Hijaab Feb-17

شوخئی تحریر

ہما ذالفقار

تشریح آیات 21,35,39 سورۃ النور
اللہ کے فضل و کرم اور توفیق سے نیک و بد کا فرق سمجھ کر ہی انسان شیطان کی گمراہ کن ترغیبات سے بچ پاتا ہے۔
اس کائنات میں علم کا منبع صرف اللہ کی ذات ہے، انسان اللہ سے ڈرتے ہوئے اللہ کی ہدایت کے مطابق اپنی روز مرہ زندگی گزار کر نماز پر قائم رہ کر اور زکواۃ ادا کر کے آخرت میں اجر پاتا ہے جبکہ نافرمان انسان کے سارے اعمال ضائع جاتے ہیں اور وہ جہنم رسید ہوتا ہے۔
غلام سرور… نارتھ ناظم آباد، کراچی
حدیث رسول ﷺ
حضرت ابو درداء ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا سبحان اللہ والحمدللہ ولا الا اللہ و اللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ کہا کرو یہی باقیات صالحات ہیں اور یہ گناہوں کو اس طرح مٹا دیتے ہیں جس طرح درخت سے (سردی کے موسم میں) پتے جھڑتے ہیں اور یہی کلمات جنت کے خزانوں میں سے ہیں۔
لائبہ میر… حضرو اٹک
دل کا دریا
جذبات کا سمندر محبتوں کا لبریز پیمانہ تمنائوں کا وسیع گھروندہ آرزو کا چمن ہے مگر دل محبتوں کا شاہکار بھی تو ہے، نفرتوں کا سمندر بھی تو یہیں پیدا ہوتا ہے، اس دل میں کس کس چیز کا ٹھکانہ ہے نیکی بدی‘ خطا محبت، نفرت، الفت‘ آس اور پیاس کبھی امیدوں کے پھول کھلتے ہیں اور کبھی خواہشوں کے پتے زرد ہوتے ہیں ایک دل اور بے حساب جذبات۔
حلیمہ سعدیہ… تل خالصہ
جنوری
ج… جہاں بھر پہ برس جائے ابر رحمت اب۔
ن… نماز پڑھ کے فقط ایک ہی دعا مانگی۔
و… وجود رب ذوالجلال تجھ کو تیری قسم۔
ر… رہ وفا کو بہاروں کا سلسلہ دے دے۔
ی… یہ آتے سال کو خوشیوں کا پیامبر کردے، آمین
ناہید شبیر رانا…رحمان گڑھ
مہکتی کلیاں
vکسی کی حوصلہ شکنی نہ کرو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی آخری امید لے کر آیا ہو۔
vماں کے منہ سے نکلی ہوئی دعا خدا کو بھی ماننا پڑتی ہے۔
vرزق حلال کی تلاش لوگوں کا محتاج بننے سے بہتر ہے۔
vدو چہرے انسان کو کبھی نہیں بھولتے ایک مشکل میں ساتھ دینے والا ایک مشکل میں ساتھ چھوڑنے والا۔
vانسان دکھ نہیں دیتا انسان سے وابستہ امیدیں دکھ دیتی ہیں۔
vماں کو گالی دینا سب سے بڑا گناہ ہے۔
فیاض اسحاق مہیانہ… سلانوالی
اچھی باتیں
mجب کسی کی آنکھ میں آپ اپنے لیے خلوص دیکھیں تو اس کی قدر کریں اور جس کی آنکھ میں اپنے لیے نفرت دیکھیں تو خلوص سے اس نفرت کو مٹا دیں۔
mجب ہم اللہ سے مانگتے ہیں تو بے حساب مانگتے ہیں لیکن جب عبادت کا وقت آتا تو نوافل بھی گن کر ادا کرتے ہیں۔
mخوب صورتی ایک طاقت ہے اور مسکراہٹ اس کی تلوار ہے۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
دعا
ہر وہ شخص جو مجھے رنج دیتا ہے اسے بے شمار راحتیں نصیب ہوں۔
ہر وہ شخص جو مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتا اللہ پاک اسے اپنا دوست رکھے۔
ہر وہ شخص جو میرے راستے میں دشمنی سے کانٹے بچھاتا ہے۔
اس کی عمر کے باغ میں کھلنے والا ہر پھول کانٹوں سے محفوظ رہے، آمین۔
طیبہ سعدیہ عطاریہ… کٹھیالہ، سیالکوٹ
اچھی امید
جو آپ نے کھو دیا ہے اسے مت۔ گنو بس یہ دیکھو کہ اب آپ کے پاس کیا کیا ہے کیونکہ ماضی کبھی بھی واپس نہیں آتا مگر بعض دفعہ مستقبل ہمیں ہماری کھوئی ہوئی چیزیں لوٹا ضرور دیتا ہے۔
اللہ سے ہر حال میں دعا کرنی چاہیے اور اچھی امید رکھنی چاہیے۔
فریحہ شبیر… شاہ نکڈر
سونا جیسے لوگ، ہیرے جیسی باتیں
/ساکھ بنانے میں بیس سال لگتے ہیں اور یہ ساکھ پانچ منٹ میں برباد ہوجاتی ہے۔ (وارین لفٹ)
/جو دوسروں کو شک کی نظر سے دیکھتا ہے وہ حقیقت میں اپنے کردار کی برائیاں دوسروں میں تلاش کررہا ہوتا ہے۔ (خلیل جبران)
/توبہ انسان کو ہر قصور سے بری کردیتی ہے۔ (الفارابی)
/سیدھی اور صاف بات کرنے سے نقصان بہت تھوڑا مگر فائدہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ (لارڈ میکالے)
/راز کو راز رکھنا بڑی ذہانت اور عقلمندی کی بات ہے لیکن یہ امید رکھنا کہ دوسرے بھی اس کو راز رکھیں گے سب سے بڑی بے وقوفی ہے۔ (سموئیل جانس)
/غصہ ایک چور ہے جو ہمیشہ انسان کے اچھے لمحات چوری کر لیتا ہے۔ (جو، این، لندن)
/جس نے کبھی کسی کو دشمن نہیں بنایا، وہ کبھی بھی کس کو دوست نہیں بنا سکتا۔ (ٹینی سن)
/اگر تم چاہو تو اپنے خیالات کو بدل کر زندگی بہتر بنا سکتے ہو۔ (آسکروائلڈ)
/ہر عمل کھوکھلا ہے جب تک محبت نہ ہو۔ (خلیل جبران)
/خواہ کچھ بھی ہو مصیبت کے دن گزر جاتے ہیں اگر یہ نہیں گزر تے تو انسان خود ہی گزر جاتا ہے (شیکسپیئر)
/دوسروں کو حقیر سمجھنا بے حد آسان اور خود کو حقیر سمجھنا بے حد مشکل ہے۔ (بوروف)
ارم کمال… فیصل آباد
بیسٹ بات
رشتوں کو ایسی محبت اور احترام سے نبھایا کرو جیسے شہد کی مکھی پھولوں سے رس نکال بھی لے تب بھی پھولوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہونے دیتی۔ دو دن کی زندگی ہے اسے دو ہی اصولوں پر گزاروں۔
ملو تو پھول بن کر۔
بکھرو تو خوش بو بن کر۔
ارم ریاض… برنالی
عورت کا درزی کو ناپ دینا کیسا
سوال: اسلامی بہن کا اپنے کپڑے کی سلائی کے لیے نا محرم درزی کو اپنے بدن کے ذریعے ناپ دینا کیسا ہے؟
جواب: حرام اور جہنم میں لے جانا والا کام ہے درزی بھی سخت گناہ گار اور عذاب کا حقدار ہے کیونکہ بغیر نگاہیں جمائیں اور بدن پر ہاتھ لگائے بغیر ناپ نہیں لیا جاسکتا، ممکن ہو تو اسلامی بہن سے ہی کپڑے سلوائیں یہ نہ ہوسکے تو گھر کی خواتین ناپ لے اور کوئی محرم جا کر درزی کو سلوانے کے لیے دے آئے اسلامی بہن بات بات پر گھر سے باہر نہ دوڑتی پھرے صرف شرعی مصلحت کی صورت میں پردے کی تمام قیودات کے ساتھ باہر نکلے، اللہ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔
ناظمہ نورین… بھیر کنڈ
باپ
جب صبح باپ مرا گھر سے نکلتا ہے
تو
دل سے یہ دعا نکلتی ہے
یارب!
میرے باپ کو سلامت رکھنا
کیونکہ
بن اس کے سب رشتے جھوٹے ہیں
سب سکے کھوٹے ہیں
باپ نہیں جب تو
کچھ بھی نہیں، کچھ بھی نہیں
فاطمہ… وہاڑی
مسکراہٹ
زیادہ ہنسنا موت سے غفلت کی نشانی ہے۔
مسکراہٹ محبت کی زبان ہے۔
مسکراہٹ حسن کا نکھار ہے۔
اپنے آپ پر ہنسنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔
مدیحہ نورین مہک… گجرات
ایک بات سچی مگر اچھی
کیا خوب لکھا ہے لکھنے والے نے بخش دیتا ہے خدا ان کو جن کی قسمت خراب ہوتی ہے نہیں بخشتا ان کو جن کی نیت خراب ہوتی ہے نہ میرا ایک ہوگا نہ تیرا لاکھ ہوگا۔ نہ مزاج میرا ہوگا نہ تاریخ ہوگی، غرور نہ کر شاہے جسم کا تیرا بھی خاک ہوگا میرا بھی خاک ہوگا، موت کو دیکھا تو نہیں پر شاید بہت خوب صورت ہے کم بخت‘ جو بھی اس سے ملتا ہے جینا چھوڑ دیتا ہے۔ برانڈڈ برانڈڈ کرنے والوں یاد رکھنا کفن کا کوئی برانڈ نہیں ہوتا۔ کیا کرامت ہے قدرت کی کوئی ہنس کر درد چھپاتا ہے کوئی رو کر دل بہلاتا ہے زندگی میں نہ جانے کون سی رات آخری ہوگی نہ جانے کون سی بات آخری ہوگی ملتے جلتے باتیں کرتے رہو یا ر‘ نہ جانے کون سی ملاقات آخری ہوگی۔
ایم خان… میانوالی
خوب صورت بات
اپنے غم کی نمائش نہ کر
اپنے نصیب کی آزمائش نہ کر
جو تیرا ہے تیرے پاس خود آئے گا
ہر روز اسے پانے کی خواہش نہ کر
تقدیر بدل جائے گی اپنے آپ ہی اے انسان
مسکرانا سیکھ لے وجہ تلاش نہ کر
اقرا ماریہ… برنالی
انمول موتی
[امیر ہو کر متکبر نہ بن جائو کیونکہ جو دینے پر قادر ہے وہ چھین لینے پر بھی قادر ہے۔
[غریب کو طنز کا نشانہ نہ بنائو کیونکہ کچھ پتا نہیں اللہ کو وہ محبوب ہے یا تم۔
[دلوں کا سکون اللہ تعالیٰ کی یاد میں ہے۔
[ہر کسی کو اتنی اہمیت دو جتنی وہ تم کو دیتا ہے کم دو گے تو مغرور کہلائو گے زیادہ دو گے تو اس کی نظروں سے گر جائو گے۔
[عقل کی بجائے توکل علی اللہ سے کام لو۔
[دنیا تمہیں اس وقت تک نہیں ہرا سکتی جب تک تم خود سے نہ ہار جائو۔
اسماء نور عشا… بھوجپور
یہ کیسی ملاوٹ ہے؟
کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہم روزانہ کتنی ملاوٹ کرتے ہیں۔
جھوٹ میں سچ اور سچ میں جھوٹ کی ملاوٹ۔
دوسروں کی تعریف میں خوشامد کی ملاوٹ۔
دوسروں کی شکایت میں مبالغہ آرائی کی ملاوٹ۔
نماز میں لغو اور سوچون کی ملاوٹ یعنی کہ اللہ کی عبادت میں بھی ملاوٹ۔
دوسروں کی مدد میں ریاکاری کی ملاوٹ۔
عائشہ مغل… ایبٹ آباد
سن لو
٭انسان کی فطری کمزوری ہے کہ وہ اس بات کو بار بار سننا چاہتا ہے جو اسے پسند آئے۔
٭اکثر لوگ زندگی کی کتاب پڑھنا شروع کردیتے ہیں بغیر زبان سیکھے۔
٭لمبی بات اپنا اثر کھو دیتی ہے۔
٭غلطی مان لینے سے انسان کا ذہنی بوجھ کر ہوجاتا ہے۔
مشا علی مسکان… قمر مشانی
سنہری حروف
rتین چیزیں ایک جگہ پر پیدا ہوتی ہیں۔
پھول، کانٹے، خوش بو
rتین چیزیں ہر ایک ملتی ہیں۔
خوشی، غم، موت
rتین چیزیں ہر ایک کی جدا جدا ہوتی ہیں۔
صورت، سیرت، قسمت
rتین چیزوں کو کبھی چھوٹا مت سمجھو۔
قرض، مرض، گناہ
rتین چیزیں کبھی مت ٹھکرائو۔
خلوص، تحفہ، نصیحت
rتین چیزیں اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔
گرمی کا روزہ، سردی کا وضو، جوانی کی توبہ
سعدیہ رشید بھٹی… فیصل آباد
مذاق
مذاق دو طرح کے ہوتے ہیں۔
مذاق کرنا اور مذاق اڑانا (طنز کرنا)
مذاق کرنا تو ہر کوئی برداشت کرتا ہے لیکن مذاق اڑانا ہر کوئی برداشت نہیں کرسکتا مذاق اڑانا کوئی بہت ہی اعلیٰ ظرف انسان ہوگا جو برداشت کرے گا۔
ہم کسی کا مذاق اڑائیں بھی کیوں؟
ہمیں کیا حق پہنچتا ہے کسی کی عزت نفس کو مجروح کرنے کا ہر انسان کی اپنی سیلف رسپیکٹ ہوتی ہے ہر انسان کا اپنا ایک مقام ہوتا ہے ہم کیوں کسی کی عزت نفس کو اس طرح سے مجروح کریں کہ کوئی آنکھ اٹھا کر بات کرنے کے قابل ہی نہ رہے۔
مجھے ہمیشہ اس بات سے دکھ پہنچتا ہے اور مجھے ان لوگوں پر شدید غصہ آتا ہے جو جس طرح چاہیں دوسروں کو اپنے طنز کا نشانہ نہ بنالیں۔
پلیز میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ دوسروں پر طنز کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔
علیزے… برنالی
انمول موتی
ؤرشتے تب ہی قائم رہتے ہیں جب دل میں ہوں۔
ؤاس سے ضرور معافی مانگو جسے تم چاہتے ہو۔
ؤاسے مت چھوڑو جو تمہیں چاہتا ہے۔
ؤاس سے کچھ نہ چھپائو جو تم پر اعتبار کرتا ہے۔
ؤانسان نہ کچھ ہنس کر سیکھتا ہے نہ رو کر جب بھی کچھ سیکھتا ہے یا کسی کا ہو کر سیکھتا ہے یا پھر کسی کو کھو کر سیکھتا ہے۔
ؤلوگ کہتے ہیں کسی ایک کے چلے جانے سے زندگی نہیں رک جاتی لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ لاکھوں کے مل جانے سے کسی ایک کی کمی پوری نہیں ہوتی ہے۔
شبنم… گوجرانوالہ
اجازت نامہ
ایک آدمی میڈیکل اسٹور پر جا کر بولا مجھے زہر چاہیے۔
دکاندار: آپ کے پاس اجازت نامہ ہے؟
آدمی نے نکاح نامہ دکھایا۔
دکاندار: اوئے چھوٹے اسے بڑی بوتل دے دو۔
آنسہ شبیر… ڈوگہ شریف

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close