Hijaab Oct-16

شوخئی تحریر

ہما ذالعقار

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا
آگاہ ہوجائو میری امت کے بد ترین لوگ وہ ہیں جن کے شر سے ان کا احترام کیا جائے آگاہ ہوجائو لوگ جس کے شر اور گزند سے بچنے کے لیے اس کا احترام کریں وہ مجھ سے نہیں ہے۔
(تحف القول۔ ۵۸)
حافظہ خنسا آفرین… راجن پور جام پور
بجلی کا بل
روشنی کی ہے سزا بجلی کا بل
یا مقدر کا لکھا بجلی کا بل
تو جو چکرا کر گرے تو خیر ہے
پر محبت سے اٹھا بجلی کا بل
وقت سے پہلے ہی قربانی ہوئی
اپنے بکرے پر گرا بجلی کا بل
اڑ گئے ہاتھوں کے طوطے دفعتاً
جونہی ہاتھوں میں لیا بجلی کا بل
ڈس کنکشن کا بھی نوٹس ساتھ ہے
کس قدر یہ بے وفا ہے بجلی کا بل
خون دشمن کا نہ لے تو اپنے سر
بس اسے جا کر دکھا بجلی کا بل
تھا مریض دل بے چارہ چل بسا
دیکھتا ہی رہ گیا بجلی کا بل
کی شکایت میں نے بجلی کی مجھے
دیکھتے ہی جل گیا بجلی کا بل
روشنی کو لوگ ترسیں گے یہاں
اب اندھیرے لائے گا بجلی کا بل
جاں کے لالے پڑ گئے تہذیب خاں
اس قدر مہنگا پڑا بجلی کا بل
رائو تہذیب حسین تہذیب… رحیم یار خان
ماں
جب ماں کو خدا نے بنایا تو فرشتوں کو حکم دیا کہ
چاند کی ٹھنڈک
شبنم کے آنسو
بلبل کے نغمے
چکوری کی تڑپ
گلاب کے رنگ
پھول کی مہک
کوئل کی کوک
سمندر کی گہرائی
دریائوں کی روانی
موجوں کا جوش
کہکشائوں کی رنگینی
زمین کی چمک
صبح کا نور اور آفتاب کی تمازت کو جمع کیا جائے تاکہ ماں کی تخلیق کی جائے۔
جب ماں کو خدا نے بنالیا تو فرشتوں نے پوچھا اے مالک دو جہاں تو نے اس میں اپنی طرف سے کیا شامل کیا اللہ رب العزت نے فرمایا محبت۔
اقرا وکیل… سرگودھا
محبت
رہی محبت تو وہ اچھی لڑکیوں کو بھی ہو جاتی ہے مگر جب یہ پتا چلتا ہے کہ یہ محبت ان کی نہیں ہوسکتی تو وہ خاموش رہتیں ہیں کیونکہ اچھی لڑکیاں خاموش ہی اچھی لگتی ہیں۔
ادیبہ ارشد… ملتان
ہنسنا منع ہے
لڑکی اپنی دوست سے پاپا نے کہا ہے کہ اگر اس دفعہ تم بی کام میں فیل ہوگئی تو تمہاری شادی کردوں گا۔
دوست تو پھر تم نے کتنی تیاری کی۔
لڑکی بس ولیمے کا ڈریس رہ گیا ہے۔
نور کائنات… کوہاٹ
اور بریک فیل ہوگئے
ہم لوگ خالہ کے چہلم پر مردان سے ہوتے ہوئے پشاور گئے وین میں ہم کچھ اس طرح بیٹھے کہ شوہر کی بہن میری نند جھیٹانی اور ممانی پچھلی سیٹ پر تھے اور میرے میاں کی کزنز فرنٹ سیٹ پر تھیں اور اس وقت دونوں کی گود میں بچے تھے اچانک وین کو ایک زور دار جھٹکا لگا جس سے ہمارے سر زور سے اگلی سیٹ سے ٹکرائے فرنٹ سیٹ کا شیشہ اس طرح کرچی ہوا کہ اس کی باریک کرچیوں کی پوچھاڑ پیچھے تک بھی آئی اس اچانک افتاد سے وین میں سراسمیگی پھیل گئی کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔
جب ذرا حواس بحال ہوئے تو اصل صورتحال سے آگاہی ہوئی تب تو ہمارے رنگ فق ہوگئے کیونکہ وین کے بریک فیل ہوچکے تھے اور آئوٹ آف کنٹرول ہوچکی تھی اس وجہ سے کسی لمحہ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا تھا حفظ ما تقدم کے طور پر ممتا کے جذبے سے فرنٹ سیٹ پر بیٹھی دونوں کزنز نے اپنے بچے پیچھے پکڑا دیے تاکہ آنے والے متوقع حادثہ سے کسی حد تک بچا جاسکے۔
وین میں موجود تمام لوگ حواس باختہ تھے مگر مشکل کے ان لمحات میں سب کی زبان پر آخری سہارے کا نام تھا۔
جس کو جب بھی دل سے پکارو آ پہنچتا ہے یہ سچا اور آخری سہارا اس خدا تعالیٰ کی ذات تھا جس کے نام پر کسی نے نوافل مانے، کسی نے ختم کلام پاک کسی نے صدقے کی منت مانی تو کسی نے معجزہ بی بی فاطمہ کا واسطہ دیا ان پیاری ہستیوں کے واسطے سے رحمت خداوندی جوش میں آگئی اوروین کو معجزانہ طور پر بریک لگ گئے۔ تب کہیں جا کر ہمارے حواس بحال ہوئے اور ہر طرف شکرانے کی صدائیں بلند ہوئیں۔میں سوچتی ہوں اگر وین کو بریک نہ لگتے تو نجانے ہم لوگوں کا کیا حشر ہوتا لیکن میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ ایسا کبھی نہ ہوتا کیونکہ خداوند تعالیٰ صدق دل سے پکارنے والوں کی مدد کو ضرور پہنچتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی اس عنایت پر اس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ مگر اب بھی اس سفر کی جھلکیاں میری آنکھوں کے سامنے آتی ہیں تو میں لرز ضرور جاتی ہوں۔
بشریٰ افضل… بہاولپور
میرے رب کی شان
میرے رب کی شان اگر سمندر ایک جگہ کھڑا رہتا موجوں کے بغیر تو اس میں بیماریاں پھیلانے والے اجزا پیدا ہوتے لیکن اللہ پاک نے اس کو چلا دیا اور ہلا دیا بلکہ اس میں قدر ضرورت نمکیات بھی شامل کردیے جو کہ پانی کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور اللہ پاک نے ہمارے آنسو بھی قیمتی بنائے اور اس میں بھی نمکیات ملا دی ورنہ ہماری آنکھیں گل سڑ جاتی۔
(تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے)
عائشہ اے بی… جھڈو
ایک قابل غور نکتہ
دوسروں کو اپنی قسمت اور تقدیر منتخب کرنے کا موقع مت دیں صبر اور استقامت سے کام لے کر اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں۔
روبی ذیشان… اٹک
مشاعرہ
ایک مشاعرے میں شاعر اس مصرعے کو بار بار دہرا رہا تھا اس چمن سے یہ جھانکے اس چمن سے وہ جھانکے لوگ اسے بار بار سن کر پریشان ہوگئے آخر ایک آدمی نے تنگ آکر اس مصرعے کے بعد یہ مصرعہ لگا دیا۔
جلا دو اس چمن کو نہ یہ جھانکے نہ وہ جھانکے۔
صائمہ ذوالفقار… چک نمبر 16/14
ایک نقطہ
ایک بزرگ نے ایک دیوار پر بڑا سا وائٹ پیپر لگایا اور اس پر بلیک مارکر سے ایک نقطہ لگاکر لوگوں سے پوچھا آپ کو دیوار پہ کیا نظر آرہا ہے سب نے کہا بلیک نقطہ تو بزرگ نے کہا کمال ہے اتنا بڑا وائٹ پیپر نظر نہیں آرہا اور چھوٹا سا نقطہ نظر آگیا یہ ہی حال لوگوں کا ہے کہ ان کو دوسرے لوگوں کی اچھائیاں نظر نہیں آتی ایک چھوٹی سی برائی ضرور نظر آتی ہے۔
مدیحہ نورین مہک… برنالی
اچھی باتیں
}سنہری یادوں پر خواہ کتنی ہی دھول کیوں نہ پڑجائے ان کی اصلی رنگت کبھی ماند نہیں پڑ سکتی۔
}گھر کی زکواۃ یہی ہے کہ اس میں ایک کمرہ ضیافت کے لیے رکھا جائے۔
}وہ محبت یقیناً عظیم ہوتی ہے جو ایک دوسرے کو عزت دے۔
}احسان کا بدلہ ادا نہ کرسکو تو زبان سے شکریہ ضرور ادا کرو۔
}زندگی ایک ہیرے کی مانند ہے جسے انسان خود تراش کر خوب صورت بناتا ہے۔
}خوب صورتی چند روزہ حکومت ہے۔
پروین افضل شاہین… بہاولنگر
چوری
نوجوان نے رومانوی انداز میں محبوبہ سے کیا۔ ’’جان! تم اب بدل گئی ہو پہلے جیسی بات نہیں ہے۔‘‘
محبوبہ نے حیرت سے پوچھا۔ ’’وہ کیسے۔‘‘
نوجوان نے کہا۔ ’’اب میں تمہارا ہاتھ پکڑتا ہوں تو تم شرماتی نہیںہو۔‘‘
محبوبہ نے اٹھلا کر کہا۔ ’’پچھلی بار میں نے شرما کر آنکھیں بند کیں تو پرس سے پانچ سو روپے غائب تھے چور کہیں کے۔‘‘
ارم کمال… فیصل آباد
خوب صورت بات
ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ عبادت کرنے کے لیے بہترین دن کون سا ہے؟
بزرگ نے کہا موت سے ایک دن پہلے اس نے حیرت سے کہا کہ موت کا وقت تو معلوم نہیں بزرگ نے فرمایا تو پھر زندگی کے ہر دن کو آخری دن سمجھو۔
کبریٰ مہتاب… بوسال سکھا
خوب صورت الفاظ
اگر پانی کا قطرہ کسی جھیل میں گرتا ہے تو اپنی شناخت کھو دیتا ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اگر یہ کیچڑ میں گرتا ہے تو اس کا جز بن جاتا ہے جس کی کوئی چاہ نہیں ہوتی۔
اگر یہ گلاب پر گرتا ہے تو یہ چمکتا ہے اسے پسند کیا جاتا ہے۔ اگر یہ سیپی پر گرتا ہے تو انمول موتی بن جاتا ہے قطرہ وہی ہوتا ہے لیکن یہ محبت ہے جو اس کی قدر و قیمت تبدیل کردیتی ہے۔
فیفہ جٹ، مائرہ جٹ… سرگودھا
پانی قدرت کا انمول تحفہ
پانی کا رنگ ہے نہ ذائقہ پھر بھی خدا کی قدرت ہے پانی کے مختلف روپ ہیں اوپر کو اٹھے تو بھاپ ہوا میں اڑے تو بادل اوپر سے گرے تو بارش جم کر گرے تو اولا گر کر جمے تو برف رات میں گرے تو اوس پھول پر گرے تو شبنم پھول سے نکلے تو عرق آنکھ سے نکلے تو آنسو زمین سے نکلے تو چشمہ جمع ہو تو تالاب پھیلے تو دریا قدم اسماعیل سے نکلے تو زم زم اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگلیوں سے نکلے تو آب کوثر سبحان اللہ۔
منزہ … کوٹ ادو
خوب صورت الفاظ
/انسان کا دل توڑنے والا شخص کبھی اللہ عزوجل کو تلاش نہیں کرسکتا۔
/لباس قیمتی ہو یا سستا گھٹیا کردار کو چھپا نہیں سکتا۔
/اگر پہاڑ سرکانے کی خواہش ہو تو پہلے ذروں کو سرکانا سیکھو۔
/کامیابی کا زینہ ناکامی کے ڈنڈوں سے تیار ہوتا ہے۔
/زیادہ بلندی پر جانا چاہتے ہو تو پہلے بنیاد مضبوط کرلو۔
سامعہ ملک پرویز… خانپور ہزارہ
قران مجید پڑھنے کے فائدے
٭شفا کے لیے پڑھتے ہیں بلا شبہ اس میں شفا ہے۔
٭حادثات و مصیبتوں سے بچائو کے لیے پڑھتے ہیں۔
٭حصول رزق اور رزق بڑھانے کے لیے پڑھا جاتا ہے۔
٭جہنم اور عذاب قبر سے بچنے کے لیے پڑھا جاتا ہے۔
٭راحت اور دل کو سکون پہنچانے کے لیے اسے پڑھا جاتا ہے۔
٭ثواب حاصل کرنے کے لیے اسے پڑھا جاتا ہے۔
٭برکت کے لیے پڑھا جاتا ہے بلا شبہ اس کے پڑھنے سے برکتیں پیدا ہوتی ہیں۔
٭اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لیے پڑھا جاتا ہے بلا شبہ اسے پڑھنے سے اللہ خوش ہوتا ہے اور جس سے خدا رضی ہو اس کے راستے کی تمام رکاوٹیں آسانیوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔
٭اللہ تعالیٰ ہم سب کو باقاعدگی سے قرآن مجید پڑھنے والا بنائیں‘ آمین۔
افشاں گل…کراچی
دعا
دعا جب ایڑیاں رگڑنے پر آجائے تو قبولیت کے زم زم کو جاری ہونا پڑتا ہے۔
عنزہ یونس انا… حافظ آباد
بہترین انسان
mاچھے لوگ تو وہ ہوتے ہیں جو دوسروں کی مدد کریں وہ ہر اس چیز کو ان کے پاس پہنچا دیں جو ان کو میسر نہیں۔
mاچھے لوگ تو وہ ہوتے ہیں جو بن کہے ضرورت مندوں کی تکلیف کو جان جائیں۔
mاچھے لوگ وہ ہوتے ہیں جن کے لیے امیر غریب اور ہر وہ انسان جو ان سے کمتر ہے اس کو اپنا سمجھیں ایسے لوگ بہترین انسان کہلانے کے حقدار ہیں۔
mایسے انسان جو خاموش اور خود دار لوگوں کی مدد کریں عظیم لوگ ہوتے ہیں اور وہی بہترین انسان ہیں۔
mبہترین تو وہ ہیں جن کو بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ہر تکلیف کو وہ سب سے چھپا کر دوسروں کی تکالیف دور کرتے ہیں۔
شیریں گل… ٹمن
زندگی
زندگی سے توقعات نہیں رکھنی چاہیے، توقعات دکھ دیتی ہیں جب آپ کوئی توقع نہیں رکھتے تو زندگی کا ہر لمحہ سرپرائز ہوتا ہے اور سرپرائز اپنے ساتھ خوشیاں لاتا ہے۔
فریحہ شبیر… شاہ نکڈر
دوست
جب یاد کا قصہ کھولوں تو
تم دوست بہت یاد آتے ہو
میں گزرے پل جو سوچوں تو
تم دوست بہت یاد آتے ہو
اب جانے کون سی نگری میں
آباد ہیں جا کر مدت سے
میں رات گئے تک جاگوں تو
تم دوست بہت یاد آتے ہو
کچھ باتیں تھی پھولوں جیسی
کچھ لمحے خوشبو جیسے تھے
میں شہر چمن میں ٹہلوں تو
تم دوست بہت یاد آتے ہو
وہ پل بھر کی ناراضگیاں اور
مان بھی جانا پل بھر میں
اب خود سے جب بھی روٹھوں تو
تم دوست بہت یاد آتے ہو
کبریں مہتاب… بوسال سکھا
حضرت عیسیٰ علیہ السلام
ایک روز حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو بیوہ عورت کے روپ میں دیکھا کہ وہ سر پر ایک رنگین چادر اوڑھے ہوئے ہے اس کی پیٹھ جھکی ہوئی ہے ایک ہاتھ مہندی سے ایک ہاتھ خون سے رنگا ہوا ہے آپ نے پوچھا اے ملعون تیری پیٹھ کیوں جھکی ہوئی ہے کہنے لگی میں نے اپنے پسر کو مار ڈالا ہے آپ نے پوچھا یہ رنگین چادر کیوں اوڑھی ہے کہنے لگی نوجوان کو اپنے اوپر فریفتہ کرتی ہوں آپ نے دریافت کیا تو نے اپنا ہاتھ خون سے کیوں رنگا ہے اس نے کہا میں نے اپنا شوہر مار ڈالا ہے پھر آپ نے فرمایا دوسرا ہاتھ مہندی سے کیوں رنگا ہے کہنے لگی ابھی دوسرا شوہر کیا ہے آپ تعجب میں ہوئے پھر کہنے لگی یا روح اللہ اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ اگر میں پدر کو مار ڈالوں تو پسر مجھ پر عاشق ہوجاتا ہے اور اگر پسر کو مار ڈالوں تو پدر مجھ پر عاشق ہوجاتا ہے اور اگر ایک بھائی کو مار ڈالوں تو دوسرا بھائی عاشق ہوجاتا ہے، یا روح اللہ اس سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ میں نے ہزاروں شوہر مار ڈالے ہیں اور کسی ایک پر بھی ترس نہیں کھایا مگر جو شخص مرد تھا اس نے مجھے نہ چاہا اور جس نے مجھے چاہا وہ مرد نہ تھا اور جو کوئی مجھے چاہتا ہے میں اس کو نہیں چاہتی اور جو مجھے نہیں چاہتا میں اسے چاہتی ہوں۔
فاطمہ مصطفیٰ… سرگودھا

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close