Hijaab Mar-18

ذکر اس پری وش کا

زینب احمد

اقرأ فضل چدھڑ

السلام علیکم!تمام حجاب اسٹاف رائٹرز اینڈریڈرز مجھے اقراء فضل کہتے ہیں۔ میری آمد اس خوب صورت دنیا میں 10اپریل1992ء میں ہوئی۔ ہم تین بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ میرا نمبر پہلا ہے پھر ہمارا بھائی پھر منیبہ اور سب سے چھوٹی طیبہ۔ میری تعلیم ایم اے اردو بی ایڈ ہے اور ایم اے ہسٹری کا ارادہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں حضرت محمدﷺ اورحضرت فاطمہؓ کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
بات خوبیوں اور خامیوں کی ہو جائے تو وہ بھی بہت ہیں خوبی یہ ہے کہ صاف دل ہوں اور خامی سب سے بڑی غصہ بہت آتا ہے۔ فیورٹ کلر بلیک ہے جو بہت زیادہ پہنتی ہوں۔ سادہ لباس پسند ہے اور جیولری میں چوڑیاں جنون کی حد تک پسند ہیں۔ میک اپ کا کوئی شوق نہیں کھانے میں اﷲ تعالیٰ کی عطا کردہ ہر نعمت کھالیتی ہوں۔ مجھے کتابیں پڑھنے اور جمع کرنے کا بے حد شوق ہے اور رائٹرز میں سمیرا شریف طور‘ سباس گل‘ ام مریم‘نادیہ احمد اور نمرہ احمد بہت اچھی لگتی ہیں ان سے ملنے کا بہت شوق ہے۔ سات سال سے آنچل کی خاموش قاری ہوں اور لکھنے کی کوشش پہلی دفعہ کررہی ہوں وہ بھی ڈر ڈر کے۔ اپنی کزنز کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے اور اپنی فیملی سے بہت پیار کرتی ہوں۔ امی ابو کے بغیر تو دل ہی نہیں لگتا۔ اب اس دعا کے ساتھ اجازت چاہوں گی کہ اﷲ سب کے والدین کو لمبی زندگی دے(آمین)ہمارا حجاب دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔ اللہ حافظ۔
ثناء ناز
السلام و علیکم! میری طرف سے تمام آنچل قارئین کو محبت بھرا سلام قبول ہو۔ تو جی تشریف لاچکی ہیں آج یہ شہزادی جس کا نام ہے ثناء ناز۔ پیار سے مجھے سب سنی بلاتے ہیں اور میرے ابو شنیہ کہہ کر مجھے اپنا نام بہت پسند ہے۔ بی ایس سی کرکے اب میں فری ہوں۔ سارا دن موج مستی کرتی ہوں اور آنچل پڑھتی ہوں۔ بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر ہوں۔ 1اپریل1995کو اس دنیا میں تشریف لائی۔ شہر بہاولنگر میں رہتی ہوں دو سال پہلے ایک دوست کو آنچل پڑھتے دیکھا تھا بس تب سے منگوانا شروع کردیا۔ پسندیدہ رائٹرز میں عمیرہ احمد‘ نمرہ احمد‘ نازیہ کنول نازی‘ سمیرہ شریف طور‘ ام ایمان قاضی اور نادیہ فاطمہ رضوی ہیں۔ پسندیدہ ناول میں مصحف ‘بن روئے آنسو‘ پیر کامل‘ جنت کے پتے‘ جو چلے تو جہاں سے گزر گئے‘ یہ چاہتیں یہ شہدتیں‘ ہم کہاں کے سچے تھے‘خدا اور محبت ہیں۔ ہاتھوں میں چوڑیاں اور انگوٹھی بہت پسند ہے۔ کپڑوں میں گھیردار فراک پاجامہ اور بڑا سا دوپٹہ اور ہیل بہت پسند ہے اور کھانے میں پلائو بہت پسندہے باقی صرف کھا لیتی ہوں مگر شوق سے نہیں۔ خوبیوں میں یہ کہ سچ بولتی ہوں مجھے جھوٹ سے نفرت ہے۔ احساس اور ہمدرد بہت ہے بقول میری بڑی بہن (نعیمہ) کے‘ خامیوں میں یہ کہ مجھے غصہ بہت جلدی آتا ہے اور جلدی اتر جاتا ہے۔ میری بہت سی دوستیں ہیں سب سے جلدی فری ہوجاتی ہوں۔ میری پیاری سی دوست ارم کو میری طرف سے محبت بھرا سلام قبول ہو۔یہ بھی آنچل کی بہت پرانی خاموش قاری ہیں۔ میں پہلی بار حجاب میں شرکت کررہی ہوں۔اگر میرا تعارف شائع نہ ہوا تو میں دوبارہ خط نہیں لکھ سکوں گی۔ میں بہت مایوس ہوں گی۔ اب جانے لگی ہوں کہیں آپ بور نہ ہوجائیں۔ یہ ضرور بتانا کہ میرا تعارف کیسا لگا اور کون مجھے سے دوستی کرے گا۔ اللہ حافظ
مہتاب شاہ
السلام علیکم!تمام حجاب قارئین اور رائٹرزکو میرا محبت بھرا سلام قبول ہو۔ میرا نام مہتاب شاہ ہے۔ میں 18سال کی ہوں اور سیکنڈایئر کی طالبہ ہوں۔ مجھے کہانیاں پڑھنے اور لکھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور میں نے اپنی دو اسٹوریز آنچل میں لکھ کر بھیجی ہیں اللہ کرے وہ لگ جائیں اگر میری اسٹوریز شائع ہوگئیں تو میری خوشی کی انتہا نہیں ہوگی۔میں نے تمام رائٹرز کو پڑھا ہے اور روز پڑھتی ہی رہتی ہوں۔ میری پسندیدہ رائٹرز میں اقراء صغیر احمد‘ نازیہ کنول نازی‘ نادیہ فاطمہ رضوی ‘ ام ایمان قاضی‘ سمیرا شریف طور‘ سباس گل‘ عمیرہ احمد‘ صائمہ قریشی‘ حرا قریشی‘ فاخرہ گل‘ نادیہ احمد‘صدف آصف‘صبا ایشل اور ام مریم شامل ہیں اور میرے پسندیدہ سنگرز میں راحت فتح علی خان‘ نصرت فتح علی خان‘ شفقت امانت علی‘ عاطف اسلم‘ فاخر‘ علی حیدر ‘شیراز اپل‘ فرحان سعید‘ ہارون‘ جواد احمد‘ ابرار الحق‘ علی عظمت‘ فلک‘ عدنان سمیع خان وغیرہ شامل ہیں۔ پسندیدہ کھانوں میں مٹر پلائو‘ قیمہ پلائو‘ چکن بریانی‘ بمبئی بریانی‘ سندھی بریانی بلکہ ہر طرح کی برنیاںشامل ہیں۔ میٹھے میں کچھ بھی پسند نہیں ہے اور اس کے علاوہ مجھے شلوار قمیص اور لمبا سا دوپٹہ پسند ہے۔ ہم دو بہنیں اوردو بھائی ہیں میں سب سے بڑی ہوں میرے بعد چھوٹی بہن صباء ہے وہ میٹرک کی طالبہ ہے اور اس کے بعد دو چھوٹے بھائی ہیں۔ رضوی اور صائم بہت ہی شرارتی ہیں۔ وہ دونوں کلاس فورتھ اور سکس میں ہیں۔ میں بہت سنجیدہ مزاج کی ہوں مجھے غصہ جلد آجاتا ہے اور جلد ہی اتر بھی جاتا ہے۔ مجھے پڑھنے کا بہت شوق ہے میرے پاس بہت سی کتابیں ہیں اور اب ایک چھوٹی سی لائبریری بنانے کا ارادہ بھی ہے۔ میرے پاس بہت سے آنچل ڈائجسٹ ہیں۔ میرے ابو ہر مہینے مجھے آنچل لاکر دیتے ہیں۔ وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ مجھے باغبانی کا بہت شوق ہے۔ مجھے ہر طرح کے گلاب کے پھول پسند ہیں۔ میرے چھوٹے سے باغیچے میں ہر طرح کے پھول ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ رنگ برنگ گلاب کے پھولوں کا ایک بہت بڑا کھیت ہو جہاں میں بیٹھ کر مزے مزے کے ناولز پڑھوں اور لکھوں بھی۔ مجھے کھانے پکانے کا بھی بہت شوق ہے اور میں اپنے گھر والوں کو طرح طرح کی ڈشز پکا کر کھلاتی ہوں اس کے علاوہ میں نے سلائی و کڑھائی کا بھی کورس کر رکھاہے اور اپنے بہن بھائیوں کو ہرقسم کے فیشن کے ملبوسات سلائی کرکے دیتی ہوں اور اس کے علاوہ میں نے کمپیوٹر کا بھی کورس کر رکھا ہے میری چھوٹی بہن پیٹنگ بہت اچھی کرلیتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ مستقبل کی مصورہ بنے گی۔ مجھے دوست بنانے کا بالکل بھی شوق نہیں ہے کیونکہ کچھ دوستوں نے ایسے دل دکھایا کہ اب دوستی سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہے۔ میرا خواب ہے کہ میں مستقبل کی بہت بڑی رائٹربنوں اورمجھے امید ہے کہ میرایہ خواب ضرور پورا ہوگا اور اب مجھے اجازت دیجئے‘ خدا حافظ۔
جیا بنت زیب
سلام ڈیئر اینڈ انوسینٹ قارئین! امید ہے کہ آپ سب فٹ فاٹ ہوں گے ہماری طرح۔ جی بھئی ہم۔ ہم ہیں جیا بنت زیب‘ ہزارہ کے ایک خوب صورت ترین علاقے مانسہرہ سے۔ نام تو ہمارا ہے طاہرہ زیب قریشی‘ لیکن جیا نام ہمارا بہت ہی فیورٹ تھا تو کالج اور سسرال میں جیا ہی ہیں۔ شاعری بھی کرلیتے ہیں جیا نام سے ہی۔ ڈیٹ آف برتھ19ستمبر۔ کیا جی سال؟ نہ جی نہ سمجھا کریں۔ اپنے والدین اور ننھیال کی پہلی اولاد ہیں۔ ہمارے بعد ماشاء اللہ سے 7بہن بھائی ہیں۔ اول نمبر ہمارا ہے۔ پھر عمر زیب ہیں۔ ان کے بعد ٹوئنز ہیں معاذ زیب اور معوز زیب‘ پھر فاطمہ زیب‘ شمائلہ زیب اور ایمن زیب ہیں۔ سب سے چھوٹے ہیں ہم سب کے لاڈلے اور پیارے شاہیرزیب(سونو) ہماری ماشاء اللہ سے چار خالائیں اور اکلوتے ماموں ہیں۔ اسی طرح دو چچا اور ایک پھوپو ہیں۔ ہمیں دنیا میں سب سے زیادہ پیار اپنے والدین ‘ بہن بھائیوں اور سرتاج‘ بچوں اور کتابوں سے ہے۔جی ہاں ہم شادی شدہ اور دو بچوں کی ماما ہیں۔ عبدالاحد (ہادی) 12فروری کو تین سال اور جنت ڈیڑھ سال کی ہیں۔ ماشاء اللہ سے ہمارے سرتاج بہت اچھے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم ماما تو دور شادی شدہ بھی نہیں لگتے۔ کالج گوئنگ گرل لگتے ہیں۔ سسرال میں امی ابو دو بڑے بھائی چار آپی اور دو بھابیاں ہیں۔ بھائیوں میں وسیم اور شہزاد بھائی ہیں۔ آپیاں ہیں امبرین اور نازی جب کہ باجی ساجدہ اور باجی ثمینہ ہیں۔ سب کے سب بہت اچھے ہیں۔ کیا کیا خامیاں اور خوبیاں؟ ارے رکیے تو تعلیم تو بتا دوں۔ بی ایس سی‘ بی ایڈ کر رکھا ہے ہم نے۔ ماسٹرز ادھورا رہ گیا۔ وجہ شادی۔ اب آئی باری خوبیوں اور خامیوں کی۔ خوبیاںتو ایک دو ہی ہیں اور کبھی بہت شرارتی اور نٹ کھٹ تھے تو اب سنجیدہ ہوگئے تھوڑا بہت۔ اپنے بچوں کی اچھی ماما ہوں۔ خامیوں کی لمبی لسٹ ہے غصہ بہت زیادہ آتا ہے۔ شادی سے پہلے تو بول کر نکال دیتی تھی مگر اب اندر ہی اندر گھٹتی ہوں۔ جو بندہ دل سے اتر جائے لاکھ کوشش کے باوجود دوبارہ وہ جگہ نہیں دے پاتی۔گھر کا کام کرنا بہت برا لگتا ہے۔ چاہنے کے باوجود نماز باقاعدگی سے نہیں پڑھ سکتی۔ نیگیٹیو سوچتی ہوں۔ آخرمیں یہ کہ اپنے شوہر سے خفا نہیں ہوسکتی۔ بہت دل کرتا ہے بلکہ ارمان ہے میرا کہ کبھی میں روٹھ جائوں اور وہ منامنا کر تھک جائیں۔ بات آتی ہے پسند نا پسند کی۔ تو سب سے پہلے یہ کہ پڑھنا بہت پسند ہے۔ رنگوں میں بلیک اور گرین شیڈپسند ہیں۔ جیولری میں لاکٹ ا ور پائلیں پسند ہیں۔ ڈریس میں ساڑھی اور گھیردار شلوار کے ساتھ چھوٹی شرٹ پسند ہے۔ کھانے میں سب کھالیتی ہوس۔آئسکریم بہت زیادہ پسند ہے پینے میں صرف اور صرف پانی۔ فیورٹ مووی انداز اور فیورٹ ہیرو اکشے کمار ہیں۔ فیورٹ سبجیکٹ میتھس اور فزکس ہیں۔ خود مجھے اپنی گرن اور بال بہت پسند ہیں۔ شاعری بہت پسند ہے فیورٹ غزل وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا ہے۔ فیورٹ ناول پیر کامل ہے۔ فیورٹ رائٹر عمیراحمد ہیں۔ پسندیدہ کتاب صرف قرآن پاک‘ ہستی حضرت محمدﷺ‘حضرت خالد بن ولیدؓ‘ محمد بن قاسم اور مغل بادشاہ شاہجہاں ہیں۔ عمیر وعیار‘ ٹارزن سے لے کر خواتین ‘ کرن‘ شعاع اور موسٹ فیورٹ آنچل سب کے سب فیورٹ ہیں۔ میری فرینڈز مجھ سے کھو گئی ہیں۔ خورشیدہ ناز‘ ارم دلبر‘ عائشہ قریشی‘ مہوش رفیق‘ بشریٰ خالداور سمیرا خواجہ۔ اگر پڑھ کر بھی کونٹیکٹ نہ کرو تو ڈوب مرو۔ میرے ماشاء اللہ آٹھ بھائی ہیں۔ خزیمہ‘ بلال‘ سحر‘ ولید‘ عبدالاحد‘ عبدالمعز‘ عبدالحمید اور سانول علی۔ یہ جنت کی پھوپو اور تایا کے بیٹے ہیں۔ تعارف بہت لمبا ہوگیا ناں۔ مگر آنچل ہے ناں ایک پیغام قارئین کے نام۔ زندگی آئسکریم جیسی ہے اس سے پہلے کہ پگھل جائے کھل کے جی لو۔ایک پیغام اپنے ابو کے نام۔ ابو جی مجھے پتہ ہے کہ میں نے آپ کی بات نہیں مانی مگر یقین کریں میں خوش بہت ہوں مگر سکون نہیں ہے۔پلیز مجھے معاف کردیں۔ ایک پیغام شوہر کے نام۔آپ بہت بہت اچھے ہیں۔ ہمیشہ ایسے ہی رہنا اچھے اچھے۔ ایک آخری پیغام آنچل کے نام‘آنٹی قیصر آراء مجھے بہت بہت اچھا لگا کہ آپ نے میرے خط کا جواب دینا مناسب سمجھا۔آپ ایک بہت ہی اچھی انسان ہیں۔ میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ کتنی خوش ہوں میں۔اگر یہ تعارف حجاب کی زینت بن جائے تو کیا ہی اچھا ہو۔ قارئین اگر آپ بور ہوئے تو… دو روٹیاں زیادہ کھالینا۔ اجازت

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close