Hijaab Mar-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

مارچ 2017ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
ادارہ اور میں ان تمام بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے نئے سال کی مبارک باد دی اور اپنی خوشیوں میں حجاب اور آنچل کو شریک رکھا نیا سال اپنے ساتھ بہت سے نئے مسائل لایا ہے وطن عزیز ہر طرف سے دشمنوں کے نرغے میں ہے ایک بار پھر دشمنوں نے دہشت گردی کا بازار گرم کردیا ہے حیرت یہ ہے کہ خود کو مسلمان کہلانے اور ماننے والے اپنے ہی وطن میں اپنے ہی ہم مذہب بھائیوں کو صرف اس لیے دہشت گردی کا شکار بنا رہے ہیں کہ وہ ان کی طرح ان کی سوچ و فکر کے مطابق عمل نہیں کرتے کہنے والے کہہ رہے ہیں کہ یہ دراصل مسلمانوں کا وہ فرقہ گروہ ہے جیسے ابتدا سے اسلام میں ہی خوارج کا نام دے دیا گیا تھا انہوں نے ہر دور میں اسلام کے لیے دشواریاں اور مصیبتیں کھڑی کی ہیں اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس زمینی آفت سے اہل وطن اور مادر وطن کی حفاظت فرمائے آمین۔
تمام قارئین بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ کہ انہوں نے فروری کے آنچل کو پسند کیا اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ہے میں امید کرتی ہوں کہ تمام بہنیں حجاب اور آنچل کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون یونہی جاری رکھیں گی اور میری اور میری ساتھیوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی آپ کی آرا سے جہاں ہمیں رہنمائی ملتی ہے وہیں ہمیں آگے بڑھنے، کام کرنے کا نیا حوصلہ بھی ملتا ہے اس ماہ آپ کے لیے جو محفل سجائی ہے وہ کچھ یوں ہے۔
}}}… اس ماہ کے ستارے{{{…
موسم گل آنے کو ہے
علم کی شمع فروزاں کرتا ام ایمان قاضی کا موثر و مکمل ناول۔
بے حسی اور بے بسی
آلام روزگار کو بہتر انداز میں پیش کرتا سلمیٰ غزل کا مختصر و موثر افسانہ۔
محبت ہجر کی صورت
ہجر و فراق کی داستان کو ایک انوکھے انداز میں قلمبند کرتی شہناز راجپوت طویل عرصے بعد شریک محفل ہیں۔
خوب صورت
خوب صورتی سے اپنے دام میں پھنسانے والوں کے گر آپ بھی جانیے عالیہ توصیف کے سنگ۔
آزاد اور آزادی
آزادیاں کہاں وہ اب اپنے آشیاں کی، سود و زیاں کا تقابل پیش کرتا فاطمہ خان کا ناولٹ۔
اندھیری رات میں چمکا جگنو
مہناز یوسف ایک منفرد موضوع اپنے افسانے میں سموئے شریک محفل ہیں۔
سحر ہونے کو ہے
جذبہ حب الوطنی سے سرشار علینہ اختر کا مکمل ناول جو آپ کی سوچ کو بدل دے گا۔
شہید کی موت
محبان وطن کو خراج عقیدت پیش کرتا زارا رضوان کا خوب صورت افسانہ۔
ڈھل گیا ہجر کا دن
ہجر و فراق کے ڈھلنے کا احوال پیش کرتی نادیہ احمد اپنے دلفریب انداز میں جلوہ گر ہیں۔
چپکے سے بہار آئی
خوشیوں کی بہار لوٹنے کی کہانی، جانیے تمثیلہ لطیف کی زبانی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close