Aanchal Jun-18

حمد و نعت

خالد حسن صا بری/الیاس قادری

کہہ نظر لا الہٰ الہ اللہ
یاد کر لا الہٰ الا اللہ
تیرے مشتاق ذکر کرتے ہیں
رات بھر لا الہٰ الا اللہ
ہے وظیفہ ترے فقیروں کا
ہر سحر لا الٰہ الا اللہ
قبر میں گرز روکنے کے لیے
ہے سپر لا الہٰ الا اللہ
داغ عصیاں کے دور کرنے کو
ہے ضیا لا الٰہ الا اللہ
عاصیوں کی قبول کرنے کو
ہے دعا لا الہٰ الا اللہ

(جناب خالد حسین صابری)

عرشِ علیٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہ
ہے ہر مکاں سے بالا میٹھے نبی کا روضہ
کیسا ہے پیارا پیارا یہ سبز سبز گنبد
کیسا ہے میٹھا میٹھا میٹھے نبی کا روضہ
بادل گھرے ہوئی ہیں بارش برس رہی ہے
لگتا ہے کیا سہانا میٹھے نبی کا روضہ
مکے سے اس لیے بھی افضل ہوا مدینہ
حصے میں اس کے آیا میٹھے نبی کا روضہ
کعبے کی عظمتوں کا منکر نہیں ہوں لیکن
کعبے کا بھی ہے کعبہ میٹھے نبی کا روضہ
ہجر و فراق میں جو یارب تڑپ رہے ہیں
ان کو دکھا دے مولا میٹھے نبی کا روضہ
جس وقت روح تن سے عطار کی جدا ہو
ہو سامنے خدایا میٹھے نبی کا روضہ

(الیاس عطار قادری)

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close