Hijaab Feb-17

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
فروری 2017ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
نئے سال میں ہر طرف نت نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں بڑی سپر پاور کو چلانے والے بدل گئے‘ انہوں نے آتے ہی اپنا اصل رنگ دکھانا شروع کردیا‘ چھ اسلامی ممالک کو اپنے نشانے پر رکھتے ہوئے معتوب کردیا اور دیگر اسلامی ممالک کو خبردار کردیا کہ ان کے شہریوں کے لیے اب امریکا جانا آسان نہیں رہے گا، امریکی صدر کے یہودی نژاد ہونے کے باعث اس نے آتے ہی فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں آباد کرنے کی اجازت ہی نہیں دی بلکہ سرپرستی کا بھی فرمان جاری کردیا۔ دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ امریکا میں مقیم مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔
وطن عزیز میں عدالت عظمیٰ میں چلنے والے مقدمے نے سیاسی طور پر ہلچل مچا رکھی ہے تمام متعلقین بے صبری کا اظہار کررہے ہیں حکمرانِ وقت پر گو کہ بظاہر کڑا وقت ہے جسے حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے مزید سخت کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے ان کا بس نہیں چل رہا کہ گھڑی کی چوتھائی میں وزیراعظم کو نااہل قرار دلوا دیں۔ عدالتی فیصلہ تو اپنی تمام قانونی کارروائیوں کے مکمل ہونے پر ہی آئے گا لیکن تمام سیاسی جماعتیں روز اپنی اپنی عدالت لگا کر اپنے خیالی غباروں میں ہَوا بھر کر اڑ رہی ہیں کون جانے کہ عدالتِ عظمیٰ اس مقدمے کو خوب چھان پھٹک کر کیا فیصلہ کرتی ہے یہ بات تو طے ہے اور ہر کوئی مان رہا ہے کہ فیصلہ جو بھی آئے گا اسے درست تسلیم کیا جائے گا۔
تمام بہنوں کی میں اور میری ساتھی بہنیں تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری محنت کو سراہا اور ہماری حوصلہ افزائی کی یہ آپ کے محبت نامے ہی تو ہیں جو ہمیں آپ کا حجاب اور آنچل سجانے سنوارنے کی راہ دکھاتے ہیں ہماری رہنمائی کرتی رہیں آپ کی آرا اور مشوروں کا انتظار رہے گا چلتے ہیں اب شمارے کی جانب۔
{{{{اس ماہ کے ستارے}}}}
زملونی
عابدہ احمد عابی منفرد انداز و منفرد تحریر کے سنگ جلوہ گر ہیں۔
لا حاصل سفر
لا حاصل سفر کی داستان سلمیٰ فہیم گل کے اصلاحی انداز میں۔
ہوگیا ہے مجھے پیار
ہجر و صال کے رنگوں کی ترجمانی کرتا حنا عندلیب کا مکمل ناول۔
محبتاں سچیاں
یوم محبت پرسچی محبتوں کا احوال پیش کرتی زینب اصغر مغل ایک دلکش کاوش کے سنگ حاضر ہیں۔
محبت کی ہَوا
سمیرا ستار رانجھانی اپنے افسانے کے سنگ پہلی مرتبہ شریک محفل ہیں۔
شب آرزو تیری چاہ میں
خوب صورت انداز بیاں میں نائلہ طارق سلسلے وار ناول کے سنگ شریک ہیں۔
محبت راستہ ہے ایسا
محبت کے پر پیچ راستوں کی عکاسی کرتا قرۃ العین سکندر کا افسانہ۔
قلم برائے فروخت نہیں
شمسہ فیصل ایک منفرد و دلکش انداز میں حاضر ہیں۔
میں تینوں سمجھاواں کی
صبا عیشل اپنے افسانے میں کیا سمجھانا چاہتی ہیں آپ بھی جانیے ایک منفرد انداز میں۔
یوم محبت
یوم محبت منانے والوں کے لیے تحریم اکرم کی ایک خوب صورت پیغام کی حامل تحریر۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close