Hijaab May-18

دوست کا پیغام آے

ملیحہ احمد

نازیہ کنول نازی اور فاخرہ گل کے نام
السلام علیکم! نازیہ اور فاخرہ بجو مجھے آپ دونوں بہت پسند ہیں لیکن آپ دونوں سے ایک شکایت ہے کہ آپ دونوں ہمارے ننھے سے حجاب پر دھیان نہیں دیتے مجھے آپ دونوں کا شدت سے انتظار ہے پلیز اپنی اس معصوم قاری کی پکار سن کر جلدی آئیں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے‘ آمین بس ذرا جلدی سے آجائے مجھے امید ہے کہ میری فرمائش رد نہیں کی جائے گی ذرا مسکرا میرے گمشدہ اور شب ہجر کی پہلی بارش لاجواب تحریر تھی آپ دونوں بہت اچھا لکھتی ہیں اور اللہ آپ کو مزید اچھا لکھنے کی توفیق دے آمین۔
مشکل راستوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے
یہ مجھے میری ماں کی دعائوں کا اثر لگتا ہے
اک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش
میں نے اک بار کہا تھامجھے ڈر لگتا ہے
ماما !آپ میری سب سے اچھی دوست ہو ساتھی ہو آپ مجھے سب سے زیادہ پیاری ہو آپ نے میری ہر خواہش کو پورا کیا ہے کبھی پاپا کی کمی محسوس نہیں ہونے دی آپ نے پاپا اور ماما دونوں بن کر دکھایا ہے آئی لو یو نہ کبھی آپ نے دوسری مائوں کی طرح میرے ڈائجسٹ پڑھنے پر اعتراض کیا بلکہ بہت عمدہ ڈائجسٹ (آنچل و حجاب) خود مجھے پڑھنے کو کہا میں اکثر غلطی کر جاتی ہوں مگر آپ نے مجھے ڈانٹا تک نہیں مائیں تو سب کی پیاری ہوتی ہیں مگر آپ نے ایک مثالی ماں کر دکھایا ہے۔
سحر تبسم سحری… مغل پورہ
حجاب فرینڈز کے نام
السلام علیکم ڈیئر حجاب فرینڈز اینڈ آل پاکستان امید کرتی ہوں سب ٹھیک ٹھاک ہوں گی کرن شہزادی‘ سمیرا سواتی‘ طیبہ خاور‘ تمنا بلوچ‘ رقیہ ناز‘ صبا ایشل اینڈ نورین انجم آپ سب کیسی ہیں کرن شہزادی میں نے دوستی کا پیغام بھیجا تھا مگر افسوس شائع نہ ہوا لیکن خیر اب بول دیتی ہوں مجھے آپ سے دوستی کرنی ہے جواب کی منتظر رہوں گی مشی خان مدیحہ نورین مہک‘ گل مینہ اینڈ حسینہ‘ کرن ملک اور اس کے علاوہ اگر کچھ نام رہ گئے ہیں تو معذرت چاہتی ہوں ان سب کو بہت بہت سلام اور ڈھیروں دعائیں زندگی رہی تو پھر حاضر ہوں گے۔
علیشبہ نور… بھیر کنڈ
حنا ارشد کے نام دعائے دل
میرے دل کی کتاب تیرے نام
سارے ہی گلاب تیرے نام
تو نے دکھ کے صحرا پار کیے
آنسوئوں کے چناب تیرے نام
تو نے شعور کی فصلیں کاٹی ہیں
میرے کل آداب تیرے نام
تیرے لفظوں نے کھلنا سیکھا
غزلوں کے آب تیرے نام
ستاروں کی جھلمل ہو تم
چندے ماہتاب تیرے نام
ہوں نور سویرے قسمت میں
الفت کے باب تیرے نام
تجھے خوابوں کی تعبیر ملے
در سیماب تیرے نام
تیرا پل پل جنت میں گزرے
دعائے نایاب تیرے نام
سودائے محمد سردار… فیصل آباد
سب دوستوں کے نام
السلام علیکم !کیسے ہیں آپ سب پہلی بار شرکت کر رہی ہوں تھوڑی سی جگہ مجھے بھی دے دیں ارے بے وفا دوستوں تم لوگوں نے تو یاد کرنا ہی چھوڑ دیا ماریہ جناب کیسی ہو اور پڑھائی کیسی جا رہی ہے انیلا تم آج کل کیا کر رہی ہو اور نازیہ شادی مبارک ہو تمہیں بہت جلدی تھی ناں شادی کرنے کی ارے بری بات ناراض نہیں ہوتے میں تو ویسے ہی ارے ڈائجسٹ پڑھتے تو ایک سال ہی ہوا ہے اور اب لکھنے کا دل چاہا تو لکھ بھی لیا اس میں اتنا حیران ہونے والی کون سی بات ہے اپنی شبانہ سے رسالے لے لیتی ہوں اچھا اب تک کے لیے اتنا ہی کافی ہے فی امان اللہ۔
بشریٰ نواز… ودھیوالی بھکر
صبا احمد خان‘ وقاص عمر اینڈ حجاب فرینڈز کے نام
السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب امید ہے خیریت سے ہوں گے میں آج پہلی بار حجاب میں لکھ رہی ہوں امید ہے جگہ دی جائے گی اور میرا حوصلہ بڑھایا جائے گا حجاب کو بہت پہلے پڑھنا شروع کیا اور ابھی بھی پڑھ رہی ہوں اس میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا میں لکھنے اور بات کرنے کے لیے بہت ڈرپوک ہوں آج بھی اگر حجاب میں لکھنے کی جرأت کر رہی ہوں تو وقاص عمر کی وجہ سے انہوں نے میری شاعری دیکھی مجھے ہمت اور حوصلہ دیا مجھ میں آگے پڑھنے کا جذبہ پیدا کیا وقاص عمر آپ لکھنے پڑھنے کے معاملے میں قدم قدم پر میری رہنمائی فرما رہے ہیں جس کے لیے میں آپ کی بہت مشکور ہوں اور آپ کی پھوپو جان خورشید بی بی کی وفات پر بہت افسوس ہوا اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے آمین اور جس طرح آپ حنا ارشد کی مدد کر رہے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے حنا ارشد آپ کو بہت بہت مبارکباد میں بہت جلد آپ کی کتاب منگوائوں گی۔ صبا احمد خان آپ کا ناول محبت تیری خاطر پڑھا بہت پسند آیا اللہ پاک آپ کو مزید علم عطا کرے وقاص عمر کی نظم آہ یہ دسمبر دل کو چھو گئی بہت اچھا لکھتے ہیں آپ نزہت جبین ضیاء‘ حنا ارشد‘ نورین مسکان‘ لیلیٰ رب نواز‘ عشنا کوثر سردار‘ فاخرہ گل‘ نازیہ کنول نازی‘ سمیرا شریف طور‘ نگہت عبداللہ آپ سب کو سلام۔ کسی کا خواب ہے کہ میں رائٹر بنوں سب دعا کرنا میں بن پائوں میں ہوسٹ بن پائوں آخر میں وقاص عمر کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ کہ مجھے ہمت حوصلہ لکھنے کا جذبہ دیا‘ اللہ تعالیٰ سب کا حامی و ناصر ہو‘ آمین۔
ہما طاہر… ٹوبہ ٹیک سنگھ
دوستوں کے نام
السلام علیکم !کیسے ہیں آپ سب میرے خیال میں تو فٹ فاٹ ہی ہوں گے پہلے تو جتنے بھی لوگوں کی سالگرہ ہے بہت بہت مبارک ہو اس کے بعد جتنے لوگوں کے ایگزامز ہو رہے ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو کامیابیاں عطا فرمائے‘ آمین۔ ساتھ میں مجھ غریب کے لیے بھی کہہ دینا شاید قبولیت کی گھڑی ہو اور میری بگڑی بن جائے۔ حنا ارشد آپ سے بات کر کے مجھے بہت اچھا لگا آپ نے بہت متاثر کیا ہے مجھے ’’خواب سے خواب تک‘‘ کے لیے اور ڈھیروں مبارکباد آپ کو اور وقاص عمر کو وقاص عمر ایک اچھے انسان ہیں ہر کسی کو اہمیت دینے والے اور ایسے لوگ آج کل کے دور میں کم ہی پائے جاتے ہیں اور ان کی شاعری بھی بہت اچھی ہوتی ہے اور سب سے آخر میں اپنی بہن سادیہ (چڑیل) کو برتھ ڈے وش کروں گی ہیپی برتھ ڈے ایڈوانس میں اب تک کے لیے کافی ہے آئندہ پھر ملاقات ہوگی‘ اللہ حافظ۔
لیلیٰ رب نواز… ودھیوالی بھکر
/

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close