Aanchal Sep-18

سرگوشیاں

مدیرہ

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے نبی کریمﷺ نے فرمایا تم اپنی نمازوں میں سے کچھ حصہ اپنے گھر کے لیے رکھو اور انہیں قبرستان نہ بنائو۔ (بخاری و مسلم)

السلام علیکم و رحمتہ اﷲ و برکاتہ!
لیجیے ستمبر 2018ء کا آنچل بطور الاضحیٰ نمبر حاضر ہے۔
جب یہ شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہوگا تو قیام پاکستان ایک اور سال گرہ منائی چکی ہوگی اور عید الاضحیٰ آپ کے آنگن میں اتر چکی ہوگی، ہر طرف مختلف جانور اللہ کی راہ میں سنت ابراہیمی کی اتباع میں قربان کیے جارہے ہوں گے‘ اس مبارک ترین موقع پر ادارے کی طرف سے آپ سب کو پہلے قیام پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو اور پھر عید قرباں کی دلی مبارک باد۔ مزے مزے کے پکوانوں کی خوشبو ابھی سے آنے لگی ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ آپ سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور آپ سب کو ڈھیروں ڈھیر خوشیوں سے نوازے آمین۔
وطن عزیز میں انتخابات مکمل ہوچکے ہیں‘ نئے حکمران حکومت سازی میں مصروف ہیں‘ امید ہے کہ جلد ہی نئی حکومت بن جائے گی اور نئے حکمران وطن عزیز کے لیے یقینا کچھ نہ کچھ نیا کریں گے جن کے وعدے وہ انتخابی مہم کے دوران کرتے رہے ہیں۔ ہماری دلی تمنا اور دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ ان سے وہ کام لے جس کے لیے یہ مملکت خداداد وجود میں آئی۔ بد عنوانی و کرپشن کے عفریت کو اللہ کرے کہ یہ نئے آنے والے حمکران قابو کرسکیں اور ملک میں پھیلی غربت‘ بے روزگاری کو ختم کرسکیں اور سب سے اہم مسئلہ پانی کی نایابی کا ہے۔
اللہ سبحان و تعالیٰ آنے والے حکمرانوں کو توفیق دے کہ پانی کی قلت پر قابو پاسکیں اور محترم چیف جسٹس آف پاکستان کی چلائی گئی مہم ڈیم کی تعمیر کو یہ حکمران بروقت مکمل کرسکیں‘ نئے حکمرانوں کو ڈیم کی تعمیر کے لیے بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض اور سہگل فیملی فنڈ کی پیش کش کرچکی ہے کہ وہ ڈیموں کی تعمیر میں بھرپور تعاون و مدد کرنے کو تیار ہیں تو پھر کس بات کا انتظار ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ پاکستان اور اہالیان پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کی توفیق دے اور ترقی و تعمیر کے کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے، آمین۔
میری اور میری ساتھیوں کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ آپ کے آنچل اور حجاب کو خوب سے خوب تر انداز میں پیش کریں آپ تمام بہنوں کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ کی محبتوں اور تعاون سے ہمیں جو حوصلہ ہمت ملتی ہے اس احساس کو بیان نہیں کیا جاسکتا یہ آپ تمام بہنوں ہی کا تعاون ہے کہ آپ کے یہ دونوں جرائد روز بروز ترقی کی منازل طے کرتے چلے جا رہے ہیں۔
اب چلتے ہیں اس ماہ کے شمارے کی سمت۔
اس ماہ کے ستارے:
ام مریم‘ نازیہ کنول نازی‘ رابعہ افتخار‘ صائمہ قریشی‘طلعت نظامی‘ نزہت جبین ضیاء ثمینہ گل‘ فرح بھٹو۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close