Hijaab Sep-18

دوست کا پیغام آئے

ملیحہ احمد

حجاب اور حجاب قارئین کے نام
السلام علیکم حجاب قارئین! کیا حال ہے امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔پہچانا مجھے؟ او آپ مجھے کیسے پہچانے لگے پہلی بار او نہیں دوسری بار جو شرکت کر رہی ہوں۔ اس سے پہلے میں نے تین سال پہلے تعارف بھیجا تھا آنچل میں جو جولائی۲۰۱۸ء حجاب میں شائع ہوا‘ دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی کہ چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی (ایسے مت گھورو یار) خوشی سے یقین جو نہیں آرہا تھا۔ میں آنچل پچھلے پانچ سال سے پڑھ رہی ہوں اور اب حجاب بھی۔ ہر ماہ سوچتی تھی کہ کچھ لکھ کر بھیجوں پر یہ سوچ کر ہمت ہی نہیں ہوتی تھی کہ کیا پتا شائع ہو یا نہ ہو پر اب تعارف دیکھ کر ہمت آگئی ہے تو کیا آپ میری ہمت کو داد دیں گے یہ شائع کر کے قسم سے ملیحہ آپی! آپ کو بہت دعائیں دوں گی اللہ آپ کو ہمیشہ تندرست رکھے‘ آمین لو ابھی سے آپ کو دعائیںدینا شروع کردیں (ہاہاہاہا) سچ میں مذاق نہیں کر رہی تو اب بات ہوجائے قارئین کی میں آپ سب آنچل اور حجاب پڑھنے والیوں سے دوستی کرنا چاہتی ہوں حسینہ ایچ ایس‘ تمنا بلوچ‘ ذکا زرگر‘ مدیحہ نورین مہک‘ عائشہ پرویز‘ لاڈو ملک‘ دعائے سحر‘ انا سحر‘ ایس این شہزادی کھرل‘ حنا ارشد‘ سحر تبسم سحری‘ اقرا جٹ‘ اقرا حفیظ‘ دلکش مریم‘ فائزہ بھٹی‘ حنا ارشد اور وہ سب بھی جن کے نام رہ گئے ہیں کیا آپ مجھ سے دوستی کرنا چاہیں گی۔ آپ سب کے جواب کا انتظار رہے گا۔ اوکے اللہ حافظ۔
ام ایمن… ضلع مظفر گڑھ
اہل حجاب کے نام
السلام علیکم کیسی ہیں‘ سب یقینا ٹھیک ہوں گی۔ میں بھی بالکل ٹھیک ہوں۔ سچی مچی اور جن پیاری پیاری بہنوں نے میری نگارشات کو پسند کیا ان کا بے حد شکریہ اور جنہوں نے میرے لیے پیغام دیا ان کا بھی بے حد شکریہ۔ ابھی ایگزام چل رہے ہیں اور وقت نہیں ہے کہ حجاب پڑھوں اسی لیے جلدی میں خط لکھ رہی ہوں۔ آپ اپنی دعائوں میں مجھے یاد رکھیے گا کہ میرے ایگزامز بہت اچھے ہوجائیں اور پھر انشاء اللہ اگلے ماہ سے باقاعدہ انٹری دوں گی ‘اب چلتی ہوں۔
زندگی رہی تو پھر ملیں گے
نہ رہی تو قیامت کے دن ملیں گے
مدیحہ نورین مہک… گجرات
تمام لکھنے والوں کے نام
تمام لکھنے والے اور انتظامیہ کو تہہ دل سے سلام۔ پیاری کزن مدیحہ! آپ کو جنم دن مبارک۔ حنا ارشد کہاں گم ہو آپ؟ پروین افضل شاہین‘ صبا ایشل‘ کوثر خالد‘ بشریٰ کنول کیسی ہو آپ سب ‘مدیحہ نورین تم اپنے نام کی طرح مہکتی رہو‘ دلکش مریم! آپ واقعی دلکش ہو۔ گل مینا‘ سمیرا سواتی آپ مجھے اچھی لگتی ہیں۔ وقاص عمر آپ کیسے ہیں آپ کو ایوارڈ ملنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے‘ آمین وقاص عمر! آپ جیسے اچھے اور عظیم انسان اس جہاں میں بہت کم ہیں۔ وقاص عمر آپ کے لیے ایک شعر
تیری تحریر کی سجاوٹ بنے تیرا مقدر
سج جائے تیری زندگی تیری تحریر کی مانند
پیاری رمشا آپ بھی ہمیشہ خوش رہو ۔امی ابو‘ دادو جان وجیہہ حرا‘ ایمن اور اریبہ آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔ تمام احباب کو میری طرف سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ابو بکر! آپ کی وجہ سے ہمارے گھر میں رونق ہے ۔اللہ آپ کے خواب پورے کرے۔ آمین‘ اللہ حافظ۔
اریشہرراج… ٹمن تلہ گنگ
تمام پڑھنے والوں کے نام
دل کی تمام تر گہرائیوں اور سچائیوں کے ساتھ منفرد لفظوں کے ساتھ حجاب ڈائجسٹ اسٹاف حجاب ریڈرز‘ حجاب رائٹرز‘ حجاب ڈائجسٹ سے جڑے ہر فرد واحد کو اریشہ زاہد عرشی کا پیار و خلوص اور محبتوں بھرا سلام قبول ہو۔ امید ہے سب ٹھیک ٹھاک اور خیر و عافیت سے ہوں گے اور اللہ پاک سے دعا ہے جہاں بھی رہیں ہمیشہ سلامت رہیں ۔ظالموں! کسی نے بھی یاد کرنا گوارا نہیں کیا (چلو خیر کوئی بات نہیں) میری طرف سے سب کو گزشتہ عید مبارک ہو۔ کنجوسوں! کسی نے بھی گوشت نہیں بھیجا میری طرف یہ بھلا کیا بات ہوئی۔ اب سب سے پہلے تو مبارک دیتے ہیں پیاری کزن مدیحہ ضیاء کو جو ماشاء اللہ سے ۱۷ ستمبر کو اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئیں بہت بہت مبارک ہو ڈیئر کزن! ہمیشہ خوش رہو تاشو اور ایمان تمہاری اگست میں سالگرہ تھی ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ارے ارے تم کو کیسے بھول سکتی ہوں پیاری بہن حرا تم کو بھی سالگرہ مبارک ہو ۔میری دعا ہے اللہ تمہیں زندگی کے ہر موڑ پر کامیابیاں نصیب کرے۔
’’خدا کرے سلامت رہے کسی دعا کی طرح
اک تو اور دوسرا مسکرانا تیرا‘‘
اریبہ دل لگا کر پڑھا کرو۔ رمشا ڈیئر! تم تو میری جان ہو۔ میری جان مجھ سے کبھی الگ مت ہونا ۔امی جان‘ ابو اینڈ دادو جان آپ ہمیشہ خوش رہیں کیونکہ آپ کی خوشیوں میں ہی میری خوشی ہے۔ ابو بکر شرارتی بوائے! اللہ تمہیں لمبی زندگی دے اور یونہی ہنستے مسکراتے رہو۔ حنا ارشد دعائوں میں یاد کرنے کا بے حد شکریہ۔ نجم انجم اعوان آپ غائب مت ہوجایا کریں۔ میں آپ کی کمی کو بہت محسوس کرتی ہوں ۔نورین انجم آپ کیوں ناراض ہو کر بیٹھ گئی ہیں۔ چلیں شاباش راضی ہوجائیں ورنہ آنچل و حجاب آپ سے ناراض ہوجائیں گے‘ پروین افضل شاہین مجھے آپ بہت پسند ہیں‘ کیا کہتی ہیں آپ کو آئی لو یو نہ کہہ دوں (ہاہاہاہا)
عائشہ پرویز! آپ کو جنم دن اور شادی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے آپ ہمیشہ ہنستی مسکراتی مہکتی رہیں (کم سے کم مجھے تو انوائٹ کرلیا ہوتا) ویسے بھی میں حلوہ دکھائی ہی نہیں آپ کی بچت ہی تھی (ہاہاہاہا) لیلیٰ رب نواز‘ اقرا جٹ‘ گلشن چوہدری‘ انیلا طالب‘ دلکش مریم‘ مدیحہ نورین مہک‘ صبا ایشل‘ ارم کمال آپ کہاں غائب ہیں۔ انیقہ احمد‘ ارم صابرہ‘ ریحانہ آفتاب‘ صبا‘ ردا‘ ذکا زرگر‘ گل مینا (بلبل) نورین مسکان سرور آپ سب کو میری طرف سے خصوصی تہہ دل سے گزشتہ عید مبارک ہو آباد رہو‘ آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گی‘ جب ناکام ہوجائیں تو ناکامی سے ملنے والا سبق کبھی نہ بھولیں اینڈ کسی کو اتنا دکھ نہ دیں کہ اسے جینے سے نفرت ہوجائے‘ ان شاء اللہ پھر ملاقات ہوگی تب تک کے لیے اجازت۔ فی امان اللہ۔
اریشہ زاہد عرشی… ٹمن تلہ گنگ

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close