Aanchal Feb-18

دوست کا پیغام آئے

ہما احمد

مما جانی کے نام
ایک دن اسکول ٹیچر نے مجھ سے کہا ’’آپ کو ایک سال میں پورے سو دوست بنانے ہیں۔‘‘ ایک سال کے بعد پھر ایک دن اسکول ٹیچر نے مجھ سے کہا۔
’’آپ نے سال میں کتنے دوست بنائے ؟‘‘
میں نے کہا ’’مس صاحبہ! ایک سال میں سو نہیں بلکہ سو سالوں کے لیے صرف ایک ہی دوست بنائی ہے ان کا نام ہے نجم انجم اعوان یعنی کہ میری پیاری مما جانی۔‘‘ اللہ پاک سے دعا ہے کہ سب بیٹیوں کو میری مما جانی جیسی ہی ماں ملے۔ آئی لو یو مما جانی ‘ میری زندگی میری مما جانی سے ہی چلتی ہے میری سانسوں سے نہیں…
نورین انجم اعوان…کراچی
سمیرا سواتی اور آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! فرینڈز کیا حال چال ہیں؟ سمیرا سواتی میں آپ کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں‘ یو آر سو کیوٹ اینڈ اینوسنٹ اور بہت شکریہ کہ ہمیشہ یاد کرتی ہو۔ کومل شادی پر بلانا اور کنزہ ایاز کی شادی ہوگئی مجھے بلایا بھی نہیں‘ ویری سیڈ۔ آمنہ سراج اینڈ رمشاء آپی آپ کیسی ہیں؟ پلیز کبھی ملنے آئیں ناں۔ کرن شہزادی‘ مشی خان‘ مدیحہ نورین مہک‘ شمع مسکان‘ کوثر خالد (چچی جان) ارم کمال (خالہ جان) روشی وفا‘ پروین افضل‘ دلکش مریم‘ نزہت جبین ضیاء‘ کوثر ناز‘ حرا قریشی‘ کنول خان‘ فیاض اسحاق‘ فریدہ فری‘ صائمہ جدون‘ حنا مہر‘ سمیرا غزل سب کو ہیپی ویلن ٹائن ڈے۔ اگرچہ محبتوں کے اظہار کے لیے کسی خاص دن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مدیحہ نورین مہک سالگرہ مبارک ہو (ویسے کتنے سال کی ہوگئی ہو) اور دوستوں جن کو شکوے تھے مجھ سے کہ ٹائم نہیں دیتی ہو‘ گھر نہیں آتی تو جناب اب ہوگئی ہیں کالج کی چھٹیاں‘ اب ہر ٹائم ہوں میں آپ کے ساتھ اور سمیرا سواتی کبھی ہمارے گھر آنا مجھ سے ملنے‘ ٹھیک ہے اور حسینہ اینڈ گل مینا شادی کی مبارک ہو۔ حسینہ ایڈوانس میں اور رومانہ قریشی تمہاری بھی شادی ہوگئی یقین نہیں آرہا (ہمیشہ خوش رہو) حنا وہاب آئی مس یو سو مچ اینڈ ثناء پلیز مجھ سے کم لڑائی کیا کرو‘ مشعل کبھی ہنس بھی لیا کر یار۔ او کے دوستو پھر بات ہوگی‘ اللہ حافظ‘ رب راکھا۔
سمیہ کنول… بھیرکنڈ
آنچل کی تتلیوں کے نام
ڈئیر صائمہ! کیسی ہو؟ اب اچھے بچوں کی طرح مجھے جلدی جلدی ناول منگوا کر بھیجو۔ طیبہ رانا پہلے تو تھینکس مجھے وش کرنے کے لیے طیبہ تمہاری سالگرہ 24 جنوری کو ہے‘ ہیپی برتھ ڈے۔زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں میں نے سوچا اس دفعہ تمہیں آنچل کے ذریعے وش کروں‘ اب اچھے بچوں کی طرح ہمیں کیک کھلائو ‘ ہاہاہا۔ زین الحیاآپ کے پیپرز کیسے ہوئے ہیں‘ اللہ آپ کو کامیاب و کامران کرے۔ ارم کمال جی آپ ہمیں اپنا فین سمجھ لیں‘ بس آپ ہمیں اچھی لگتی ہیں‘ پروین افضل شاہین اللہ آپ کو اس سال اولاد نرینہ عطا فرمائے‘ آمین۔ ڈئیر فائزہ بھٹی آپ کے لیے تو خصوصی دعا ہے کہ اللہ آپ کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیابی عطا فرمائے‘ آمین۔ نجم انجم اعوان آپ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہیں‘ گل مینا خان‘ مدیحہ نورین مہک‘ جازبہ عباسی‘ اقرأ جٹ آپ لوگوں کو میری طرف سے ڈھیر سارا پیار۔ کنول شہزادی تمہیں اسکالر شپ کی ڈھیر ساری مبارک ہو‘ فاطمہ شریف کم رسالے پڑھا کرو ‘ فیضان اور افرأ تم دونوں کی سالگرہ بھی جنوری میں ہے‘ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ یار عنزا تم کہاں غائب ہو‘ دو سال سے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا۔
اقرأ ممتاز… سرگودھا
سب دوستوں کے نام
السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب ‘ امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے‘ میں آپ سب کو بہت مس کرتی ہوں لیکن بہت دور گائوں میں رہنے کی وجہ ہر ماہ پیغام نہیں لکھ سکتی جس کا مجھے کافی افسوس ہوتا ہے۔ میں آپ سب کو پڑھتی ہوں محسوس کرتی ہوں اور سب کی شرکت کا ہی انتظار رہتا ہے‘ آپ سب بھی یقینا مجھے یاد کرتے ہوں گے (ہائے رے خوش فہمی) اور سنائو بھئی کیا حال ہیں سب کے۔ نتاشہ خلیل اور اقرأ بہت یاد کرتی ہوں تم لوگوں کو لیکن تم لوگ پتا نہیں کون سی مصروفیت ہے کہ فرصت ہی نہیں ملتی۔ نازیہ کنول نازی آپ نے تو کمال کردیا بہت مزہ آیا ‘ کہانی یقینا اب اختتامی مراحل میں ہے۔ سمیرا آپی آپ کے لکھنے کا انداز مجھے بہت پسند ہے جس طرح آپ خاندان کے رسم و رواج بیان کرتی ہیں تو ذہن کو ایک بہت پرسکون اور پرکشش ماحول محسوس ہوتا ہے۔ نجم انجم اعوان آپی کیسی ہیں آپ‘ پروین افضل شاہین آپ کی والدہ کا سن کر بہت افسوس ہوا‘ اللہ ان کی مغفرت فرمائے‘ آمین۔ وقاص عمر‘ مسز نگہت غفار‘ مشی خان‘ مونا شاہ قریشی‘ رشک حنا‘ دعا انمول‘ سیدہ جیا عباس کاظمی‘ فائزہ بھٹی اور حیرا قریشی کیسے ہیں آپ سب ‘ اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھیے ‘آمین‘ فی امان اللہ۔
لیلیٰ رب نواز… ودھیوال‘ بھکر
آنچل فرینڈزکے نام
پیاری دوستوں السلام علیکم! کیسی ہو سب میں اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوں سب سے پہلے تو دلکش مریم‘ آپ کے والد کی رحلت کا سن کر بہت دکھ ہوا‘ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور آپ کو صبر عطا کرے‘ آمین۔ ماہ رخ سیال یاد رکھنے کا شکریہ‘ انیلہ طالب سدا خوش رہو اور ڈھیروں کامیابیاں پائو‘ نا کہ ہمیں بھول جائو‘ ہاہاہا۔ آنٹی کوثر خالدکہاں غائب ہیں آج کل آپ کو بہت مس کرتی ہوں۔ پروین افضل شاہین اس دفعہ آپ کا تبصرہ نہیں تھا ‘ کیوں؟پیارے بھائی محسن عزیز حلیم آپ کا تبصرہ بہت اچھا تھا۔ اقرأ ممتاز پانی میں مچھر پی جانے والی مچھر کم کھالیا کرو‘ ہاہاہا۔ مذاق کررہی ہوں‘ تمہیں تنگ کرنے کے لیے کہہ رہی ہوں ویسے مجھے پتا ہے جب تم پڑھو گی تو میرا سر پھاڑ دو گی‘ اچھا جی رب راکھا پھر ملاقات ہوگی۔
صائمہ مشتاق… بھاگٹانوالہ‘ سرگودھا
وی آئی پی لوگوں کے نام
السلام علیکم! ڈئیر فرینڈ کیسی ہو؟اور آپ کی باقی فیملی بھی ٹھیک ہے ناں۔ یہ نظم میری دوست نورین مسکان کی اپنی ہی ہے اور میں آج اس کے گوش گزار کرتی ہوں۔
آج ایک بات تجھ کو بتانی ہے
سردیاں اتر آئیں
پھر زمین کے دامن میں
میرے دل میں بھی ایسا
منجمد سا موسم ہے
دھند بے تحاشہ ہے
برف کی پھوار یں ہیں
نیلگوں یہ امبر سے
اوس بکھری بکھری ہے
راتیں بھیگی بھیگی ہیں
صبحیں اجڑی اجڑی ہیں
خشک ہونٹوں پر میرے مسکانؔ
پھیکی پھیکی ہے
شام میں اداسی ہے
دھوپ گو سہانی ہے
ہاں ابھی تو تم کو ایک بات بھی بتانی ہے
ہاں وہ بات اتنی ہے
تم ہو زندگی میری
ناں اگر برا مانو
تو میری التجا ہے یہ
لوٹ آئو ناں اب تم
تیرے بن خلا ہوں میں
تانیہ انصاری… ڈسکہ
کیوٹ بہنوئی احمد کے نام
سلام جی! کیا حال چال ہیں اینڈ آج کل مزاج کیسے ہیں‘ بھائی میں اپنی اور انیسہ کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ آپ ہر مہینے ہمیں چھ ڈائجسٹ لاکر دیتے ہیں‘ اللہ ہمیشہ آپ کے دل میں ایسے ہی ڈائجسٹ لانے کا حوصلہ اور ہمت عطا کرے‘ آمین۔ میری لولی دوست پھولوں کی ملکہ ماہ رخ سیال (سرگودھا) کیسی ہو‘ تم اپنی لائف کے بارے میں مجھے مختصراً بتانا‘ ہمیشہ خوش رہو۔ شیریں گل یار تم کہاں کھوگئی ہو‘ جلدی سے اب منظر عام پر آجائو‘ اوکے۔ نجم انجم اعوان اور نورین مسکان سرور آپ دونوں کے پیغام میں اپنا نام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی‘ شکریہ جی۔ اب میں آپ دونوں سے دوستی کی خواہاں ہوں‘ سچی جی‘ دونوں جواب لازمی دینا ‘ میں منتظر رہوں گی۔ شاہ ویز شازم اینڈ زاوش کیسے ہو‘ شازم بدتمیز میری سویٹ سی شہزادی زاوی کو تنگ نہ کیا کرو۔ انیسہ میری شہزادی کنجوسوں کی ملکہ (سچی مچی) کیسی ہو۔ یارکبھی فون ہی کرلیا کرو‘ ڈئیر سسٹر مصباح احمد کیسی ہو؟ تم میرے بہنوئی کا خیال رکھا کرو۔ بھائی احمد بے چارے پورا دن ریڈنگ کرتے رہتے ہیں اس لیے ان کا خیال رکھا کرو اور بھائی احمد پلیز میں آپ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر پوچھ رہی ہوں کہ آپ مجھے میری برتھ ڈے کا گفٹ کب دے رہے ہیں۔ میرے خیال میں آپ کچھ زیادہ ہی لیٹ ہوگئے ہیں‘ چلو خیر ہے آپ ابھی بھی دے سکتے ہیں۔ ارے راجہ قاسم (میرے کیوٹو میرے موٹو شہزادے) بھائی کیسا ہے تُو۔ اب اینڈ پر وقاص (کزن) تمہیں اور مریم کو بیٹی کی بہت ساری مبارک باد۔ آسیہ (کزن) تمہیں اور عاصم کو بیٹے کی بہت بہت مبارکاں‘ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ دونوں جوڑوں کو خوش و آباد رکھے‘ آمین‘ آپ سب کی دعائوں کی طالب۔
عروسہ پرویز… کالس
امشاج ابو اب اور بھائی اسد کے نام
السلام علیکم! میرے دل کے قریب رہنے والے تمام دوست احباب کو آپ سب کی اپنی ملالہ اسلم کا سلام قبول ہو۔امید ہے خدا کے فضل و کرم سے سب بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔ بھائی اسد ناراض ہوگئے ہو‘ سچ میں؟ ایسا بھی بھلا کوئی کرتا ہے‘ ہاں بھئی اب تو آپ کو عائشہ بھابی جیسی اتنی سویٹ اور کیوٹ بہن مل گئی ہے اب ہماری کہاں ویلیو لیکن میرے سویٹ سے برو نئے ریلیشن بنانے کا مطلب یہ تھوڑی ہوتا ہے کہ آپ پرانے رشتے اگنورکرنے لگیں۔ مذاق کررہی ہوں عائشہ بھابی ویسے تو آپ کا مجھ سے غائبانہ تعارف ہے لیکن مجھے ایسا فیل ہوتا ہے جیسے ہم پہلے ملیں ہوں خیر آمنہ سے میں ملی ہوں بہت بہت مبارک ہو‘ اتنے ہائی مارکس لیے میٹرک میں بیسٹ آف لک ڈئیر۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے‘ آمین۔ بھائی آپ کو مسکان کی قسم ہے پہلے جیسا بھائی واپس دے دیں۔ مجھے تو بہت مان ہے آپ پر تبھی تو ناراض ہوجاتی ہوں۔ میں بھی کتنی کملی ہوں ہر بار آپ ہی مناتے ہو چلو اس بار گیم کھیلتے ہیں‘ پہلے آپ منائو پھر میں منائوں گی لیکن نیکسٹ ٹائم آپ منائو گے ٹھیک ہے؟ مہر علی خوب نکھر گئی ہے کیوٹ سیال یہ سب آپ کی محبتوں کا ثمر ہے۔ عائشہ بھابی کو کہنا آنچل بھی پڑھا کریں۔ عائشہ بھابی آپ کے ہاتھ کی چٹنی مجھے نہیں بھولتی‘ دعائوں میں یاد رکھا کرو‘ امشاج ابواب راجپوت۔ ستمبر حجاب صفحہ نمبر 59 جیسے جیسے پڑھتی گئی‘ حیران ہوتی گئی نو ڈئیر نو۔ امشاج ڈئیر آپ کی ڈیٹ آف برتھ کے حساب سے میں آپ سے بہت چھوٹی ہوں مگر شادی ہوجانے کے بعد میں خود کو ویسے بھی بہت بڑا سمجھنے لگی ہوں‘ ہاہاہا۔ ڈئیر یہ دنیا ہے اور زندگی میں ہمیں ہر طرح کی راہوں کے لیے خود کو تیار کرنا پڑتا ہے۔ مجھے آپ کی دو لائن پڑھ کر بہت دکھ ہوا اور افسوس بھی۔ مینرز اور ایٹی کیٹس ہم جیسوں کو چھو کر نہیں گزرتے‘ آپ نے ماسٹر کیا ہے یا کررہی ہیں آپ اتنی نالائق ہوں گی نہیں جتنا آپ نے خود کو ڈی گریڈ کیا ہے‘ ان فیکٹ کچھ باتیں لکھنا تکلیف دہ امر ہے لیکن آپ جیسی تعلیم یافتہ دوست سے اس طرح کی مایوسی والی باتوں کی امید کوئی نہیں کرسکتا۔ انسان کو زندگی کی تلخ حقیقتوں کو فیس کرنا پڑتا ہے اور بہت سی لڑکیوں کو ایسے ایسے پرابلمز سے گزرنا پڑتا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے مگر پھر بھی زندگی تو گزارنی ہے جب تک سانسیں باقی ہیں ہم نے جینا ہے تو کیا اچھا نہیں ہے حالات کا مقابلہ کریں ڈٹ جائیں۔ بنت حوا کو اپنا حق ادا کرنا ہے بی بریو یار! حرا قریشی‘ انا احب کیسی ہو؟ پروین آپی کیسی ہیں آپ؟کوثر آنی حوض کوثر بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے‘ کیا ہی اچھا ہوتا اگر سرائیکی نعتیں بھی ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے‘ آمین۔ نور النساء ہمارے گھر کا نور 11 اکتوبر کو ایک سال کا کی ہوگئی‘ ہیپی برتھ ڈے سویٹ ہارٹ۔ آنچل فرینڈ میری پیاری بیٹی کو برتھ ڈے وش کریں‘ فائزہ بھٹی اور عنزہ یونس خوش رہو۔ دلکش مریم آپ کے والد کا سن کر افسوس ہوا‘ اللہ آپ کو صبر جمیل عطا کرے‘ آمین‘ دعائوں میں یاد رکھنا ان شاء اللہ اگلے ماہ ملیں گے۔
ملالہ اسلم… حاصل پور
آنچل گرلز کے نام
سکینہ مغل‘ میمونہ ‘ سمیرامشتاق ملک‘ سعدیہ عظیم‘ وجیہہ خان بادل‘ سباس گل‘ صباء زرگر‘ ذکاء زرگر‘ لاریب انشال‘ پروین افضل شاہین‘ سمیرا سواتی‘ مدیحہ کنول سرور‘ ارم ریاض‘ سنبل بلوچ‘ عائشہ رحمن ہنی‘ ثوبیہ سحر‘ انیقہ احمد‘ ارم کمال‘ طیبہ خاور‘ ثانیہ مسکان‘ مشی خان‘ کوثر خالد‘ ملالہ اسلم‘ کرن شہزادی‘ ثثناء اعجاز‘ طیبہ خاور‘ انیقہ احمد‘ دیا جبین‘ انیلا طالب‘ مدیحہ نورین مہک (اسپیشل) عابدہ مغل‘ سامعہ ملک پرویز‘ وثیقہ زمرہ‘ شائستہ جٹ‘ ایس کنول‘ وفا خان میں آپ سب کو فرینڈ شپ کی آفر کررہی ہوں قبول کیجیے اگر نہ قبول کی ہماری دوستی تو آپ کی مرضی مگر ہمارا نازک دل… کچھ خیال رکھیے گا گرلز اپنے میں بتادیتی ہوں میں پرنسز انلائیا‘ بی ایس سی کی اسٹوڈنٹ ہوں اور کیوٹ ہوں اور کچھ خاص نہیں جو لکھوں‘ اللہ حافظ۔
پرنسز انائیا… مانسہرہ
استاد جی کے نام
آج میں اپنے استاد جی مفتی تنویر احمد کو آنچل کے ذریعے مبارک باد دینا چاہوں گی کہ ان کی کتاب ’’طہارت کے بکھرے نکھرے موتی‘‘ جس میں انہوںنے ہر مسئلہ کو بہت خوب صورتی سے اور آسان الفاظ میں بیان کیا۔ ان کی کتاب کو دیکھ کردل خوشی سے بھرگیا کہ ماشاء اللہ آج کی یوتھ میں بھی خدمت خلق کا جذبہ موجود ہے اور عوام کی خدمت بے غرض طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔ مولانا مفتی تنویر احمد ان نوجوانوں میں سے ایک ہیں جو ہر ممکن حد تک عوام کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو ہر ایک کی ضرورت تھی‘ مفتی صاحب نے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کتاب کو لکھ کر عوام کی آسانی کا سوچا اور ہزاروں کی عوام نے ان کے اس جذبہ کو سراہا۔ میری دل سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کی ہر خواہش کو پورا کرے‘ آمین۔
وزیہ ظفر… تلہ گنگ
ایمان مرزا کے نام
سب سے پہلے تو آپ کو پیار بھرا السلام علیکم! آپ کو آپ کی سالگرہ آپ کے انداز میں بہت بہت مبارک ہو جو کہ ہر سال 7 دسمبر کو آتی ہے‘ میں نے سوچا کیوں نا اس دفعہ میں بھی آپ کو آپ کے انداز میں وش کردوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی زندگی خوشیوں سے بھردے‘ اور بہت جلد آپ کو اچھی سی جاب مل جائے اور سب سے بڑھ کر آپ کو وہ خوشی ملے جس کا آپ کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے‘ آمین۔ مجھے لکھنا تو نہیں آتا پھر بھی کوشش کی ہے کہ یہ چند الفاظ آپ کو تھوڑی سی خوشی تو دے سکیں‘ ہم تو ہمیشہ آپ کے لیے دعا گو ہیں آپ بھی دعائوں میں یاد رکھنا۔
زی مرزا… گجرات
پیاری لولی اینڈ سویٹی فرینڈ کے نام
میری طرف سے آپ کو آپ کا اسپیشل ڈے بہت بہت مبارک‘ خداوند کریم آپ کو زندگی کی ہر خوشی نصیب کرے‘ کبھی بھی غم کا سایہ آپ پر نہ ہو۔ ڈئیر فرینڈ سویٹی اس ماہ میں آپ کا برتھ ڈے ہے جو کہ نہ میں کبھی بھولی ہوں اور نہ بھولوں گی‘ تمہاری فرینڈ شپ میرے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ اچھا دوست قسمت والوں کو ملتا ہے‘ اٹ گریٹ آنر فارمی کہ آپ مجھے فرینڈ کی صورت میں ملی ہو‘ سوچا کہ آپ کو میں اپنے فیورٹ ڈائجسٹ آنچل کے تھرو وش کروں‘ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ آئی تھنک آپ کو بہت بہت اچھا لگے گا‘ ود وبیسٹ وشز آف یور گڈ لک‘ بائے بائے‘ آپ کی انوسنٹ فرینڈ۔
فیاض اسحاق مہانہ… سلانوالی
آنچل کی پریوں کے نام
ہیلو فرینڈز! ہم پہلی بار شریک محفل ہیں‘ امید ہے آپ ہم دونوں سسٹرز کو جگہ دے دیں (دل میں)۔ پروین افضل شاہین‘ ارم کمال‘ نجم انجم‘ نورین انجم‘ فائزہ بھٹی‘ اقرأ جٹ‘ اقرأ ممتاز‘ صائمہ مشتاق‘ عائش کشمالے‘ جازبہ عباسی‘ ایس این شہزادی کھرل‘نورین مسکان‘ طیبہ خاور سلطان‘ ماہم نور انصاری‘روبینہ کوثر‘ فصیحۃ الاسلام‘ رشک حنا‘ ماہ رخ سیال‘ ملالہ اسلم‘ نورین مسکان سرور‘ عائشہ رحمن ہنی‘ اسماء مغل‘ سعدیہ حورعین حوری‘ کوثر خالد‘ تمنا بلوچ‘ جیا عباس‘ ماہ جبین کنول ماہی‘ شزا بلوچ‘ صبا اورذکاء زرگر‘ سائرہ شاہین‘ سمیرا سواتی‘ آمنہ رحمن مانی‘ شازیہ اختر شازی‘ نور المثال شہزادی‘ صائمہ سکندر سومرو‘ دلکش مریم‘ عنزہ یونس‘ اقرأ لیاقت‘ ثویہ سحر ‘ مدیحہ نورین مہک‘ فریدہ فری‘ حمیرا نوشین‘ عظمیٰ شفیق‘ سیدہ لوبا سجاد‘ گڑیا وقاص اور مونا شاہ قریشی میں آپ سب سے دوستی کرنا چاہتی ہوں اور جو رہ گئے ہیں ان سے معذرت وہ خود دوستی کے لیے ہم سے ہاتھ ملا لیں‘ ہم بڑے اچھے لوگ ہیں (سچی یار) ہم آپ کی آنٹی‘ باجی یا آپی نہیں ہیں پیاری کڑیو کان کھول کے سن لو۔ ابھی تو ہم خود ننھی پریاں ہیں۔
حافظہ اقرأ جاوید‘ بشریٰ جاوید بشی… خوشاب
رقیہ ناز اور آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! ڈئیر رقیہ ناز اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہو‘ آباد رہو۔ ہم سب آپ کی فرینڈ ہیں ہمیں اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرلو اور نورین انجم نے آپ کو اپنی بہن بنا ہی لیا ہے اب خوش ہوجائو۔ واہ میری دو بیٹیاں ہوگئیں‘ نورین کے دسمبر کے پیپرز مکمل ہوچکے ہیں‘ اب وہ مارچ کے فائنل ایگزام کی تیاری میں بے حد مصروف رہتی ہے اس لیے وہ آنچل میں کبھی کبھار ہی شامل ہوپاتی ہے۔ سمیرا سواتی میں تو ہمیشہ اپنے پیغام میں آپ کو یاد کرتی ہوں شاید آپ ہی پیغام نہیں پڑھتی بہرحال اب تو یاد کرلیا ہے‘ سوئٹ طاہرہ منور علی بھئی ہمیشہ خوش رہو۔ سویٹ روبی علی‘روشنی وفا‘ رابعہ شاہ‘ طیبہ خاور‘ سلطان خوش رہو۔ پیاری آپا فریدہ فری آپ کو بھی بہت سی دعائیں‘ سلام آپا کوثر امید کرتی ہوں کہ آپ بھی خوش باش ہوں گی‘ اللہ پاک آپ کو اور زیاہ کامیابیاں عطا فرمائے۔فیس بک فرینڈز میں کنول خان‘ انعم خان‘ چندا مثال‘ عائشہ ملک‘ دعا اعوان‘ شز بلوچ‘ نزہت جبین ضیاء‘ نورین مسکان‘ نورین مہک‘ نورین انجم‘ بشریٰ کنول‘ صائمہ سکندر سومرو آپ سب جہاں بھی رہو خوش رہو‘ اپنی دعائوں میں یاد رکھیے گا۔ جیا عباس‘ دعا انمول‘ دلکش مریم‘ ایس گوہر طور‘ فائزہ بھٹی‘ آمنہ رحمن ماہی‘ سعدیہ حورعین حوری‘ اقرأ ممتاز‘ مشی خان‘ ماریہ کنول ماہی‘ جازبہ عباسی‘ ارم کمال‘ شگفتہ یاسمین (فیس بک فرینڈ) آپ سب کو بہت سارا پیار و سلام۔
نجم انجم اعوان… کراچی
حرا قریشی کے نام
پیاری حرا! فکر و فہم سے بالاتر ہے کہ اپنے افہام کو الفاظ کا پیراہن کیسے زیب تن کرؤاں کہ میں وہ کہہ دوں جو کہنا چاہتی ہوں۔ یقین مانیں ذہن اور قلم میں ربط ہی پیدا نہیں ہورہا بس اتنا کہوں گی حرا کہ حقیقت میں آپ تو محبوب من ہی ہوگئیں اور آپ تو بخوبی جانتی ہیں کہ جو محبوب من ہو اس کے متعلق جاننے کا اشتیاق بھی حد سے سوا ہی ہوتا ہے۔ آنچل کے توسط سے آپ کو جانا‘ مزید جاننا چاہتی ہوں‘ اس قدر ادبی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے والی حرا سے تو ملنے کو بہت جی چاہتا ہے مگر کیا کیا جائے؟ ممکن نہیں لگتا خیر بس آپ سے کہنا تھا کہ ہمارا آنچل میں اپنا مکمل تعارف بھی بھیجیں ناں تاکہ ریڈرز حرا کے متعلق مزید جان سکیں کیونکہ آپ کے بارے میں پڑھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے‘ اللہ رب العزت آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے‘ آمین۔
اقرأ حفیظ… کھلا بٹ ٹائون شپ
پیاری نورین مسکان سرور اینڈ آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! تمام دوستوں کو حنا ارشد کا سلام قبول ہو‘ کیسے مزاج ہیں آپ سب کے۔ نورین مسکان جی کیسی ہیں آپ؟ہمیں یقین ہے کہ آپ ٹھیک ہوں گی‘ نورین جی آپ ہمیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ اس میں جناب وقاص عمر کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے آپ اور راحیلہ منظر جیسی اچھی دوستوں سے ملوایا۔پیاری راحیلہ آپ کی امی جان کا بے حد افسوس ہوا‘ اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے‘ آمین اور آپ دونوں کا بہت شکریہ کہ وقاص عمر کے آگاہ کرنے پر آپ نے میرا شعری مجموعہ ’’خواب سے خواب تک‘‘ منگوایا۔ عنزہ یونس‘ اقرأ لیاقت‘ نادیہ نواز کھرل‘ فائزہ بھٹی‘ کوثرخالد‘ شازیہ اختر شازی‘ مشی خان ‘ لیلیٰ رب نواز آپ سب کو سلام۔سب سے دوستی کی خواہ ہوں‘ وقاص عمر میں آپ کی تہہ دل سے مشکور ہوں۔ آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو آپ جیسے لوگ کبھی بھی فراموش نہیں کیے جاسکتے اور آپ کو اعتراف فن ایوارڈ برائے ادبی خدمات ملنے پر بہت بہت مبارک ہو‘ اللہ پاک مزید کامیابیوں سے نوازے آپ کو۔ڈئیر آنچل فرینڈز آپ میں سے کوئی بہن میرا شعری مجموعہ ’’خواب سے خواب تک‘‘ پڑھنا چاہے تو 240 روپے ہدیہ کے ساتھ موبائل نمبر پر رابطہ کرکے منگوا سکتی ہے‘ سب قارئین کے لیے بہت سی دعائیں اور سلام‘ اللہ حافظ۔
حنا ارشد… لاہور
سویٹی آمنہ رحمن اینڈ دیا کے نام
السلام علیکم آمنہ رحمن مانی سویٹی کیا حال ہے یہ تو بالکل آپ نے غلط اکہا ماہ آپ کو یاد نہیں کرتی ایک آپ کو ہی تو یاد رکھتے ہیں اور جانی جہاں تک عائشہ کی بات ہے تو وہ لاکھوں میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک ہے جو ماہ سے پیار کرتی ہے ورنہ تو… دوستی اس لیے نہیں کی کہ ہزاروں دوستوں میں عائشہ کو ماہ کہاں یاد رہے گی اور دل اب کوئی تکلیف اور اذیت برداشت نہیں کرسکتا اللہ تعالیٰ آپ دونوں بہنوں کے نصیب اچھے کرے‘ آمین۔ عائشہ جی ناراض مت ہونا آپ کا اس دل میں بہت اہم مقام ہے‘ او کے ہنی جی ڈئیر سمیرا سواتی ‘ روبی علی اینڈ جازبہ عباسی یاد رکھنے کا تہہ دل سے شکریہ بس کبھی کبھی اس دل کو خوش کردیا کریں نجم آپی پتا ہے کہ ماہ آپ کو یاد ہے مگر دل کو تسلی نہیں۔ نورین چندابھول تو نہیں گئی‘ امبر سکندر جاناں میں ایف بی پہ نہیں خوش رہو جاناں اور صبیرہ گڑیا کو ڈھیر سارا پیار۔ ڈئیر صائمہ مشتاق اینڈ اقرأ اللہ تعالیٰ آپ کو وہ سب کچھ عطا فرمائے جو اپنے نیک اور صالح بندوں کو عطا فرماتے ہیں‘ آمین۔ پیاری آنٹی کوثر خالد اچھا کیا جو بھول گئی اور تھے بھی اسی قابل پیاری لڑکی لائبہ میر کہاں چھپ گئی ہیں۔ ارے گل مینا خان آپ کا آرٹیکل پڑھا بہت زبردست تھا۔ اے چڑیل کہاں سے چوری کیا‘ ناں ناں میں بھوتنی بالکل بھی نہیں بہت خوشی ہوئی اپنا نام دیکھ کر۔ فوزیہ سلطانہ جاناں چکوال‘ نورین شفیع‘ پارس شاہ‘ حافظہ صائمہ کشف اینڈ اسپیشل فرینڈز ابرش آثیر ابرش اینڈ زیست مکرم سدا خوش رہو۔ عزیز از تمنا بلوچ آپ بہت اچھی ہیں‘ جیاء عباس اللہ سے مانگا کریں‘ خالی ہاتھ نہیں لوٹیں گی۔ سرگودھا والیوں ثانیہ مغل‘ سمیرا تعبیر‘ کشف فاطمہ اینڈ اقصیٰ کنزہ جانتی ہوں کہ پورے سرگودھا کا نظام آپ نے سنبھال رکھا ہے دنیا کی خوب صورت پری کیا بہت ناراض ہیں چلو معافی مانگتے ہیں اب تو آجائیں۔ شمع مسکان بہت مصرف کرلیا ہے خود کو کیوں ہنی ڈئیر عروسہ پرویز کالس پتا ہے آپ ہمیں بھول ہی نہیں سکتی۔ گل محبت نام بہت اچھا ہے ہم سے دوستی کرو گی ‘ حمدہ چوہدری مہربانو شاہ اینڈ میزاب بہت مغرور ہیں۔ نورین لطیف سلام‘ فوزیہ سلطانہ اینڈ عظمیٰ بٹ ایک نظر کرم ادھر بھی فائزہ بھٹی کیا حال ہے۔ سویٹی دھڑکن بلوچ آج بھی یہ دل آپ کے نام پر دھڑکتا ہے کہاں گم ہیں اپنے حسین مکھڑے کا دیدار کروائیں ناں۔ روشی وفا یہاں تو ہر کسی کو بھولنے کی بیماری ہے آپ بھول گئیں تو پھر کیا‘ کاجل شاہ کہاں ہیں‘ نینا خان مس یو آنٹی سلمیٰ غزل آپ سے ہمیشہ مل کر ایک انوکھی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ دعائوں میں یاد رکھا کریں‘ اقرأ جٹ اینڈ شزا بلوچ خوش رہیں‘ زہرہ ایمان یاد کیا ہمیں نہیں ناں۔ سنو آمنہ رحمن مانی دوستی کرو گی اور سنو ماہ کے علاوہ کسی سے نہیں کرو گی اور سنو ہر ماہ پیغام لکھو گی اور سنو دیا کی وجہ ریجکٹ نہیں کروگی اور سنو تمہارا نمبر کہاں سے ملے گا اور سنو جن سے محبت ہو ان سے دوستی نہیں ہوتی۔ عائشہ جی کیا سمجھیںاوکے دوستوں دعائوں میں یاد رکھنا۔
ماہ رخ سیال… سرگودھا
آنچل ریڈرز اور فرینڈز کے نام
السلام علیکم! آنچل ریڈرز اور فرینڈز کیسے ہو آپ سب؟ امید ہے سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے‘ اللہ آپ کو خوش رکھے‘ آمین۔ جی تو دوستو میں نے دو تین ماہ خط نہیں لکھا لیکن پھر بھی میں نے آپ لوگوں کو بہت یاد کیا‘ تھینک یو سو مچ کہ آپ لوگوں نے بھی مجھے یاد رکھا۔ ارے مجھے تو بڑا فخر محسوس ہوتا تھا کہ میرا کوئی بھی خط مس نہیں ہوتا جب بھی جس سلسلے میں بھی لکھوں شائع ہوجاتا ہے۔ یہ کیا جب میں نے نومبر کے شمارے میں اپنی عمر ہ پر جانے کی خوشی شیئر کی تو میرا فخر اور مان ٹوٹ گیا‘ خط شائع ہی نہیں ہوا چلو کوئی بات نہیں ہما آپی کو معاف کیا۔ جب عمرہ سے واپس آئی میں تو بیمار پڑگئی جب ہوش آیا تو دسمبر آدھا گزر گیا تھا‘ اب جلدی جلدی آپ سے رابطہ کررہی ہوں جن جن دوستو ں نے مجھے سلام بھیجا ان کو پیارا سا ڈھیر سارا پیار اور سلام قبول کیجیے۔ نور المثال شہزادی کیسی ہو؟ اور شہزادی جی میں شروع سے ضلع قصور لکھتی تھی پھر قصور… میں نا قصور میں رہتی ہوں نا کھڈیاں میں بلکہ الٰہ آباد سے بھی آگے رہتی ہوں مجھے اپنا ضلع قصور پسند ہے اس لیے قصور لکھتی ہوں۔ باقی میری ساری چڑیوں ماہ رخ سیال‘ عائش کشمالے‘ تمنا بلوچ‘ نورین انجم اعوان‘ زینب دلبر اعوان‘ فائزہ بھٹی‘ شازیہ ہاشم آپ سب کو میری طرف سے ڈھیر سارا سلام اور بے شمار دعائیں خوش رہیں‘ آمین۔ آپ سب نے مجھے یاد رکھا مجھے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی باقی جن کے نام رہ گئے ہیں یار آپ بھی بڑے کیوٹ ہو ابھی سمجھا کرو خط جلدی پوسٹ کروانا ہے۔ شازیہ اختر شازی میرا نام پسند کرنے کا شکریہ‘ آپ کی دوستی قبول ہے ڈئیر! آپ سب لوگ مجھے پرخلوص لگتے ہو یار کیونکہ جو قلم کی زبان بولتا ہے وہ دل کی آواز ہوتی ہے۔ خوش رہیں آباد رہیں آمین اور میرے لیے دعا کردیں جلدی سے پیاری سی جو فوراً اللہ پوری کردے‘ اللہ حافظ۔
میزاب… قصور
اپنی پریوں کے نام
میری پیاری نند فریدہ جاوید فری اس بار آپ کا خط بھی نہیں تھا اور غزل بھی نہیں تھی اس وجہ سے آنچل پھیکا پھیکا سا لگا۔ اپنی حاضری یقینی بنایا کریں ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اور نازیہ کنول نازی کے والد کو مکمل صحت دے‘ آمین۔ رقیہ ناز‘ طاہرہ منور علی بھٹی‘ رابعہ شاہ‘ کوثر خالد مجھے یاد رکھنے کا شکریہ۔ سمیراسواتی‘ روبی علی‘ میرے لیے اولاد کی دعا کرنے کا شکریہ۔ ارم کما ل آپ نے مجھے ہارٹ فیورٹ کہا یہ آپ کا حسن نظر ہے ورنہ ہم تو آپ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔ انیلا طالب ‘ انعم زہرہ‘ اقرأ جٹ‘ شازیہ ہاشم میری نگارشات پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔ اقرأ لیاقت اللہ آپ کی نانو اور ماموں کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘ آمین۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
آنچل و فیملی کے نام
ڈئیر آنچل و قارئین! السلام علیکم! سب سے پہلے تو یہ کہ میں اپنے امی‘ ابو‘ بہن بھائیوں سے بہت بہت پیار کرتی ہوں اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو تو پلیز معاف کردینا اسپیشلی ابو جی پھر اپنے میاں جانی اور بچوں کے نام۔ جان آنی لویو سو مچ‘ ہادی اور جنت آپ دونوں میرے چمن کے پھول ہو‘ آپ سے بہت بہت پیار کرتی ہوں میں۔ اپنی ماما کو تنگ نہ کیا کرو‘ فرسٹ ٹائم انٹری دی ہے۔ سب قارئین کو سلام‘ اللہ حافظ۔
جیا بنت زیب… مانسہرہ

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close