Hijaab Sep-18

حسن خیال

جوہی احمد

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ رب العزت کے پاک نام سے ابتدا ہے جو بڑا مہربان رحم والا ہے، ہم ہر ماہ پوری محنت سے پرچا ترتیب دیتے ہیں اور آپ کے بے لاگ تصبرے ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم اپنی کوشش میں کس حد تک کامیاب رہے۔ آپ سب بغیر کسی لگی لپٹی کے ہمیں اپنے تبصروں، تجزیوں سے مطلع کرسکتے ہیں ہم آپ کی رائے کے منتظر ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کس کس نے ہماری محفل کو رونق بخشی ہے ۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر۔ اس بار حجاب 8 اگست کو ملا سرورق پر دلکش چہرے والی ایشا نور اچھی لگی۔ انہیں دیکھ کر یہ شعر گنگنانے کو جی چاہا۔
خاک سے تم ہو اور خاک سے ہم
پھر کیوں خاص ہو تم اور عام ہے ہم
حمد و نعت پڑھ کر روح سرشار ہوئی۔ بات چیت میں قیصر آپی آنے والے وزیر اعظم کے بارے میں فرما رہی تھیں کہ اللہ کرے آنے والے وزیر اعظم ملک و عوام سے مخلص ہو اور ملک ترقی کرے آمین، ملاقات میں خواتین کے سوالات اور حنا اشرف کے جوابات پسند آئے۔ میں اپنی پیاری آپی فریدہ جاوید فری کے لیے دعا کروں گی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے ۔اب تو ان کے پسندیدہ کھلاڑی عمران خان وزیر اعظم بن چکے ہیں ان ہی کے نام پر آپ نے اپنے بیٹے کا نام عمران خان یوسف زئی رکھا تھا۔
٭ پیاری پروین! ہمیشہ آپ بزم سخن میں شامل ہونے والی تمام بہنوں کا نام لکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرتی ہیں۔ اس میں تو شک نہیں کہ ہماری قارئین اشعار ہوں یا کوئی اور سلسلہ عمدہ اور معیاری انتخاب بھیجتی ہیں مگر پرچے کی تیاری ہم بڑی محنت سے کرتے ہیں ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہماری محنت کس درجے کامیاب ٹھہری ہے ہمیں اچھا لگے گا اگر آپ پورے پرچے پر تبصرہ کریں گی تو ہم آئندہ تفصیلی تبصرے کے منتظر ہیں۔
تبسم بشیر حسین… ڈنگہ۔ السلام علیکم حجاب اسٹاف، سب کو عید مبارک۔ پیارے حجاب تمہیں سالگرہ مبارک ہو میری طرف سے یہ نظم گفٹ سمجھو۔
ستاروں کا جہاں
خوشیوں کا جہاں
ہے تو
میرا پہلا اور
آخری پیار ہے تو
جو چڑھ کر نہ
اترے وہ خمار ہے تو
جو تو سمجھ سکے تو
میری شان ہے تو
حجاب میری جان ہے تو
تمہیں پا کر کھل اٹھتی ہوں
میری جان ہے تو
آخر تجھے احساس ہو
ہی جائے گا کبھی
کہ ابھی میری محبت
سے انجان ہے تو
تیرے لیے الفاظ کہاں
تیری شان کا تحفہ کہاں؟
حمد و نعت تو سبحان اللہ‘ ملاقات‘ حنا اشرف ابھی بہت سی کامیابیاں تمہاری منتظر ہیں‘ آگے بڑھو۔ ذکر اس پری وش کا غائب تھا کیوں؟ سلسلہ وار ناولز ویسے نائلہ اتنے سارے کردار بہت خوب صورتی سے لے کر چل رہی ہیں جو قابل تعریف ہے ویسے قابل تعریف تو نادیہ بجو بھی ہیں کردار تو ان کی کہانی میں بھی خاصے زیادہ ہیں پر یہ تو ہماری رائٹرز کا کمال ہے کہ جھول محسوس نہیں ہوتا۔ ریحانہ سنا ہے کہ آپ خود بھی شاعری کرتی ہیں۔ویل ڈن ریحانہ قابل تعریف لکھ رہی ہیں آپ۔ مکمل ناول عیدنے زندگی سنوار دی از شازیہ عمران کافی اچھی کاوش تھی ناولٹ میری عید تم ہو نے بھی خوب مزہ دیا عید سے پہلے عید کے مزے ہوگئے۔ محبت گزیدہ قرۃ العین سکندر نے شروع سے آخر تک ایسا جکڑا کہ بس‘ ڈیئر قرۃ العین شاید یہ آپ کا پہلا سلسلہ وار ناولٹ تھا پر آپ نے شاندار لکھاری ویری گڈ۔ افسانے کوئی میرے دل سے، پیا کا رنگ پیارا، گلابی عید، عیدیں ہزار باقی، تمام رائٹرز نے کافی عمدہ لکھا کہ تعریف کیا کروں۔ آرٹیکل میرے وطن تو عظیم ہے از اقرا حفیظ ویل ڈن مستقل سلسلے سارے اے ون تھے۔ شازیہ اور گل کے تبصرے محفل کی شان رہے۔ کچن کارنر وائو زبردست۔گلشن، تابی کھرل، سدرہ کشف، پروین آپی آپ ہمارے پرنس بھائی پہ شک مت کریں وہ اور بھی ڈیشنگ لگنے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ خبردار جو منع کیا (پلیز ڈونٹ مائنڈ) اوکے اللہ حافظ حجاب سالگرہ نمبر کا زبردست سا سروے تیار کرو جلدی سے اور ہم زبردست سے جواب تیار کرتے ہیں اوکے۔
٭ پیاری تبسم! آپ لوگوں کا پیار اور خلوص ہی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اللہ کرے کہ ہمارے اور آپ کے درمیان یہ محبت و خلوص کا رشتہ یوں ہی برقرار رہے دعائوں کے لیے شکریہ۔
ماہا حسین… ڈنگہ۔ السلام علیکم‘ سب کو عید مبارک ہو اور حجاب کو سالگرہ مبارک ہو۔ تو جناب اس ماہ کا ٹائٹل بورنگ تھا۔ کچھ لائٹ اینڈ کیوٹ دیا کریں۔ بات چیت ہمیشہ کی طرح عمدہ رہی ۔حمد و نعت کے تو کیا ہی کہنے اس ماہ جو سب سے اچھی تحریر مجھے لگی وہ ہے (میری عید تم ہو) کرن نعمان واہ مزہ آگیا اتنی زبردست اسٹوری پڑھ کر۔ محبت گزیدہ کا اچھا اختتام ہوا۔ اب پلیز نازیہ کنول یا فاخرہ سے کہیں کہ ہمارے حجاب پر بھی دھیان دیں۔ مصباح علی سے بھی کہیں پلیز۔ مکمل ناول عید زندگی شازیہ نے بھی زبردست کوشش کی۔ نائس افسانے سارے اچھے تھے خاص کر گلابی عید‘ رابعہ میں آپ کی فین ہوں آپ ہی کوئی قسط وار لکھ دیں۔ آرٹیکل بھی اچھا تھا مستقل سلسلے اس دفعہ کچھ پھیکے پھیکے لگے ہاں ہم جو نہیں تھے اوکے بہت سر کھا لیا ۔
٭ پیاری ماہا! بہت جامع تبصرہ کیا اس لیے اس دفعہ ’’سر کھانے‘‘ والی حرکت سے در گزر کر رہے ہیں مگر خیال رہے اسے اور بھی بہت لوگ کھاتے رہتے ہیں آئندہ شاید کھانے کا موقع نہ ملے۔
سمرا گلزار… کوٹلی گجرات۔ اس بار حجاب دیر سے ملا جس کی وجہ سے اداس رہے لیکن حجاب کی من موہنی صورت دیکھ کر ساری اداسی اڑان چھو ہوگئی۔ حجاب کے سب سلسلے بہت ہی زبردست ہوتے ہیں سب شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس دفعہ دو دن میں ہم نے حجاب پورا پڑھ ڈالا اور پڑھتے پڑھتے ڈانٹ بھی خوب کھائی کام نہ کرنے کی وجہ سے وہ بھی آپی سدرہ سے۔ زندگی رہی تو پھر حاضر ہوں گے ۔
٭ پیاری سمرا! آپ کی لکھائی وقاص کی لکھائی سے سو فیصد سے بھی زیادہ ملتی ہے۔ یہ کیا معمہ ہے؟ حل تو کریں ذرا۔
وقاص عمر… بنگڑنو، حافظ آباد۔ اس دفعہ کا شمارہ جاذب نظر سرورق کے ساتھ ملا۔ سب سے پہلے ان تمام کا شکریہ جنہوں نے میری نگارشات کو تعریفی سند سے نوازا، کسی بھی لکھنے والے کے لیے قارئین کی رائے، تعریف تنقید اور حوصلہ افزائی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور میں تمام احباب کا دلی طور پر مشکور ہوں کہ آپ سب نے مجھ جیسے انسان جسے شاید ابھی قلم تھامنے کا سلیقہ بھی نہیں‘ اپنے قیمتی تبصروں سے نوازا۔ خاص کر اقرا جٹ، سحر تبسم سحری اور سمیرا گلزار میری نگارشات پسند کرنے کا شکریہ۔ میں حجاب میگزین شروع دن سے پڑھ رہا ہوں۔ اتنا عمدہ اور فن سے بھرپور ایک مکمل ڈائجسٹ پڑھ کر مہینہ بہت اچھا گزرتا ہے اور اگلے شمارے کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے حجاب کی ہر تحریر عمدہ سے عمدہ تر ہوتی ہے۔ سب پروفیشنل اور منجھی ہوئی رائٹرز اپنی تحریروں کا بہت ہی عمدگی سے آغاز اور اتنی ہی عمدگی سے اختتام کرتی ہیں ۔بشریٰ کنول، گل مینا خان، مدیحہ نورین مہک، تبسم بشیر حسین، شازیہ ہاشم میواتی، فائزہ بھٹی‘ ارم کمال، شہزادی کھرل، ارم صابرہ، شمائلہ اکرم، یاسمین عندلیب، حنا ارشد آپ سب زبردست لکھتی ہیں۔
سنا لیاقت… حافظ آباد۔ حجاب بہت شاندار میگزین ہے۔ پہلی بار میں نے خط لکھنے کے لیے قلم اٹھایا تو اس کی وجہ وقاص عمر ہیں۔ ان کا افسانہ ساون آیا تم نہ آئے اتنا خوب صورت تھا کہ مجھے اپنی خاموشی ترک کرنا پڑی، میں نے حجاب سے بہت کچھ سیکھا اس کے سارے سلسلے بہت زبردست ہیں۔
٭ڈیئر بہنا! اس قدر مختصر تبصرہ ؟ دیگر کہانیوں اور رائٹرز کے ساتھ بھی تو انصاف کرتیں صرف اپنے بھائی کا ہی تذکرہ کیا ہے اور اپنا نام بھی غلط لکھا ہے ثنا اس طرح لکھا جاتا ہے آئندہ خیال رکھنا۔
عریشہ زاہد عرشی… ٹمن تلہ گنگ۔ ہمارے ہاں ڈائجسٹ لیٹ آتا ہے جس کی وجہ سے ہر ماہ تبصرہ کرنے سے محروم رہ جاتی ہوں اور دل کی خواہش دل میں ہی رہ جاتی ہے سو آج چند ماہ کا تبصرہ لیے حسن خیال میں شامل ہونے کی بھی جگہ تلاش کر رہی ہوں، کیونکہ کھڑا ہونے کی جگہ مل گئی تو بیٹھنے کی خود ہی بنالیں گے (ہاہاہاہا) اب بڑھتے ہیں جنوری 2018 کی جانب تو اللہ پاک یہ تمام آنچل و حجاب امت مسلمہ کو مبارک ہو۔ جنوری کا ٹائٹل نازیہ بٹ کا سجا سنورا روپ دلکش تھا۔ پھر بڑھے قیصر آرا آنٹی کی طرف جن کی میٹھی میٹھی گفتگو جو ہمیشہ سے ہی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ حمد و نعت سے دل کو منور کرنے کے بعد ذکر اس پری وش کا چاروں پرنسز کا تعارف اچھا لگا۔ گل مینا خان زبردست۔ رخ سخن میں نیل احمد سے ملاقات اچھی رہی، پھر آگے بڑھے ریحانہ آفتاب آپ نے تو خوش کر دیا لیکن آج لکھ رہی ہوں تو اس کی خاص وجہ آپ بھی ہیں۔ ریحانہ آفتاب کیا زبردست ناول ہے آپ کا میں ایسے ہی ایک ناول کے انتظار میں تھی ریحانہ آفتاب بیسٹ ہو آپ کے الفاظ آپ کی قلم کی نوک سے نکلا ہر لفظ ہمارے دل میں کھب سا جاتا ہے ہر کردار بیسٹ ہے ہر کردار کے پیچھے ایک کہانی ہے آپ کا ناول تو خیر بیسٹ ہے ہی آپ کے ناول کا نام اس سے بھی زیادہ بیسٹ ہے عشق دی بازی بس بازی ہی لے گیا۔ میرے خواب زندہ ہیں نادیہ فاطمہ رضوی بہت جلد ہی حورین کو اپنی بیٹی لالہ رخ مل جائے گی فراز اور لالہ کی دوستی بہت پسند ہے بہت اٹریکٹ کرتی ہے۔ کامیش کی پرنسلٹی کی کیا ہی بات ہے۔ شب آرزو تیری چاہ میں میں عرش کا کردار بہت پسند ہے دراج ہمیشہ یاد رہے گی۔ افسانے سارے ہی لا جواب تھے ’’محبتوں کا خراج‘‘ نزہت جبین ضیاء ویری نائس ’’عہد نشاط‘‘ صبا ایشل زبردست بہت اچھا لکھا آپ نے ’’انا کا بت‘‘ بھی کسی سے کم نہیں تھا خاص طور پر ’’پھوپو کا بیٹا‘‘ صباحت رفیق چیمہ نے تو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ کوئی تو بتائے ہمارے تو ہنسی کے فوارے چھوٹ گئے۔ کیا زبردست طریقے سے نذیر فاطمہ نے محبت کے سائیڈ ایفیکٹس سے آگاہ کیا۔ ’’کارساز، سحر نو، دل نادان، نئے برس کی پہلی بارش‘‘ حیا بخاری چھا گئیں آپ تو۔ ’’دل آشنا‘‘ یمنیٰ اختر کا مکمل ناول ’’فنٹاسٹک‘‘ پیکر کا اظہار محبت بہت منفرد سا اسٹائل دل کو بھا گیا۔ ’’میں تو مر کر بھی تجھے چاہوں گا‘‘ نگہت غفار آپ نے تو کمال کردیا۔ ’’شب ظلمت میں چاند ‘‘ کرن نعمان بہت زبردست موتی چنے ’’۔ڈھل گیا ہجر کا دن‘‘ نادیہ احمد کی بہترین کاوش۔
فروری 2018
ٹائٹل صلہ حسین ماشااللہ چہکتی ہوئی بہت دلفریب لگیں۔ فہرست میں نظر ڈالی تمام نام جانے پہچانے لگے قیصر آرا کی خو ب صورت بات چیت ہمیشہ کی طرح میٹھا میٹھا لہجہ نہایت دل کے قریب محسوس ہوا۔ حمد و نعت سے فیض یاب ہوئے‘ بے شک خالق دو جہاں رب عظیم ہے ذکر اس پری وش کا چاروں پرنسز کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ لیلیٰ رب نواز آپ کی کچھ کچھ عادات میری جیسی ہیں تو ہوجائے دوستی (خوب نبھے گی) ملاقات (شبینہ گل) زبردست لاجواب رہی بہت اچھا لگا آپ کو روبرو دیکھ کر ہمیشہ ایسے ہی لکھتی رہیں اچھا اچھا اور پلیز زیادہ سے زیادہ لکھا کریں سب کچھ چھوڑ کر آنا تو ہاں جی ہاں ہم بھی سب کچھ چھوڑ کر بھاگے بھاگے ’’عشق دی بازی‘‘ کی طرف ریحانہ آفتا ب کیا اسٹائل ہے آپ کا کیا زبردست ناول ہے جو برسوں یاد رہے گا اور آپ نے تو ناول کا اسٹارٹ ہی اتنا زبردست لیا کہ پڑھتے ہوئے سحر طاری ہوجاتا ہے عیشال تو ہمیشہ یاد رہے گی شاہ زرشمعون اور سہمان کی بھی کیا خوب پرسنلٹی ہے اور حویلی بھی کیا شاندار ہے۔ ’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ زبردست جا رہی ہے لگتا ہے بہت جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔ باسل اور تاشو کو بھی ایک دوسرے کا بنا دیں اور مہرو کو بھی کامیش شاہ کے ساتھ کر دیں۔ ’’ڈھل گیا ہجر کا دن‘‘ نادیہ احمد آخر کار ڈھل ہی گیا ہجر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ کیا خوب صورت موتی چنے آپ نے اور بہت زبردست اینڈ کیا اور واقعی آپ نے معاشرے کی جیتی جاگتی کیفیت پیش کی ایک کریہہ صورت حال سے آگاہی دی ’’تاج محل‘‘ طیبہ عنصر مغل زبرست ’’زمین زاد‘‘ صبا ایشل آپ تو ہمیشہ کی طرح موتی پروتی ہیں۔ شبینہ گل ’’سنڈریلا‘‘ مزہ آگیا۔ ’’سراب رستے‘‘ (عاصمہ عزیز) لاجواب لال رنگ مونا شاہ آپ نے نہایت اہم نقطے پر نظر ڈالی۔ زبردست ’’کوئی ہمدم ہو‘‘ ریمل آرزو اسلام اور آج کی دنیا اقرا لیاقت اکیسویں صدی اور مشرقی استاد عائشہ تنویر (ہمیشہ کی طرح لا جواب) ’’رت آئی گلاب کی‘‘ حمیرا علی زبردست قابل تعریف الفاظ نہیں (ونڈر فل)
مارچ 2018
سرورق ماشاء اللہ بہت ہی جاذب نظر پر بہت ہی مغرور ماڈل لیلیٰ منیزے کیا ادا سے بیٹھی تھی مگر بہت ہی دلکش لگی دیکھتے ہی یہ شعر ذہن میں آیا۔
’’خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے۔‘‘
چاروں فرینڈز کے تعارف پسند آئے۔ مہتاب شاہ (نائس نیم) مہتاب شاہ آپ کا بھی حال کچھ میرے جیسا ہے۔ قرۃ العین سکندر سے ملاقات زبردست رہی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ کامیاب کرے اور یونہی اپنے قلم سے روشنی بکھیرتی رہیں ’’میرے خواب زندہ ہیں، عشق دی بازی، شب آرزو تیری چاہ میں‘‘ تینوں سلسلہ وار ناول زبردست اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ ’’محبت بھیگتا جنگل‘‘ زبردست (عابدہ سبین) ’’محبت گزیدہ‘‘ قرۃ العین سکندر (ونڈر فل) بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔ ’’میری تکمیل تم سے ہے‘‘ (نظیر فاطمہ) جب بھی لکھتی ہیں چھا جاتی ہیں تمام افسانے زبردست رہے ’’نا محرم‘‘ سچ کہا ہانیہ درانی’’میرا گھر، محبت ذات، سوال، شاعری کاسز، بانو باجی‘‘ ہلکی پھلکی تحریریں اچھی لگیں نہایت اچھے موضوں کے ساتھ چھا گئیں ’’بیٹا‘‘ زارا رضوان ہماری آنکھوں میں نمی اتر آئی (زبردست) ’’وجود زن‘‘ اقراحفیظ آپ تو کمال لکھتی ہو (اللہ آپ کو کامیاب کرے)۔
اپریل 2018
سرخ رنگ کا ٹائٹل سدرہ جبار سے سجا ہوا ملا۔ ’’محبت بھیگتا جنگل‘‘ جیسا سوچا تھا اختتام بالکل ویسا ہی ہوا۔ ’’صراط مستقیم‘‘ اس تحریر کو پڑھتے ہوئے آنکھوں کے گوشے نم ہوگئے کیا خوب صورت عنوان تھا ’’اشک سحر گاہی‘‘ شکر ہے ساس صاحبہ کو بھی کچھ عقل آئی ’’جرم محبت‘‘ محبت واقعی کچھ نہیں دیتی اپنی مرضی کی محبت میں خسارہ ہی خسارہ ہے ذلت کے سوا کچھ نہیں۔ ’’تھپڑ‘‘ ایمان عدیل کو اس کی اوقات دیکھا کر بہت اچھا کیا میرا دل خوش کردیا۔ مستقل سلسلوں میں ہمیشہ کی طرح ایک سے بڑھ کر ایک تھا۔ مدیحہ نورین مہک، سحر تبسم سحری کے تبصرے اچھے تھے (شوخئی تحریر) نجم انجم اعوان یو آر نائس فائزہ جٹ، طاہرہ منور کا انتخاب اچھا تھا عالم انتخاب میں کچھ خاص پسند نہیں آیا (سوری)۔ بزم سخن میں سب کے اشعار اچھے لگے۔
مئی 2018
’’وہ جو تیری چاہت ہے‘‘ نفیسہ آنٹی آپ تو چھا گئیں بہت زبردست موضوں پر آپ نے موتی بکھیرے اللہ تعالیٰ ہر انسان کو ہدایت دے بہت سبق آموز موضوں پر آپ نے لکھا۔ ’’فیس بک‘‘ عرشیہ ہاشمی واقعی فیس بک بہت فضول ہے ’’محبت گزیدہ‘‘ فنٹاسٹک دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے ’’عشق دی بازی‘‘ تو حجاب کی آن بان شان اور جان ہیں بہت زبردست جا رہی ہے کیا زبردست نام ہے۔ ماورا، ایشان جان، شنائیہ (ویری نائس) اور عیشال اور سہمان تو میرے فیورٹ کردار ہیں مکمل ناول ’’چاند کے ہمراہ‘‘ بہت متاثر کیا ام ایمان قاضی نے زبردست۔ دہرا معیار لاجواب تحریر۔ ’’خسارہ‘‘ صائمہ مشتاق ہلکی پھلکی تحریر زبردست رہی ’’شب آرزو تیری چاہ میں‘‘ ۔’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ دونوں قسطیں خوب ر ہیں اب زیادہ طویل نہ کریں ورنہ مزہ خراب ہوجاتا ہے مکمل ہونے پر تفصیلی تبصرہ کروں گی ’’کچن کارنر‘‘ کے سامنے سے گزرے تو مزے مزے کی خوشبوئوں نے استقبال کیا۔ ’’محسن عزیز، اقرا جٹ، ہالہ سلیم، ڈشز تیار کر کے رکھیے گا ہم آرہے ہیں۔ شوخئی تحریر میں وقاص عمر، شازیہ شجاع الدین، سعدیہ شبیر چھا گئے اور تمام سلسلے ہی ہمیشہ کی طرح اچھے لگے۔
جون 2018
جون کا شمارہ عید نمبر تھا‘ دلہن کا سجا سنورا روپ بہت دلکش لگا۔ ’’شب آرزو تیری چاہ میں‘‘ اور ’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ (زبردست) ’’محبت گزیدہ‘‘ (نائس جا رہی ہے) ’’سنو اے جان جاناں‘‘ عمارہ خان بہت خوشگوار اینڈ کیا بعض لوگ شانزے جیسے ہی ہوتے ہیں مگر سوئٹو نے اپنا آپ منوا لیا ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہوئے ۔ام مریم اپنے ناول کے سنگ کافی عرصے بعد نظر آئیں پلیز آپ زیادہ سے زیادہ لکھا کریں (ریکوئسٹ) حرا قریشی کا عید کے حوالے سے لکھا آرٹیکل انفرادیت اور دلچسپی سے بھرپور تھا۔ ’’عشق دی بازی‘‘ ریحانہ آفتاب دل کرتا ہے آپ کے ہاتھوں اور انگلیوں کو چوم لوں ایک بات تو بتائیں آپ اتنا اچھا کیسے لکھتی ہیں (بتائیے گا ضرور) افسانے سب عید کے حوالے سے تھے سب ہی اپنی اپنی جگہ اچھے تھے سب سے اچھا مہ جبین تاج کا افسانہ تھا ہلکا پھلکا شگفتہ اور دلچسپی سے بھرپور تھا جون عید نمبر شمارہ اچھا رہا۔
جولائی 2018
سرورق اس بار اچھا نہیں تھا ماڈل فریحہ بس سو سو ہی تھی کچھ خاص متاثر نہیں کیا(حمد و نعت سے فیض یاب ہوئے) ذکر اس پری وش کا ہمیشہ کی طرح پریاں چھائی رہیں سحر تبسم سحری ہاتھ ملائو بھئی ہمیں بھی اسکوٹر چلانے کا بڑا ہی جنون ہے مگر ابھی مرنے کا بھی تو کوئی ارادہ نہیں ہے نایاراور آپ کی فیورٹ رائٹرز تو ہیں ہی پسندیدگی کے قابل۔ بارش تو ہماری بھی کمزوری ہے اور آپ کو جانوروں سے بہت پیار ہے (ویری نائس) ’’رابعہ احمد بھٹی) اللہ آپ کو کامیاب کرے زندگی کے ہر امتحان میں خدیجہ ایمان وائو کیا شاعری لکھی آپ نے آپ سے مل کر اچھا لگا۔ (تعارف اچھا لگا) اب یہ نہ سوچتے رہیے گا کہ پتا نہیں میں عریشہ کو کب ملی ہوں (ہاہاہاہاہا) عائشہ انور کا تعارف بیسٹ رہا (زبردست) ام ایمن آپ کے بارے میں جان کر بھی بہت اچھا لگا ’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ نادیہ فاطمہ رضوی‘‘ سونیا پر تو رج کر غصہ آیا ایسی عورتیں تو بالکل بھی نہیں پسند دل کر رہا ہے اس کو شوٹ کردوں نادیہ فاطمہ رضوی آپ ہی اس کو شوٹ کرا دیں فراز کا کردار دل کو بہت بھاتا ہے مہرو کو اب مونچھوں والے سے شادی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا لالہ پر تو لگتا ہے ابرام فدا ہوگیا باسل تو تاشو سے پیار کرنے لگا ، باسل میاں یہ تو میری بھی خواہش تھی۔ نادیہ فاطمہ رضوی ان محبت کرنے والوں کو ملا دیں۔ زرمینہ رانی تم فکر نہ کرو تمہارا بھی کام سیدھا کر رہی ہے تمہاری جان سے پیاری عزیز دوست۔ ’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ دوستی کا رشتہ مجھے بہت انٹریکٹ کرتا ہے ’’شب آرزو تیری چاہ میں‘‘ بس ہونے کو ہے۔ ’’عشق دی بازی‘‘ میں صدقے جائوں عیشال تمہیں جب پتا بھی ہے کہ سہمان تم کو کچھ نہیں ہونے دے گا تو کیوں آپ خود کشی کرنے لگی تھیں، پلیز ریحانہ آفتاب آپ بے چاری عیشال کے ساتھ کچھ برا مت کیجیے گا وہی تو اس ناول کی رونق ہے اس کے ساتھ اگر کچھ ہوگیا تو میرا اور سہمان آفندی کا کیا بنے گا مکمل ناول ’’چاند ہتھیلی پر‘‘ نزہت جبین ضیاء، ویری نائس کیا زبردست لکھتی ہیں آپ کو کتاب کی اشاعت پر بہت بہت مبارک ہو۔انوکھی عید (عمدہ) تم ملو تو عید ہو بس ہم تو فدا ہوگئے افسانے سارے ہی لا جواب تھے۔ ’’میری عید تم سے ہے‘‘ زارا رضوان ’’کاسۂ گدائی‘‘ خدیجہ جلال ہلکی پھلکی تحریر اچھی لگی۔ ’’تم آئو تو عید کریں‘‘ حمیرا شاہین بہت ہی سبق آموز تحریر لا جواب رہی مشعال کو اس کی غلطی کا احساس ہوا یہ بہت بڑی بات ہے۔ ’’پیا سنگ عید‘‘ تمثیلہ زاہد (لاجواب) ’’عید کا چاند‘‘ افشاں شاہد کیا خوب لکھا آپ نے (فنٹاسٹک) دوست کا پیغام آئے میں جیا عباس کاظمی تلہ گنگ اقرا جٹ گل مینا (بلبل) مدیحہ نورین مہک چھائے رہے ۔جیا عباس اللہ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے واقعی ماں کے بنا تو اپنی ذات بھی ادھوری لگتی ہے۔ حسن خیال میں تبسم بشیر (زبردست) تبصرہ لاجواب رہا پروین افضل شاہین، سحر تبسم سحری، ثنا فرحان،عنبر فاطمہ، وقاص عمرچھائے رہے ٹوٹکے سب ہی اچھے تھے۔ ’’عالم انتخاب‘‘ میں پروین افضل شاہین، صبا ایشل، عظمیٰ فاروق، ندا افتخار، ارم صابرہ، بیسٹ چوائس۔ شوخئی تحریر میں محمد ندیم، علشبہ نور، مدیحہ نورین مہک، اقرا جٹ، صدف اعوان، سعدیہ ربنواز، نجم انجم اعوان، ندا افتخار، گلشن چوہدری، بنت امی عائشہ سب کا انتخاب لاجواب رہا ’’کچن کارنر‘‘ میں ہماری فیورٹ ڈش کوفتے منہ میں پانی آگیا۔ عائشہ سلیم (زبردست) بزم سخن میں حنا ارشد، ارم کمال، سباس گل، رقیہ ناز نے تو بچپن یاد دلا دیا۔ ذکا زرگر، پروین افضل شاہین، آنٹی کوثر خالد زبردست رہیں۔ ’’جیسا میں نے دیکھا‘‘ میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں ہمیشہ کی طرح لا جواب ہوتا ہے حجاب ہر لحاظ سے مکمل ڈائجسٹ ہے بس صرف ایک کمی ہے (ہم سے پوچھیے) یہ بھی ہونا چاہیے اگست کا شمارہ ابھی نہیں پڑھا انشاء اللہ اگلے شمارے کے ساتھ اگست کا تبصرہ بھی ساتھ ہوگا کیونکہ شرکت کی مجھے جلدی ہے بہت محنت سے لکھا ہے پلیز ضرور شائع کیجیے گا۔ ورنہ میرا نازک دل ٹوٹ جائے گا۔ زندگی رہی تو پھر ملاقات ہوگی۔ سب کو گزشتہ عیدالاضحی کی خوشیاں اور گوشت مبارک ہو۔ اللہ حافظ۔
شازیہ ہاشم میواتی… کھڈیاں، قصور۔
دیتا ہے جو جگنوں کو روشنی پھولوں کو عطر شاز
وہی میرے قلم کو الفاظ عطا کرتا ہے
کیا حال ہے ڈیئر مدیرہ حجاب اسٹاف رائٹرز اینڈ ریڈرز، امید ہے بفضل الٰہی سب خوش و خرم ہوں گے۔ ’’ملاقات‘‘ ایڈمن پینل حنا اشرف ما شاء اللہ اتنی چھوٹی سی عمر میں لکھنا شروع کردیا۔ اللہ آپ کے قلم کو مزید نکھار عطا فرمائے، ڈیئر حنا۔ ’’میرے خواب زندہ ہیں‘‘ نادیہ آپی فنٹاسٹک بہت زبردست موڑ آیا شکر ہے فراز کی ماما نے بھی ہوش کی دنیا میں آنکھ کھول ہی لی اور سونیا کی گھٹیا اور رذیل سوچوں کے بارے میں پتا چل ہی گیا اور فراز کی بے گناہی ثابت ہوگئی۔ ’’عشق دی بازی‘‘ آنٹی ریحانہ ایکسیلنٹ بڑے زبردست موڑ آرہے ہیں۔ یہ بہت اچھا کیا آپ نے شاہ اور شنائیہ کے نکاح کا عندیہ دے کر۔ واہ عیشال مجھے لگتا ہے تو قسمت کی دھنی ہے۔ پیا رنگ پیارا فرح بھٹو بہت زبردست تحریر تھی حورعین اور اس کی بھابھیوں کا آپس میں پیار وائو شاندار۔ گلابی ’’عید‘‘ حریم جیسے نجانے معاشرے میں کتنی ہی بیٹیاں اور بہنیں بے بسی اور والدین کی شفقت سے محرومی کے ساتھ اپنی زندگی کی سانسیں گن گن کر گزار رہی ہیں۔ ’’جیسا میں نے دیکھا‘‘ پروین آنی کی نظم بڑی خوب صورتی سے دل کے خانوں میں سما گئی۔ بزم سخن زبردست اشعار لیکن مجھے سب سے پیارے اشعار ریحانہ چوٹالہ کے لگے۔ کچن کارنر ڈیئر سحری دودھ دلاری بنا کر بھیج دینا اور پروین آنی آپ فرائی چکن۔ جلد از جلد سیدہ لوبا سجاد پہلے بنا کر کھلائو پھر میں خود ٹرائی کروں گی۔ آرائش حسن ایس این شہزادی آپ کے ٹوٹکے تو ڈائری میں نوٹ کرلیے اب دیکھتے ہیں عمل کب کرتے ہیں ہم اس پر، اس معاملہ میں ازل کی کاہل اور نکمی ہوں عالم میں انتخاب ارم صابرہ بہت اعلیٰ تانیہ گل شاندار، عریشہ سہیل زبردست طلعت نظامی نائس، ہما ویری فائس، افشاں خان واہ کیا خوب لکھا شاعر ہدہد نے، ضوباریہ ساحر کمال ساغر صدیقی مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔ کوثر ناز بہت اچھا جون ایلیا یعنی جویریہ ضیا کا انتخاب زبردست۔ داغ دہلوی کی نظم بہت اچھی لگی صائمہ شیرازی ویل، صبا ایشل ایکسیلنٹ آپی سدرہ شاہین، (داغ دہلوی)، عائشہ سلیم اور طیبہ ارشاد کے انتخاب بھی بہت اچھے لگے۔ سب کی تحریریں نہایت عمدہ تھیں۔
٭ پیاری شازیہ! آپ کا انتہائی طویل خط پورا پڑھا آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے کسی ایک موضوع کو منتخب کر کے پوری یکسوئی کے ساتھ اس پر طبع آزمائی کریں اور یہیں سلسلہ ’’آرٹیکل‘‘ کے لیے بھیج دیں، رہی آپ کے نمبر کی بات تو ہم سے واقعی غلی اس کے لیے معذرت چاہتے ہیں۔
٭ اب اس دعا کے ساتھ آئندہ ماہ کے لیے اجازت چاہوں گی کہ اﷲ رب العزت ہم سب کا حامی و ناصر ہو‘ آمین۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close