Hijaab Jul-16

کچن کارنر

زہرہ جبین

شیر خورمہ
اجزاء:۔
سویاں (لائٹ برائون)
ڈیڑھ پلیٹ
دودھ
ڈھائی لیٹر
کنڈینس ملک
ڈیڑھ لیٹر
چینی
ڈیڑھ کپ
چاندی ورق
گارنشنگ کے لیے
بڑی الائچی
تین عدد (صرف دانے نکال لیں)
بادام‘ پستہ‘ چھوہارے
ایک کپ (سلائس کرلیں)
تیل
ایک چائے کا چمچ
ترکیب:۔
پین میں دودھ گرم کریں‘ ایک الگ پین میں تیل گرم کریں اس میں الائچی کے دانے اور سویاں ڈال کر برائون کرلیں اور دودھ میں ڈال دیں۔ اس میں بادام‘ پستہ‘ چھوہارے ڈال لیں اور ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ دودھ آدھا رہ جائے۔ اس میں چینی ڈال کر مکس کرلیں اور پندرہ منٹ اور پکائیں اتارنے سے پہلے کنڈینس ملک ڈال کر مکس کریں اور سرونگ بائول میں نکال لیں‘ ٹھنڈا کرکے چاندی کے ورق اور ڈرائی فروٹ سے گارنش کردیں۔
نزہت جبین ضیاء…کراچی
ناریل کا حلوہ
اجزاء:۔
چینی
ڈیڑھ کلو
ناریل پائوڈر
ڈیڑھ کلو
پھیکا کھویا
ڈیڑھ کلو
سبز الائچی
12عدد (پیس لیں)
پانی
حسب ضرورت
ترکیب:۔
کھوئے میں ناریل ڈال کر ہاتھوں کی مدد سے یکجا کرلیں۔ چینی اور الائچی اور پانی ملا کر شیرہ بنالیں ‘ کھوئے اور ناریل کے آمیزے کو شیرے میں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں‘ تیار ہونے پر سرو کریں۔
لاڈو رانی… ٹوبہ ٹیک سنگھ
زعفرانی سویاں
اشیاء:۔
سویاں
ایک پائو
گھی
ایک چھٹانک
پستہ
ایک تولہ
زعفران
دو ماشے
دودھ
ڈیڑھ پائو
کھویا
حسب پسند
ترکیب:۔
چینی کی چاشنی تیار کیجیے‘ کھویا‘ گھی میں صرف دو منٹ تک بھونیے۔سویاں پانی میں ابالنے کے بعد چھلنی میں پسار لیجیے۔ چاشنی کی پتیلی چولہے پر چڑھا کر بھونا ہوا کھویا چاشنی میں ڈال کر کفگیر سے چلایئے پھر چاشنی چولہے سے اتار لیجیے۔زعفران اور دودھ ایک اور پتیلی میں ڈال کر جوش دیجیے‘ جب دودھ خشک ہوجائے تو اس پتیلی میں سویاں اور چاشنی ڈال کر کفگیر سے نرم ہاتھ سے چلایئے تاکہ چاشنی اور سویاں کیجان ہوجائیں۔ اس کے بعد سویوں کو تھوڑی دیر کے لیے دم پر رکھ دیجیے پھر پتیلی چولہے سے اتار کر ان میں پستہ کی گریاں باریک کتر کر ڈال دیں۔
نادیہ احمد…دبئی
عید اسپیشل سویاں
اشیاء:۔
سویاں
ایک کپ
کھویا
آدھا کلو
بادام ‘ پستہ
حسب ضرورت باریک کٹا ہوا
چاندی کا ورق
سجاوٹ کے لیے
زعفران
ایک چٹکی
تھوڑے سے دودھ میں بھگودیں
مکھن
ایک کھانے کا چمچ
دودھ
دو کپ
شکر
آدھا کپ
انڈے
دو عدد
چھوٹی الائچی
آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
ترکیب:۔
سب سے پہلے ایک پین میں مکھن کو ہلکا گرم کرکے سویاں بھون لیں۔ گولڈن رنگ ہوجائے تو اتار کر رکھ لیں‘ ایک علیحدہ برتن میں دودھ‘ کھویا‘ چینی‘ چھوٹی الائچی اور زعفران ڈال کر ہلکا سا ابال لیں۔ ایک بیکنگ ڈش لے کر اس میں دو انڈے پھینٹ لیں اور بھنی ہوئی سویاں شامل کردیں اور دودھ والا مکسچر بھی اس میں شامل کردیں اور چمچے سے خوب اچھی طرح مکس کرلیں‘ ساتھ ہی باریک کٹے ہوئے بادام‘ پستہ بھی شامل کردیں۔ اوون کو پہلے سے گرم کرکے دو سو پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھ لیں اور ڈش کو اوون میں رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔ جب یہ اوپر سے گولڈن کلر کی ہوجائے تو نکال کر چاندی کے ورق سے سجادیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
ندا حسنین…کراچی
عید اسپیشل زردہ
اجزاء:۔
چاول
ایک کلو
چینی
ایک کلو یا حسب پسند
دودھ
ایک پیالی
کھویا
ڈیڑھ پیالی
فریش کریم
ایک پیالی
بادام پستہ
ایک پیالی
ثابت ناریل
آدھی پیالی (ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
کشمش
آدھی پیالی
اخروٹ
آدھی پیالی
سبز الائچی
چند عدد
چھوہارے
آدھی پیالی
زردے کا رنگ
آدھا چائے کا چمچ
گلاب جامن
چھ عدد
چم چم
چھ عدد
گھی
ڈیڑھ پیالی
ترکیب:۔
چاولوں کو صاف کر کے زردے کا رنگ ڈال کر دو کنی ابال لیں۔دودھ میں ایک پیالی پانی ڈال کر پکائیں ساتھ ہی چینی اور کھویا حل کریں۔ آخر میں کریم ڈال دیں اور الگ رکھ دیں۔ ایک بڑی دیگچی میںگھی گرم کریں۔ الائچی کے دانے ڈالیں، ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں پھر چینی مکسچر کی ایک تہہ لگائیں اس طرح تہہ در تہہ لگاتی جائیں ہلکی آنچ پر دم لگا دیں۔ ایک فرائی پین میں گھی گرم کریں۔ بادام، پستہ، ناریل، اخروٹ اور چھوہارے کو تل لیں۔ آخر میں کشمش ڈال کر یہ تمام میوہ چاولوں کے اوپر پھیلا کر ڈال دیں پانچ منٹ بعد ڈش میں مکس کر کے نکال لیں۔ گلاب جامن اور چم چم سے سجا کر عید پر پیش کریں اور داد حاصل کریں۔
طلعت نظامی… کراچی
اسپیشل کھیر
ضروری اشیاء:۔
چاول
ایک کپ
چینی
حسب ذائقہ
دودھ
پانچ لیٹر
پستہ
50 گرام
بادام
120 گرام
چھوٹی الائچی
چار عدد
گھی
تھوڑا سا
ناریل
100 گرام
ترکیب:۔
چاول صاف کرکے دھوکر بھگودیں‘ ایک دیگچی میں گھی گرم کرکے اس میں چاول بھون لیں۔ ہلکی سی چاولوں کی رنگت تبدیل ہونے پر اس میں چار گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ چاول اچھی طرح گل جائیں تو اس میں دودھ ڈال دیں۔ چھلکوں سمیت بادام پیس لیں (زیادہ باریک نہیں بلکہ ذرا موٹے ہی ہوں) دودھ ڈالنے کے بعد اس میں مسلسل چمچہ چلاتے رہیں نیچے نہ لگے۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو الائچی باریک پیس کر شامل کریں اور ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں اور آخر میں بادام ڈال دیں۔ باریک کٹا ہوا پستہ اور باریک کٹا ہوا ناریل اوپر چھڑک کر سجادیں‘ مزے دار اسپیشل کھیر تیار ہے۔
حنا اشرف… کوٹ ادو
عید اسپیشل کیک
اشیاء:۔
مکھن
8اونس
برائون شوگر
8 اونس
گولڈن سیرپ
4 اونس
انڈے
4 عدد
میدہ
8 اونس
بیکنگ پائوڈر
ڈیڑھ پیالی
مارملیڈ
4 اونس
دودھ
2 پیالی
ترکیب:۔
ایک بڑے بائول میں گھی‘ چینی‘ بیکنگ پائوڈراور گولڈن سیرپ ملا کر اچھی طرح پھینٹیں‘ انڈے بھی الگ برتن میں اچھی طرح پھینٹ کر اس میں شامل کردیں اور تھوڑا تھوڑا میدہ بھی شامل کرتے جائیں اور پھینٹتے جائیں۔ سب چیزیں یکجان ہوجائیں تو اس میں دودھ بھی شامل کرلیں اب پہلے سے گریس کیے ہوئے برتن میں یہ آمیزہ ڈالیں اور پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں 35 سے 40 منٹ کے لیے بیک کرلیں۔ عید اسپیشل کیک تیا رہے‘ اوپر سے مارملیڈ اور ڈرائی فروٹ سے گارنش کرلیں۔
سحرش فاطمہ…کراچی
فروٹ سویاں
اجزاء
رنگین سویاں
آدھا کلو
دودھ
ایک لیٹر
چینی
250 گرام
کیلا‘ چیکو (کیوبز میں کٹے ہوئے)
آدھا کلو
اخروٹ
50 گرام
بادام(کٹے ہوئے)
50 گرام
آم (کیوبز کٹے ہوئے)
آدھا کلو
ترکیب:۔
دودھ کو چینی کے ساتھ پانچ منٹ ابالیں۔ ابلتے ہوئے دودھ میں رنگین خوش بودار سویاں ڈال دیں۔ دس منٹ تک بادام اور اخروٹ ڈال کر پکائیں۔ چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر کٹے ہوئے بادام ‘ کیلے‘ چیکو اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔ دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فروٹ سویوں کو ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔
ہالہ و عائشہ سلیم…اورنگی ٹاؤن
شاہی ٹکڑے
اجزاء:۔
ڈبل روٹی کے سلائس
چھ عدد
چینی
ایک کپ
زعفران
ایک چٹکی
کشمش
20گرام
کھویا
135 گرام
دودھ
ڈیڑھ لیٹر
گھی
100 گرام
بادام (باریک کترلیں)
20 گرام
سبز الائچی پائوڈر
آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:۔
ڈبل روٹی کے سلائس کے کنارے کاٹ کر تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو گرم گھی میں تل لیں۔ ہلکا برائون کر کے نکال دیں۔ زعفران کو تھوڑے سے گرم دودھ میں بھگودیں۔ میوے کو بھی گھی میں تل لیں۔ دودھ کو دھیمی آنچ پر ابالیں۔ اتنا ابالیں کہ دودھ آدھے سے بھی کم مقدار میں رہ جائے۔ اب اس میں چینی‘ زعفران اور کھویا ملادیں۔ ڈش میں تلے ہوئے توس سجا کر دودھ کھویا کی سوس ڈال دیں۔ تلے ہوئے میوے سے سجا کر پیش کریں۔ آخر میں چھوٹی الائچی پائوڈر ڈال دیں۔ لذیذ شاہی ٹکڑے تیار ہیں۔
رخسانہ اقبال… خوشاب
پسندے کی بریانی
اجزاء:۔
چاول
ایک سیر
گوشت
ایک سیر
گھی
ایک پائو
دہی
ڈیڑھ پائو
پیاز
ایک پائو
ادرک
ایک چمچ
لہسن
دو جوئے
کالی مرچ(پسی ہوئی)
آدھا چمچ
زیرہ
آدھا چمچ
لونگ
چار عدد
زعفران
نصف چمچ
مغز بادام
بیس عدد
ناریل
نصف چھٹانک
نمک
حسب ذائقہ
سرخ مرچ
آدھا چمچ
ترکیب:۔
بغیر ہڈی کے گوشت کے تکونے پسندے بنوالیں۔ ان کو دھو کر چھری کی نوک سے چھید لیں۔ آدھی دہی میں نمک‘ ادرک اور لہسن پیس کر ملائیں اور پسندوں پر لگادیں۔ ایک گھنٹہ تک رہنے دیں۔ پتیلی میں گھی گرم کر کے پیاز سرخ کرلیں۔ ناریل اور بادام کا مغز کاٹ کر ڈال دیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد گوشت اور دہی بھی ڈال دیں۔ ڈھکن مضبوطی سے بند کر کے ہلکی آنچ پر گوشت کو پکنے دیں۔ جب دہی کا پانی بالکل خشک ہوجائے تو تین پائو پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر نصف گھنٹہ تک گوشت کے پسندے پکائیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور پسندے گل جائیں تو پتیلی اتار لیں چاول صاف کر کے ایک گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں۔ دوسری پتیلی میں گھی گرم کر کے ثابت سیاہ مرچ ایک چمچ سیاہ زیرہ‘ لونگ اور ثابت گرم مسالا ڈال کر کڑکڑائیں اور ڈیڑھ سیر پانی ڈال دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو چاول ڈال دیں۔ چاول گلنے پر اتارلیں۔ اب دوسری پتیلی میں نصف چاول ڈالیں اور اس کے اوپر ایک تہہ چاولوں کی بچھائیں پھر باقی چاول بھی اوپر ڈال دیں اور دس منٹ تک پتیلی دم پر رکھنے کے بعد اتارلیں گرم گرم بریانی پیش کریں۔
طیبہ عبید…کراچی
عید بریانی
اجزاء:۔
چاول
ایک کلو
گوشت
ایک کلو
نمک
حسب ذائقہ
لال مرچ (کٹی ہوئی)
دو چائے کے چمچ
ہلدی پائوڈر
ایک چوتھائی چمچ
دھنیا پائوڈر
ایک چائے کا چمچ
زیرہ پائوڈر
ڈیڑھ چائے کا چمچ
لہسن‘ ادرک پیسٹ
دو کھانے کے چمچ
پیاز (پیسٹ بنالیں)
چار عدد
ٹماٹر (چوپ کرلیں)
چار عدد
دہی
ایک کپ
آلو بخارے
چار عدد
کڑھی پتے
چھ عدد
ثابت گرم مسالا
دو کھانے کے چمچ
زرد رنگ
دو چٹکی
گھی
حسب ضرورت
ہری مرچیں
چار سے پانچ عدد (کاٹ لیں)
ترکیب:۔
چاولوں میں ایک کھانے کا چمچ ثابت گرم مسالا اور نمک ڈال کر ایک کنی رہنے تک ابال لیں اور پانی نتھار کر اس میں زرد رنگ ڈال کر مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں بقیہ ثابت گرم مسالا ڈال کر کڑکڑائیں اب اس میں پیاز پیسٹ ڈال کر ساتھ فرائی کرنے کے بعد اس میں گوشت‘ لہسن‘ ادرک پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ اس کے بعد اس میں نمک‘ کٹی لال مرچ‘ ہلدی پائوڈر‘ دھنیا پائوڈر‘ زیرہ پائوڈر‘ آلو بخارے‘ کڑی پتے‘ ہری مرچیں ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں اس کے بعد ٹماٹر اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گوشت کے گلنے تک پکائیں۔ ایک دوسری پتیلی میں تھوڑا سا گھی گرم کر کے پہلے ایک تہہ چاولوں کی لگانے کے بعد اس پر گوشت کے آمیزے کی تہہ لگا کر بقیہ چاول ڈال دیں اور دم پر لگادیں۔ مزے دار عید بریانی تیار ہے۔ سرونگ ڈش میں نکال کر دہی کے ساتھ سرو کریں۔
صوفیہ خان…سعودی عرب

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close