Hijaab Jan-18

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

جنوری 2018ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
تمام بہنوں کو عیسوی سال مبارک ہو‘ زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے اگر ہم پیچھے مڑ کر ایک نظر دیکھ لیں تو اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے آئندہ کی زندگی میں سدھار لاکر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے‘ غالباً اس لیے کہ ہم خود کو ہر برائی سے بری الذمہ سمجھتے ہیں کہ انجانے میں بھی ہم سے کوئی غلطی نہیں ہوسکتی اور یہ ہی ہماری بھول ہے جو ہمیں پلٹ کر نہیں دیکھنے دیتی‘ تو ایسے میں ہر وقت توبہ تو کر ہی سکتے ہیں نجانے کس بات پر پکڑ ہو اور جانے کون سی نیکی کام آجائے اگر یہ ہی کام ہم نئے سال میں انجام دیں تو کیا برا ہے اب اتنا تو کر ہی سکتے ہیں کہ اللہ سے معافی کی امید لگا کر ان لوگوں کو معاف کردیں جن کی بات کبھی ہمیں گراں گزری ہو یا کسی نے ہمیں کوئی دکھ و تکلیف پہنچائی ہو۔
آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو ہمارے ساتھ مل کر آنچل و حجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں اور اس میں ہماری مصنفین کا مسلسل تعاون بھی شامل ہے جو ہر ماہ تحریر ارسال کرکے باری آنے کا انتظار کررہی ہی ہوتی ہیں‘ کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ کسی کو شکایت کا موقع نا دیں لیکن انسان ہیں سو چوک جاتے ہیں اور پھر ناراضگی بھی جھیلنی پڑتی ہے‘ اب کیا کریں کس کو خوش کریں کس کو ناخوش بے شک انتظار کے لمحات بہت جاں گسل ہوتے ہیں لیکن صبر کا پھل بھی میٹھا ہوتا ہے۔
اب کچھ مصنفین کو یہ بھی شکایت ہے کہ ایک ہی نام بار بار آنچل و حجاب میں دیکھنے کو مل رہے ہیں اب اگر قارئین ان کی تحریریں پسند کرنے کے ساتھ بار بار پڑھنا چاہتے ہیں تو اس میں ہم کیا کرسکتے ہیں آپ بھی اگر ان کی تحریروں کا مطالعہ کریں تو بجائے شکایت کے انہیں حوصلہ افزائی ہی کریں گی میں کسی کی دل شکنی نہیں کررہی اور نہ کسی کا ساتھ دے رہی ہوں میرے لیے سب برابر ہیں۔ اس نئے سال میں اللہ سبحان و تعالیٰ ملک پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے‘ ترقی کی طرف گامزن کرے اور ہر مسلمان بہن و بھائی کی پریشانی دور فرمائے‘ آمین۔ اس کے ساتھ بڑھتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی جانب۔
نزہت جبین ضیاء، صباحت رفیق چیمہ، نگہت غفار، کرن نعمان، آسیہ مظہر چوہدری، صباء ایشل، سمیہ عثمان، حنا بشریٰ، نظیر فاطمہ، فرح بھٹو، حیا بخاری، سمیرا غزل صدیقی، سنبل خان بٹ، یمنیٰ اختر۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close