Aanchal Feb 15

آپ کی صحت

ڈاکٹر ہاشم مرزا

خواجہ صاحب امریکہ سے لکھتے ہیں کہ ازدواجی تعلق قائم کرنے میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے میں بہت پریشان ہوں ایسی کوئی دوا بتائیں جو یہاں مل جائے۔
محترم آپ PHOSPHORIC ACID-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔ یہ دوا کسی بھی ہومیو پیتھک اسٹور سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
محمد علی چشتیاں سے لکھتے ہیں کہ رات سوتے میں کپڑے خراب ہوجاتے ہیں مہینے میں۔ دوسرا مسئلہ چہرے پر دانوں کا ہے دانے بہت زیادہ نکل رہے ہیں۔ تیسرا مسئلہ سر کے بالوں کا ہے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں۔ اس کا کوئی علاج بتادیں۔
محترم آپ SAL NIGRA-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر 3 وقت روزانہ پیا کریں اور GRAPHITES-200 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک مرتبہ پیا کریں سر کے بالوں کے لیے مبلغ 700 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں ہیئر گروور آپ کے گھر پہنچ جائے گا اس کے استعمال سے بال گرنا بند ہوں گے اور گرے ہوئے بالوں کی جگہ نئے اور مضبوط بال پیدا ہوں گے۔
حنا شیخو پورہ سے لکھتی ہیں کہ میرا خط شائع کیے بغیر کوئی مناسب دوا تجویز کریں۔
محترمہ آپ ACID PHOS- 200 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ایک وقت روزانہ پیا کریں اور اس کے ساتھ HAIR GROWER کا استعمال جاری رکھیں۔
نوید انجم لکھتے ہیں کہ مجھے جنسی خواہش شدید رہتی ہے اور میں بہت زیادتی کے ساتھ یہ فعل انجام دیتا رہتا ہوں۔
محترم آپ USTILAGO (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر 3 وقت روزانہ پیا کریں۔
سارہ بتول سرگودھا سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترمہ آپ JABORANDI-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر 3 وقت روزانہ پیا کریں آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ظفر حسین رانا ملتان آپ کا ایک لفافہ موصول ہوا ہے جس سے پرچی نکلی ہے اس پرچی پر لکھا ہوا ہے ایفرو ڈائٹ اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے، اگر آپ نے اس لفافے میں رقم رکھ کر بھیجی ہے تو آپ کی غلطی ہے ہمیں رقم نہیں ملی۔ ایفروڈائٹ منگوانے کے لیے صحیح طریقے پر 900 روپے کا منی آرڈر ارسال کریں ان شاء اللہ ایک ہفتے میں دوا آپ کو گھر پہنچ جائے گی۔
مشعال فاطمہ لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر جھائیاں ہیں برائے مہربانی کوئی علاج بتادیں ناک تھوڑی کالی ہوگئی ہے۔
محترمہ آپ BARBARIS AQUI-Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
نجمہ سیف لانڈھی سے لکھتی ہیں کہ میرا ایک مسئلہ ہے جس کا بہت علاج کیا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ خراش دار سیلان کی شکایت ہے جس سے بیرونی اعضا پر دانے نکل آتے ہیں اس کے علاوہ میرے سر کے بال تیزی سے گر رہے ہیں۔
محترمہ آپ KREOSOT-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر 3 وقت روزانہ پیا کریں اور مبلغ 700 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کریں HAIR GROWER آپ کے گھر پہنچ جائے گا اس کے استعمال سے بال گرنا بند ہوں گے اور گرے ہوئے بالوں کی جگہ نئے مضبوط بال پیدا ہوں گے۔
عمر بٹ حافظ آباد سے لکھتے ہیں کہ میری زبان میں لکنت ہے اس کا علاج بتادیں۔
محترم آپ کوشش کے ذریعے لکنت دور کریں اس کی کوئی دوا نہیں ہے۔
فائقہ جڑانوالہ سے لکھتی ہیں کہ میرا قد چھوٹا ہے اور حافظہ بہت کمزور ہے میرے سارے جسم کے پٹھوںمیں درد رہتا ہے۔
محترمہ آپ CALCIUM PHOS 6X اور KALI کی 4,4 گولی تین وقت روزانہ کھایا کریں 6 ماہ تک اور RHUS TOX 200 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک مرتبہ پیا کریں۔
عذرا رمضان خانیوال سے لکھتی ہیں کہ بچوں کی پیدائش کے بعد میرا پیٹ اور وزن بہت بڑھ گیا ہے میرے سر کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں میرے مسئلوں کا کوئی علاج بتائیں۔
محترمہ آپ PHYTOLACCA BARRY (Q) کے 10 قطر آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں مبلغ 700 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کریں۔ HAIR GROWER آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔
فاطمہ رضا ساہیوال سے لکھتی ہیں کہ میں بہت دبلی پتلی ہوں کمزور ہوں مجھ سے کچھ کھایا پیا نہیں جاتا۔ اسی طرح میرا بھائی بھی بہت دبلا پتلا ہے مگر وہ ہر چیز کھاتا ہے خوراک جسم کو نہیں لگتی۔ ہم دونوں کے لیے کوئی مناسب دوا بتا دیں۔
محترمہ آپ دونوں AL FAL FA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
بیہ رائے فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ خالہ کے ہونٹوں پر مونچھوں کی طرح رواں ہے کوئی ایسی دوا بتائیں کہ یہ رواں مستقل طور پر ختم ہوجائے اور یہ بتائیں کہ نسوانی حسن کی نشو و نما کس عمر تک ہوتی ہے کیا دوا منگوانے کے لیے رقم TCS کرسکتے ہیں۔
محترمہ آپ مبلغ 900 روپے کا منی آرڈر ڈاکخانے کے ذریعے میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں کوئی رقم ٹی سی ایس کے لفافے یا سادہ ڈاک کے لفافے میں رکھ کر ارسال نہ کریں۔ منی آرڈر کرنے کا طریقہ اپنے قریبی ڈاکخانے سے معلوم کریں آپ کی رقم ملنے پر ہم آپ کو ایفرو ڈائٹ روانہ کردیں گے۔ ان شاء اللہ APHRODITE کے استعمال سے آپ کے فالتو بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔ نسوانی حسن کی نشو و نما 22,20 سال کی عمر تک مکمل ہے۔
اقصیٰ امانت فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر فالتو بال ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں بالوں کو مستقل ختم کرنے کے لیے کوئی طریقہ بتائیں اور میرے چہرے پر دانے بھی نکلتے ہیں اس کا بھی علاج بتائیں۔
محترمہ آپ GRAPHITE 30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر 3 وقت روزانہ پیا کریں اور 900 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کریں۔ APHRODAITE آپ کے گھر پہنچ جائے گا اس پر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنے سے فالتو بال ان شاء اللہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے اگر تھریڈنگ کرنے سے الرجی ہوتی ہے تو ویکسنگ کریں۔
عائشہ بتول ساہیوال سے لکھتی ہیں کہ میں بڑی امید کے ساتھ آپ کو اپنا مسئلہ لکھ رہی ہوں میرا نظام ہاضمہ خراب رہتا ہے قبض اور گیس کی شکایت رہتی ہے اور حسن نسواں کی کمی ہے اس کا کوئی علاج بتادیں۔
محترمہ آپ SABAL SERULATA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور NUXVOM- 200 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک مرتبہ پیا کریں اس کے علاوہ 550 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں BREAST BEAUTY آپ کے گھر پہنچ جائے گا اس کے استعمال سے حسن نسواں کی خوب صورتی بحال ہوجائے گی۔
ایف ایس فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میرے کوئی اولاد نہیں اور مجھے بواسیر کی شکایت ہے۔
محترمہ آپ COLLONSUNIA- 3X کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔ بچے کی پیدائش کے سلسلے میں مشورے کے لیے میاں بیوی کی رپورٹ ارسال کریں۔
ماریہ کنول ماہی چک ورکاں سے لکھتی ہیں کہ میرا ماہانہ نظام کا مسئلہ ہے اور دوسرا مسئلہ میرا کلر فیئر ہوجائے تیسرا مسئلہ میرے دانت بہت پیلے ہیں اس کا علاج بتادیں۔
محترمہ آپ SEECIO -30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔ اس کے علاوہ JODUM-1000 کے 5 قطرے ہر 15 دن میں ایک بار پیا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
شمائل بٹ راوی سے لکھتی ہیں کہ مجھے ماہانہ نظام کی خرابی ہے جس کی تفصیل لکھ رہی ہوں اس کا علاج بتادیں۔
محترمہ آپ SENECIO -30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
مہ جبیں گل چیچہ وطنی سے لکھتی ہیں کہ میرے سر کے بال بہت کمزور ہیں کیا میں گنجی ہوجائوں۔
محترمہ آپ گنجی ہوئے بغیر ہیئر گروور لگا سکتی ہیں ان شاء اللہ بال گرنا بند ہوں گے اور نئے اور مضبوط بال پیدا ہوں گے بال لمبے گھنے اور خوب صورت ہوجائیں گے۔
ن۔ ک راولپنڈی سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر بہت تل ہیں اور میری بہن بہت کمزور ہے اس کا علاج بتادیں۔
محترمہ آپ چہرے کے تل ختم کرنے کے لیے THUJA (Q) کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور اسی دوا کو تلوں پر لگائیں اور آپ کی بہن کا دبلا پن دور کرنے کے لیے ALFALFA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت ناشتے‘ کھانے سے پہلے پیا کریں۔
ممتاز بیگم فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میں خاص طور پر آپ کی صحت پڑھنے کے لیے آنچل لیتی ہوں اپنے کچھ مسائل لکھ رہی ہوں برائے مہربانی ان کا کوئی حل بتائیں۔
محترمہ آپ SEPIA- 30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور بچے کی آنکھوں کا معاملہ آنکھوں کے ڈاکٹر کو دکھائیں۔
عمارہ اقرا چیچہ وطنی سے لکھتی ہیں کہ چہرے پر بال ہیں اس کا علاج بتادیں اور میری بہن کو ماہانہ نظام کی خرابی ہے۔
محترمہ آپ بہن کو PULSATELLA- 30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور آپ مبلغ 900 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں APHRODITE آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ اس پر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنے سے فالتوں بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔
ماہین ناز فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میرا خط شائع کیے بغیر علاج بتادیں۔
محترمہ آپ CHIMA FILLA -30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
عقیلہ ناز فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر بلیک ہیڈز اور سرخ دانے بھی نکلتے ہیں۔ اس کے علاوہ میرے سر کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں اور چہرے پر بھی فالتو بال ہیں میرے سب مسائل کا کوئی علاج بتائیں۔
محترمہ آپ GRAPHITES-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔ مبلغ 1500 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں HAIR GROWER اور APHRODITE آپ کے گھر پہنچ جائے گا اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کے دونوں مسئلے حل ہوجائیں گے۔
آمنہ سعید لاہور سے لکھتی ہیں کہ میں آپ کا ہیئر گروور استعمال کر رہی ہوں مگر بال ابھی تک گر رہے ہیں میں بہت پریشان ہوں میرا مسئلہ حل کریں۔
محترمہ آپ ACID FLOUR-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت رروزانہ پیا کریں۔ آپ کے بالوں کی جڑیں بہت زیادہ کمزور ہوگئی ہیں ہیئر گروور کا استعمال بھی جاری رکھیں ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
عبدالباسط راولپنڈی سے لکھتے ہیں کہ میرے معدے اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہوتا ہے دردشدت میں اضافہ زیادہ بھاری یا مرغن غذائوں سے ہوتا ہے۔ عموماً قبض رہتی ہے یا موشن لگ جاتے ہیں۔
محترم آپ NUX VOM-30 اور CHELIDONIUM-30 کے 5,5 قطرے تین وقت روزانہ پیا کریں۔
ایک خاتون لکھتی ہیں کہ میری 4 بیٹیاں ہیں آخری بیٹی کی پیدائش کے وقت میں نے برتھ کنٹرول کا آپریشن کرالیا تھا اب میں بہت پریشان ہوں کہ میں نے ایسا کیوں کیا آپ سے بڑی امید کے ساتھ رجوع کر رہی ہوں کیا میرے مسئلے کا بھی کوئی حل ہے۔
محترمہ آپ بیٹیوں کو اللہ کی رحمت سمجھ کر پالیں اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے گا ان شاء اللہ کوئی بھی داماد بیٹے کی کمی پوری کردے گا۔
فصیح الرحمن شور کوٹ سے لکھتے ہیں کہ میں جسمانی طور سے بہت کمزور ہوں ہڈیاں نکلی ہوئی ہیں گال پچکے ہوئے ہیں اور میرے چہرے پر تل ہیں اس کا علاج بتادیں۔
محترم آپ ALFALFA(Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔ تلوں کو ختم کرنے والی دوا اوپر لکھ دی ہے اسے استعمال کریں۔
اقرا صداقت گڑھی حبیب اللہ سے لکھتی ہیں کہ میرا خط شائع کیے بغیر میرے مسئلے کا حل بتائیں۔
محترمہ آپ SABAL SERULATTA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور 550 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں BREAST BEAUTY آپ کے گھر پہنچ جائے گا اس کے استعمال سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
امتیاز علی گوجرانوالہ سے لکھتے ہیں کہ ایک خاص مسئلہ لکھ رہا ہوں اور اس کے علاوہ میرے سر کے بال بہت کمزور ہیں اس کا علاج بتادیں آپ کی عین نوازش ہوگی۔
محترم آپ AGNUS CAST-30 کے 5 قطرے 3 وقت روزانہ پیا کریں۔ 700 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں ہیئر گروور آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔
ملاقات اور منی آرڈر کرنے کا پتا۔
صبح 10 تا 1 بجے شام 6 تا 9 بجے فون نمبر 021-36997059 ہومیو ڈاکٹر محمد ہاشم مرزا کلینک دکان نمبر C-5 کے ڈی اے فلیٹس فیز 4 شادمان ٹائون نمبر 2، سیکٹر 14B نارتھ کراچی 75850
خط لکھنے کا پتا
آپ کی صحت ماہنامہ آنچل پوسٹ بکس 75 کراچی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close