Aanchal Oct-16

دوست کا پیغام آئے

ہما احمد

آنچل فرینڈز ‘رائٹرز اینڈ فیملی کے نام
السلام علیکم! کیسے ہیں سب اتنے حیران ہوکے کیا دیکھ رہے ہیں لگا نہ جھٹکا‘ کیسا لگا میرا سرپرائز۔ میری طرف سے آنچل کو عید مبارک۔ امی‘ بابا‘ رابعہ‘ اقصیٰ‘ مہوش آپی‘ ربیکا‘ سائرہ آپی‘ نائلہ آپی‘ عاطفہ آپی‘ صبح ملائکہ طہٰ‘ فاطمہ‘ احمد‘ آپی فرح قندیل‘ ارحم‘ بھائی قاسم اور میری دوستیں مریم فدا‘ صائمہ‘ ماریہ‘ نوال‘ اقصیٰ‘ شبنم شہزادہ‘ نسرین‘ نورین‘ آمنہ‘ کلثوم‘ صباء آپی سب کو میرا پیار بھرا سلام۔ کیسا لگا‘ بتایئے گا ضرور۔ آپ سب کے لیے اور آنچل کے لیے ڈھیروں دعائیں‘ اللہ تعالیٰ سب کو خوش رکھے اور ایک بات بتانا تو بھول ہی گئی کہ میں تھرڈ ائر میں پاس ہوگئی ہوں مجھے سب مبارک باد دیں اور ہاں مہوش آپی ربیکا! آپ دونوں نے مجھے گفٹ دینے ہیں یاد رکھیے گا۔ سمیرا شریف‘ نازیہ کنول نازی‘ نگہت عبد اللہ‘ اقراء صغیر احمد‘ راحت وفا‘ فاخرہ گل‘ عشناء کوثر سردار (میں آپ کی فین ہوں) سباس گل‘ سب کو میرا پیار بھرا سلام‘ اچھا اب آپ سب مجھے اجازت دیں‘ اللہ حافظ۔
آرزو چوہدری… گجرات
آنچل فرینڈز کے نام
سمیرا آپی ’’ٹوٹا ہوا تارا‘‘ کی مبارک باد ایسا ہی زبردست قسم کا ناول لے کر پھر سے آجائیں آنچل میں‘ پلیز مدیرہ جی سمیرا آپی کا سلسلہ وار ناول آنچل میں شائع کرنا اور نگہت عبد اللہ ’’تیرے عشق نچایا‘‘ کی آخری قسط وہ ملنگ کا کلام اور ناچنا مست ہوکہ زبردست منظر تھا‘ بہترین آپ کو بھی مبارک باد اور سانسوں کی مالا پہ آخری قسط بہترین تھی لیکن جنت کی مسکین سی باتیں اُف اور امجد صابری اور عبد الستار ایدھی جیسے لوگ اپنے عمل کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گے‘ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے آمین اور جس جس کا میٹرک کا رزلٹ آیا ہے جلدی سے اپنے اپنے مارکس بتائو جس جس کا اچھا ہے بہت بہت مبارک ہو اور جن کے مارکس کم ہیں نالائقوں آئندہ محنت کرنا‘ ہاہاہا۔ اقراء ماریہ تمہارے تایا ابو کو اللہ تعالیٰ صحت والی زندگی دے‘ آمین۔ فرحت اشرف گھمن یہ ریسیپی اگر مجھے آتی تو ضرور بتاتی لیکن امید ہے ڈش مقابلہ میں شرکت کرنے والی بہنیں ضرور بتائیںگی۔ شمع مسکان ویسے تمہارے والی سرورق والی ٹپ میں نے بھی دی تھی زبردست جواب ملا تھا۔ شمائلہ آپی کی طرف سے پرانے رسالوں میں ڈھونڈنا وہی جواب میری طرف سے تمہارے لیے ہے اور شمع مسکان کیا تمہاری منگنی ہوگئی ؟ شاہانہ عابد (شہزادی) اب انٹری دے دو آنچل میں (دوستی میں سب تو چلتا ہے) دس منٹ نکال لو‘ اپنی مصروف زندگی میں سے‘ تمام پڑھنے والیوں کو سلام‘ بشریٰ اسحاق رانا جیت کی مبارک ہو اور کامیابیوں کی دعائیں۔
لائبہ میر… حضرو
تمام قارئین اور آنچل اسٹاف کے نام
السلام علیکم! تمام قارئین آنچل اور اسٹاف کو میرا سلام‘ کیسی ہیں آپ سب؟ امید ہے خیر خیریت سے ہوں گی‘ ہم بھی اللہ کے فضل سے ٹھیک ہیں۔ صائمہ سکندر سومرو‘ اقصیٰ و نیناں زرگر‘ طیبہ نذیر‘ مدیحہ نورین‘ صباحت مرزا‘ دعا ہاشمی‘ پارس شاہ‘ نورین شاہد‘ علمہٰ اکمل‘انا احب‘ سباس گل‘ ام مریم‘ صوفیہ ملک‘ عائشہ ملک‘ بشریٰ نوید باجوہ‘ ثوبیہ مرزا‘ دلکش مریم‘ فائزہ بھٹی‘ شمع مسکان‘ مسکان قصور‘ فوزیہ سلطانہ‘ حرا قریشی‘ شاہ زندگی‘ جیا عباسی‘ عائشہ پرویز‘ ریحانہ راجپوت‘ فریحہ شبیر‘ نبیل ملک اعوان‘ عرشیہ ہاشمی‘ جازبہ عباسی‘ حمیرا نوشین‘ نادیہ اقبال‘ نورین اقبال‘ آپی فوزیہ‘ ثمینہ کوثر‘ ثمرینہ سعید (لانمبڑہ) رضوانہ انور ‘ بشریٰ رزاق (لاہوریاں)‘ ساریہ صفدر‘ سدرہ کومل (دولت نگر) اقصیٰ‘ (ڈوگہ)‘ ثومیہ زمان (ڈوگہ) ثمیرہ آپی (ڈوگہ) صبا غفور (بزرگوال) کائنات مشتاق عرف روزی (ڈوگہ) آپ سب کو میری جانب سے عید مبارک‘ ڈھیر ساری دعا ہے بہت اچھی اور مبارک گزرے۔
ساریہ چوہدری… گجرات
سویٹ بھائی کے نام
20 اکتوبرکو ہمارے بھائی بلال اجمل کا برتھ ڈے ہوتا ہے سو مینی مینی ہیپی برتھ ڈے سویٹ بھائی‘ اللہ آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی دے‘ ہر قدم پر کامیابیاں اور ڈھیر ساری خوشیاں دے‘ آمین۔ ہم سب آپ کے لیے بہت اداس ہیں یہ برتھ ڈے بھی آپ ہمارے ساتھ نہیں منائیں گے لیکن ڈونٹ وری سویٹ بھائی! آپ کی یہ لولی سسٹر ابھی زندہ ہے اسکائپ پر لائیو آپ کا برتھ ڈے کیک کاٹا جائے گا اور ماما‘ پاپا کی دعائیں‘ بہنوںکا پیار اور سڑیل نخرے باز آپ کے بھائی کا فیس بھی دکھایا جائے گا۔ دو پارٹیاں دینی ہیں آپ نے ہم سب کو یہ نہ ہو آپ پاکستان میں تشریف لائو اور کہو کہڑی پارٹی دے کدی پارٹی‘ ہم نے معاف نہیں کرنا اینی ویز اگر آپ مکر گئے تو ہماری ’’بھابی نیلم ثناء‘‘ زندہ باد‘ ہم ان کا خرچہ کروائیں گے آج کے لیے اتنا ہی کافی ہے کیونکہ مجھے گھر میں بھی رہنا ہے‘ آپ کی ایماندار بہنیں۔
سمیرا‘ معظمہ‘ مریم‘ ماریہ اینڈ عظمیٰ… سمندری
لولی سسٹر ماریہ کے نام
السلام علیکم! سب کیسے ہیں؟ امید کرتی ہوں سب فٹ اینڈ فاٹ ہوں گے‘ میں ہمیشہ اپنی خوشیاں اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرتی ہوں لیکن اس بار میں اپنے آنچل فرینڈز کے ساتھ شیئر کروں گی۔ مائی ڈئیر آنچل فرینڈز میری سب سے چھوٹی بہن ماریہ نے ایم اے انگلش پارٹ ون میں پوری جی سی یونیورسٹی میں ٹاپ کیا ہے جس کی وجہ سے ہم سب بہت خوش ہیں ہم کہیں بھی جائیں کہتے ہیں وہ ماریہ جس نے ٹاپ کیا ہے اس کی سسٹرز جارہی ہیں‘ ہماری بہن ماریہ نے ہمارے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اب ہم سب یعنی کہ آپی سمیرا‘ معظمہ‘ مریم اینڈ عظمیٰ کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔ ماما‘ پاپا تو ہمیشہ ہی تمہاری سائیڈ پر ہوتے ہیں چھوٹی ہو ناں‘ اب پارٹ ایل میں جھنڈے گاڑ دو اور گولڈ میڈل لے کر ہی آنا‘ ان شاء اللہ۔
عظمیٰ بٹ… سمندری
سویٹ آپی سنیاں سفیان زرگر کے نام
السلام علیکم! آپی کیا حال ہے جب تک ہمارا یہ خط شائع ہوگا بھائی سفیان باہر جاچکے ہوں گے‘ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ان کے کاروبار میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ ہم سب بہن بھائیوں اور گھر والوں کی طرف سے شادی کی بہت بہت مبارک باد‘ آپی سنیاں کی جتنی بھی آنچل فرینڈز ہیں آپی کو خوب ڈانٹے کہ انہوں نے آپ کو اپنی شادی میں انوائٹ نہیں کیا‘ انوائٹ تو پھر دور کی بات ہے بتایا بھی نہیں کہ ان کی شادی ہوگئی ہے‘ ہاہاہا ‘ سوری آپی ڈانٹ پڑوانے کے لیے۔ اب مجھے جلدی سے انتظار ہے اپنے بھانجے یا بھانجی کا‘ دعا ہے کہ آپ کی شادی شدہ زندگی ہنسی خوشی گزرے‘ آپ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو۔ بھائی سفیان اب آپ نے آپی کا بہت خیال رکھنا ہے‘ للہ سے دعا ہے کہ آپ کی جوڑی تاقیامت سلامت رہے‘ اگر کوئی ہم سے دوستی کرنا چاہتا ہے تو ہم حاضر ہیں‘ اللہ حافظ۔
صبا زرگر‘ ذکا زرگر… جوڑہ
سویٹ فرینڈز کے نام
السلام علیکم! میری سویٹ سویٹ فرینڈز کیسی ہیں اور لگتا ہے کہ مجھ کو بالکل بھول گئی ہیں۔ ڈئیر شازیہ ایند سعدیہ اخلاق آپ نے پوچھا کہ ماہ کہاں ہے تو ہنی میں تو آپ کے آس پاس ہوں بس محسوس کرنے کی بات ہے۔ اقراء ماریہ آپ نے مجھے یاد رکھا‘ تہہ دل سے شکریہ‘ سویٹ اینڈ کیوٹ نینا خان ماہ سے دوستی کرکے کیا کروگی‘ نبھانہیں پائو گی۔ آپ کے شہر کی ایک لڑکی نے دوستی کی تھی مگر وہ ایسا مجھے بھولی کہ آج تک میں اس کو مس کرتی ہوں‘ آپ بھی یقینا ایسا ہی کریں گے ‘ سوچ لو سویٹ ہارٹ۔ شاہ زندگی آپ نے کہا تھاکہ ماہ دل سے دل تک کا رابطہ رکھنا مگر آپ کے دل کے سگنلز نہیں ملتے کیا کروں‘ سو ہنی شمع مسکان میں آپ کو کبھی نہیں بھول سکتی ‘ آپ کی دوستی ہی تو جینے کا سہارا ہے۔ امبر سکندر علی سومرو سچی بتانا کتنا مس کرتی ہو‘ صبیرہ گڑیا کیسی ہے؟ فوزیہ سلطانہ ڈئیر کوئی پیغام صرف میرے لیے بھی لکھونا‘ پارس شاہ ہنی بہت مصروف ہوگئی ہو۔ نورین شفیق کیا حال ہے جاناں! آئی تھنک کہ میں آپ کو یاد ہوں ‘ ہے نا۔ ایمن وفا مائی پریٹی ڈول حورعین فاطمہ جہاں بھی رہو‘ خوش رہو۔ اچھا نہیں کررہی۔ عروسہ پرویز‘ روشنی وفا اینڈ کشف فاطمہ دوستی کرکے بھول جانے کی ریت کس نے ڈال دی۔ اسپیشل فرینڈز ابرش آثیر اینڈ زیست مکرم کہیں ہینڈسم ہم سفر کو پیاری تو نہیں ہوگئی پلیز کچھ تو کہو یوں خموشی اچھی نہیں ہوتی۔ ثانیہ مغل ڈئیر کہاں کھوگئی ہو‘ اقصیٰ کنزہ کیسی ہو؟ کوئی رابطہ ہی نہیں‘ ارم کمال آپی اینڈ لائبہ میر سدا خوش رہو‘ میرے ساتھ بھی میرے بعد بھی ۔ آپی پروین افضل کبھی ہمیں بھی یاد کرلیا کرو‘ خوب صورت پری کیا آپ کا نمبر مل سکتا ہے پلیز اب قصور اور اروما اشفاق دوستی کرو گی مگر نبھائو پائو تو بتانا‘ اچھا دوستوں اجازت‘ فی امان اللہ۔
رشک حنا‘ ماہ رخ… سرگودھا
ثمینہ ممتاز کے نام
پیاری دوست ثمینہ ممتاز تمہاری سالگرہ یکم نومبر کو ہے‘ اس لیے تمہیں آنچل کے ذریعے وش کررہی ہوں۔ پیاری ثمینہ اللہ تمہیں اتنی خوشیاں دے کہ تمہارا دامن کم پڑ جائے اور سنائو ام ہاجرہ کا کیا حال ہے اور محمد طیبہ کیسا ہے؟ ہائے اقراء جانی کیسی ہو یار تھوڑی موٹی ہی ہوجائو۔ میری طرف سے عید مبارک‘ امی جان اینڈ بھائی احسن کیسے ہیں آپ سب۔ میری دعا ہے کہ اللہ میری امی کو صحت تندرستی عطا کرے‘ آمین اور پیارے بھائی احسن مشتاق اللہ تمہاری ساری خواہشیں پوری کرے‘ آمین اینڈ پر سب کو سلام۔
صائمہ مشتاق… سرگودھا
اپنوں کے نام
خوب صورت پیارے بہن بھائیوں السلام علیکم! امی‘ ابو‘ باجی نگینہ‘ ماموں حسنین‘ بھائی اصغر‘ بھابی ثانیہ‘ بجی شہلا اور بھائی منیر‘ باجی مقدس بھائی سجاد کیا حال چال ہے سب کے سب یقینا اے ون ہوں گے (ارے حیران ہونے کی ضرورت نہیں یہ ہم ہیں قباچہ)۔ عید کی مبارک تو ہم ہمیشہ دیتے ہی ہیں مگر اس بار سوچا کیوں نہ کچھ منفرد انداز اپنایا جائے اس لیے ہم نے آنچل کے ذریعے آپ لوگوں کو عید مبارک کہنے کا سوچا اور پھر لکھ بھی دیا۔ باجی نگینہ اور باجی مقدس کیسی چل رہی ہیں عید کی تیاریاں۔ عین زہرہ (جانِ انجمن) سلمان حیدر (خطرناک) بہت تنگ کرتے ہو مجھے‘ اپنی مائوں کو تنگ کیا کرو۔ طتمئین زہرہ (میری باربی ڈول نرم نرم ریشم جیسی) میری طرف سے دوسری سالگرہ مبارک ہو‘ اللہ تمہاری لمبی عمر کرے‘ ویسے بہت شرارتی ہوتی جارہی ہو‘ مجھے بہت تنگ کرتی ہو (شرارتی بلی نہ ہو تو‘ ہاہاہا)۔ تقی صاحب تمہارا کیا حال ہے (شیطانوں کے سردار) اب مجھے تنگ نہ کر نہیں تو اور بھی بہت کچھ لکھ دوں گی ۔ ابو آپ سنائیں کیسا ہورہا ہے گزارا‘ اللہ آپ کی لمبی عمر کرے‘ آمین۔ امی آپ بتائیں آپ کا آپریشن ہوا تھا اب کیسا حال ہے؟ اللہ آپ کو جلدی صحت یاب کرے اور میں پ کو پھر تنگ کرنا شروع کردوں اور بڑے مزے سے آپ کے ہاتھوں کے بنے پراٹھے کھائوں (آئی لویو ماں)۔ بھائی بھابی کیسا گزر رہا ہے زندگی کا سفر ‘ بھائی مجھے آپ کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے اور ہاں یاد آیا 5 اکتوبر کو آپ کی سالگرہ بھی ہے میری طرف سے بہت مبارک (اب گفٹ دو مجھے ظاہری سی بات ہے آپ کی برتھ ڈے پر گفٹ تو بنتا ہے نا‘ ہی ہی ہی)ہاں یاد آیا باجی نگینہ (ایسا نہ کیا کرو پہلے ہی ایسی ہوگئی ہو اور جل جائو گی اور ہم آپ کو دیکھتے ہی… آگے آپ خود سمجھ دار ہیں۔ بھائی منیر باجی شہلا آپ سنائیں (ارے گانا نہیں کہہ رہی یہ تو مجھے پتا ہے کہ آپ دونوں مہدی حسن اور نور جہاں ہیں‘ سریلے خان‘ ہاہاہا)۔ عید پر جلدی سے ہماری طرف آنا تاکہ ہمیں انتظار نہ کرنا پڑے ویسے بھی آپ آجائیں تو باجی نگین اور باجی مقدس بھی آجاتی ہیں اور پھر مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب ہم سب یوں مل کر کھانا کھاتے ہیں‘ کھیلتے ہیں اور پھر یہ دن ایسے گزر جاتے ہیںجیسے دو منٹ کے تھے۔ ہاں باجی نگینہ آپ سے میں نے ایک بات کہنی تھی بلکہ شکریہ ادا کرنا تھا کیونکہ آپ امی کا آپریشن ہونے پر ہمارے گھر رہیں اورمجھے امی کی کمی زیادہ محسوس نہیں ہونے دی۔ مجھے آپ کا یہ پیار دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ باجی مقدس آپ کا آکر ہمارے ساتھ کام کروانا ‘ کھانا پکانا مجھے اچھا لگا اور پھر باجی نگینہ اور آپ کا لڑانا‘ اپنا اور باجی شہلاکا درمیان میں آکر لڑائی ختم کروانا بھی اچھا لگا۔ یہ پل مجھے شادی سے پہلے والا وقت یاد دلاگیا‘ باجی شہلا‘ بھائی آپ کا لاہور سے اسپیشل امی کو دیکھنے آنا اور پھر مجھے سموسے کھلانا ‘ اچھا وقت گزارنا ہنسی مذاق کے ساتھ بھی اچھا لگا۔ بھابی کا بھی شکریہ کہ انہوں نے بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیا (ارے لڑائی میں نہیں بلکہ کام وغیرہ میں) اچھا میری طرف سے آپ سب کو اور آنچل پڑھنے والی سہیلیوں کو عید مبارک‘ اللہ حافظ۔
ثناء اعجااز حسین قریشی… ساہیوال
رائٹرز اینڈ فرینڈز کے نام
السلام علیکم جناب! کیسے ہیں آپ سب؟ امید واثق ہے کہ خیریت سے ہوں گے نازی اینڈ اقراء آپی آپ دونوں بہت بہت پیارا لکھتی ہیں۔ نازی جی آپ جب جب اداس ہوتی ہیں تو میرا دل بھی افسردہ ہوجاتا ہے اور جب آپ مسکراتی ہیں تو میرا دل کرتا ہے دنیا بھر کی محبتیں چاہتیں آپ کے قدموں میں ڈھیر کردوں اور آپ کی شاعری تو میرا جنون ہے بس اداس مت رہا کریں‘ رب تعالیٰ آپ کو ہمیشہ آپ کے ہمسفر کے سنگ خوش رکھے‘ آمین۔ اقراء جی آپ میرے لیے کیا ہیں‘ یہ میں لفظوںمیں بیان نہیں کرسکتی‘ آپ کی تحریروں کی آپ کے لکھے ایک ایک لفظ کی میں دیوانی ہوں۔ آپ کے لکھے ناولز میں تقریباً تین مربتہ پڑھ چکی ہوں پھر بھی دل کرتا ہے کہ دوبارہ پڑھوں سچ میں میں بہت محبت کرتی ہوں آپ سے بس آپ سے ایک مان بھری ایک امید بھری‘ محبت بھری درخواست ہے کہ نوفل نام چینج کرکے روہیان یا حاشر رکھ دیں پلیز آپی یہ نام کچھ سوٹ نہیں کرتا۔ میرا مان رکھ لیں ورنہ میرا معصوم سا دل ٹوٹ جائے گا‘ پلیز آپی اللہ آپ کو دنیا و آخرت کے ہر امتحان میں سرخرو کرتے‘ آمین اور فرینڈز مسکان جاوید‘ نور ایمان کہاں ہو بھئی آپ دونوں بھول گئی ہو مجھے‘ واپس آجائو یار۔ حافظہ سمیرا آمنہ اور آپ دونوں کس سیارے پر ہو نظر نہیں آتی ہو‘ یارا یہ تو دوستی نہیں ہے رشک حنا جاناں بہت بہت جزاک اللہ۔ مجھے ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے کبھی آئو ناں ملنے‘ کرن ملک‘ نیلم شہزادی‘ کشف فاطمہ اینڈ نیلم شرافت‘ آئی مس یو سو مچ‘ اللہ آپ سب کو خوش رکھے‘ شمع مسکان‘ عائشہ نور اینڈ عائشہ خان کبھی مجھے بھی یاد کرلیا کرو‘ اچھا جی اجازت دیجیے‘ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
سمیرا تعبیر… سرگودھا
آنچل فرینڈز اور کچھ اپنوں کے نام
السلام علیکم! آنچل کی پریوں کیسی ہو سب امید ہے ایک دم فٹ فاٹ ہوں گی‘ عقیلہ فضیلہ کہاں غائب ہوگئی ہو۔ شادی کیا ہوئی اتنی مصروف ہوگئی ہو ارے جلدی سے انٹری دو‘ خوش رہو آپ دونوں‘ سدا سہاگن رہو۔ طیبہ نذیر آپ کو بھی شادی کی مبارک باد اور دعا ہے ہمیشہ خوش رہو‘ سہاگن رہو‘ آمین۔ ارم کمال‘ نجم انجم‘ ثناء رسول‘ وثیقہ زمرہ‘ مدیحہ کنول‘ مدیحہ نورین مہک‘ تمنا بلوچ‘ حرا قریشی‘ مونا شاہ قریشی‘ شائستہ‘ نورین انجم‘ مائزہ بھٹی‘ عظمیٰ رفیق‘ دعائے سحر‘ انا احب‘ سباس گل‘ طیبہ نذیر‘ پروین افضل شاہین‘ عائش کشمالے‘ ایس انمول‘ فریحہ شبیر‘ شمع مسکان آپ سب کے لیے ڈھیروں دعائیں ‘ ہمیشہ خوش رہو اور شاد رہو اور آپ سب کو عید الاضحی مبارک اور جنہوں نے قربنیاں کیں اللہ ان سب کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے۔ طیبہ آپی کیسی ہیں آپ؟ نور کیسی ہے؟ نور کی بہت یاد آتی ہے۔ آپی نور کو ڈھیر سارا پیار دینا میری طرف سے اور عثمان بھائی کو سلام‘ حمیرا رابی کیسی ہو آپ؟ حمیرا یہ سن کے بہت خوشی ہوئی کہ اپ نے ہر اتوار کو گھر میں درس و تدریس کا کام شروع کیا‘ محلے کی عورتوں کو درس دیا کرو گی بہت اچھا کام شروع کیا ہے آپ کے پڑھنے کا فائدہ ہی تب ہے کہ آپ دین کو پھیلائو آج خالہ جان زندہ ہوتیں تو کتنی خوش ہوتیں کہ میری بیٹیاں بھی اس قابل ہوگئیں کہ لوگوں کو درس دیں‘ اللہ تعالیٰ خالہ جان کو اعلیٰ مقام عطا کرے‘ ان کے درجات بلند کرے‘ 28 اگست کو ایک سال ہوگیا ان کی وفات کا پتا ہی نہیں چلا‘ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے‘ عقل و شعور عطا فرمائے‘ ان کی قسمت میں نہیں تھا یہ دیکھنا ورنہ انہوں نے کتنی محنت سے آپ تینوں بہنوں کو چھوٹی عمر میں حفظ کروادیا آپ کو اتنا پیار دیا شاید ہی کسی ماں نے آج تک کسی اولاد کو دیا ہو‘ بس دعا کیا کرو اور پڑھ کے بخشا کرو اور ڈئیر خنساء کیسی ہو؟ آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں‘ سدا خوش رہو‘ منگنی ہوگئی بہت بہت مبارک ہو۔ مدیحہ شہزادی بہت پڑھاکو بن گئی ہو‘ ہر وقت پڑھائی پڑھائی سر پر سوار کرلی تم نے پڑھائی کو‘میڈم تھوڑا ہمیں بھی ٹائم دو ہاں ہاں اب تم کہو گی چار گھنٹے تو آپ کے ساتھ گزارتی ہوں پتا ہے وہ چار گھنٹے بھی کتابی کیڑا بنی رہتی ہو۔ میری تمام دعائیں تمہارے لیے ہیں‘ ڈئیر خوش رہو ہمیشہ۔ پروین افضل جی آپ کے لیے تو خصوصی دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو نیک صالح فرماں بردار اولاد سے نوازے‘ آمین۔ انا احب جی ہیپی برتھ ڈے ٹو یو ایڈوانس میں‘ 17 نومبر کو ہے ناں پتا نہیں تب میں لکھ پائوں یا نہ اس لیے ایڈوانس میں ہی اورمزے کی بات بتائوں میری بھی نومبر کے مہینے میںہے 10 نومبر کو۔ اوکے جی اجازت چاہتی ہوں‘ دعائوں میں یاد رکھنا آپ سب اور اپنا خیال رکھنا‘ اللہ حافظ۔
حافظہ صائمہ کشف… فیصل آباد
عنزہ یونس کے نام
تم کو دیکھا تو یہ خیال آیا
زندگی دھوپ تم گھنا سایہ
السلام علیکم! پیاری سویٹ فلاسفر کزن کیسی ہو‘ ان شاء اللہ ٹھیک ٹھاک ہوگی۔ میں نے سوچا اپنی دبنگ سی موڈی کزن کو آنچل کے توسط سے سالگرہ وش کردوں۔ مائے ڈئیر عنزہ رب تعالیٰ سے دعا ہے تم ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہو‘ آمین۔ تمہارے اندر اردو ادب کے حوالے سے اتنی کوالٹیز ہیں کہ اگر تم انہیں بروے کار لائو تو دھوم مچ جائے گی اوراللہ کا واسطہ ہے غصے کو کم کیا ہے تو تھوڑ احسن مزاح بھی بیدار کرلو۔ اتنی خوب صورت آنکھیں خدا نے اس لیے نہیں دی کے گھورتی رہو بلکہ ان سے اچھا پڑھو اچھا لکھو‘ تم مجھے بہت عزیز ہو ہماری جوڑی تو ویسے ہی سپرہٹ ہے۔ دسمبر آرہا ہے امید کرتی ہوں تمہارا غصہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر جتنا بلند نہیں ہوگا‘ ان شاء اللہ ویسے شرارتیں کبھی کبھی خوب کرتی ہو میم سمیعہ کی دیوانی‘ ایک بات حقیقت ہے یو ر سو لکی میم! تمہیں بہت پیار کرتے ہیں دل سے ورنہ تم شعلہ جوالہ کے آگے کون ٹھہرے (ہاہاہا)۔ ارے نو غصہ پلیز اونلی مذاق عاصمہ عاشق‘ تنزیلہ‘ سدرہ مصباح‘ علیزے‘ شاہ زندگی‘ عاصمہ نسیم‘ رمشہ سحر کیسی ہو بھئی میں اقراء بھول گئی ہو (آہم)۔
اقراء لیاقت… حافظ آباد
دوستوں کے نام
میری پیاری پیاری اور نٹ کھٹ سی سہیلیو! اپنی پیاری سہیلی کا سلام قبول کرو اور امید کرتی ہوں کہ مزے سے چھٹیاں انجوئے کررہی ہوں گی‘ اس دفعہ میں نے سوچاکہ کیوں نہ ایک نئے طریقے سے تم سب کا حال معلوم کیا جائے حالانکہ ایس ایم ایس پر تو تم سب سے روز ہی بات ہوتی ہے۔ فریال میڈم کیسا لگا میرا یہ انداز؟ نایاب جی آپ کا مینا پن کم ہوا یا نہیں؟ عظمیٰ بٹ غصہ کم کیا کرو؟ ماریہ شہزادی تھوڑا وزن کم کرلو‘ اتنی موٹی ہورہی ہو اور سدرہ یار پلیز خود پر دھیان دو۔ سماویہ رانی کدی میسج دا جواب وی دیا کرو کہ بھول گئے او؟ اور مسروہ رانی آپ کو تو چھٹیاں راس ہی آگئی ہیں ۔ لو جی یہ تو تھے تم سب کے لیے پیار بھرے جملے اور پلیز مائنڈ نہ کرنا ۔ آخر میں تم سب کے لیے ڈھیر ساری دعائیں سدا خوش رہو‘ ہنستی رہو مسکراتی رہو اور میرا سر کھاتی رہو‘ ہاہاہا۔ پھر ملیں گے ایک نئے انداز کے ساتھ تب تک کے لیے اجازت دیجیے‘ اللہ حافظ۔
بحیر انیلم… گجرت
ڈئیر فرینڈز اور سویٹ فیملی کے نام
السلام علیکم! ڈئیر فرینڈز اینڈ مائی سویٹ فیملی وہ کیا ہے ناں روبرو تو میں بول ہی نہیں سکتی اور نہ بتاسکتی ہوں کہ مجھے آپ سے کتنا پیارا ہے؟ اے اللہ پاک میرے پیارے امی ابو اور لولی بہن بھائیوں کو ہمیشہ اپنی رحمت اور حفاظت میں رکھیے گا اور دوستوں آپ سب پلیز میری پیاری آپی کے لیے بہت دعا کیجیے گا وہ بہت بیمار ہیں‘ نو ماہ سے وہ چل نہیں سکتیں۔ بہت پیاری اور خوب صورت ہیں اس لیے شاید نظر لگ گئی ہے اگر کسی دوست کے پاس کوئی وظیفہ ہو تو ہمیں ضرور بتایئے گا اور پلیز بہت دعا کیجیے گا۔ انا احب آپ کے بارے میں جان کر بے حد اچھا لگا اور دعا واقعی چھپی رستم ہے‘ کوئی بات نہیں ڈئیر! ہمیں بہت خوشی ہوئی اور انا احب مطرب اور انائیا کو بہت پیار کیجیے گا ہماری طرف سے۔ بچے تو ہماری جان ہیں‘ کوثر خالد‘ حمدونعت لکھ کر آخرت کے لیے نیکیاں جمع کررہی ہیں۔ اللہ پاک آپ کے زور بازو میں اور طاقت دے‘ آمین۔ اقصیٰ کشش آپ کا نام پیارا ہے۔ ماہ نور نعیم واقعی سباس بے حد پیاری اور اچھی ہیں‘ مجھے بھی بے حد اچھی لگتی ہے۔ ایس انمول ڈئیر اللہ پاک آپ کو خوشیوں سے ہمکنار کرے‘ آمین۔ پروین افضل شاہین آپ بہت نائس ہیں ‘ فریدہ آپی کیا واقعی آپ کی نند ہیں؟ اللہ پاک آپ کو اولاد جیسی نعمت سے جلد مالا مال کردے‘ آمین۔ طیبہ نذیر بہنا آپ کو اﷲ پاک سدا خوشیوں میں ہنستا مسکراتا رکھے‘ آمین اور پلیز شادی کی تاریخ اور حوال ضرور شیئر کیجیے گا۔ نورین انجم‘ ننھی گڑیا آپ کو کامیابی پر مبارک باد‘ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ایسے ہی کامیابیوں سے ہمکنار کرے‘ آمین۔ آپ کی مما بھی بہت اچھی ہیں‘ منزہ عطا آپ کا پیغام اچھا لگا۔ عینی آپ کو پہلی دفعہ شرکت پر مبارک باد پیش کرتی ہوں‘ آتی رہا کریں۔ ارم آنٹی آپ کتنا اپنے بچوں سے پیارکرتی ہیں‘ ماشاء اللہ۔ لگتا ہے ننھا چاند واقعی بہت تنگ کرتا ہے‘ اپنی بہنوں کو اور سمیرا اور نازیہ اللہ پاک ہر مقام ہر موڑ پر آپ کو سدا کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور آپی سمیرا! آپ نے ہمیں خوشخبری سنائی‘ آپ کا بے حد شکریہ ‘ اللہ حافظ۔
عائش کشمالے… رحیم یار خان
آنچل کے چمکتے دمکتے ستاروں کے نام
میری طرف سے میری ساری پیاری پیاری بہنوں کو عید قرباں کی بہت بہت مبارک ہو۔ پروین افضل شاہین‘ کوثر خالد (آج کل ٹاپ پر جارہی ہیں ماشاء اللہ سے)۔ طیبہ نذیر (بھولنا نہیں وعدہ یاد رکھنا) حمیرا نوشین‘ اقصیٰ و سنیاں زرگر‘ ایس انمول‘ وثیقہ زمرہ‘ نیلم شہزادی‘ مسز نگہت غفار‘ شمع مسکان‘ سباس گل‘ سارہ خان‘ نجم انجم‘ نورین شفیع‘ ملالہ اسلم اور جو رہ گئی ہیں ان سے معذرت ان کے نام یاد نہیں رہے۔ سب میری طرف سے خوب عید کی خوشیاں منائیں جی بھر کے تکے کباب اور کوفتے کھائیں لیکن میاں معدے کا خیال رکھیں۔ گوشت کھانے کے ساتھ لیموں اور سلاد کا استعمال کریں۔ کولڈ ڈرنک سے ایوئیڈ کریں یہ بہت سی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کا ضرور خیال رکھیں اور ان ساری باتوں کے ساتھ ساتھ مجھے مت بھولیے گا‘ اپنی دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا۔
ارم کمال… فیصل آباد
دل میں رہنے والوں کے نام
السلام علیکم! تمام آنچل قارئین اور رائٹرز کو میرا محبتوں بھرا سلام قبول ہو اور دل کی گہرائیوں سے بقرہ عید مبارک ہو۔ سب سے پہلے میرے کیوٹ اینڈ سویٹ برادر سبطین کو عید بہت بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو زندگی کے ہر سفر میں کامیاب کرے اور کوئی غم آپ کے قریب بھی نہ آئے‘ آمین۔ اب آتے ہیں فرینڈ لسٹ کی طرف تو ڈئیر سدرہ‘ غزالہ‘ مہوش‘ فرزانہ اور علینہ آپ سب بے وفا مجھے یاد ہو۔ یار کبھی یاد بھی کرلیا کرو‘ا چھا جی اب آپ کو میری طرف سے عید مبارک ہو اور ہاں میری عیدی مجھے بھیج دینا‘ دیکھو آج میری وجہ سے آپ لوگوں کا نام آنچل میں جگمگا رہا ہے‘ اب ہی ہی ہی بند بھی کرلو۔ سدرہ ڈئیر آپ مجھے یاد رکھتی ہو شکریہ جناب کا ‘ غزالہ جی آپ کو تو ڈبل مبارک پہلی عید کی دوسری بھائی وسیم کی سعودیہ عرب جانے کی۔ اچھا جی میں جن کا نام نہیں لکھ سکی وہ مجھے معاف کردیں اور ان کو بھی بہت مبارک ہو ‘ اللہ حافظ۔
غزالہ کی نند… نامعلوم
ربیعہ اساور بٹ کے نام
ڈئیر ربیعہ! میں خیریت سے ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آپ بھی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں گی‘ اُف اتنے عرصے بعد آپ سے مخاطب ہوں یقینا مجھے بے وفا سمجھ بیٹھی ہوں گی آپ کہ اتنا عرصہ خبر ہی نہ لی۔ ستمبر کے شمارے میں تمہارے نام خط لکھا مگر شائع نہ ہوسکا خیر اب کان پکڑے موجود ہوں جو جی چاہے سزا دے لو (سو سوری ڈئیر) مگر بخدا میں مجبور تھی‘ میں شدید بیماری سے اٹھی ہوں‘ پورا سال بیماری سے لڑتی رہی اب الحمدللہ بالکل فٹ ہوں یقینا یہ آپ سب کی دعائوں کا اثر ہے جو آج ایک بار پھر سے زندگی کی طرف پلٹی ہوں ورنہ تو ناممکن سا لگتا ہے چھوڑو یہ سب بس مجھے یہ بتائو تم کیسی ہو؟ انکل جی کیسے ہیں؟ طلال بن طیب (تمہارابرادر زادہ) کیسا ہے؟ خدا جلد تم سب کو ملوائے‘ یار اگین سوری پلیز سچ خدا جانتا ہے میں تمہیں کتنا یاد کرتی رہی ہوں ‘ ہر پل تمہاری صحت و عافیت کے لیے دعا مانگتی رہی۔ ہمیشہ خوش رہو‘ تمہاری سسٹر کیسی ہیں؟ اللہ تعالیٰ آنٹی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘ آمین۔ کتنا عرصہ ہوگیا تم سے بات کیے مگر کل کی بات لگتی ہے جب ہم نے دوستی کا آغاز کیا تھا‘ کبھی سرگودھا آئو تو میری طرف چکر ضرور لگانا یار تم کہاں گم ہو؟ میں پچھلے ماہ سال بھر کے آنچل اور دوسرے رسالے لائی مگر تمہارا ایک بھی خط میرے نام نہ تھا ایسا کرو جلدی سے اپنا تعارف بھیجو تاکہ تمہاری مصروفیات سے آگاہی حاصل ہوسکے اب انٹری ضرور دینا ایسا نہ ہو میں تن تنہا ہی انتظار کی سولی پر لٹکتی رہوں اور تم آرام سے گھر پر مزے مزے کی ڈشز پکا کر کھاتی رہو اور پھر موٹی ہوجائو‘ ویسے بٹ تو ہوتے ہی موٹے ہیں ‘ ہے ناں؟ ہمیشہ مسکراتی رہو‘ آمین‘ اللہ حافظ۔
عائشہ اختر بٹ… سرگودھا
سمیرا آپی اور عینی کے نام
السلام علیکم! آپی کیسی ہیں آپ؟ سدا خوش رہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی‘ آپ ماں بن گئی ہیں اللہ پاک آپ کو اور بچے کو لمبی زندگی عطا کرے‘ آمین۔ آپ کے لیے بس اتنا کہوں گی دونوں جہانوں میں خوشحال زندگی کا محور ماں ہے۔ ماں ایک ایسی غزل ہے جو سننے والے کی دل میں اتر جاتی ہے۔ ڈئیر عینی کیسی ہو آپ؟ گھر والے سب کیسے ہیں امید ہے ٹھیک ہوں گے‘ آپ کی بھتیجی شالو کیسی ہے؟ ڈئیر آپ کی بھتیجی شالو کی سالگرہ پر آپ سے ملاقات ہوئی‘ عینی آپ مجھے بہت اچھی لگی ہو‘ آپ سے مل کے اچھا لگا۔ سالگرہ پر بہت مزہ آیا‘ آپ کی دونوں بھابیاں اچھی ہیں ‘ آپ کی بڑی بھابی شاہدہ ویسے ہی بہت اچھی ہیں۔ نئی بھابی سے مل کر اچھا لگا وہ نائس لگیں‘ آپ کو آپ کے نکاح کی مبارک باد ہو‘ بہت خوشی ہوئی سن کے۔ عینی ڈئیر اب تو پکی والی دوستی ہوگئی ہے‘ مٹھائی تو بنتی ہے نہ ویسے میٹھا مجھے اتنا پسند نہیں اگر مٹھائی کی جگہ گول گپے ہو جائیں تو کیا ہی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے آپ نے میرے گھر ضرور آنا ہے‘ میں آپ کا شدت سے انتظار کررہی ہوں ‘ تمام پڑھنے والوں کو سلام‘ اللہ حافظ۔
منزہ عطا… کوٹ ادو
کٹھی میٹھی سی دوستوں کے نام
آنچل کی تمام دیوانیوں کو اس ناچیز کی طرف سے السلام علیکم! حسینہ یار اتنے بُرے بُرے منہ کیوں بنارہی ہو میں ہی ہوں اور یاد بھی سب سے پہلے تمہیں ہی کیا ہے پر افسوس تم مجھے ہمیشہ بھول جاتی ہو۔ اب رو کیوں رہی ہو (ہاہاہا)۔ سمیعہ کنول‘ کرن شہزادی آپ لوگ تو بالکل ہی انجان بن گئی ہو‘ قسم سے ایک مرتبہ بھی مجھے یاد نہیں کیا۔ صوفیہ‘ ماریہ‘ کائنات (انڈا) ارم اور میری سویٹ سی دوست رمشہ آپ لوگ کہاں غائب ہو۔ رمشہ تمہاری شادی کی سالگرہ گزر گئی اور تم نے کوئی ٹریٹ بھی نہیں دی (اس لیے کہ میں نے وش نہیں کیا سوری)۔ پارس شاہ آپ کہاں گم ہو‘ طیبہ نذیر آپ کو شادی کی مبارک باد۔ اللہ حافظ۔
سمیر اسواتی… بھیر کنڈ
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم کیسی ہیں آپ سب؟ امید خداوندی ہے کہ یقینا ٹھیک ٹھاک ہوں گی‘ اقصیٰ کشش آپ نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہم نے تھام لیا اب آپ خوش ہیں نا۔ آپی پرنس افضل شاہین کیسی ہیں آپ‘ بھیا کے ٹھیک ہونے کی بہت بہت مبارک باد ہو۔ طیبہ نذیر بہنا سدا خوش رہیں‘ نئی زندگی ہمیشہ خوشیوں سے بھری رہے‘ آمین۔ عائش کشمالے نام اور نگارشات پسند کرنے کا بے حد شکریہ‘ آپ بھی بہت اچھی ہیں۔ نورین انجم پانچویں کلاس مبارک ہو گڑیا! منزہ عطا آپ ہماری دوست ہیں‘ بے فکر رہیے بہنا اور سباس گل‘ ارم کمال‘ جیا آپی‘ ساریہ چوہدری‘ فریدہ آپی‘ تحریم اکرم کیسی ہیں آپ سب؟ میرا اسکول ہیپی والا‘ ہاہاہا‘ کیسی ہو تم سب۔ اقراء‘ زرقا‘ کنجوس ہو بہت تم دونوں کیوں کہ بی اے کے رزلٹ میں سیکنڈ ڈویژن ہے میری اورمجھے مبارک باد بھی نہیں دی۔ میں بہت خوش ہوں کہ بغیر اکیڈمی اور گائیڈنس کے بغیر ٹیچر کے میں اپنا گریجویشن مکمل کرلیا‘ تھینک یو اللہ جی ۔ تمام پڑھنے والوں کو ڈھیروں ڈھیر سلام اور بڑی عیدکی بڑی خوشیاں مبارک ہو‘ رب راکھا۔
مدیحہ نورین مہک… گجرات
سویٹ فرینڈز کے نام
اسلام علیکم امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔ عائشہ‘ فرزانہ سب خیریت سے ہوں گے ۔21 اکتوبر کو میری سالگرہ ہے میں انتظار کروں گی کہ تم تینوں میں سے پہلے مجھے کون وش کرتاہے۔ ساتھ گفٹ بھی دے دینا ہاہاہا۔ تم لوگوں کو تو پتہ ہے میں کتنی ندیدی ہوں ویسے تم لوگ مجھے مولوی صاحب کہتے ہو یار فرزانہ غلام فاطمہ کبھی بہت یاد آتی ہے اور سر ضمیر کی باتیں لاجواب ہوتی ہیں اور فرزانہ تمہارے پاپا جان کا تو جواب نہیں ہاہاہاہا (کچھ یاد آیا) اللہ تم لوگوں کو سدا خوش رکھے) اور کیا کوئی آنچل کی دوست مجھ سے دوستی کرے گی مجھے آپ لوگوں کے جواب کا انتظار رہے گا۔
مریم رمضان… چیچہ وطنی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close