Aanchal Mar 16

ڈش مقابلہ

طلعت آغاز

کچے گوشت کی بریانی
اجزاء:
گوشت
ایک کلو
لونگ
پانچ عدد
دہی
ڈیڑھ کپ
ادرک (کدوکش کی ہوئی)
دو کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ
چھ جوئے تیار کرلیں
عرق گلاب
چار کھانے کے چمچ
براؤن پیاز
حسبِ ضرورت
آلو بخارے
آٹھ عدد
دار چینی (چھوٹی اسٹک)
ایک عدد
لونگ
دو سے تین عدد
دودھ
ایک کپ
الائچی (دانے الگ کرلیں)
دس عدد
نمک
حسب ذائقہ
زعفران
ایک چائے کا چمچ
باسمتی چاول
تین پاؤ
گھی
فرائی کرنے کیلئے
ثابت کالا زیرہ
آدھا چائے کا چمچ
پانی
حسبِ ضرورت
ترکیب:۔
الائچی دانے، لونگ اور دار چینی کو گرائنڈ کر لیں اور ایک پیالے میں دہی ڈالیں۔اس میں گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ اور نمک ڈال دیں۔ادرک کا جوس بھی دہی میں ملا دیں۔اس کے بعد لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔گوشت کو اس مکسچر میں میری نیٹ کرکے چار سے آٹھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔زعفران کو کوٹ کر دودھ میں ملا دیں۔اس میں عرق گلاب ملا کر چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اوون کو ایک سو ساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم کرلیں۔ایک اوون پروف بڑے پین میں پانچ کھانے کے چمچ گھی ڈال کر گریس کرلیں۔اس پر میری نیٹ کئے ہوئے گوشت کی تہ بچھا دیں۔اس پر پیاز اور آلو بخارے کی تہہ بچھا دیں۔ایک پین میں بیس کپ پانی ڈال کر اْبال لیں۔اس میں ثابت کالا زیرہ، دار چینی، الائچی دانے اور لونگ ڈال کر ایک اْبال لے آئیں۔اس کے بعد چاول اور نمک ڈال کر چاولوں کو ایک کنی اْبال لیں چاول کو چھان کر آدھے چاول کی تہ گوشت پر بچھا دیں آدھا زعفران مکسچر چاولوں پر ڈال دیں۔باقی بچے ہوئے چاول اور زعفران کی تہ لگا دیں۔اوپر سے تھوڑا سا دودھ چھڑک دیں۔اس کو اچھی طرح ڈھک کر میڈیم ہائی ہیٹ پر ایک اْبال لے آئیں۔جب اس میں دھواں نکلنے لگے تو فوائل کو دوبارہ سے اچھی طرح فولڈ کرکے اوون میں بیک کرلیں۔گوشت گل جائے تو اوون سے نکال لیں۔
طلعت نظامی…کراچی
پسندے
اجزاء:۔
چکن
1کلو(پارچے بنوالیں )
دہی
1پائو
گرم مسالا
1چائے کا چمچہ
پیاز
2سے 3 عدد (درمیانہ)
ثابت دھنیا‘ زیرہ
1,1چائے کا چمچہ
نمک
حسب ذائقہ
لہسن‘ ادرک(پساہوا)
1,1چائے کا چمچہ
ہرادھنیا‘ ہری مرچ
حسب پسند
سبز الائچی
چارعدد
گھی
حسب ضرورت
ترکیب:۔
ثابت زیرہ‘ سوکھا دھنیا اور ثابت سرخ مرچ ان تینوں کو ہلکی آنچ پر بھونیں۔ جب خوشبو آجائے تو ان کو موٹا کوٹ لیں‘ اب دہی کو پھینٹ لیں پھر اس میں کُٹا ہوا مسالا اور نمک ڈال کر مکس کریں اور اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک گھنٹہ کے لیے رکھ دیں۔ پیاز لچھے دار کاٹ کر گھی میں برائون کرلیں۔ لہسن‘ ادرک ڈال کر بھونیں۔ جب لہسن کی خوشبو ختم ہوجائے تو دہی ملا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ ساتھ ہی سبز الائچی ثابت بھی ڈال دیں‘ جب گوشت گل جائے اور گھی علیحدہ نظر آنے لگے تو اتاریں اور گارنش کے لیے سبز دھنیا اور سبز مرچ باریک کاٹ کر ڈالیں اور پیش کریں‘ ٹرائی کریں ان شاء اللہ مجھے ضرور یاد کریں گی۔
نازیہ عباسی…ٹھٹھہ
کشمیری تکے
اجزاء:۔
گوشت(گائے کا)
ڈھائی سو گرام
کالی مرچ
نصف چمچہ
پیاز
پچاس گرام
گرم مسالہ
ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس
ایک عدد
گھی
پچیس گرام
ٹماٹر
چارعدد
نمک‘سرخ مرچ
حسب ضرورت
ترکیب:۔
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ پیاز چھیل کر گول گول ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ٹماٹر گول قتلوںکی طرح کاٹ لیں۔ گرم مسالہ‘ لیموں‘ کالی مرچ‘ نمک‘ سرخ مرچ‘ مکس کرلیں اب ان مسالہ جات کو گھی میں ہلکی آنچ پربھون لیں اور گوشت کے ٹکڑے اس مسالے میں اچھی طرح مکس کرلیں۔ سلاخ میں اس طرح پروئیں کہ ایک ٹکڑا گوشت کا اور ایک ٹکڑاٹماٹر اور پیاز کا لگائیں اور کوئلوں کی دہکتی آگ پرسرخ کرکے پکائیں۔ زبردست کشمیری تکے تیار ہیں خود بھی کھائیں اور گھر والوں کوبھی کھلائیں اور داد وصول کریں اور طلعت آنٹی کے لئے بھی بھیج دیں اور مجھے اپنی دعائوں میں مت بھولیں۔
حنا مہر…کوٹ اڈو
چینی پلائو
اجزا:۔
چاول
آدھا کلو
جھینگا
ایک پائو
انڈے
تین عدد
پیاز موٹی کٹی ہوئی
دوعدد
چائنیز ساس
آدھا چمچ
ترکیب:۔
چاول میں ذرا سا نمک ملا کر دوکنی ابال لیں اور پانی نتھار کر چاول کو کسی صاف اور خشک کپڑے پرپھیلائیں تاکہ وہ بالکل خشک ہوجائیں۔ جھینگے میں نمک ملا کر آدھا گھنٹہ پہلے رکھ دیں اس کو تیل میں تل لیں۔ جھینگا تلنے کے بعد اسے کڑاہی سے نکالئے نہیں بلکہ انڈاپھینٹ کر اس میں شامل کرلیں اور انڈے کو چمچے سے اچھی طرح چلائیں تاکہ جمنے نہ پائے‘ اب چاول میں انڈا اور جھینگا ڈال دیں۔ آدھا چمچ چائنیز ساس بھی ڈال دیں۔ چاول کو پانچ منٹ دم کے بعد اتارلیں۔
ہالہ سلیم…اورنگی کراچی
گولڈن کوائن
اجزاء:۔
ڈبل روٹی
5 سلائس
آلو
دوعدد(ابلے ہوئے میش کئے ہوئے)
مٹر
آدھاپائو
بیسن
ایک چھٹانک
شملہ مرچ
ایک عدد
لال مرچ‘نمک
حسب ذائقہ
تیل
حسب ضرورت
ترکیب:۔
ہری پیاز‘ شملہ مرچ‘باریک کاٹ کر آلوئوں میں ملالیں پھر مٹر کے دانے‘نمک اور لال مرچ بھی شامل کرلیں۔ ڈبل روٹی کوکٹر سے گول کاٹ کرایک طرف یہ آمیزہ اچھی طرح لگائیں پھربیسن پھینٹ کر اس میں لال مرچ اور نمک ملالیں۔اب سلائسز کوبیسن میں ڈبو کراچھی طرح فرائی کرلیں۔ گولڈن ہونے پر نکال لیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کرسکتی ہیں۔ چاہیں تو ٹماٹر کی چٹنی بنالیں۔
نادیہ احمد…دبئی
چکن فرائیڈ کٹلس
اجزا:۔
چکن کاقیمہ
ایک پائو(بغیر ہڈی
سبز مرچ
تین سے چارعدد(کٹی ہوئی)
کالی مرچ
آدھاچمچ
گرم مسالہ (پساہوا
آدھا چمچ
لیموں کا رس
ایک چمچ
گارلک پیسٹ
ایک چمچ
تیل
تلنے کے لئے
انڈا
ایک عدد
نمک
حسب ذائقہ
پیاز پسی ہوئی
دوعدد
ترکیب:۔
قیمے کو ایک بائول میں ڈال کر نمک ہری مرچ پیاز گارلک پیسٹ گرم مسالہ‘کالی مرچیں‘ لیموں کا رس اور پھینٹا ہوا انڈالیں‘ ان تمام اشیاء کو قیمے میں مکس کرلیں اور ایک گھنٹے تک میری نیٹ کریں اس کے بعد ان کے کٹلس بنالیں‘ ایک پین میں تیل گرم کریں پھر ان کٹلس کوبریڈ کرم میں اچھی طرح لت پت کرکے تل لیں۔ جب یہ دونوں طرف سے سرخ ہوجائیں تو ایک پلیٹ میں نکال لیں‘ اورچٹنی کے ساتھ پیش کریں اور داد وصول کریں کیونکہ میں بھی داد وصول کرچکی ہوں۔ اور ڈھیر ساری دعائوں سے نوازیں۔
صوفیہ خان…سعودیہ
قیمہ بھری ہری مرچوں کا سالن
اشیاء:
قیمہ
آدھا کلو
دہی
آدھا پائو
ادرک لہسن پسا ہوا
ایک کھانے کا چمچ
کالا زیرہ پسا ہوا
آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ
ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں موٹی والی
آٹھ عدد(4عدد باریک کٹی ہوئی)
پیاز
ایک عدد
ٹماٹر
دو عدد
ترکیب:
سب سے پہلے قیمے کو دھوکر سارے مسالے دہی سمیت قیمے میں مکس کردیں۔ برتن میں پیاز برائون کرکے دو چمچے دہی ڈال دیں تاکہ خوشبو اچھی ہوجائے پھر مسالا لگا قیمہ ڈال کر ڈھک دیں اور اسی پانی میں پکائیں۔ پانی خشک ہوجائے تو بھون لیں۔ ہری مرچوں کو درمیان سے چاک کرکے اس کے بیچ نکال لیں۔ ہری مرچوں کو درمیان سے چاک لگانے کے بعد اس میں نمک اور املی کا پیسٹ بھردیں اور بقیہ کٹی ہوئی مرچوں کو جب قیمہ بھوننے لگے تو ڈال کر پکائیں اور اتار کر جو مرچیں مسالا بھر کر تیار کی ہیں اس میں قیمہ بھی بھر دیں اور دیگچی کے بقیہ قیمے میں ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر ڈھانپ کر 10سے 15 منٹ پکائیں۔ قیمہ بھری مرچوں کا سالن تیار ہے۔
فہمیدہ انجم…راولپنڈی
دم پخت ہانڈی تکہ
اجزا:۔
گوشت بغیر ہڈی
ایک کلو(صاف بوٹیاں
پیاز
دوعدد (درمیانی)
کٹی مرچ
چارکھانے کے چمچ
نمک
حسب ذائقہ
گرم مسالہ پائوڈر
ایک چائے کا چمچ
دہی
ایک پائو
لہسن کا پیسٹ
ایک چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ
ایک چائے کا چمچ
VTFبناسپتی
چارکھانے کے چمچ
ترکیب:۔
گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔ اورپیاز پیس لیں۔ دہی میں سارے مسالے ملا کر بوٹیوں پر لگادیں۔ اس میں VTF بناسپتی ملائیں پھرچار گھنٹے کے لئے میری نیڈ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ تاکہ مسالہ بوٹیوں میں رچ بس جائے۔ اس کے بعد پانی ڈالے بغیر اسے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پرپکائیں۔ گوشت گل جائے اور پانی سوکھ جائے تو بھون لیں پھر ایک کوئلہ دہکائیں اور پتیلی کے درمیان میں رکھ دیں‘ ابVTF بناسپتی ایک چمچ گرم کرکے کوئلے پر ڈالیں اور مضبوطی سے ڈھکن بند کردیں تاکہ تکے میں باربی کیو کاٹیسٹ آجائے۔ دس منٹ بعد سلاد او ر رائتے اورچپاتی یاتندوری روٹی کے ساتھ کھائیں۔
سحرش فاطمہ…کراچی
شملہ مرچ بریانی
اجزاء:
گوشت
ایک کلو
چاول باسمتی
ایک کلو
لہسن کے جوئے
چھ عدد
ثابت دھنیا
ایک چائے کا چمچہ
سونف
ایک چائے کا چمچہ
سفیدہ زیرہ
ایک چائے کاچمچہ
کالا زیرہ
ایک چائے کا چمچہ
پیاز (کٹی ہوئی)
تین عدد (درمیانہ)
ٹماٹر (کٹے ہوئے)
چار عدد (درمیانہ)
کوکنگ آئل
ایک کپ
شملہ مرچ(لمبائی میں کٹی ہوئی)
ڈیڑھ کلو
آلو (لمبائی میں کٹے ہوئے)
ڈیڑھ کلو
ہری مرچ
دو عدد
لال مرچ (کٹی ہوئی)
ایک چائے کا چمچہ
دہی
ایک کھانے کا چمچہ
نمک
حسبِ ذائقہ
سرکہ
ایک کھانے کا چمچہ
زردے کا رنگ
چٹکی بھر
لہسن ادرک (پیسٹ)
ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
گوشت میں ثابت لہسن، ثابت دھنیہ، سونف، کالا اور سفید زیرہ اور نمک ڈال دیں۔ پانچ پیالی پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ گوشت گل جائے تو گوشت الگ کرلیں اور چھان کر یخنی نکال لیں۔ ایک دیگچی میں آئل گرم کرکے پیاز برائون کرلیں۔ لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں۔ شملہ مرچ ڈال کر دو منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد آلو اور ٹماٹر ڈال دیں۔ ساتھ ہی دہی اور لال مرچ ڈال کر دو منٹ بھونیں۔ گوشت شامل کرکے بھونیں ساتھ ہی ہری مرچ بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد چاول بھی ڈال دیں۔ یخنی ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو پانی میں زردے کا رنگ گھول کر شامل کردیں، پندرہ منٹ دَم پر رکھ دیں۔ شملہ مرچ بریانی تیار ہے۔
نزہت جبین ضیاء… کراچی
میٹھی چٹنی
اشیاء:۔
کیریاں(چھلکا اتری ہوئی)
ایک پائو
چینی
آدھا کلو
ثابت لال مرچ
سات عدد
کلونجی
ایک چمچہ
تیل
آدھی پیالی
ترکیب:۔
ایک برتن میں تیل گرم کرکے کلونجی کو کڑکڑائیں‘ مرچ بھی موٹی موٹی کوٹ کر ڈال دیں پھر اس کے ساتھ ہی چینی اور کیریاں شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اوپر ڈھکنا ڈھک دیں تاکہ کیریاں گل جائیں۔ گل جانے پر ڈش آئوٹ کرکے کھانے کے ساتھ پیش کریں۔ مزیدار چٹنی تیار ہے۔
طیبہ عبید…کراچی

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close