کا سرا ملا تو خبر ہوئی

اقرأ حفیظ ملک… گجرات
رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا
وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

انعم زہرہ…جہانگیر آباد
مجھے لفظوں کے وار سہنے کی عادت ہے
اے ستم گر تو نئے زخم سے تواضع کر

عائشہ سلیم…کراچی
نئے موسم کی خوش بو سے چرا کر آنکھ پل دو پل
گئے موسم کی باتیں سوچتا رہتا ہوں بارش میں
نہ سونا میرے بس میں نہ شب بھر جاگنا خالد
میں آنکھیں کھولتا اور میچتا رہتا ہوں بارش میں

بینش چوہان… لاڑکانہ
مانند صبا لاکھ تھے آوارہ مگر ہم
اتنے تو ترے شہر میں بدنام نہیں تھے
یہ طرفہ تماشا ہے کہ ساقی کی نظر میں
سب کچھ تھے مگر مستحق جام نہیں تھے

صبوحی ملک… وزیر آباد
جذبہ شوق سلامت ہے تو پھر
راہ دشوار نہیں ہے کوئی

طیبہ خاور سلطان… عزیز چک، وزیر آباد
کون کہتا ہے بجھ گئی آنکھ
پس دیوار تو دھواں ہے وہی

وریشہ انور ملک… ڈیرہ غازی خان
دل کا شاید سراغ مل جائے
پھر اسی انجمن کی بات کرو
کس لیے چپ ہو قافلے والو
کچھ نہیں تو تھکن کی بات کرو

مدیحہ نور محمد… لاڑکانہ
ہم سا بھی کوئی شخص تیری بزم میں آیا
اے دوست تیرے یوں تو وفادار بہت ہیں

کلثوم جتوئی… فیصل آباد
زمانہ کہتا ہے شوریدہ سر ہمیں لیکن
حضور دوست تو ہم سر جھکائے رکھتے ہیں

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close