Hijaab Nov-17

بزم سخن

سمیہ عثمان

صابرہ احمد… کراچی

افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسینؓ کا
نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسینؓ کا
اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی
صدیاں حسینؓ کی ہیں زمانہ حسینؓ کا

فاخرہ ملک… ڈیرہ غازی خان

فطرت سے ہوں مجبور میں دھوکہ نہیں دیتا
ہر بار مگر خلوص بہت مہنگا پڑا مجھے

ایمان راجا… لاہور

اگر تجھے نیند آئے تو سو بھی لیا کر ساغر
راتوں کو جاگنے سے بچھڑے لوٹا نہیں کرتے

نادیہ گل… پشاور

تمہیں دیکھوں تو مجھے پیار بہت آتا ہے
زندگی اتنی حسیں پہلے تو نہیں لگتی تھی

میمونہ وقار… منڈی بہائوالدین

خوشی ملی تو کئی درد مجھ سے روٹھ گئے
دعا کرو کے میں پھر سے اداس ہوجائوں

فاطمہ… کراچی

عجب ہنر ہے میرے ہاتھ میں شعر لکھنے کا
میں اپنی بربادیاں لکھتا ہوں لوگ واہ واہ کرتے ہیں

حرا قریشی…متان

بن کے اپنا فریب دیتا ہے
بے بہا جس پہ مان ہوجائے
حیرت سے تک رہا ہے جہان وفا مجھے
تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے

سحرش رفیق… کہروڑ پکا

غم مجھے، حسرت مجھے، وحشت مجھے، سودا مجھے
ایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھے

سمیرا قمر…ڈسکہ

جڑتے ہوئے دیکھا نہیں ٹوٹے ہوئے دل کو
گر جائیں جو آنسو تو اٹھائے نہیں جاتے

حنا ملک… ملتان

سوز فراق یار میں مرنا نہیں کمال
مر مر کے ہجر یار میں جینا کمال ہے

نبیلہ… لاہور

میری محبتیں بھی عجیب تھیں میرا فیض بھی تھا کمال پر
کبھی سب کچھ ملا بنا طلب کبھی کچھ نہ ملا سوال پر

نائلہ شمسی… ڈگری

بکھری کتابیں، بھیگے اوراق اور تنہائی پسند سا دل
یقین مانو محبت نے میری عمر پر بھی ترس نہیں کھایا

ملیحہ کاشف… کراچی

آئو چپ کی زبان میں ناصر
اتنی باتیں کریں کہ تھک جائیں
روبین نظامی… سیہون شریف
کتنے انجان ہیں کیا سادگی سے پوچھتے ہیں
کہیے کیا میری کسی بات پر رونا آیا

شبینہ مرزا… کنری

عقل عیار ہے سو بھیس بنا لیتی ہے
عشق بے چارہ نہ ملا ہے نہ زاہد نہ حکیم

اقصیٰ… ٹنڈو الہیار

اس کو چاہا بھی اظہار نہ کرنا آیا
عمر کٹ گئی ہمیں پیار نہ کرنا آیا
اس نے مانگا بھی تو جدائی مانگی
اور ہم تھے کہ ہمیں انکار نہ کرنا آیا

رافعہ صابر… جھڈو

سرکشی نے کردیے ہیں دھندلے نقوش زندگی
آئو سجدے میں گریں اور لوح جبیں تازہ کریں

فاطمہ راشد… کراچی

خود کو چنتے ہوئے دن سارا نکل جاتا ہے
پھر ہوا شام کی چلتی ہے بکھر جاتا ہوں

ماہ نور شاہ…حیدر آباد

یوں فضا مہکی کہ بدلا میرے ہمراز کا رنگ
یوں سجا چاند کہ جھلکا تیرے انداز کا رنگ

سیما چوہدری… گجرات

مکمل چاند ہو بہو تم جیسا تھا محسن
وہی حسن، وہی غرور، وہی دوری

ایمان فاطمہ… میر پور خاص

ہماری بے خودی کا حال وہ پوچھے اگر
تو کہنا ہوش بس اتنا ہے کہ تم کو یاد کرتے ہیں

نادیہ عمران… کندھ کوٹ

تمام جذبوں سے معتبر ہے
اداس آنکھوں سے مسکرانا

ثمرین رانا… سجاول

حیرت سے تک رہا ہے جہان وفا مجھے
تم نے بنا دیا ہے محبت میں کیا مجھے

مہک نور… راولپنڈی

تیرے ہجراں سے تعلق کو نبھانے کے لیے
ہم نے اس سال بھی جینے کی قسم کھائی ہے

کنول نایاب… جامشورو

وہ بچھڑا تو پھر کبھی صبح نہ ہوئی
رات ہی ہوتی گئی ہر رات کے بعد

اقرا قمر… حیدر آباد

آندھیوں نے توڑ دی ہیں درختوں کی ٹہنیاں
کیسے کٹے گی رات پرندے اداس ہیں

شرمین وقار… شہداد پور

وہ تجھ کو بھولے ہیں تو تجھ پہ بھی لازم ہے میر
خاک ڈال، آگ لگا، نام نہ لے، یاد نہ کر

ام ہانی… قائد آباد، کراچی

مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو

عروسہ شہوار…گجرات

روٹھ جانے کی ادا ہم کو بھی آتی ہے
کاش ہوتا کوئی ہم کو بھی منانے والا

امبر طارق… کہروڑ پکا

خاموش اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

نازش رائو… شہداد کوٹ

یہی درس دیتا ہے ہمیں ہر شام کا سورج
مغرب کی طرف جائو گے تو ڈوب جائو گے

نسیمہ سحر… ڈھرکی

شامل ہوں کھیل میں تیری تفریح کے لیے
بازی تو کتنی دیر سے ہارا ہوا ہوں میں

شبانہ ناز…کراچی

اب خود سے ملن کا دل کرتا ہے
لوگوں سے سنا ہے بہت برا ہوں میں

نمرہ عزیز…گجرات

اس کے عروج کی تھی بہت آرزو ہمیں
جس کے عروج میں ہی ہمارا زوال تھا

دیا آفریں…شاہدرہ

یاد آئے جو میرے بعد سنورنا اس کو
اے شبِ ہجر اسے چاند کا جھومر دینا

صائمہ سکندر سومرو…حیدرآباد

ہم نے شکست کھا کر بھی ذکر وفا نہیں کیا
خود کو ہلاک کر لیا۔خود کو فدا نہیں کیا

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close