Aanchal Dec 15

سرگوشیاں

مدیرہ

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ رب کائنات نے جس طرح نوازا ہے۔ اس کا جتنا شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ اللہ رب کریم کے شکر کے ساتھ ساتھ آپ سب قاری بہنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں نہ صرف میں بلکہ میری ساتھی کارکن اپنی مہربان قاری بہنوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے آنچل کی سہیلی حجاب کا ایسا فقیر المثال استقبال کیا، شکریہ۔
یقیناً حجاب کا اجرا آپ کی حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون ہی کا نتیجہ ہے آپ کی مشاورت اور بھرپور تعاون ہی ہمیں حوصلہ اور آگے بڑھنے کی قوت عطا کرتے ہیں میں اور میری رفقاء ہمیشہ آپ کی پسند اور دلچسپی کے مطابق آپ کے آنچل اور حجاب کو سجاتی سنوارتی رہیں گی۔ ان شاء اللہ، آپ کے محبت نامے ہی ہمیں توانائی، قوت، آگے بڑھنے کی قوت اور کام کی لگن عطا کرتے ہیں ایک بار پھر تمام بہنوں کا شکریہ اب چلتے ہیں آنچل کے اس شمارے کی طرف۔
}}}اس ماہ کے ستارے{{{
محبت جیت جاتی ہے
محبت سے بے وفائی کے درمیان سفر طے کرتی نادیہ احمد پہلی بار شریک محفل ہیں۔
عہد
نظیر فاطمہ رشتوں کو خوب صورت عہد سے جوڑتی حاضر محفل ہیں۔
گوری کرت سنگار
سویرا فلک کا مختصر و موثر افسانہ جو بہت سی نوخیز کلیوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
میرے فلک کا چاند
حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ندا حسنین کی چار چاند لگاتی منفرد تحریر۔
وہ خود وفا کے سفر میں تھا
محبت کی خاطر اپنی ہستی فراموش کرنے والی ایسی عورت کی کہانی جو تہی داماں رہی۔
گمان کا سفر
محبت کے سفر میں جب بدگمانی حائل ہوجائے تو خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں۔ سیما بنت عاصم کا افسانہ۔
شناخت
نئی شناخت لیے بینا عالیہ خوب صورت افسانے کے ساتھ حاضر محفل ہیں۔
خواہش نا تمام
’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘‘ کی عملی تفسیر پیش کرتی خوب صورت تحریر۔
تجھے دیکھوں
’’بہت دیر کی مہرباں آتے آتے‘‘ سلمیٰ غزل ایک منفرد انداز میں جلوہ گر ہیں۔
رنگ زندگی کے
زندگی کے رنگوں کو اپنی تحریر میں یکجا کیے عنبرین ولی کا خوب صورت ناول۔
دعا گو
قیصر آرا

Show More
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close