Hijaab Oct-16

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔
اکتوبر 2016ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
الحمدللہ آپ بہنوں کا تعاون اور حوصلہ افزائی ہے کہ حجاب بتدریج کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے۔ آپ کے ہاتھوں میں حجاب کا بارہواں شمارہ ہے اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی کا ایک سال مکمل ہوا آئندہ آنے والا حجاب سالگرہ نمبر ہوگا۔
وطن عزیز میں چاروں طرف جوش و خروش پایا جا رہا ہے بھارتی ہٹ دھرمی اور کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور آزادی کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر بھارت جس طرح چراغ پا ہو رہا ہے دھونس اور دھاندلی کر رہا ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔ اس تمام تر مظالم اور انتہا پسندی کے باوجود بھارت نہ صرف کشمیر میں بلکہ کشمیر کی حمایت کرنے پر پاکستان کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اس کی تمام تر گیڈر بھبھکیوں کا منہ توڑ جواب پاکستانی افواج کے دلیر سپہ سالار راحیل شریف نے دے دیا ہے اور انہیں بتا دیا ہے کہ اگر بھارتی افواج اچھی طرح جانتی ہے کہ اگر وہ جوہری قوت کا مالک ہے تو پاکستان بھی کسی طرح اس سے پیچھے نہیں بلکہ پاکستان کی جوہری صلاحیت بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ بھارت پاکستان کو صرف جنگ کے خوف میں مبتلا کر کے عالمی سطح پر کچھ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے لیکن پاکستانی قوم بھارت کو ہر محاذ آرائی کا جواب متحد ہو کر دیتی ہے ایسا اس بار بھی ہو رہا ہے پاکستان کی حفاظت تو اللہ تبارک و تعالیٰ کر رہا ہے کون سی قوت ہے جو اللہ کے مقابلے میں آئے ان کی پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا۔
تمام قلم کار بہنوں سے گزارش ہے کہ ان شاء اللہ آئندہ ماہ حجاب کا سالگرہ نمبر آرہا ہے اس کے لیے اپنی نگارشات جلد از جلد ارسال کردیں تمام بہنوں کا شکریہ جنہوں نے عید کی مبارکباد دی اور اپنے پر خلوص جذبوں کا اظہار کیا آئیں اب چلتے ہیں اس ماہ کے ستاروں کی جانب۔
برگد
برگد کے درخت سے انسانی سوچ کومشابہت دیتی نازیہ کنول نازی کی خوب صورت تحریر۔
خاموش صدائیں
محبت میں اگر اظہار نہ ہو تو خاموش صدائیں بن جاتی ہیں اقبال بانو کا موثر افسانہ۔
آزمائش
بڑی باتیں کس طرح پکڑ میں آکر آزمائش بنتی ہیں رفاقت جاوید کی سبق آموز تحریر۔
تیرے رنگ وچ
زندگی کے سفر کو ایک نیا رنگ دیتی ریحانہ آفتاب اپنے منفرد انداز کے ساتھ موجود ہیں۔
میں قربان جائوں
اپنی محبت کو قربانی کا درجہ دیتی نازیہ جمال شامل محفل ہیں۔
دریچۂ من
زندگی کے سفر میں حسین ہم سفر کی سنگت ہر راہ کو حسین بنا دیتی ہے۔ حیا بخاری کا موثر انداز۔
میری عید اب تم ہو
رشتوں کا پاس رکھتی سحرش فاطمہ کی خوب صورت تحریر۔
جل اٹھے سب ہی دیے
ایمان کا دیا روشن کرتی شازیہ فاروق اپنے ناولٹ کے ہمراہ حاضر ہیں۔
یہ ہی تو عید ہے
قربانی کا درس دیتی سباس گل کی خصوصی تحریر۔
جب کرم ہوتا ہے
نمود و نمائش اور ریا کاری کے نقصانات پیش کرتی حمیرا نوشین ایک منفرد انداز میں۔
میکے کی عید
میکے سے عیدی وصول کرتی ماہم علی پہلی بار شریک محفل ہیں۔
عیدی آئے گی
حرص و ہوس کے موضوع پر لکھی سیدہ نیلم شاہ کی مختصر تحریر۔
بچوں کی قربانی
قربانی کے اصل مفہوم سے آشنا کرتی تحسین انجم ایک دلکش پیرائے میں۔
عید کی شاپنگ
عید کی خوشی میں غریبوں کا خیال کرتی مریم مرتضیٰ کا موثر افسانہ۔
بہار
ایک ننھی کلی کی آمد کیسے بہار کا پیش خیمہ ثابت ہوئی حمیرا قریشی کا خوب صورت افسانہ۔

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close