Hijaab Jan-16

بات چیت

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
جنوری 2016ء کا حجاب حاضر مطالعہ ہے۔
حجاب کو پسند اپنانے کے لیے ادارہ تمام قاری بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے آپ کی آرا ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ عیسوی سال نو مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ اس سال کو بھی سال گزشتہ کی طرح امن و امان کا سال بنا دے، آمین۔ گزشتہ سال 2015ء افواج پاکستان کی کوشش و کاوش سے بتدریج امن و اماں کا سال بنا کراچی جو منی پاکستان بھی ہے۔ یہاں گزشتہ سالوں میں خون کی ندیاں بہہ رہی تھیں ہر روز نکلنے والا سورج اپنے ساتھ آہ و بکا کی نئی چیخیں سنا رہا تھا۔ اب الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے بڑا کرم و فضل فرمایا کہ دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کا افواج پاکستان کے رینجرز کے ذریعے تقریباً خاتمہ کردیا اور حالات کو پر امن بنا دیا ہے لیکن اب سندھ کے سیاست دانوں میں بے چینی اور بے کلی پیدا ہو رہی ہے تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری شعبے رینجرز کی کارروائیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ امید ہے کہ مرکز اپنی حکمت عملی سے سندھ میں سیاسی بے چینی کو دور کرنے کا مناسب حل ضرور کرے گی۔
حجاب کا تیسرا شمارہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں امید ہے کہ یہ بھی آپ کی پسند و معیار پر پورا اترے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہماری کوشش تو یہی ہے کہ اچھے سے اچھا میئر آپ کی خدمت میں پیش کریں اس میں کسی حد تک کامیاب ہو رہے ہیں یہ آپ کے خطوط محبت نامے ہی ہمیں بتاتے ہیں امید ہے بہنیں اپنی آرا سے بھرپور طریقے سے آگاہ کرتی رہیں گیں۔
اب چلتے ہیں حجاب کے شمارے کی طرف۔
اس ماہ کے ستارے
ہیں کئی ہجر درمیاں جاناں
ہجر و فراق کے رنگوں کو دلکشی سے سموئے صائمہ قریشی کی خوب صورت کاوش۔
وہ ایک سجدہ
سجدہ شکر بجا نہ لانے والے اکثر شکوہ کناں رہتے ہیں، طلعت نظامی کا موثر افسانہ۔
محبت دسترس میں ہے
محبت کے نئے رنگوں کے سنگ نزہت جبین ضیاء منفرد انداز میں جلوہ گر ہیں۔
میرے خوب میری خواہش
راہ راست سے بگڑے نوجوان کی کہانی، آپ بھی جانیے عابدہ سبین کی زبانی۔
موسم کی پہلی بارش
پیار کی برکھا رت نے غلط فہمی کے بادل کیسے دور کیے، جانیے اریشہ غزل کے خوب صورت انداز بیاں میں۔
گلاب سارے
فصیحہ آصف طویل عرصے بعد اپنی تحریر کے سنگ جلوہ گر ہیں۔
بنت حوا
بنت حوا کی آزمائشوں کی داستان پیش کرتی افشاں علی کی منفرد تحریر۔
نیت
عمال کا دارومدار نیت پر ہے اس موضوعپر قلم بند کرتی اقصیٰ افضال محفل میں ہیں۔
مدھم دیئے
زندگی کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلتی حمیرا شعیب پہلی بار شریک محفل ہیں۔
کہانی
ایک کہانی بڑی پرانی آپ بھی جانیے سائرہ کی زبانی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close