Hijaab Sep-16

حمد و نعت

ریاض حسین قمر/فصیحہ آصف

حمد باری تعالیٰ

یہ خزائوں کی اداسی اور یہ رنگ بہار
تیری قدرت کی نشانی ہے مرے پروردگار
جسم جھلساتی ہوئی یہ ریگزاروں کی تپش
راحت قلب و جگر دیتی ہوائے مشکبار
دونوں عالم کی ہر اک شے تیری مخلوق ہے
تُو ہے خالق تُو ہے مالک سب پہ تیرا اختیار
کردیا ہے ایستادہ آسماں کو بے ستوں
اس زمیں میں بھردیئے تُو نے خزانے بے شمار
تُو ہے یکتا دونوں عالم میں ترا ہمسر نہیں
سب رعایا ہے تیری تُو ہے سبھی کا تاجدار
چرخ کو روشن ستاروں سے مزین کردیا
اور سبزے کو بنا ڈالا ہے دھرتی کا سنگھار
ناتواں چیونٹی سے لے کر ایک ہاتھی تک قمرؔ
ہیں خدائے پاک کی کاریگری کے شاہکار

ریاض حسین قمر… منگلا ڈیم

نعت رسول مقبول صلی الہہ علی وسلم

دل پکارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
نبی ہمارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
نام محمد صلی الہہ علی وسلم روشنی ہی روشنی
فلک کے ستارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
مددگار ہیں سب کے وہ
سبھی کے ہمارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
کلام ان کا قرآن
خدا کے دلارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
وہ چاند ہیں عرب کا
نور کے ستارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
قربان ان پر ہم ہیں
جان سے پیارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم
جنت ہی جنت ہے مدینہ
نورانی نظارے صلّی علیٰ محمد صلی الہہ علی وسلم

فصیحہ آصف خان… ملتان

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close