Hijaab Jul-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

جولائی 2017ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
سب سے پہلے تمام بہنوں کو عید مبارک ہو، امید ہے کہ آپ نے عید خوب جوش و خروش سے منائی ہوگی اللہ سبحان و تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازتا رہے اس بار عید پر بہت سی بہنوں نے اپنے اپنے انداز میں عید کی مبارک باد دی ہے اللہ تعالیٰ جزائے خیر سے نوازے، بہت سی بہنوں کا شکوہ ہے کہ حجاب عید نمبر کیوں نہیں دیا دو چار دن اگر پہلے دے دیا جاتا تو کوئی حرج نہ ہوتا ہمیں عید کی چھٹیوں میں حجاب سے لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع مل جاتا حسب وعدہ جولائی کا شمارہ بطور عید نمبر حاضر ہے دیکھیے پرکھیے اور اپنی آرا سے نوازیے۔
آج کل وطن عزیز میں خوب بارشیں ہو رہی ہیں موسم کی شدت و حدت کا زور ٹوٹ چکا ہے موسم خوشگوار ہے موج مستی کا موسم ہے موسم کی رنگینیوں سے بھرپور طور پر لطف اندوز ہوں مگر ہر قسم کی احتیاط کے ساتھ بچوں کا خاص خیال رکھیں ذرا سی بے احتیاطی کسی افسوس ناک واقعہ کو جنم دے سکتی ہے آگے موسم اور شدت اختیار کرنے والا ہے سیلابی ریلے سے ہونے والی تباہی سے قبل ہی اگر ہم اور ہماری انتظامیہ مناسب بندوبست کرلے تو سب کچھ محفوظ رکھا جاسکتا ہے لیکن ہماری انتظامیہ اور ہم کود بھی ہمیشہ مار پیچھے پکار کے عادی ہیں جب پانی سر سے اونچا ہوجاتا ہے تو ہی ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم خطرے میں گھر چکے ہیں اللہ ہماری ہمارے تمام اہل وطن کی حفا ظت فرمائے، آمین،
اب چلتے ہیں اس ماہ کے حجاب کی طرف۔
اس ماہ کے ستارے
ماوراطلحہ، نزہت جبین ضیاء، فصیحہ آصف خان، سباس گل، عابدہ سبین، ندا حسنین، قرۃ العین سکندر، شازیہ مصطفیٰ، افشاں شاہد، صائمہ قریشی، ریحانہ آفتاب، صباء عیشل، عائشہ پرویز،

حنا اشرف، ثمینہ فیاض۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close