Aanchal Dec 15

آپ کی صحت

ہومیو ڈاکٹر ہاشم مرزا

سدرہ جہلم سے لکھتی ہیں کہ میں آپ کے پاس بہت سے مسائل لے کر حاضر ہوئی ہوں پلیز میرے تمام مسائل آپ حل کردیں میں بہت پریشان ہوں بڑی امید سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں مجھے مایوس مت کیجئے گا میں سر سے پیر تک بیماریوں میں مبتلا ہوں بہت سی دوائیں کھائیں مگر افاقہ نہیں ہوا۔ میرے چہرے پر چھوٹے چھوٹے برائون تل ہیں ماتھے اور ناک پر زیادہ ہیں گالوں پر بھی ہیں دوسرا مسئلہ معدے کا ہے کھانے کے بعد پیٹ پھول جاتا ہے۔ کھائی غذا بار بار منہ میں آتی ہے اور بار بار مرچوں والی ڈکاریں بھی آتی ہیں۔ اگر خالی پیٹ رکھوں تو گیس بھر جاتی ہے۔ باتھ روم میں خون بھی آتا ہے کبھی کبھی ناف کے ارد گرد اندر سے پیٹ درد کرتا ہے تھوڑا سا بھی کچھ کھالوں تو فوراً حاجت ہوتی ہے۔ دن میں 5 سے 6 بار باتھ روم جانا پڑتا ہے۔ بہت بادی اور ہوا والا جسم ہے میرا وزن بھی بہت بڑھ گیا ہے۔ لیکوریا بھی ہے 6 سال پرانا مرض ہے اور ماہواری نظام بھی ٹھیک نہیں رہتا۔ مجھے ان سب مسائل کی اچھی سی دوا بتادیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ اللہ آپ کو اس خدمت کا اجر دنیا اور آخرت میں دے گا ان شاء اللہ۔
محترمہ آپ CARBO VEG-6 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر صبح شام پیا کریں اور PHYTOLACCA BARRY-Q کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر دوپہر اور رات کو پیا کریں یہ دوائیں آپ کو کسی بھی ہومیو پیتھک اسٹور سے جرمنی کی بنی ہوئی حاصل کرنا ہوں گی۔
آمنہ کراچی سے لکھتی ہیں کہ بریسٹ کی خرابیوں کا علاج آپ کے کلینک میں آلات کے ذریعے کیا جاتا ہے اس کے کیا اوقات کار ہیں۔
محترمہ آپ صبح 10 تا 1 بجے کلینک تشریف لا سکتی ہیں ڈاکٹر سیدہ حسن بانو آپ کے علاج کے لیے موجود ہوں گی۔
الیاس احمد حیدر آباد سے لکھتے ہیں کہ مجھے پیشاب کے بعد قطروں کی شکایت ہے۔ عمر 55 سال ہے میں بہت پریشان ہوں ڈاکٹر آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں آپ کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترم آپ CONIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت روزانہ کھانے سے پہلے پیا کریں۔
فتح محمد کوہاٹ سے لکھتے ہیں کہ مجھے حد سے زیادہ کمزوری ہوگئی ہے نہ کوئی خواہش ہوتی ہے نہ کوئی قوت عمل ہے شادی شدہ ہوں حق زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہوں۔
محترم آپ NUPHUR LUTA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
کلثوم فاطمہ وہاڑی سے لکھتی ہیں کہ میری بیٹی کی عمر 18 سال ہے کسی کی زیادتی کا شکار ہوگئی ہے ہم بہت پریشان ہیں بڑی امید کے ساتھ آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ کیا ہماری پریشانی کا بھی کوئی حل آپ کے پاس ہے۔
محترمہ آپ اتوار کے علاوہ روزانہ صبح 10 تا 1 بجے یا شام 6 تا 9 بجے ٹیلیفون نمبر 021-36997059 پر رابطہ فرمائیں۔
عدنان سمیع سیالکوٹ سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترم آپ SELENIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
شہریار خان ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لکھتے ہیں کہ ہمارے خاندان میں گنج پن کا مرض ہے چالیس سال کی عمر کے بعد سر کے بال اڑ جاتے ہیں چندیا صاف ہوجاتی ہے۔ کیا اس مرض کا کوئی مستقبل علاج آپ کے پاس ہے۔
محترم آپ HAIR GROWER استعمال کریں ان شاء اللہ لمبے گھنے اور مضبوط بال پیدا ہوں گے۔
حنا طاہر گوجرانوالہ سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر مردوں کی طرح داڑھی کے بال ہیں تھریڈنگ کرنے سے بال مزید موٹے اور سخت ہوجاتے ہیں۔
محترمہ آپ 900 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں۔ APHRODITE کی ایک بوتل آپ کے گھر پہنچ جائے گی۔ تین، چار بوتل کے استعمال سے آپ کے چہرے سے بالوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
نسیم عالم چیچہ وطنی سے لکھتے ہیں کہ مجھے بہت بری بیماری ہے تفصیل سے آپ کو حالات لکھ رہا ہوں میرا خط شائع کیے بغیر کوئی دوا تجویز کریں۔
محترم آپ AGNUS CAST-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پی لیا کریں۔
لبنیٰ ظفر لاہور سے لکھتی ہیں کہ خاص وقت میں مجھے بے حد تکلیف ہوتی ہے شوہر کو خوش نہیں رکھ سکتی۔
محترمہ آپ ARGENTUM-NIT 30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
ن م راشد اسلام آباد سے لکھتے ہیں کہ میں شدید خواہش کے باوجود وظیفہ زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہوں عین وقت پر قوت عمل ختم ہوجاتی ہے۔
محترم آپ SELENIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
گلزار فاطمہ وہاڑی سے لکھتی ہیں کہ مجھے ایک ماہ سے بخار کا سلسلہ جاری ہے۔ اتر جاتا ہے پھر چڑھ جاتا ہے۔ بے حد کمزور ہوگئی ہوں۔
محترمہ آپ ECHNACEA-3X کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
فضل احمد قریشی لیہ سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتائیں۔
محترم آپ CALC CARB-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
ندا فاطمہ لیہ سے لکھتی ہیں کہ میں ایک بچے کی ماں ہوں بچہ میرا دودھ پیتا ہے لیکن اس کا پیٹ نہیں بھرتا دودھ کی بہت کمی ہے۔
محترمہ آپ ASAFOETIDA-6 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
خالد محمود پشاور سے لکھتے ہیں کہ میری والدہ محترمہ ضعیف خاتون ہیں صحت خراب رہتی ہے مکمل کیفیت لکھ رہا ہوں کوئی مناسب دوا تجویز فرمادیں۔
محترم آپ والدہ محترمہ کو VANADIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت روزانہ کھانے سے پہلے دیا کریں۔
سلیم قادر ملتان سے لکھتے ہیں کہ مجھے پیشاب میں پس آتا ہے بہت پریشان رہتا ہوں میرا بھی کوئی علاج بتائیں۔
محترم آپ STIGMATA-Q کے دس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
سیف الاسلام کراچی سے لکھتے ہیں کہ خون میں ہیمو گلوبن کی کمی ہے۔
محترم آپ LECETHIN-3X کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت روزانہ کھانے سے پہلے پیا کریں۔
فیض احمد خان اسلام آباد سے لکھتے ہیں کہ مجھے نیند بہت کم آتی ہے میں بہت پریشان رہتا ہوں مجھے کوئی اچھی سی دوا بتایں۔
محترم آپ COFFEA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
منیر احمد گمبٹ سے لکھتے ہیں کہ میری کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی چھ ماہ ہوچکے جڑ تو گئی ہے مگر تکلیف نہیں جا رہی کوئی وزنی چیز نہیں اٹھا سکتا۔
محترم آپ SYMPHYTUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت پیا کریں۔
رضیہ سلطانہ لاہور سے لکھتی ہیں کہ میری شادی کو چار سال ہوگئے میں ابھی تک اولاد سے محروم ہوں برائے مہربانی میرے لیے کوئی دوا تجویز کریں۔
محترمہ آپ اپنی الٹراسائونڈ رپورٹ اور شوہر کی SEMEN رپورٹ ارسال کریں اس کو دیکھنے کے بعد ہی کوئی دوا تجویز کی جاسکتی ہے۔
نگہت فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میری عمر سولہ سال ہے حسن نسواں کی بے حد کمی ہے میں بہت پریشان ہوں۔
محترمہ آپSABAL SERULATTA-Q دس قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں مبلغ 550 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں BREAST BEAUTY آپ کے گھر پہنچ جائے گا دونوں چیزوں کے استعمال سے قدرتی حسن بحال ہوگا۔
عبدالستار مری سے لکھتے ہیں کہ میرے خصیوں میں درد ہوتا ہے کبھی کبھی ورم سا ہوجاتا ہے۔
محترم آپ RHODENDRON-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت روزانہ کھانے سے پہلے پیا کریں۔
کنول ناز تلہ گنگ سے لکھتی ہیں کہ مجھے ورم الرجم کی شدید شکایت ہے۔
محترمہ آپ SEPIA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
بیگم قمر الدین جہلم سے لکھتی ہیں کہ میرا سینہ بہت بھاری ہے جبکہ میری عمر ابھی بائیس سال ہے۔
محترمہ آپ CHIMA PHILLA-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
ممتاز بیگ سکھر سے لکھتے ہیں کہ مجھے دائمی قبض کی شکایت ہے کئی کئی دن بعد حاجت ہوتی ہے۔
محترم آپ OPIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
توفیق بھکر سے لکھتے ہیں کہ میرے کمر کے مہروں میں گیپ آگیا ہے شدید درد رہتا ہے برائے مہربانی مجھے بھی کوئی علاج بتائیں۔
محترم آپ THRIDINO-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
ثمرین کراچی سے لکھتی ہیں کہ مجھے پائیریا کی شکایت ہے اس کا علاج بتادیں۔
محترمہ آپ MERCSOL-6 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
بشیر احمد حیدر آباد سے لکھتے ہیں کہ میرے سر کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں اور خشکی بھی ہوگئی ہے اب بال سفید بھی ہو رہے ہیں۔
محترم آپ میرے کلینک سے ہیئر گروور حاصل کرلیں اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کے مسئلے حل ہوجائیں گے۔
فوزیہ جہانگیر اوکاڑہ سے لکھتی ہیں کہ میرے شوہر کو ہرنیا کا مرض ہے اس کے لیے کوئی اچھی دعا بتائیں۔
محترمہ ہرنیا کے مرض کو کسی دوا سے فائدہ نہیں ہوتا اس کا واحد علاج ایک معمولی آپریشن ہوتا ہے بے فکر ہو کر آپریشن کرالیں۔
جنید شاہ گوادر سے لکھتے ہیں کہ میرے دوست کو ایک بیماری تھی اس نے آپ کے مشورے پر دوا استعمال کی تھی اللہ کا کرم ہے کہ اس کی بیماری ختم ہوگئی اب میں اپنی مکمل کیفیت لکھ رہا ہوں شائع کیے بغیر کوئی مناسب دوا تجویز کردیں۔
محترم آپ LYCOPODIUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
نسیم ناز بنوں سے لکھتی ہیں کہ میرا بچہ جس کی عمر تین سال ہے عام طور پر موشن رستے ہیں اور کانچ نکلتی ہے کئی جگہ علاج کرایا مگر فائدہ نہیں ہوتا اس کے لیے کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترمہ آپ بچے کو PODOPHYLUM-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت روزانہ کھانے سے پہلے پلایا کریں۔
فیضان اٹک سے لکھتے ہیں کہ میرا قد بہت چھوٹا ہے مجھے کوئی اچھی سی دوا بتادیں۔
محترم آپ CALC PHOS-6X کی چار چار گولی تینوں وقت کھانے سے پہلے کھائیں اور BARIUM CARB-200 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک بار پیار کریں۔
نزہت منڈی بہائوالدین سے لکھتی ہیں کہ مجھے ماہانہ نظام کی خرابی ہے کئی کئی مہینے بعد آتا ہے۔
محترمہ آپ SENECIO-30 کے پانچ قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت روزانہ کھانے سے پہلے پیا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
عبدالقدیر خان ڈیرہ غازی خان سے لکھتے ہیں کہ میں نے 900 روپے لفافے میں رکھ کر رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے بھیجا تھا مجھے ایفروڈائٹ ابھی تک نہیں ملا۔
محترم ہزاروں بار لکھا گیا ہے کہ رقم کبھی بھی لفافے میں رکھ کر نہ بھیجی جائے اس رقم کا ذمہ دار ڈاک خانہ بھی نہیں ہوتا۔ خالی لفافہ موصول ہوجاتا ہے۔ آئندہ خیال رکھیں کہ رقم ہمیشہ منی آرڈر کے ذریعے ارسال کریں اس کے علاوہ یہ بھی خیال رکھیں کہ رقم ہمیشہ کلینک کے نام پتے پر ارسال کریں آنچل کے نام پتے پر ارسال کی ہوئی رقم ہمیں ایک ماہ کی جمع شدہ ڈا ک کے ہمراہ ملتی ہے اس کے بعد دوا بھیجی جاتی ہے۔
ملاقات اور منی آرڈر کرنے کا پتا۔
صبح 10 تا 1 بجے شام 6 تا 9 بجے فون نمبر 021-36997059 ہومیو ڈاکٹر محمد ہاشم مرزا کلینک دکان نمبر C-5 کے ڈی اے فلیٹس فیز 4 شادمان ٹائون نمبر 2، سیکٹر -14 B نارتھ کراچی 75850
خط لکھنے کا پتا
آپ کی صحت ماہنامہ آنچل کراچی پوسٹ بکس 75 کراچی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close