Aanchal Dec-18

دوست کا پیغام آئے

ہما احمد

آنکھوں سے دُور مگر دلِ کے قریب رہنے والوں کے نام
السلام علیکم۔ آنچل مصنفین اور قارئین‘ کئی ماہ سے آپ لوگوں سے بذریعہ قلم مخاطب نہیں ہوئی مگر آپ سب کو باقاعدگی سے پڑھتی رہی ہوں اور فیس بک پر تو ملتے ہی رہتے ہیں سب‘ بالخصوص میم ریحانہ آفتاب‘ جو نہ صرف ایک بہترین لکھاری ہیں بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں‘ کیونکہ دورِحاضر میں اپنے قلم سے شعور پھیلانے والے کم ہیں۔ بہت سار اپیار آپ کے لیے۔ اور بہت ساری محبتیں نزہت جبیں‘ قرۃ العین سکندر‘ حرا قریشی‘ کوثر ناز‘ عائشہ تنویر‘ ماورا طلحہ‘ صبا ایشل‘ سعیدہ نثار‘ مدیحہ نورین‘ نادیہ احمد اور پیاری کوثر خالد آنٹی کے لیے۔ آپ سب مجھ سے واقف نہیں‘ لیکن میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں اور آپ سب کو شوق سے پڑھتی ہوں۔ پیاری ملالہ اسلم‘ تم سناؤ کیسی ہو؟ سسٹر زینت دلبر اعوان‘ دوستی پکی۔ نرمین سرھیو‘ صائمہ سکندر‘ پلیز ہم حیدرآباد والیوں کو بھی خطوط میں یاد کرلیا کرو۔ پروین آپی‘ ہمارے بھائی سے کہیے کہ ایک اور سالی کا اضافہ کرلیں۔ ماہم نور کو اپنی چاہتوں میں‘ محبتوں میں‘ دعاؤں میں اور آنچل و حجاب میں ضرور یاد رکھیے گا۔ آپ سب کے جواب کی منتظر۔ اللہ حافظ۔

(ماہم نور انصاری… حیدرآباد)

آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! کیسی ہو آپ سب؟ طیبہ رانا‘ صائمہ مشتاق‘ اقرا ممتاز اور باقی جتنے بھی ہمارے بھاگٹانوالہ سے ہیں‘ کیا آپ مجھ سے دوستی کریں گی؟ میں سب کے جواب کی منتظر رہوں گی‘ اور آنٹی نزہت جبیں ضیاء صاحبہ‘ آپ کو پوتوں کی بہت بہت مبارک ہو۔ کیا نام رکھے ہیں؟ طیبہ رانا‘ آپ انکل جی ایم کی بیٹی تو نہیں ہیں؟ بتانا ضرور۔ باقی سب کو سلام‘ اللہ حافظ۔

(نگہت نواز… بھاگٹانوالہ)

پیارے بھائی عدنان اور کیوٹ سے بھانجے سعد کے نام
السلام علیکم‘ یکم دسمبر کو عدنان بھائی آپ کی سالگرہ ہے‘ آپ کو میری طرف سے بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دے۔ آپ کو مزید ترقی دے۔ آپ محمد سمیع‘ فوزیہ بھابی اور گھر والوں کے ساتھ ایک مثالی زندگی گزاریں۔ بھائی کے نام…
اندھیرا تیرے پاس کبھی نہ آنے پائے
گزر ہو کامیابیوں کی راہ گزر سے تیرا
13 دسمبر کو پیارے بھانجے محمد سعد کی سالگرہ ہے‘ سعد کو سالگرہ مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ سعد کو لمبی زندگی دے۔ سعد میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور آپ کو بہت مس کرتی ہوں‘ جلدی جلدی آیا کرو نا۔

(شبنم حنیف… لاہور)

آنچل کی پریوں کے نام اور دھڑکن کے نام
السلام علیکم۔ آنچل کی تمام پریو! کیسی ہو؟ سب ٹھیک ٹھاک تو ہو نا؟ میری دعا ہے سب اپنی اپنی زندگی میں خوش رہو۔ میں آنچل میں اپنی فرینڈز سے ناراض بھی ہوں۔ میں پانچ ماہ غیرحاضر رہی‘ کسی نے بھی غیرحاضر ہونے کی وجہ نہیں پوچھی اور نہ کسی نے دل سے یاد کیا۔ یار کیسی فرینڈز ہو؟ اچھا اب میں آپ کو یہ بتادوں کہ میری شادی ہوگئی ہے۔ میری بارات 10 جولائی کو تھی۔ مجھے کوثر خالد آنٹی نے یاد کیا‘ آنٹی آپ کیسی ہیں؟ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آنٹی‘ میں آپ کو دوبارہ اپنی نعتیں لکھ کر بھیج دوں گی۔ مونا قریشی‘ ہم سب آزاد کشمیر کے لیے صرف دعا کرسکتے ہیں۔ پروین آنٹی‘ آپ کیسی ہیں؟ اللہ عزوجل آپ کی ہر خواہش پوری کرے اور اللہ آپ کو اولاد سے نوازے۔ سیّدہ لوبا سجاد‘ میں بھی آپ کے شہر میں آگئی ہوں۔ آپ کیسی ہو؟ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ڈاکخانہ کہروڑپکا شہر میں کس جگہ پر ہے۔ پلیز ضرور بتادینا۔ اب نہ کچھ لکھنے کو دل کرتا ہے اور نہ پڑھنے کو۔ میں اپنی زندگی میں 2018ء کا سال کبھی نہیں بھول سکتی‘ خاص طور پر مارچ سے جولائی تک۔ یہ مہینے میری زندگی کے لیے بہت برے تھے۔ اب تو جینے کو بھی دل نہیں کرتا۔ کائنات آئی مس یو۔ اب تو تم خوش ہو نا‘ میں تم سے دُور چلی گئی ہوں۔ اب اجازت چاہتی ہوں‘ اللہ حافظ۔

(روبینہ کوثر… بستی ملوک)

آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! آنچل فرینڈز‘ سبین ارشاد (احسان پور) میں بالکل ٹھیک ہوں‘ آپ کیسی ہیں؟ بیٹی کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی فیملی کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کو دینی و دُنیاوی امتحانات میں ہمیشہ کامیاب کرے (آمین)۔ میرے لیے بھی دعا کرنا اللہ مجھے بھی اولاد کی نعمت سے نوازے۔ میں بھی شادی کے بعد تھوڑی بزی ہوگئی تھی‘ لکھنے کا ٹائم نہیں ملتا تھا۔ البتہ آنچل ہر ماہ لیتی ضرور تھی۔ اگست میں میرے میاں مسقط سے آئے ہوئے تھے تو ہم ساری فیملی کراچی گئے ہوئے تھے۔ میں نے بہت انجوائے کیا۔ مجھے کراچی بہت پسند آیا۔ میرا تو اتنا دل تھا آنچل کے آفس ہی پہنچ جاؤں لیکن جہاں ہم تھے‘ وہاں سے بہت دُور تھا۔ نوشابہ زینت (باشنہ)‘ جی میں ہی طیبہ نذیر تھی جو اَب طیبہ خاور بن چکی ہوں۔ مجھے مس کرنے کا شکریہ۔ مجھے بہت اچھا لگا آپ کا انداز۔ فریدہ فری جی اینڈ شگفتہ خان جی‘ میں بالکل بھی آپ کو نہیں بھولی تھی۔ میں آنچل فرینڈز کو بھول نہیں سکتی۔ آپ دونوں کیسی ہیں؟ مدیحہ نورین‘ آپ کیسی ہیں؟ فوزیہ سلطانہ‘ عظمیٰ فرید‘ عظمیٰ شاہین‘ کہاں لاپتا ہیں؟ (آہم)۔ شمیم ناز صدیقی جی‘ میں نے آپ کو بہت مس کیا۔ آپ کہاں چلی گئی تھیں؟ آپ کے میاں کے بارے میں جان کے بہت افسوس ہوا‘ اللہ تعالیٰ آپ کے میاں کو جنت میں اعلیٰ مقام سے نوازیں (آمین)۔ ارم کمال‘ پروین افضل‘ نجم انجم‘ آپ تینوں کیسی ہیں؟ سعدیہ حورعین حوری‘ ماہ رخ سیال‘ وعلیکم السلام۔ سدا خوش رہیں۔ یرشب اعوان‘ ارقا اعوان‘ سیالکوٹ‘ آپ دونوں بہنوں کے نام بہت کیوٹ ہیں۔ مجھے آپ دونوں کی دوستی قبول ہے۔ سوری لیٹ جواب دے رہی ہوں۔ کوثر خالد جی‘ سمیرا سواتی‘ ایس انمول‘ مدیحہ کنول سرور‘ انیلا طالب‘ عائشہ نور محمد‘ عائشہ خان‘ انا احب‘ دُعائے سحر‘ ساریہ چوہدری‘ سباس گل‘ نازیہ کنول نازی‘ دلکش مریم‘ ایس بتول شاہ‘ کرن ملک‘ تحریم اکرم‘ تسلیم شہزادی‘ زندگی تنویر خلیل‘ بشریٰ باجوہ‘ بختاور ناز‘ کائنات عابد‘ ملالہ اسلم‘ روشی وفا‘ روبی علی‘ نورین انجم‘ اقراء لیاقت‘ سیّدہ جیا عباس‘ شمع مسکان‘ پرنسز انائیہ‘ حسینہ ایس ایچ‘ گل مینا خان‘ صبا زرگر‘ ذکاء زرگر‘ ماریہ کنول ماہی‘ نذیر نجمہ‘ پارس شاہ‘ تمنا بلوچ‘ آنسہ شبیر‘ فائزہ بھٹی‘ آپ سب بہنوں کے لیے بہت سی دعائیں۔ اور اینڈ پر بھائی عمر فاروق اور بھابی نیلم‘ آپ دونوں کو شادی کی مبارک باد۔ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔ اللہ آپ دونوں کی جوڑی کو سلامت رکھے (آمین)۔ اللہ حافظ‘ پلیز سب مجھے دعاؤں میں شامل رکھیے گا۔

(طیبہ خاور سلطان… عزیز چک‘ وزیر آباد)

شہنیلا کے نام
السلام علیکم! شاہ میں تمہیں‘ بے وفا بھی نہیں کہہ سکتی۔ وہ الفاظ کیسے کہوں جو تمہاری ذات کو مجرم ٹھہرائیں۔ آج ہمیں بچھڑے ہوئے پانچ سال تین ماہ اور پچیس دن ہوگئے ہیں مگر وہ غم روزِ اوّل کی طرح تازہ ہے۔ ایک بار پلٹ کے پکارا نہیں تم نے۔ میں تمہارے لیے ہر پل دعاگو ہوں اور سدا رہوں گی۔ فاصلے نہ میرا پیار مٹاسکتے ہیں نہ وفا۔ میں آج بھی اس اُمید پر زندہ ہوں کہ کبھی تو تمہیں میرا خدا میرے سامنے لائے گا۔ مدت سے مجھے کوئی کندھا میسر نہیں آیا‘ جس پر سر رکھ کر میں اپنا درد بہاسکوں۔ اگر میری یہ سطور تمہاری نظر سے گزریں تو رابطہ ضرور کرنا۔ اللہ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور تمہیں دُنیا کی ہر خیروخوبی کے ساتھ ساتھ آخرت کی خیروخوبی بھی عطا فرمائے۔ سدا مسکراتی رہو (آمین)۔ اللہ نگہبان۔

(ماہ روشے فلک… گوجر خان)

پیاری فرینڈز کے نام
السلام علیکم! کیسے مزاج ہیں تمام فرینڈز اور رائٹرز کے؟ میرا سلام اور نئے سال کی ایڈوانس مبارک ہو۔ سب سے پہلے ہما احمد آپ کا وڈا والا تھینک یوجی‘ آپ مجھے اپنی محفل میں شامل کرلیتی ہیں۔ پتا نہیں میمونہ رومان کو کیا ہے جو مجھے اپنی محفل کے دروازے تک بھی نہیں پہنچنے دیتیں۔ کوئی گل نئیں‘ میرا نہیںتو اس معصوم دل کا تو خیال کرلیا کریں پلیز۔ بینا خالد اور مائی ڈیئر سویٹ فرینڈ سدرہ‘ آپ دونوں کی سالگرہ 14 نومبر کو ہے۔ میری طرف سے سالگرہ مبارک ہو۔ ثقلین بھائی‘ 15 نومبر کو آپ کی سالگرہ ہے‘ مبارک ہو اب کیک کھلادو یار چاکلیٹ والا۔ سرپرائز کی بات مت کرو‘ آنچل کے ذریعے وش کیا ہے۔ اس سے بڑا کوئی سرپرائز نہیں‘ سمجھے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو زندگی کی ہر خوشی نصیب فرمائے‘ آمین۔ سمیرا سواتی‘ آپ نے پورا نام نہیں لکھا‘ اگر میرا نام لکھا ہے تو یاد رکھنے کا شکریہ ۔ آپ کے لیے نیک تمنائیں۔ اقرا ممتاز اور نجم انجم‘ یو آر سو سویٹ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر سردوگرم سے محفوظ رکھے‘ آمین۔ کوثر خالد‘ آپ نے قرآن کی تعلیمات کا سلسلہ شروع کیا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس مقصد میں کامیاب فرمائے‘ آمین۔ سعدیہ منظور‘ آپ تو میری دعاؤں میں ہر وقت شامل ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے۔ اوکے جی‘ اچھی بات کے ساتھ تمام فرینڈز حنا ارشد‘ حسینہ ایچ ایس‘ پروین افضل شاہین‘ نورین انجم‘ روشی وفا‘ مدیحہ مہک‘ دلکش مریم اور سدرہ ریاض کوخداحافظ۔ اندھیروں سے مت گھبراؤ‘ کیونکہ رات کتنی بھی گہری ہو‘ اس کی صبح روشن ہوتی ہے۔

(رقیہ ناز… میلسی‘ وہاڑی)

شہناز باجی کے نام
مائی لَولی اینڈ سویٹ شہناز باجی! آپ آنچل میں اپنے نام پیغام دیکھ کر حیران تو ضرور ہوں گی۔ میں نے سوچا‘ چلو کچھ سرپرائز دیتے ہیں اور سب لڑکیو! کیسی ہو؟ کرن شہزادی‘ سمیعہ کنول‘ سمیرا سواتی‘ مشی خان‘ مدیحہ نور مہک‘ اقراء ممتاز‘ اقراء جٹ‘ کوثر خالد اور جن کے نام رہ گئے‘ ان سے معذرت۔ کرن شہزادی آج کل کہاں مصروف ہیں؟ کئی ماہ سے غائب ہیں؟ کہیں کوئی آنچل سے ناراضی تو نہیں؟ آخر میں میری اسکول فرینڈز مہر عروج‘ اقراء‘ زینب‘ رمشہ‘ شانزہ اور پوری کلاس کو پیار بھرا سلام‘ اپنا خیال رکھیے گا‘ خدا حافظ!

(علشبہ خان… بھیرکنڈ)

عزیز بہن ثمینہ سجاد کے نام
السلام علیکم! پیاری بہن ثمینہ سجاد‘ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گی او رنئے رشتوں میں خوش۔ 17 اگست کو آپ کی شادی انجام پائی تو میں خوش بھی تھی ا ور اداس بھی کہ ہر موڑ پر میرا ساتھ دینے والی دوست جیسی بہن مجھ سے جدا ہوگئی۔
ثمینہ تم میری بہن ہی نہیں بہترین دوست بھی ہو۔ میں تم کو بہت یاد کرتی ہوں۔ اُمید ہے تم بھی مجھے یاد کرتی ہوگی۔ عزیز بہن ثمینہ‘ میں بھی آپ کو تہمینہ کی طرح بہن کہوں گی کیونکہ میں نے آپ کو بڑی بہن سمجھا‘ جتنی عزت تہمینہ کے دل میں آپ کے لیے ہے‘ میں بھی آپ کی اتنی ہی عزت کرتی ہوں۔ میں نے اور تہمینہ نے آپ کے لیے یہ پیغام لکھا ہے بڑے خلوص سے۔ آپ دلہن کے روپ میں بے حد اچھی لگ رہی تھیں۔ اللہ آپ کو نظربد سے بچائے۔ ہماری طرف سے آپ کے لیے دعا: خدا آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے‘ غموں کو آپ کے پاس سے گزرنے کی مجال نہ ہو۔ ثمینہ کے نام:
تمہارے دل میں ہر اِک سمت پھول کھل جائیں
خدا کرے کہ تمہیں زندگی کی سب خوشیاں
رہِ حیات میں مانگے بغیر مل جائیں
بھائی سجاد‘ میری بہن کا خاص خیال رکھیے گا۔ ندا اور تہمینہ کی طرف سے (نئے جوڑے) سجاد اینڈ ثمینہ کے لیے نیک تمنائیں اور شادی مبارک۔ خدا آپ دونوں کو خوش رکھے‘ خدا حافظ۔

(ندا افتخار‘ تہمینہ عباس… چشتیاں)

بھانجی پرنسس انابیہ اینڈ فرینڈز کے نام
السلام علیکم! ڈیئر فرینڈز‘ کیسے ہو آپ سب؟ حسینہ‘ شادی کی مبارک باد اور نئی زندگی کی شروعات کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ سمیرا سواتی‘ آپ نے یاد کیا اور ہم حاضر ہوگئے۔ ویسے ہمیں یاد کرنے کا شکریہ۔ گلشن چودھری گل‘ کیا کریں‘ ہمیشہ شمائلہ آپی کسی نہ کسی کام پر لگا ہی دیتی ہیں۔ ہم بھی خاموشی سے ان کی بات ماننے میں ہی عافیت محسوس کرتے ہیں۔ آپ نے دوستی کے لیے ہاتھ بڑھایا‘ جوکہ میں نے تھام لیا۔ اب خوش۔ نجم انجم اعوان‘ دعاؤں کے لیے جزاک اللہ۔ ہمیشہ شاد و آباد رہیں۔ لٹل سسٹر نورین انجم کے لیے ڈھیروں پیار۔ ارم کمال‘ اب کیسی طبیعت ہے آپ کی؟ ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں‘ خدا آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے‘ آمین۔ اقراء جٹ‘ آپ کے اخلاق کے تو ہم گرویدہ ہوگئے ہیں۔ مون قریشی‘ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ خدا وہ دن جلد لائے جب کشمیر بھی آزاد ہو پاکستان کا حصہ ہو‘ آمین۔ علشباء نور‘ ہندکو میں تحریر کردہ آپ کا خط پڑھ کر اچھا لگا۔ صائمہ مشتاق‘ تھینکس فار دی کمپلیمنٹ۔ حفصہ نور‘ دیر آید درست آید‘ آپ کو بھی بزم آنچل میں خوش آمدید۔ پرنسس انائیہ‘ مشی خان‘ عابدہ مغل اینڈ اقراء ممتاز‘ آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ شازیہ ہاشم میواتی‘ اسما صدیقہ‘ پروین افضل شاہین انعم زہرہ‘ میری نگارشات پسند کرنے کا شکریہ۔ نگہت فرید تمہیں نکاح کی مبارک باد۔ مریم عالم‘ کہاں چلی گئی ہو؟ نہ کوئی اتا پتا نہ کوئی فون نمبر۔ پلیز اگر تم یہ سطریں پڑھ رہی ہو تو مانسہرہ آنا ہو تو ہمارے گھر ضرور آنا۔ مومنہ اینڈ عروج‘ آئی مس یو یار۔ مسرت بشیر‘ بھتیجے کی پیدائش مبارک ہو۔ خدا عمر دراز کرے‘ آمین۔ عالی بجو اینڈ شاہی اپیا‘ میں آپ دونوں کو بہت مس کرتی ہوں۔ پرنسس انابیہ 7 نومبر کو تمہاری برتھ ڈے ہے تو آنی کی طرف سے ہیپی برتھ ڈے ٹو یو اینڈ مینی مینی ہیپی ریٹرن آف دا ڈے۔ پرنسس اینڈ ابوبکر کو بہت سارا پیار۔ آخر میں اتنا کہوں گی خدا ہمارے وطن کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے‘ آمین۔ پاکستان زندہ باد۔

(کرن شہزادی… مانسہرہ)

سب دوستوں اور دل کے قریب رہنے والوں کے نام
السلام علیکم! دوستو! کیسے ہیں سب لوگ‘ ٹھیک ہوں گے۔ سب سے پہلے حسینہ ایچ ایس‘ شادی مبارک۔ کتنی بے وفا ہو‘ انوائٹ بھی نہیں کیا۔ خیر خوش رہو‘ آباد رہو۔ کیوٹ سی فرینڈ نیناں‘ منگنی مبارک ہو۔ 7 ستمبر کو تمہاری منگنی‘ ہم نے بہت انجوائے کی‘ بہت مزہ آیا ہمیں۔ کرن شہزادی‘ جب بھی تمہاری طرف آتے ہیں‘ بہت مزہ آتا ہے۔ میںاتنا عرصہ آنچل و حجاب سے غائب رہی‘ کسی نے یاد بھی نہیں کیا۔ کتنے بے مروت ہیں آپ لوگ‘ اس لیے اب ہمت کرکے تم لوگوں کو یاد کررہی ہوں۔ مدیحہ نورین کیسی ہیں‘ طیبہ خاور پر مرنے کے بعد زندہ ہونے والی شاہ زندگی سے بھی تعارف ہوجائے … پروین افضل آنٹی‘ ارم کمال آنٹی‘ کوثر خالد‘ عائشہ پرویز آپی‘ شادی مبارک ہو‘ جو کافی پرانی ہوچکی ہے مگر موقع آج ملا ہے‘ اس لیے۔ انیلا طالب اوروں کا تو پتا نہیں یار مگر ہم لوگ ایج فیلو ہیں اس لیے دوستی پکی سمجھو۔ مونا شاہ قریشی‘ آپ کا نام بہت اٹریکٹو ہے۔ اقرا جٹ‘ تھینک یو ہمیشہ یاد کرنے کا۔ فائزہ بھٹی‘ یرشب اعوان‘ زرقا اعوان‘ نئے دوستوں‘ خوش آمدید۔ سمیرا سواتی چھاگئی ہو تم تو‘ عرشیہ ہاشمی‘ رائٹر عائشہ نور محمد‘ نازیہ کنول نازی آپی‘ آپ کے ناول ’’عشق سفر کی دھول‘‘ نے تو ایسا جکڑ رکھا ہے کہ نکل نہیں پارہے اس سحر سے۔ ویل ڈن۔ نجم انجم آپی‘ پرنسس انائیا‘ یار کیوں خود کو ہلکان کررہی ہو چینج لانے کی خاطر؟ سمجھونا تین عدد پہچان کے ساتھ‘ ہاہا… ویسے چینج تو آیا ہے۔ گھور کیوں رہی ہو‘ منگنی کا بول رہی ہوں۔ سمیہ کنول‘ دعا ہے جلد شادی کی بھی مبارک اسی طرح دوں۔ ہاہاہا۔ وقاص عمر آپ نے تو جیسے آنچل میں گھر بنالیا ہی۔ قبضہ مافیا۔ نیور مائنڈ بھائی۔ شاہی رحمان‘ مسرت باجی کراچی‘ حنا‘ عابدہ باجی‘ ارے میرے بھانجے کی سالگرہ ہے 26 اکتوبر کو پورے 7 سال کا ہوجائے گا۔ ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘ سب نے یہ شور مچایا ہے‘ سالگرہ کا دن آیا ہے‘‘ یہ جملے میرے آر جے فیصل عرفان اور طاہر عباس کا ہے‘ طاہر عباس 17 اکتوبر کو آپ کی سالگرہ ہے۔ مینی مینی ہیپی برتھ ڈے۔ آپ کیا گئے FM109 سے‘ پورے کا پورا چینل ہی فلاپ ہوگیا۔ فیصل عرفان چھچھوروں جیسی حرکتیں بھی سوٹ کرتی ہیں آپ پر۔ مس یو چاچا شبلی‘‘ اور باقی سب جن کے نام رہ گئے ہیں‘ سب کو کچھ نہ کچھ مبارک۔ بھئی اب کیا پتا کس کو کیا خوشی ملی ہے‘ اس لیے کسی کو اچھے مارکس کی مبارک‘ کسی کو منگنی‘ کسی کو شادی کی مبارک‘ کسی کو اس کے بعد آنے والی خوشیوں کی مبارک۔ دیکھ لیں‘ میں نے سب کو یاد کرلیا۔ اب کوئی بھولے نہ مجھے‘ ورنہ میں کبھی دوستوں کی محفل میں شامل نہیں ہوں گی۔ سمجھے کہ نہیں… اللہ حافظ۔

(مشی خان سواتی… بھیرکنڈ‘ مانسہرہ)

سسٹرز اور دوستوں کے نام
السلام علیکم! کیسے ہو آپ سب؟ امید ہے ٹھیک ہوں گے۔ ستارہ‘ ثمرہ‘ عابدہ باجی‘ رابعہ رحمان‘ کیسے ہو آپ سب؟ اور سعدیہ‘ تم سناؤ کیسی ہو؟ مما بننے کی مبارک باد۔ 18 ستمبر کو تمہاری فرسٹ اینورسری تھی‘ میں نے مبارک باد بھیجی تھی لیکن میرا خط لیٹ ہوگیا۔ چلو اب پھر سے مبارک باد قبول کرو۔ اللہ تمہیں اور تمہارے گھر والوں کو لمبی عمر عطا فرمائے‘ آمین۔ باقی آنچل کی پریاں فائزہ بھٹی (پتوکی)‘ اقراء تبسم (اوکاڑہ)‘ مونا شاہ (کبیروالا)‘ صائمہ مشتاق (سرگودھا)‘ میزاب اور ڈاکٹرا زارا (قصور)‘ ارم کمال (فیصل آباد)‘ مہربان شاہ (نوشہرہ) آپ سب تو آنچل کی جان ہیں‘ آپ سب کو سلام۔

(افشاں سراج… عارف والا)

آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! جی جناب کیا حال ہے آنچل فرینڈز؟ بھئی آپ کی گلشن چودھری آئی ہے۔ اقراء جٹ‘ گل مینا حسینہ‘ اقرا حفیظ‘ نورین انجم‘ انعم زہرہ‘ کرن شہزادی‘ پرنسز انائیا‘ لیلیٰ ربنواز‘ ایس این کھرل‘ دلکش مریم‘ تبسم شہزادی‘ مدیحہ نورین‘ ذکا زرگر (کیا آپ لالہ موسی اور ڈنگہ کے قریب جوڑہ کی ہو؟) سعدیہ حورین‘ عائشہ پرویز‘ تبسم حسین (آپ ڈنگہ‘ جو کولیاں کے قریب ہے‘ وہاں کی ہو؟) سدرہ مغل پورہ‘ تابی کھرل‘ کیسی ہیں آپ سب ٹھیک ہیں تو دوستی قبول کی میری آپ لوگوں نے؟ جواب ضرور دینا۔ نجم آنی‘ پروین آنی‘ کوثر خالد آنی‘ فریدہ آنی‘ ارم کمال‘ آپ لوگ کیسی ہیں؟ اس چھوٹی سی لڑکی گلشن کی دوست بنیں گی؟ جواب ضرور دینا۔ مجھے 7 ماہ ہوگئے آنچل میں شامل ہوئے۔ آنچل کی رائٹر سب اچھی ہیں‘ سب کی تحریریں پڑھ کر مزہ آتا ہے۔انعم زہرہ‘ کرن شہزادی‘ اقراء جٹ‘ آپ کو میری تحریر اچھی لگی‘ شکریہ۔ میری کزن حفصہ بھی میرے کہنے پر شامل ہورہی ہے‘ اس کا بھی ویلکم کریں۔ حفصہ میری طرف سے آنچل میں ویلکم مائی فرینڈ‘ اچھا اب اجازت دیں‘ خدا حافظ۔

(گلشن چوہدری… گجرات)

دوست کا پیغام آئے
السلام علیکم! کیسی ہیں ڈیئر فرینڈز؟ مجھے امید ہے کہ آپ اور آپ کے گھر و الے خیر خیریت سے ہوں گے۔ بے فا فرینڈز‘ کبھی تو یاد کرلیا کرو۔ شازیہ بتول یار تم تو چکر لگالیا کرو‘ صرف ایک انسان کی وجہ سے خود پر اور ہم پر جبر کررہی ہو اور مصباح نسیم‘ میں تمہیں جتنی بھی گالیاں دوں‘ کم ہیں۔ تمہیں احساس ہے میں نے بھائیوں کی شادی پر کتنا ویٹ کیا تھا۔ نہ جی موصوف نے نہ آنے کی قسم کھارکھی تھی۔ ماریہ ستار‘ اب تو تمہاری شادی ہوچکی ہوگی اور ہمیں بھول چکی ہوگی۔ ایک ہم ہیں جو سب بے وفاؤں کو یاد بھی کرتے ہیں اور ملنے کی تمنا بھی کرتے ہی۔ کائنات‘ تم تو بس سبحان اور ناز اور بھائی ندیم کی ہی ہو کر رہ گئی ہو اور ماموں ببل ڈبل سے جب بات کروں تو وہ مرچیں چبائے رکھتے ہیں۔ اب تو مجھے ان سے دُور ہوکے بھی ڈر لگتا ہے۔ بقول فرینڈ ماموں ببل کے ’’ہر طرف عجیب خاموشی چھائی ہوئی ہے۔‘‘ اپنی اپنی ضد میں کوئی کسی کو یاد کرنا گوارہ نہیں کرتا۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ حافظ۔

(رابعہ روشن… ڈیرہ غازی خان)

سب پڑھنے والوں کے نام
ہماری طرف سے دل کی گہرائیوں سے سب پڑھنے والوں کو پیار بھرا سلام او ر بہت سی دعائیں۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گی اور سب کو اسلامی نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ نیا سال سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے‘ آمین۔ ہماری سب سے گزارش ہے کہ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے نماز ہم سب پر فرض ہے‘ جسے ادا کرنا بھی ہم سب پر فرض ہے۔ جب بھی آپ کے گھر میں کوئی تقریب ہوتی ہوگی تو آپ کے گھر میں اس تقریب پر کتنے ہی لوگ بلائے جاتے ہوں گے لیکن آتے وہی ہیں جن کا آپ سے خاص تعلق ہوتا ہے‘ اسی طرح اذان بھی دعوتِ عام ہے اللہ کے گھر کی جانب‘ اللہ کی طرف سے۔ بلائے سب جاتے ہیں مگر آتے وہی ہیں جو خاص ہوتے ہیں۔ سوچیے گا ضرور کہ آپ خاص ہیں یا عام۔

(ثوبیہ سحر حسین… بستی ملوک)

اپنوں کے نام
السلام علیکم! آپی ہما احمد اور آنچل کی تمام شہزادیو‘ کیا حال ہے؟ امید ہے موسم کو انجوائے کررہے ہوگے آپ سب۔ سب سے پہلے تو میری سویٹ سی میزاب‘ تمہیں بہت بہت مبارک ہو 10 نومبر کو تمہارا برتھ ڈے ہے‘ سو ایڈوانس میں میری طرف سے ہیپی برتھ ڈے ٹو یو۔ چلو اب وعدے کے مطابق اپنے ہاتھ سے چاکلیٹ کیک بناکر کھلاؤ۔ نومبر کا مہینہ تمہارے لیے بہت ہی لکی ہے نا؟ آپی تبسم‘ سحر تبسم سحری‘ صغریٰ شہزادی‘ ماریہ سلیم اختر‘ ثروت عزیز اور میری سویٹ میزاب آپ سب نے میرے تعارف کو پسند کیا‘ بے حد خوشی ہوئی۔ تھینک یو اگین۔ آپی نورالمثال آپ آج کل کہاں گم ہیں؟ لائبہ تھوڑا بولا کرو‘ بوڑھی ہوجاؤ گی۔ شفق گھسیٹا رام جلدی سے بڑی ہوجاؤ۔ زرش تھوڑا کھایا کرو بھئی۔ آنٹی عصمت‘ اللہ تعالیٰ تمہیں اور تمہارے بچوں کو صحت دے‘ آمین۔ آنٹی عدیلہ‘ کیا حال ہے؟ آپی طیبہ موٹی ہوگئی ہو‘ ساتھ گڈو کو بھی کرلیا ہے۔ مون تم کب بڑے ہوگے؟ انوشہ کبھی پڑھ بھی لیا کرو۔ اور شانزہ حاجن کیسی ہو؟ آپی جازبہ عباسی‘ آپ مجھ سے دوستی کروگی؟ اوکے جی چلتی ہوں ۔ اپنا خیال رکھیے گا اور خوش رکھیں‘ خوش رہیں۔ اللہ حافظ!

(ڈاکٹر زارا تعبیر… قصور)

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close