Hijaab Nov-17

دوست کا پیغام آئے

ملیحہ احمد

آنچل فرینڈز اینڈ اسپیشل سسٹر آمنہ اینڈ آئرہ کے نام
سب سے پہلے میری طرف سے سب لوگوں کو پیار بھرا سلام قبول ہو، اور حجاب کو سالگرہ بھی مبارک۔ ایس گوہر طور جب سے آپ کے نام پیغام بھیجا تھا تب سے آپ ملی ہی نہیں ویئر آر یو پلیز فرینڈ پرابلم کیا ہے کیوں غائب ہیں یا ہماری دوستی پسند نہیں پلیز کچھ تو بولیں میں انتظار کر رہی ہوں، اوکے ناں، سسٹر آمنہ رحمان عانی… یہ ڈاٹس میں جو کچھ بھی لکھنا چاہتی ہوں تم سمجھ جائو تو مان جائوں گی آئرہ پری میری جان تم انگریزوں کی طرح ہنستی ہو تو مزہ آجاتا ہے ایسی ہی مسکراتی رہو ہمیشہ دیدی کی کشمش خولہ تمہیں کیا کہوں بس اتنا کہتی ہوں وہی مولوی ٹائپ والا زعیمہ روشن آپ کی طرح میں نے بھی ہر دکاندار سے جاذبہ کے متعلق پوچھا مگر بے سود طاہرہ منور آپ نے دوستی کی آفر کی تو نائو وی آر فرینڈ اوکے پکے والے اسما گل میری طرف سے دوستی پکی آگے آپ کی وفاداری دیکھی جائے گی سمیرا سواتی آپ نے مجھے اور آمنہ کو پریٹی گرل کہا سو ویری تھینکس ماہ رخ سیال شاید باقی گرلز اور مجھ میں فرق ہو؟ تمنا بلوچ اللہ آپ کو صبر دے، کوثر خالد آنٹی ایک نظر کرم ہم پہ بھی طیبہ خاور کیسا رہا تجربہ شادی کا یقین مانیے شاہ زندگی کے بارے میں پڑھ کر مجھے بھی سکتہ ہوگیا تھا بہت دکھ ہوا، کاجل شاہ آپ کا نام پیارا ہے اور پاکیزہ کا بھی اللہ پاک کامیاب کرے روشی وفا کیسی ہیں آپ؟ ذکا و صباآپ کا انٹرویو اچھا تھا ارم کمال جی، ہم بھی ہیں یارا، مدیحہ نورین مہک آپ ہمیں جانتی ہی نہیں سیدہ لوبا سجاد خوش رہیں نگہت نواز اتنی اداس کیوں ہیں آپ‘ سحرش، یاسمین کنول، جی کنول خان، آر یو او کے راشد بھائی آپ کیسے ہیں اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے وقاص عمر آپ نے بیاض دل کے لیے ستمبر میں میرے شعر کا انتخاب کیا یقین کریں بہت اچھا لگا کیونکہ یہ شعر میری پہلی کاوش ہے اقصی کشش کیسی ہیں آپ دوستی کریں گی خزینہ طاہر ہائو آر یو ماروی یاسمین آپ کو انشراح کی نانی زہر لگتی ہیں تو کھا کے مرجائیں ہاہاہاہاہاہا نیور مائنڈ جسٹ کڈنگ یار انجم اعوان کیسی ہیں آپ اور نورین انجم (چڑیل) تم کیسی ہو حرا قریشی آپ کی ایج کیا ہے اینڈ دوستی کریں گی کیا؟ حمیرا قریشی آپ سنائیں وجیہہ خان بادل کدھر گم ہیں آپ صبا ایشل آپ کیسی ہیں شمع مسکان آپ کدھر ہیں کرن شہزادی مس یو، انیلا طالب نام زبردست ہے۔ انا احب اینڈ دعائے سحر آپ بھی مزے میں ہیں؟ اقراء جٹ سنائیں کچھ؟پروین افضل شاہین آپ تو آنچل و حجاب کے لیے آکسیجن کی طرح ہیں رئیلی، فائزہ بھٹی آپ بھی فٹ ہیں ناں دلکش مریم کتھے ہو تسی تمثال ہاشمی آپ کے نام کا مطلب کیا ہے اور نور المثال آپ کا نام بھی اچھا ہے۔ رب تعالیٰ سے دعائے عظیم ہے کہ وہ ہم سب مائوں بہنوں کی عزت محفوظ رکھے اور ہمارے ملک کو امن کا گہوار بنا دے اور دنیا کے کونے کونے میں اسلام کا بول بالا کردے آمین۔
عائشہ رحمان ہنی… ریالی، مری
اپنوں کے نام
السلام علیکم! دنیا بھر کی تمام اسلامی بہنوں کیا حال ہیں۔ بہت ہی پیاری لڑکی شاہ زندگی کا پڑھ کر یقین ہی نہیں آیا خدا اس کو جنت میں جگہ دے آمین اور فاخرہ آپی کی والدہ کا پڑھ کر بے تحاشہ دکھ ہوا آنسو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور فاخرہ آپی کو خدا صبر عطا کرے آمین،پروین افضل شاہین اور ارم کمال آپی کو ڈھیر ساری مبارکباد۔ پاکیزہ علی آپ کا نام بہت نائس ہے اور آپ سے دوستی کی ریکوئسٹ ہے کرلیں دوستی تو اچھا لگے گا بھائی بشارت آپ کو نئی ورکشاپ کی بہت بہت مبارک ہو خدا آپ کو کامیاب کرے زندگی کے ہر میدان میں اللہ آپ کو صحت عطا کرے بھائی ماجد شادی مبارک ہو اللہ آپ کو اور بھابی کو سدا سلامت رکھے ساجد بھائی اور اسامہ پرنس اسلام آباد جا کے بہت بدل گئے ہو، اللہ آپ کو سدا خوش رکھے، آمین۔

ماروی یاسمین… 

آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم تمام پڑھنے والیوں کو میرا محبت بھرا سلام۔ ہر مہینہ لگاتار انٹری دینے کی کوشش کرتی ہوں کسی کو پیغام دے سکوں یا کسی دوست کے پیغام کا جواب دے سکوں مگر وہی کبھی دیر سے پہنچا اور کبھی ڈاک کا مسئلہ، خیر آگے بڑھتے ہیں حرا قریشی پروین آپی، دعا ہاشمی، ملالہ اسلم کو سلام کوثر خالد جی سب کو دعائیں دیتی ہیں جن کو چاہیے ان کو دیتی ہی نہیں پلیز میرے لیے دعا کیا کریں میں بہت بیمار رہتی ہوں مجھے ہیپاٹائٹس ہوگیا تھا مگر ابھی بھی اثر ہے سو سب بہنیں میرے لیے دعا کیا کریں اللہ تعالیٰ مجھے ہمت دے آمنہ رحمان، مسکان یار تم کیسی ہو تم اور جاذبہ مری میں کس جگہ رہتے ہو میں دو مہینے سے مری میں ہوں ہر جگہ پوچھتی رہتی ہوں ریالی کی آمنہ کو جانتے ہو (ہاہاہاہاہا)جلدی سے بتا دو ورنہ میں نے اشتہار لگوا دینا ہے دونوں کا، لائبہ میر تھینک یو یار مجھے پسند کرنے کے لیے میں ہی آرزو ہوں، طیبہ خاور آئینہ میں مجھے یاد کرنے کا شکریہ، ارم کمال آنٹی یو آر سو نائس ویمن انیلا طالب، انا احب، ناز سلوش ذشے، فریدہ فری سب کو ڈھیر سارا سلام۔

زعیمہ روشن… آزاد کشمیر، مظفر آباد

کلاس فیلوز اینڈ آنچل فیلوز کے نام
ہیلو ٹو آل آف یو کیسے ہو سبھی مائی ڈیئر کلاس فیلوز اینڈ آنچل فیلوز، ارم خان تھینک یو سو مچ سیکنڈ سیمسٹر میں ہمارا ساتھ دینے کے لیے اب پنڈی جا کر بھول ہی نہ جانا، تھرڈ سیمسٹر کے لیے موسٹ ویلکم (تمہاری شرارتیں نہیں بھولیں گی لڑکی) حنا تم بھی پنڈی تشریف لے جا رہی ہو ان کے پاس مبارکباد۔ سلمیٰ ایگزامز میں بہت انجوائے کیا ہم نے اسپیشلی اس آنٹی کا کارنامہ (جو ہمارے برابر سیٹ پر تھیں ہاہاہاہاہا) ثمینہ خان سینٹر ہی کروالیا (اچھا نہیں کیا) بہرحال جلد سے جلد آئو واپس لاہور سے۔ ربیعہ اینڈ جویریہ کیسا رہا پھر ہمارے ہاں کا وزٹ اور آپ دونوں کے پیپر کیسے ہوئے، اقصیٰ، خدیجہ، صائمہ چوہدری، کوثر، میمونہ، آپی صدف آپ سب کو سلام صائمہ عمرہ کی مبارکباد، لوبہ والی فیلوز آپ کو بھی سلام۔ آنچل فیلوز میں صائمہ سکندر سومرو خوش رہو (دیکھو آپ کو نہیں بھولی) رینم خان (اریبہ گڑیا) ہماری چھوٹی سی رائٹر ملتان کی گرمی انجوائے کرو تحریم اکرم چوہدری آپ بھی رابعہ عمران چوہدری کیسی ہو آپ کی تینوں ڈول کیسی ہیں پارلر کیسا چل رہا ہے؟ مدیحہ نورین مہک (زمانے میں اور بھی غم ہیں الف ب کے سوا) پوئٹری اچھی ہوتی ہے (مدیجہ بقلم خود) صدف آصف اسٹوریز تو سنجیدہ ہوتی ہیں مگر بائے نیچر تھوڑا فنی، ام ربیعہ (ثوبیہ فواد) کیسی ہو، مونا شاہ قریشی آپ نظر نہیں آتی ہو آج کل طیبہ نذیر شادی کی مبارکباد تمنا بلوچ کیا کر رہی ہو آج کل ۔اور سب کے لیے دعائیں۔

شزا بلوچ… جھنگ صدر

میری چھوٹی سی دنیا کے نام
امریکن سونڈی تم بہت ظالم ہو کیا بتائوں یارا جب سے پتا چلا ہے کہ رزلٹ کے بعد تم اسلام آباد چلی جائوگی میرا برا حال ہے (خوشی سے) میری مانو تم اس سال آرام کرلو اس سے اگلے سال مل کر لاہور چلیں گی لاہور ویسے بھی تمہیں بہت پسند ہے اور مجھے بھی ربیعہ اشتیاق عرف سونڈی سوچ لو پھر تم چلی گئی تو جی سی میں میرے پاس رہے گا کیا (مکھن) ویسے بھی تمہیں میرے جیسا ’’شریف انسان‘‘ کہیں نہیں ملے گا پھر مارتی رہنا ٹکریں قائد اعظم یونیورسٹی کی دیواروں کو (ہاہاہاہا) بیسٹ فرینڈ دعا ہے کہ اللہ تمہیں تھوڑا صحت مند کردے کیونکہ لوگ تمہیں اور مجھے دیکھ کر کہتے ہیں موٹو پتلو کی جوڑی۔ یقینا آپ حیران ہیں کہ میں نے آپ کو ڈیول کی بجائے انیعبل کیوں بولا ہے تو جناب آپ کے امی ابو بہت اچھے ہیں۔ ہاہاہا انیعبل مجھے سچ میں افسوس ہے کہ آپ کا پیپر رہ گیا۔ اب آپ یا ربیعہ میں سے کوئی فیل ہوگیا تو سیاپا مجھے ہی پڑے گا ناں میری ٹینشن نہ لینا میں فیل ہوئی تو چپ چاپ خود کشی کرلوں گی (ہنس لو دشمنو) آصفہ نواز چیمہ سچ کہتی ہوں آپ سے زیادہ انسانیت میں نے آج تک کسی انسان میں نہیں دیکھی اب مجھے گوجرانوالہ بھی پیارا لگتا ہے میں ضرور آئوں گی سچی قوس قزح عظمت میری پیاری چڑیل کی کوئی دوست نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ تم خالص ہو اور یہاں تم جیسا کوئی نہیں خیر ٹینشن نہ لو تم اور آصفہ میں ہوں ناں آپ لوگوں کا سرکھپانے کے لیے اینعبل اور آصفہ آپو رب کی شکر گزار ہوں اب بڑے جھوٹ بول لیے، میں نے خیر اب اللہ کرے کہ ہمارا رزلٹ اچھا آجائے ورنہ مل کر با جماعت روئیں گے خدا حافظ۔

صدف مختار… بوسال مصور

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close