Hijaab Jul-18

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

جولائی 2018ء کا حجاب حاضر خدمت ہے۔
میں اور میرے ساتھی آپ قاری بہنوں کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہیں‘ میری اور تمام ساتھیوں کی ہمیشہ یہی کوشش ہورہی ہے کہ ہم ایمان داری اور دیانت سے بھرپور لگن و محنت سے آپ کی خدمت کرتے رہیں۔ گزشتہ شمارہ بطور عید نمبر پیش کیا گیا تھا جسے تمام بہنوں نے پسند کیا اور عید کی مبارک باد کے خطوط اور محبتوں سے نوازہ‘ ادارے کی جانب سے تمام بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ۔
وطن عزیز آج کل انتخابی گہما گہمی میں مصروف ہے ہر خاص و عام امیدواروں اور ان کی جماعت کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات کی روشنی میں امیدواروں کو پرکھ رہا ہے غالباً یہ پہلا موقع ہے کہ ہر حلقے کے ووٹر اپنے حلقے کے امیدواروں خصوصاً سابق ارکان پارلیمنٹ سے دریافت کررہا کہ انہوں نے اپنے علاقوں کے لیے کیا کام کیے اور اب پانچ سال گزرنے پر صرف ووٹ مانگنے کے لیے کیوں آئے ہو، وطن عزیز کی انتخابی تاریخ میں شاید پہلی بار ہر سطح ہر جماعت کے چھوٹی بڑی حیثیت کے امیدواروں کو اپنے ووٹر کے سامنے جواب دہی کرنا پڑ رہی ہے ورنہ اب تک تو یہی معاملہ رہا کہ چل سو چل شاید یہ پہلے انتخابات ہے جو کسی خوف و دھونس اور زیادتی کے بغیر ہونے جارہے ہیں‘ اس سے قبل خصوصاً سندھ کے شہری علاقوں میں بندوق کی نوک پر ووٹ ڈالوائے جاتے رہے ہیں اس بار وہ بندوق بردار خود اپنی اپنی کھال بچانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔ اللہ سبحان و تعالیٰ بڑا ہی مسبب الاسباب ہے ہوسکتا ہے اس بار کچھ نیا ہوجائے متوقع نتائج کسی طرح غیر متوقع ہوجائیں اور اللہ وطن عزیز کے لیے دیانت دار صالح افراد پر مشتمل پارلیمنٹ دے دے۔ ویسے ہمارے اجتماعی اور انفرادی اعمال تو ایسے نہیں ہیں کہ اللہ ہم پر خصوصی مہربانی فرمائے جب تک ہم بحیثیت قوم خود کو درست نہیں کریں گے کسی مثبت تبدیلی کی امید کرنا عبث ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ ہمیں اچھے اور ایمان دار محب وطن افراد کو منتخب کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
آئیے اب چلتے ہیں اس ماہ کے حجاب کی جانب۔
…{اس ماہ کے ستارے}…
نزہت جبین ضیاء، زارا رضوان، افشاں شاہد، رائو سمیرا ایاز، فرحت انصاری، ہمار رائو، تمثیلہ زاہد،

حمیرا شاہین، خدیجہ جلال

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close