Aanchal Jan-18

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

لیجیے نئے سال 2018ء جنوری کا آنچل حاضر مطالعہ ہے۔
تمام لکھاری اور قاری بہنوں کو شمسی سال نو مبارک ہو آئیں ہم سب مل کر رب کعبہ کے حضور دست دعا دراز کریں کہ آنے والا سال وطن عزیز کے لیے پاکستانی قوم کے لیے اور تمام عالم اسلام کے لیے رحمتوں، برکتوں اور اسلام کی سربلندی کا باعث بنے۔ متحدہ روس کی ماندد امریکی غرور کا سر بھی نیچا ہو، امریکی صدر نے جس تکبر اور غرور سے پہلے اسرائیل کی سر پرستی کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو اسرائیل کا دار الحکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اس سے جہاں یہ بات پائے تکمیل کو پہنچ رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی یہودی نژاد ہے اور اس کے انتخاب میں یہودی لابی نے اس کا بھرپور ساتھ دیا تھا اس لیے بھی غالباً اس نے اس احسان کا بدلہ مسلمانوں پر اسرائیلی بلا منڈھ کر چکایا ہے آئیں سب مل کر دعا کریں کہ مسلمانوں کا وقار اللہ سبحان و تعالیٰ اپنی رحمت و کرم سے بحال کرے اور دشمنان دین اسلام کو نیست و نابود کرے، آمین۔
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی اور ہے دستور بھی ہے کہ مصداق نئے سال کی مبارکباد قبول کیجیے یوں تو ہم سب مسلمان ہیں اور ہمارا وطن اسلامی مملکت ہے تو ہمیں تو نئے قمری سال کی ابتدا پر ہی مبارک باد دینا چاہیے، تمام قاری بہنوں کا شکریہ جنہوں نے آنچل کو پسند کیا اور اپنی محبتوں اور چاہتوں سے نوازا۔ روز بروز سرد سے سرد ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں اپنی تمام بہنوں سے گرم جوشی اور ان کے تعاون کی درخواست ہے ان شاء اللہ جلد ہی آنچل چالیس سال کا ہوجائے گا اس کے سالگرہ نمبر کے لیے لکھنے والی تمام بہنوں سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ اپنی تحریروں سے جلد نوازیں تاکہ پرچہ بروقت تیار ہوسکے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔
اس ماہ کے ستارے
یاسمین نشاط، ام ایمان قاضی، صدف ریحان گیلانی، حیاء بخاری، ماورا طلحہ، صدف آصف، نادیہ فاطمہ رضوی، خدیجہ جلال، قرۃ العین سکندر، راشدہ رفعت، کشور سلطانہ۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close