Aanchal Mar-17

آپکی صحت

ڈاکٹر ہاشم مرزا

ازکنی اعجاز،خیبر پختونخواہ سے لکھتی ہیں کہ انہیں لیکوریا کی شکایت ہے اس کے علاوہ معدہ میں جلن رہتی ہے اور کھٹی ڈکاریں آتی ہیں۔

محترمہ لیکوریا کے لیے آپ Sepia30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بار پئیںاور معدہ کی تیزابیت کے لیے Natrum Phos 6 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بارپئیں۔

اُم سدرہ نور،ٹمن سے لکھتی ہیں کہ اُن کی عمر19 سال ہے ،اُن کا قد بہت چھوٹا ہے اور بڑھ نہیں رہا ،پیٹ میں اکثر گیس رہتی ہے اور وزن بھی زیادہ ہے۔

محترمہ آپ قد کے لیے Calcium Phos 6x کی4 ،4 گولیاں دن میں تین وقت کھائیں اور Barium Carb 200 کے5 قطرے آدھا کپ پانی میں ہفتے میں ایک بار پئیں،پیٹ کی گیس کے لیے Carboveg 6 کے5 قطرے آدھا کپ پانی میںدن میں تین بار کھانے سے پہلے پئیں۔

جہاں زیب چیمہ ،فیصل آباد سے لکھتے ہیں کہ اُن کی عمر22 سال ہے اور وزن 35 کلو ہے، قد5 فٹ ہے بہت کمزور ہیں گال اندر کو دھنسے ہوئے ہیں،پیٹ میں کیڑے ہیں۔

محترم آپ کمزوری کے لیےAlfalfa Q کے10 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بارکھانے سے پہلے پئیں اور پیٹ کے کیڑوں کے لیے Cina 30 کے 5 قطرے دن میں تین بارپئیں۔

ہارون چیمہ،فیصل آباد سے لکھتے ہیں کہ اُن کی عمر 16 سال ہے اور وزن25 کلو ہے قد5 فٹ ہے رنگ پیلا ہے،کمزوری بہت زیادہ ہے اور اٹھتے بیٹھتے چکر آتے ہیں ہر وقت غنودگی اور چڑچڑاپن طاری رہتا ہے دماغی کمزوری بھی بہت زیادہ ہے ،کچھ یاد نہیں رہتا۔

محترم آپ Alfalfa Q کے 10 قطرے دن میں تین بار آدھا کپ پانی میں پئیں۔آپ کے تمام مسائل جسمانی کمزوری کی وجہ سے ہیں۔

ارم چیمہ،فیصل آبادسے لکھتی ہیںکہ میرے چہرے پر آنکھ کے نیچے اچانک سیاہ تل بن گئے ہیں اور چہرے پر دانے بہت نکلتے ہیں اور داغ دھبے بھی ہیں۔

محترمہ سیاہ تل کے لیے آپThuja Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بار پئیں اور دانوں کے لیے آپGraphites 30 کے5 قطرے دن میں تین بار آدھا کپ پانی میں ڈال کر پئیں۔

ثمن لکھتی ہیں کہ مسئلہ شائع کیے بغیر دوا تجویز کریں۔

محترمہ آپGraphites 30 کے5 قطرے دن میں تین بار آدھا کپ پانی میں پئیں اور ہمارے کلینک کے پتے پر مبلغ 600 روپے کا منی آرڈر کردیں،Breast Beauty آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔

عنبرین رشید،فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ اُن کے چہرے اور جسم پرغیر ضروری بال ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں،برائے مہربانی کوئی دوا تجویز کریں۔

محترمہ آپ کی طرح ہزاروں خواتین ہمارے کلینک کے تیارکردہ Aphrodite Hair Inhibitor سے فیض یاب ہوچکی ہیں ،آپ ہمارے کلینک کے پتے پر مبلغ 900 روپے کا منی آرڈر کریں، Aphrodite آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔

صائم غفور،لیّہ سے لکھتی ہیں کہ اُن کے ہونٹوں کے گرد بال ہیں ،باربار تھریڈنگ کرانی پڑتی ہے جس کی وجہ سے سیاہ دھبے پڑ گئے ہیں ،اُن کا دوسرا مسئلہ لیکوریا کا بھی ہے۔

محترمہ آپBerberis Aqui Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میںدن میں 3 بار پئیں،ہونٹوں کے گرد بالوں کے لیے ہمارے کلینک کے پتے پر مبلغ 900 روپے کا منی آرڈر بھیجیں Aphrodite آپ کے گھر پہنچ جائیگا۔

کشور،ضلع اوکاڑہ سے لکھتی ہیں کہ انہیں کمزوری بہت ہے اور چہرے پر جھائیاں بھی ہیں، دوسرا مسئلہ اُن کی بھانجی کا ہے جس کی عمر 8 سال ہے وہ بستر پر پیشاب کردیتی ہے،تُتلا کر بولتی ہے اور ذہنی طور پر کمزور ہے ،سبق دیر سے یاد ہوتا ہے ،تیسرا مسئلہ اُن کی بہن اور بھتیجے کا ہے جس کی عمر 5 سال ہے ،بہن شادی شدہ ہے دونوں کا رنگ بہت کالا ہے ،بہن کی تین ماہ کی بچی نظامِ ہاضمہ درست نہیں قبض کی شکایت ہے۔

محترمہ آپ Alfalfa Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بارپئیں۔بھانجی کوCausticum 30 کے5 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بار پلائیں۔بہن کو رنگ گورا کرنے کے لیے Jodium 1M کے 5 قطرے آدھے کپ پانی میں 15 دن بعدپئیں ،خبر دار 10 سال یا اُس سے کم عمر بچوں کورنگ گورا کرنے کی ادویات ہرگز استعمال نہ کروائیں۔3 ماہ کی بچی کے قبض کے لیےOpium 30 کا ایک قطرہ ایک چمچہ پانی میں ڈال کردن میںایک دفعہ پلائیں۔

مہوش مغل،آزاد کشمیر سے لکھتی ہیں کہ اُن کی عمر23 سال ہے اور انہیں بہت چھوٹی عمر سے لیکوریا کا مسئلہ درپیش ہے بہت علاج کروایا،مگر آرام نہیں آتا،دوسرا مسئلہ ان کو خارش کا ہے۔

محترمہ آپ Kreasotum 30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بار پئیں۔

نوٹ:جن خواتین و حضرات کے خطوط شائع نہیں ہوسکے وہ براہ راست صبح 10 سے دوپہر 1 بجے کے دوران کلینک کے نمبر پر رابطہ کرکے اپنا مسئلہ بیان کرسکتے ہیں۔

بنت ثنا ء اللہ ،ڈھلو سے لکھتی ہیں کہ مجھے بہت غصہ آتا ہے ،جس کی وجہ سے اکثر گھر میںکسی نہ کسی سے لڑائی ہوتی ہے ،غصے کے وقت سر میں درد ہوتا ہے۔دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور آنکھوں سے اکثر پانی نکلتا ہے ، نظر بھی کمزور ہے۔

محترمہ آپKali Phos 6x کی 3 گولیاں دن میں تین بارکھائیں۔آنکھوںکے لیے کسی آئیزاسپیشلسٹ سے رابطہ کریں۔

افشاں ملتان سے لکھتی ہیں کہ اُن کا مسئلہ شائع کئے بغیر دوا بتائیںاور دوسرا مسئلہ میری بہن کا ہے جس کے چہرے پر برائون تل ہیںبہن کی عمر 20 سال ہے۔ 

محترمہ آپPulsatilla 30کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میںدن میں 3 بار پئیں اورمبلغ 600 روپے کا منی آرڈر کلینک کے نام پتے پر بھیجیں بریسٹ بیوٹی آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ فارم کے آخر میں بریسٹ بیوٹی لازمی لکھیں۔اور اپنی بہن کوThuja Q کے10 قطرے آدھے کپ پانی میں دن میں 3 بار پلائیں،ان شاء اللہ چہرہ صاف ہوجائے گا۔

حافظ یاسر کی بہن سیالکوٹ سے لکھتی ہیں کہ ان کی عمر 16 سال ہے ان کا قد چھوٹا ہے، کوئی اچھی سی دوا تجویز کردیں اور دوسرا مسئلہ ان کی بہن کا ہے جن کے بال بہت لمبے ہیں مگر روزانہ کافی بال ٹوٹتے ہیں جس سے گھنا پن ختم ہوگیا ہے۔

محترمہ آپ Calcium Phos 6x کی 3 گولیاں دن میں تین بار کھائیں اور Barium Carb 200 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ہفتے میںایک بار پیا کریںاور بہن کے لیے مبلغ700 روپے کا منی آرڈر کلینک کے نام پتے پر بھیج دیں، ہیرگروور آپ کے گھر پہنچ جائے گا، اس کے استعمال سے بال پھر سے گھنے اور لمبے ہوجائیں گے۔

مسز،ث،ش،لکھتی ہیں کہ ان کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں ،اپنی خراب عادتوں کی وجہ سے اپنی صحت کو کافی نقصان پہنچاچکی ہیں،عمر 35 سال ہے بہت کمزور اور رنگت بھی پیلی ہوگی ہے۔لیکوریا کی بھی تکلیف ہے۔بچے نہیں ہیں،ڈاکٹر کہتے ہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔بہت امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہیںکوئی میڈیسن تجویز کردیں کہ تمام بیماریاں ٹھیک ہوجائیں۔

محترمہ آپ Orcganum 30 کے5 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بار پئیںاور Alfalfa Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میںدن میں تین بار پئیں ،دونوں دوائیوں کے درمیان 25 منٹ کا وقفہ دیں۔

محمد فیاض خالق ،سرگودھا سے لکھتے ہیں کہ میری عمر 18 سال ہے، میرا رنگ سانولا ہے، رنگ گورا ہوجائے، دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ پچھلے3، 4 سال سے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں جو داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر کے بال بہت سخت اور گھنے ہیں میں چاہتا ہوں کہ نرم ہوجائیں، جتنا بھی تیل لگائوں بال خشک ہوجاتے ہیں۔

محترم آپ سے گزارش ہے کہ خط کے لفافے میں رقم رکھ کر نہ بھیجا کریں جو بھی میڈیسن چاہیے ہو اُس کے لیے منی آرڈریا پھر ایزی پیسہ کیا کریں۔ رنگ گورا کرنے کے لیے Jodium 1M کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میںہفتے میں ایک بار پئیں ،جسم وائٹ تو نہیں ہوگا لیکن بہت بہتر ہوجائے گا۔ دانوں کے لیے آپGraphites 30 کے5 قطرے دن میں تین بار آدھا کپ پانی میں ڈال کر پئیں۔اپنے بالوں کے لیے ہمارے کلینک کے پتے پر مبلغ700 روپے کا منی آرڈر بھیج دیں،Hair Grower آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔

عالیہ ،فیصل آبادسے لکھتی ہیں کہ میرے منہ پر بہت زیادہ تل ہیں جو کہ باریک ہیں ان کا رنگ بلیک ہے،پلیز کوئی دواتجویز کریںتاکہ یہ ختم ہوجائیں۔

محترمہ آپThuja Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں دن میں تین بار پئیںاور اسی دوا کوتھوڑی سی روئی میں جذب کرکے دن میں ایک بار تلوں پر لگایا کریں۔

کنیزفاطمہ ،ملتان سے لکھتی ہیں کہ میری عمر 17 سال ہے، میرا قد 5 فٹ 2 انچ ہے،میں اپنا قد مزید بڑھانا چاہتی ہوں،پلیز کوئی اچھی سی دوا تجویز کردیں۔

محترمہ آپCalcium Phos-6X کی 4 گولیاں دن میں تین بار کھائیں اور Barium Carb-200 کے5 قطرے آدھا کپ پانی دن میں تین بار پئیں۔یہ دوائیں 3 ماہ تک استعمال کریں انشاء اللہ قد بڑھنا شروع ہوجائیگا۔

منی آرڈر کرنے کا پتا

ہومیوڈاکٹر محمد ہاشم مرزا کلینک

ایڈریس: دوکان نمبرC-5 ،کے ڈی اے فلیٹس، فیز4، شادمان ٹائون نمبر2، سیکٹر 14-B، نارتھ کراچی۔75850 فون نمبر 021-36997059

صبح 10 تا1 بجے، شام 6 تا 9 بجے۔

خط لکھنے کا پتا

آپ کی صحت ماہنامہ آنچل کراچی پوسٹ بکس نمبر75 کراچی۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close