Aanchal Jul-16

دوست کا پیغام آئے

ہما احمد

اناڑی پیا‘‘ کے فینز کے نام
السلام علیکم! میری تمام بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے رمضان المبارک کی مبارک باد! اللہ پاک ہم سب کو اس با برکت مہینے میں اور ہمیشہ اپنی رحمتوں سے نوازے اور ہمت و طاقت اور سمجھ عطا کرے کے ہم سب اس پاک ذات کو راضی رکھ کر اس کی عنایتوں سے مستفید ہوتے رہیں (آمین ثم آمین)۔ عید کی آمد بھی ہے تو تیاریاں مکمل ہیں کیا؟ اللہ کرے یہ عید تمام مسلمانوں کے لیے مسرت کا باعث بنے اور اہل اسلام جن جن مشکلوں کا شکار ہیں ان کا خاتمہ ہو جائے (آمین )۔ آنچل کے توسط سے میں ان تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ’’اناڑی پیا‘‘ اور ’’اناڑی پیا بڑا تڑپائے‘‘ کو بے تحاشہ پسند کیا آپ سب کی محبتوں کی میں مقروض ہوں۔ بہت سے میسجز اور تبصرے موصول ہوئے جن میں تعریف کے ساتھ ساتھ کچھ مشورے اور کچھ شکایات بھی تھیں جن کی میں تہہ دل سے قدر کرتی ہوں۔ ’’اناڑی پیا‘‘ کے حوالے سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں۔ میری یہ سیریز ’’اناڑی پیا‘‘ چھے اقساط پر مبنی ہے‘ ( ان شاء اللہ) کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’اناڑی پیا بڑا تڑپائے‘‘ میں روشانے اور موسیٰ کی کہانی نہیں ہونی چاہیے تھی مجھے صرف فاطمہ اور حنین پر ہی فوکس کرنا چاہیے تھا لیکن جب زندگی میں ہم آگے بڑھتے ہیں تو بہت سے اور لوگ بھی ہمیں ملتے ہیں؟ ہم ان کے ساتھ بھی وقت گزارتے ہیں ان کی پرابلمز بھی سامنے آتی ہیں اور اگر ہم حساس طبیعت کے انسان ہیں تو ہم اپنی سمجھ سے ان کو اس مشکل سے نکالنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ یکسانیت سے اکتاہٹ ہو جاتی ہے۔ فاطمہ اور حنین کی زندگی کے شروع کا وقت گزر گیا ہے، وہ اب رشتوں کو دیکھ رہے ہیں، سمجھ رہے ہیں، اب ان کی زندگی صرف ایک کمرے تک محدود نہیں رہی۔ آپ پہلے پارٹ اور دوسرے کا موازنہ نہ کریں، فاطمہ اور حنین کمرے سے نکل کر صحن میں آ گئے ہیں اور جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں ہمیں بہت کچھ فیس کرنا پڑتا ہے اگر ایک ہی جگہ رک جائیں تو سارا چارم جاتا رہے گا۔ ’’اناڑی پیا‘‘ کے اگلے پارٹس میں دیکھیں کہ کیا کیا ہوتا ہے۔ امید کرتی ہوں ’’اناڑی پیا‘‘ کے اگلے پارٹس بھی اسی طرح اتنی ہی مقبولیت کے حامل ہوں گے اور آپ سب کو اسی طرح پسند آئیں گے۔ یہ عام سیریز سے ہٹ کر ہو گی اور آپ سب نے ہی اناڑی پیا کو ایک کامیاب سیریز بنانا ہے۔ ان شاء اللہ ۔ آپ سب کے ساتھ اور دعا کی تو مجھے ہمیشہ ضرورت رہے گی اور ضرورت ہے! ادارہ کے ایڈیٹر کے بعد قاری کی تعریف و اصلاح ہی رائٹر کے قلم کو مزید نکھارتی ہے تو آپ سب میرا ساتھ دیں گے ناں؟ اناڑی پیا کے اگلے قدم کے آئیڈیاز کے لیے میرا فیس بک ان بکس ہمیشہ کھلا ہے تو میں آپ کی طرف سے آئیڈیاز کی منتظر رہوں ناں؟ میں اپنے فیس بک پیج کی ایڈمن طوبیٰ رفاعی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جس کے آئیڈیاز اور بہترین ایڈٹنگ کے وجہ سے اناڑی پیا مزید نکھر کر سامنے آیا۔ادارہ انچل خصوصاً طاہر قریشی بھائی کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کے تعاون کی بدولت آج صائمہ قریشی اس قابل ہوئی کہ ایک رائٹر کی حیثیت سے آپ سے مخاطب ہے‘ اللہ پاک آنچل کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا کرے‘ آمین ۔دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا تمام آنچل ریڈرز کو اناڑی پیا کی جانب سے عید مبارک‘ اللہ نگہبان
صائمہ قریشی… آکسفورڈ
آنچل بہنوں کے نام
تمام بہنوں کو میری طرف سے السلام علیکم! میری عزیز بہنو! فریدہ جاوید فری‘ نسیم سکینہ صدف‘ سباس گل‘ اقبال بانو‘ نسیم نیازی‘ کاجل شاہ‘ نزہت جبیں ضیاء‘ صدف آصف‘ رفاقت جاوید‘ سعدیہ ہما شیخ‘ طلعت نظامی‘ شمع مسکان‘ کوثر خالد‘ سنبل بٹ‘ باجی نگہت غفار‘ آمنہ‘ زبیدہ اسلم اور تمام جتنی بھی آنچل کی نئی پرانی پڑھنے والی بہنیں ہیں آپ سب کو میری طرف سے دلی عید مبارک قبول ہو۔ اللہ کرے عید کا دن آپ کے من اور آنگن میں مہکنے والی بہاروں کے پھول کھلائے‘ آمین ۔ آپ سب کے لیے ایک شعر:۔
عید کی سچی خوشی تو دوستوں کی دید ہے
آپ ہم سب دور ہو ‘ کیا خاک ہماری عید ہے
فصیحہ آصف خان… ملتان
دل والوں کے نام
السلام علیکم! جناب تمام آنچل فرینڈز اور بہت ہی پیارے لوگوں کیا حال چال ہیں یقینا ٹھیک ہوں گے تو میری بہت ہی پیاری نازی آپی بہت بہت مبارک ہو آپ کو اور آپ کے تمام گھر والوں کو عبد الہادی کی اللہ تعالیٰ آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں عطا کرے‘ آمین۔ تو جناب بھائی ساجد بہت بہت مبارک ہو جہلم جانے کی اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی تندرستی عطا کرے اور قدم قدم پر کامیابیاں عطا کرے‘ آمین۔بھائی بشارت واقعی میں‘ میں آپ کو جان گئی (سچی)۔ ماجد نئی دکان کی بہت بہت مبارک ہو اور اللہ تعالیٰ آپ کوکامیابی عطا کرے اور آپ کے دشمنوں کو خدا ہدایت عطا کرے۔ باجی عارفہ ارشد آپ کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔ بہت خوشی ہوئی ہے سچی آپ یقین نہیں کرسکتیں اور آپ کی شادی کی تصاویر بھی بہت اچھی ہیں خاص طور پر ولیمہ کی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں‘ سمیعہ اسلم سمیہ جاوید بہت مبارک ہو۔
ماروی یاسمین … ج 44
بہت اپنوں کے نام
السلام علیکم! تمام رائٹرز اور قارئین کو میرا محبتوں بھرا سلام قبول ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ سب کو سدا خوش رکھے‘ آمین۔ میرے سیکنڈ ائر کے پیپر تھے اس لیے پچھلے ماہ حاضر نہ ہوسکی۔ لاریب انشال کھرل (اوکاڑہ) میں تم کو بتانے سے قاصر ہوں کہ میری اس وقت کیا کیفیت تھی جب اچانک غیر ارادی طور پر تمہارے لکھے لیٹر پر نظر پڑی‘ مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ میں جو لیٹ کر آنچل پڑھ رہی تھی فوراً اٹھ بیٹھی اور اپنی خالہ کو بھی پڑھ کر سنایا‘ سنانے کا مقصد یہ تھا کہ وہ جو سب مجھے دنیا کا واحد عجوبہ تصور کرتی ہیں اس غلط فہمی سے باہر آجائیں کہ میرے جیسی ایک اور پندرہویں صدی کی لڑکی بھی ہے۔ دعا دینے پر جزاک اللہ‘ میں تمہیں ہمیشہ دعائوں میں یاد رکھوں گی‘ دوستی پکی۔ سمیرا میں تم کو بہت یاد کرتی ہوں‘ ندا خالق تمہاری شرارتیں چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں‘ نائلہ تم کیسی ہو؟ مس فائزہ عید مبارک اللہ آپ کو سدا خوش رکھے‘ آئی لو یو۔ پروین افضل شاہین آپی اللہ آپ کو دو جڑواں بیٹے دے‘ آمین (ایک کا نام میں رکھوں گی‘ مذاق مت سمجھنا)۔ ڈاکٹر عدی (نام کی ڈاکٹر ہے لڑکیوں سچ مت سمجھنا) میں زندگی بھر تم کو نہیں بھلا سکتی‘ ہم اچھے دشمن ہیں اور سدا رہیں گے۔ فروا افضل کال ضرور کرنا‘ صائمہ شہادت (ریناخورد) تمہاری عید کے بعد شادی ہے‘ سدا خوش رہو۔ شمائلہ عبد الرحمن یار اس بار مل جائو اداس ہوگئی ہوں۔ مس مریم جمیل سدا سکھی رہیں‘ مس عاصمہ روبینہ اللہ تعالیٰ آپ کو دائرہ اسلام میں داخل کرے‘ آمین۔ میری باقی فرینڈز مہوش‘ سماویہ (خان صاحب) فزا‘ لاریب اسرار‘ شاری (شارقہ)‘ نویدہ‘ آپی فوزیہ‘ باجی انیسہ‘ باجی رباب (شکریہ آپی) سب کو محبتوں بھرا سلام‘ رب راکھا۔
ایس گوہر طور… تاندلیانوالہ‘ فیصل آباد
نازیہ کنول نازی کے نام
السلام علیکم! تمام آنچل قارئین اینڈ اسٹاف امید کرتی ہوں آپ سب اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے‘ سب سے پہلے تو تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ بہت زیادہ مبارک ہو۔جن بچوں کے پیپرز ہورہے ہیں یا جن کے ہوگئے ہیں میری دعا ہے اللہ تعالیٰ ان بہنوں کو‘ بچوں کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے‘ آمین اور میرا یہ پیغام ہے اپنی بھابی نازیہ کنول نازی کے لیے کہ آپ حوصلے اور ہمت سے کام لیں ’’شب ہجر کی پہلی بارش‘‘ جو ناول ہے اس پر اپنی پوری توجہ دیں‘ بہت اچھا جارہا ہے ماشاء اللہ سے۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں‘ میری دعا ہے کہ اللہ کرے یہ ناول بھی ٹاپ پر جائے اور مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے‘ آمین‘ والسلام۔
عاصمہ اقبال عاصی… عارف والا
کچھ پیاروں کے نام
السلام علیکم!امید کرتی ہوں کہ سب خیریت سے ہوں گی اور رمضان کے روزے بھی رکھ رہی ہوں گی اور ساتھ ساتھ عید کی تیاری بھی ہورہی ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ سب کو عید کی خوشیاں دیکھنی نصیب فرمائیں‘ عنیشاء آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو اپنی خالہ کو معاف کردینا اس دفعہ تمہیں کوئی گفٹ نہیں دے سکتی اگلی بار زندگی رہی تو بہت ہی پیارا گفٹ دوں گی اور آپ اپنی پڑھائی پر دھیان دو جانو اور خوب دل لگا کر پڑھائی کرو اور امی اور آپی کا کہا مانا کرو خوش رہو‘ اور ثمرین اور سمیعہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ تم دونوں کو بھی ایڈوانس میں برتھ ڈے وش کردوں‘ایڈوانس بھی اتنا لمبا نہیں۔ یار اگست میں تو ہے دونوں کی سالگرہ بندہ کیا روز روز سب کو وش کرتا رہے میں نے کہا کہ ایک ساتھ ہی کام ختم کردوں ۔ ثمرین مجھے تمہاری ایک عادت بہت اچھی لگتی ہے کہ تم غصہ بہت جلدی ختم کردیتی ہو‘ اللہ تمہیں سارے جہاں کی خوشیاں دے۔سمیعہ آپ میں بھی بہت سی اچھی باتیں ہیں اگر ناراض نہ ہو تو رک کر بات کرو یار روزانہ اسکول جایا کرو پلیز اپنی بیماری کو دور پھینک دو‘ اللہ تمہیں لمبی اور تندرستی والی زندگی دے‘ آمین۔مینی مینی ہیپی برتھ ڈے ‘ آتے ہیں آنچل کی طرف مدیحہ نورین مہک‘ ایم فاطمہ سیال دعائے سحر نورین‘ مسکان عنیرہ‘ پروین افضل شاہین‘ حرا قریشی آپ سب سے دوستی کرنا چاہتی ہوں۔ اجازت دیں اگلی بار دوستی کی ریکوئسٹ منظور ہونے پر آئوں گی۔
شبنم کنول… حافظ آباد
آنچل فرینڈز کے نام
السلام علیکم! پیاری اینڈ کیوٹ دوستو جلدی سے مجھے مبارکباد دو کہ 13 مارچ کو میری شادی ہوگئی ہے شادی کے بعد پہلی بار خط لکھ رہی ہوں۔ لاریب انشال میرا نام پسند کرنے کا شکریہ‘ صائمہ کشف‘ طیبہ نذیر‘ نورین انجم‘ مدیحہ نورین‘ تسلیم شہزادی کیسی ہیں آپ سب جہاں بھی رہو‘ خوش رہو اور میرے لیے دعا ضرور کرنا‘ اللہ مجھے یہ رشتہ نبھانے کی توفیق دے‘ آمین‘ اللہ حافظ۔
وثیقہ زمرہ… سمندری
کچھ اپنوں کے نام
سرور فاطمہ ہنی! آپ نے میری طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا‘ میں نے آپ کا ہاتھ تھام لیا۔ لاریب انشال کھرل! آپ کو میرا نام پسند ہے‘ بہت شکریہ۔ منفرد نام تو آپ کا بھی ہے‘ حنا اشرف! آپ کو میں اچھی لگتی ہوں یہ تو آپ کا حسن نظر ہے جو لوگ خود اچھے ہوںانہیں باقی سب بھی اچھے لگتے ہیں۔ لائبہ میر‘ مدیحہ نورین مہک! میں بالکل ٹھیک ہوں آپ لوگ کیسی ہیں؟ فائزہ بھٹی! میرے لیے اولاد کی دعا کرنے کا بے حد شکریہ۔ آپی فریدہ جاوید فری! آپ کی طبیعت ناساز رہتی ہے‘ ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت تندرستی عطا فرمائے اور ہاں اس بار پھر ماہنامہ ریشم کی طرف سے ایوارڈ جیتنے پر دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔ اللہ آپ کو ایسی ڈھیر ساری خوشیاں دکھائے‘ آمین۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
کچھ اپنوں کے نام
تمام قارئین آنچل و فرینڈز شمع مسکان کو اپنی نٹ کھٹ شرارتی سی فرینڈز کا فرینڈلی سلام قبول فرمائیں۔ سب کو میری طرف سے دھیروں عیدکی مبارک باد‘ سب سے پہلے میں اپنی زندگی (شاہ زندگی) کو سوری کہتی ہوں کہ برتھ ڈے وش نہیں کرپائی پر قصور میرا نہیں‘ میرے وہ میسجز شائع نہیں ہوئے جس میں تمہیں وش کیا‘ لیٹ وش… ہیپی برتھ ڈی ٹو یو مائی سویٹ ہارٹ ۔ کرن ملک نہیں پریٹی میں تمہیں نہیں بھولی۔ شمائلہ کرن! تمہیں تو میں نے دیکھا ہوا ہے‘ایک بار ملی بھی ہوں بہت شرارتی اور بہت پیاری ہو تم پر کراچی کیوں شفٹ ہوئیں کہیں‘ شادی…؟ خیر علشبہ وغیرہ بھی کافی عرصہ سے نہیں ملیں جو ان سے پتا کرتی اب خود تم کراچی کی وضاحت کرو۔ لائبہ میر پکی والی دوستی اپنی ۔ دعائے سحر‘ فائزہ بھٹی (ہیپی برتھ ڈے سویٹی) حنا اشرف‘ منزہ حیدر (بے وفا)‘ نورین شفیع‘ سدرہ خان‘ ماہ رخ سیال‘ طیبہ افضل‘ طیبہ نذیر‘ امبر گل (بھول گئیں نا مجھے)۔ مہر گل‘ دعا گل‘ جیا عباس‘ فریحہ شبیر‘ صبا کے ایس (یار کہاں غائب ہو پلیز کم بیک) قرۃ العین‘ صائمہ عمبرین‘ آنسہ شبیر‘ عائشہ خان‘ (انٹری دو یار… شوہر اور بچوں کی مصروفیت میں سے ہمارا حصہ بھی نکال لیا کریں)۔کومل رباب‘ نادیہ یاسین‘ فاخرہ ایمان‘ ایس انمول‘کائنات عابد‘ مسکان‘ ثوبیہ کوثر‘ پلوشہ گل‘ ایس بتول شاہ‘ پارس شاہ‘ آپ سب کو میں بہت مس کرتی ہوں۔ لاسٹ میں صبا جاوید‘ نغمہ باجی‘ خدیجہ‘ نگی آپی (تگڑی عیدی وصولنی ہے آپ سے)۔ آفتاب بھیا‘ کاشی (بھانجا) اور ننھی منی پریاںانشراح‘ دعا‘ اریشہ‘ طیبہ اور کیوٹ سے بھتیجے معاذ کو عید کی بہت ساری خوشیاں مبارک ہوں‘ والسلام۔
شمع مسکان… جام پور
سعدیہ خواجہ کے نام
السلام علیکم! ڈئیر آنچل میں تمہارا تعارف پڑھا جب پتا چلا تم کشمیر کی ہو میں بھی ہیجرہ سے آگے دمربازار جھاوڑہ کی ہوں پر رہتی کراچی میں ہوں۔ تمہارے بارے میں جان کر دل کیا تم سے دوستی کروں تبھی یہ پیغام تمہیں لکھ رہی ہوں۔ ہماری قارئین سب بہت حساس دل کی ہیں اور بھی کوئی دوستی کرنا چاہے تو موسٹ ویلکم! سعدیہ تمہارے جواب کا انتظار رہے گا اگر ہاں ہوا تو بات ہوتی رہے گی ‘ اپنا خیال رکھنا اور دعا میں یاد رکھنا‘ اللہ حافظ۔
کرن شبیر… کراچی
دل کے باسیوں کے نام
تمام اہل مسلمہ کو میری طرف سے دلی عید مبارک۔ میری کزن عاصمہ‘ مونا‘ سمیہ‘ سدرہ او بھابی حمیرا کیسی ہو؟ سب آنٹی‘ انکل‘ مٹھو بھائی اور رانی سب کو میری طرف سے عید کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد۔ کنجوسوں آپ لوگوں نے تو یاد کرنا ہی چھوڑ دیا۔ عاصمہ اور مونا جلدی جلدی شادی کی تیاریاں کرو میں آپ لوگوں کی شادی میں آئوں گی‘ دعائوں میں یاد رکھنا۔ بیہ نذیر سنا ہے اپ بھی پیادیس سدھارنے والی ہیں بہت بہت مبارک باد کیونکہ آپ کو ٹرپل مبارک باد عید کی شادی کی اور… اور برتھ ڈے کی ‘ میں بھولی نہیں ہوں۔ پچھلی مرتبہ کچھ مصروف تھی چلو مکیہ نے تو وش کردیا تھا ہمیں نوشی نے یاد ہی نہیں کیا ‘ ہاہاہا۔ فائزہ بھٹی یاد کرنے کا شکریہ۔ شمع مسکان آپ کو بھی ڈبل مبارک آپ سمجھ گئی نہ کہ اگلے ماہ… لائبہ میر آپ کی دعائیں بھی مجھ تک پہنچ گئی ہیں۔ مدیحہ نورین اور پروین افضل شاہین تسی مینوں جاندے او۔ ارم کمال آپ تو سیر سپاٹے کررہی ہیں۔ نورین انجم گڑیا کیسی ہو‘ نجم انجم سنائوں کیسی گزر رہی ہے جن کے نام رہ گئے‘ تمام فرینڈز کو سلام‘ اللہ کرے آنچل کے ساتھ ہماری کئی ایسی عیدیں گزرے‘ آمین۔
کرن ملک… جتوئی
سمیرا شریف طور کے نام
سب سے پہلے میری طرف سے آپ کو محبتوں بھرا سلام۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کریں‘ آمین۔ پیاری آپی ’’ٹوٹا ہوا تارا‘‘ کے لیے آپ کو ڈھیروں مبارک باد۔ میں جتنی تعریف کروں کم ہوگی کیونکہ اس میں کوئی ایسی قسط نہیں ہے جس پر آپ کی گرفت مضبوط نہ رہی ہو اس کے علاوہ آپ کو یہ چاہتیں یہ شدتیں‘‘ ڈرامائی شکل میں پیش ہونے پر بھی مبارک ہو۔ یہ میرا پہلا پیغام ہے جو میں نے کسی بھی رائٹر کو دیا ہے اور پھر آپ تو میری آئیڈیل ہو‘ میری بہن سعدیہ تو آپ کی حد سے زیادہ دیوانی ہے جو ایک بار آپ سے ملنے کی دعائیں کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے اور غم کا سایہ بھی نہ ہو‘ آمین۔ آپ ہمیشہ میری دعائوں میں شامل رہیں گی‘ اللہ حافظ۔
ثوبیہ ملک… کورنگی‘ کراچی
دل میں بسنے والوں کے نام
میری پیاری اور دلاری بہنوں میری طر ف سے میٹھی میٹھی سی عید مبارک قبول کرو‘خوب ڈھیر ساری سویاں کھانا (بس ہاضمہ نہ خراب ہو) خوب رنگا رنگ لباس پہنا‘ سولہ سنگھار کرنا‘ آنکھوں کو کاجل کی دھار سے تیز کرکے اپنے ’’ان ‘‘ پر جادو چلانا کیونکہ موقع ہے عید کا۔ طیبہ نذیر آپ کو پیا سنگ سدھارنے کی بہت بہت مبارک ہو بس اتنا کہنا ہے کہ اپنے ان میں کھوکر ہمیں نہ بھول جانا۔ صائمہ ذوالفقار آپ کو بھی شادی کی بہت مبارک باد‘ مٹھائی کھانے کب آئیں‘ جلدی سے بتادیں۔ حنا اشرف آپ کے ماموں اور خالہ کو اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفایابی عطا فرمائے‘ آمین۔ پروین افضل شاہین میرے بھائی پرنس افضل کو خوب اچھے سے سویاں پکا کر کھلانا‘ کوثر خالد آپ عید پر کیا کیا بنارہی ہیں؟ شمع مسکان‘ سعدیہ عظیم‘ سامعہ ملک اعوان‘ دعائے سحر‘ جازبہ عباسی‘ سنیاں زرگر اقصیٰ زرگر‘ دلکش مریم‘ حرا قریشی‘ نورین نجم انجم‘ سیدہ لوبا سجاد‘ وثیقہ زمرہ‘ بشریٰ باجوہ‘ حافظہ سمیرا‘ نجم انجم اعوان‘ مدیحہ نورین‘ ساریہ چوہدری‘ ایس بتول شاہ‘ فوزیہ سلطانہ‘ کرن ملک‘ سعدیہ رمضان‘حمیرا قریشی‘ صبا اعوان‘ شازیہ ہاشم‘ رشک حنا‘ ماہ رخ سیال‘ نزہت جبیں‘ عقیلہ رضی‘ عائشہ پرویز‘ ارم ہانی‘ طلعت نظامی‘ سباس گل‘ صدف آصف اور جن کے نام نہیں لکھ سکی ان سب کو بھی ڈھیروں عید مبارک قبول ہو‘ عید کے تینوں دن خوب خوش رہیں اور خوش رکھیں اور مجھے نہ بھلادینا۔
ارم کمال… فیصل آباد
قیصر آراء اور آنچل پریوں کے نام
السلام علیکم! کیا حال چال ہیں دوستو؟ امید ہے کہ سب ٹھیک ہی ہوں گے۔ قیصر آراء آپی اپریل کے شمارے میں آپ نے مجھے بڑے پیار سے سدا سہاگن رہنے کی دعا دی ہے‘ میں تو سر سے پائوں تک آپ کی مقروض ہوگئی۔ آپ کا ٹھنڈا نرم لہجہ سیدھا دل میں اتر جاتا ہے‘ آپ کی پُراثر گفتگو دماغ کی بہت سی الجھنیں دور کردیتی ہے۔ آپ جب اپنے مخصوص انداز میں جوابات دیتی ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ماں‘ بیٹی کا تعلق ہو یا کوئی عزیز مخلص دوست مگر آپی جان میری تو ابھی شادی ہی نہیں ہوئی صرف منگنی ہوئی ہے اور مستقبل میں مجھے آپ کی دعائوں کی بہت ضرورت پڑنے والی ہے‘ اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے‘ آمین اور آنچل کی پریوں طیبہ نذیر‘ فوزیہ سلطانہ‘ مدیحہ نورین‘ پروین افضل میرا ڈھیروں سلام آپ سب کو۔ کوثر خالد آئی سلوٹ یو‘ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی رہو۔ ہر دکھ‘ ہر غم چھپا کر بھی مسکرانا کوئی آپ سے سیکھے۔فائزہ بھٹی! کیسی ہو میری سویٹی؟ تم سے رابطہ کرنا ہے جانی کوئی طریقہ بتائو مجھے‘ گل مینا خان! اتنی خوب صورت سی جگہ پر رہتی ہو یار! میرا تو دل کرتا ہے کہ میں بھی تمہارے پاس ہی رہنے لگوں اور آنچل کی رونق شاہ زندگی‘ زنیرہ طاہر کہاں گم ہیں آج کل؟ زنیرہ طاہر آنچل میں انٹری دو یار کافی عرصے سے غائب ہو تم تو ۔ حرا قریشی کیا بات ہے آپ کی یار‘ بہت مزا آتا ہے ‘ تمہارا لکھا پڑھ کر۔یاسمین کنول! تمہاری امی کی وفات کا پڑھا یقین جانو آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اللہ پاک تمہاری امی کے درجات بلند فرمائے اور تمہیں صبر و جمیل عطا فرمائے‘ آنچل کی ہر رائٹر ہر ریڈرز کو ڈھیروں سلام۔ دعائوں میں یاد رکھیے گا‘ آپ سب کی اپنی۔
مدیحہ کنول سرور… چشتیاں
میری بہن R کے نام
وہ کون تھی جو میری چوٹ کو سہلاتی تھی
میرے غم پر میرے ساتھ روتی تھی
میری ہر خوشی پر مسکراتی تھی
میرے روٹھنے پر مجھے مناتی تھی
میرے ڈرنے پر مجھے اپنی آغوش میں چھپاتی تھی
وہ جو میرا سکھ‘ میری خوشی‘ میرا جیون تھی
میری ہر خوشی میں میرے ساتھ تھی
میری ہر کامیابی کی وجہ تھی
وہ صرف میری بہن تھی
وہ میری پیاری آپی تھی
پیاری آپی رخسانہ السلام علیکم! 10 جولائی کو آپ کی سالگرہ ہے‘ میری دلی خواہش تھی کہ میں آپ کو آنچل ڈائجسٹ کے ذریعے وش کروں‘ آپی میری طرف سے آپ کو آپ کی سالگرہ کا دن بہت مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ آپ کی زندگی میں یہ دن خوشیوں سے بھرپور ہو اور بار بار آئے‘ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی لائف خوشیوں سے بھردے‘ آمین۔
سدرہ بتول… فتح پور‘ لیہ

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close