Naeyufaq Dec-16

اقرا

طاہر قریشی

اللہ
(اسمِ ذات۔ اسمِ اعظم)
اللہ تبارک وتعالیٰ کی ہستی کو قرآن کریم میں یوں بیان کیا گیا ہے۔
سورۃ الاخلاص آیت ۱ تا۴۔ اللہ ایک ہی تو ہے‘ وہ بے نیاز ہے کسی کامحتاج نہیں ہے‘ سب اس کے محتاج ہیں۔ وہ نہ کسی سے پیدا ہواہے نہ کو ئی اس سے پیدا ہوا ہے۔ نہ کوئی اس کے برابر ہے۔ (الاخلاص: ۱ تا۴ )واحد اور لاشریک ہے۔(الانعام۔۱۹) بے نظروعدیل ہے (الشوریٰ۔۱۱) ہر نقص اور کمزوری سے پاک ہے۔(الزمر۔۴)جس کے لئے نہ اونگھ ہے نہ نیند۔ (البقرۃ۔۲۵۵)نہ تھکن ہے۔(ق۔۳۸) نہ زوال ہے نہ فنا۔(الرحمن۔۲۷)نہ موت (الفرقان۔۵۸)نہ ہلاکت(القصص۔۸۸)قادرِمطلق ہے۔ (الانعام۔۶۵) صاحبِ اقتدار(الحجر۔۵۵) صاحب حکمت(الانعام۔۱۳۹)ہرشے کا رب (الانعام۔۱۶۴) ہرشے کا پیدا کرنے والا۔(الانعام۔۱۰۱) جوچاہے پیدا کرے۔(آل عمران۔۴۷) اور جس کا چاہے اضافہ کرے۔(الفاطر۔۱)(اسلامی انسائیکلوپیڈیا)
اللہ تبارک وتعالیٰ کی صفات کے حوالے سے پورا قرآنِ کریم بھرا ہوا ہے شروع سے آخر تک اللہ تعالیٰ کے ہی ذکر پرمشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ کی لاتعداد نشانیاں ہیں جن سے اظہارِ حق اور تفہیمِ الٰہی ہوتی ہے‘ یہ ساری نشانیاں انسان کے اپنے نفس اور ساری کائنات میں پھیلی ہوئی ہیں۔جو ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی ازلی حقیقت کی طرف رہنمائی کررہی ہیں۔
جس طرح اللہ کی صفات بے پناہ ہیں اسی طرح اس عالی شان نام کے فضائل بھی بے حد بے حساب ہیں۔
(۱)۔جو شخص رو زانہ ایک ہزار مرتبہ ’’یااللہ‘‘ پڑھے وہ صاحبِ یقین ہوجائے گا اس کے دل سے تمام شکوک وشبہات دورہوجائیں گے اور عزم ویقین کی قوت نصیب ہوجائے گی۔
(۲)۔لاعلاج مریض بکثرت’’یااللہ‘‘ کا ورد کرے اوراس کے بعد شفاء کی دعا مانگے تو اسے شفاء کامل نصیب ہوگی۔ان شاء اﷲ
(۳)۔اسم’’اللہ‘‘ کے مسلسل ورد سے بندے کو عشقِ الٰہی کا حصول آسان ہوجاتا ہے اور اگر عارضہ قلب ہو تو اس سے نجات مل جاتی ہے۔
(۴)۔اگر کسی کی کمر‘ سینے یا پسلیوں میں درد ہو تو کوئی دوسرا شخص انگلی سے درد والی جگہ پر سات بار’’یااللہ‘‘ لکھے تو دردمیں ضرور افاقہ ہوگا۔
(۵)۔کند ذہن لوگوں کو اگر لفظ ’’اللہ‘‘ سات بار کاغذ پرلکھ کر اس تعویذکوپانی میں گھول کر یا کسی اور چیز میں کھلایا پلایاجائے تو وہ ذہین ہوجائے گا۔
(۶)۔ہرنماز کے بعد اگر ایک تسبیح اسمِ ذاتِ الٰہی ’’اللہ‘‘ کی پڑھ لی جائے تو ایسا شخص غربت کا کبھی شکار نہیں ہوگا۔
(۷)۔اگر لفظ ’’اللہ‘‘ خوش خط لکھا ہوا ایسی جگہ رکھے کہ ہر روز اس پر نظر پڑے یاکم از کم دن میں تین بار دیکھ لے تو ایسے شخص کی یادداشت ہمیشہ بحال رہے گی اور وہ کبھی گمراہ نہیں ہوگا۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close