Aanchal Jul 15

آپ کی صحت

ڈاکٹر ہاشم مرزا

تنزیلا عباس رحیم یار خان سے لکھتی ہیں کہ میں اپنی ٹیسٹ رپورٹ ارسال کر رہی ہوں 2010ء میں میری شادی ہوئی تھی اب تک اولاد سے محروم ہوں۔ مجھے بھی کوئی علاج بتائیں تاکہ میں صاحب اولاد ہوسکوں۔
محترمہ آپ ASHOKA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں یہ دوا آپ کے شہر میں کسی بھی ہومیو پیتھک اسٹور سے مل جائے گی۔
نرگس فیصل آباد سے لکھتی ہیں کہ میری رنگت گندمی ہے میں چاہتی ہوں کہ میرا رنگ گورا ہوجائے میں یہ دوا بازار سے نہیں خرید سکتی برائے مہربانی آپ مجھے یہ دوا ارسال کردیں اللہ آپ کو اجر دے گا۔
محترمہ یہ دوا ہم نہیں بناتے جرمنی کی بنی ہوئی ہومیو پیتھک اسٹور سے خرید سکتی ہیں اس کے 5 قطرے 15 دن میں ایک بار آدھا کپ پانی میں ڈال کر پیا کریں 6 ماہ کی مدت پوری کرلیں۔
الف الف وہاڑی سے لکھتی ہیں کہ مجھے نسوانی حسن کی کمی ہے اور دوسرا مسئلہ سیلان ہے کوئی اچھی سی دوا بتادیں۔
محترمہ آپ SABAL SERULATTA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور 550 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں۔ BREAST BEAUTY آپ کے گھر پہنچ جائے گا دونوں دوائیوں کے استعمال سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
رمیض فرید ملتان سے لکھتے ہیں کہ میری عمر 17 سال تھی تو میرے سر کے سارے بال گر گئے تھے میں نے آپ کا ہیئر گروور استعمال کیا تو مجھے ہیئر گروور سے بے حد فائدہ ہوا میرے سر پر گھنے بال آگئے اگر آپ کا یہ ہیئر گروور پوری دنیا میں پھیل جائے تو ٹرانس پلانٹ کے کلینک سارے بند ہوجائیں یقین جانیے دل سے دعائیں نکلتی ہیں آپ کے لیے اللہ تعالیٰ آپ کو اور آنچل کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین۔ میرا دوسرا مسئلہ داڑھی کے بالوں کا ہے پورا چہرہ بالوں سے بھرا ہوا ہے میں چاہتا ہوں کہ صرف داڑھی کی جگہ بال باقی رہیں چہرہ کھلا رہے میں اس کے لیے APHRODITE استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
محترم آپ چہرے کے جس حصے سے بال ختم کرنا چاہتے ہیں اس جگہ سے بال صاف کر کے ایفروڈائٹ استعمال کرسکتے ہیں مگر یہ نیچرل بال ہیں موٹے اور لمبے ہوتے ہیں ان کو ختم ہونے میں دیر لگے گی ان شاء اللہ بال ختم ہوجائیں گے۔
ارشاد بانو کوٹ ادو سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر مناسب دوا بتائیں۔
محترمہ آپ PHYTOLACCA BARRY (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور SEPIA 200 کے 5 قطرے ہر آٹھویں دن ایک بار پیا کریں۔
ثوبیہ مظفر آباد سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر بال ہیں اور میرے سر کے بال گر رہے ہیں اور سفید بھی ہو رہے ہیں میرے دونوں مسئلوں کا کوئی حل بتائیں۔
محترمہ آپ ویکسنگ کے ذریعے چہرے کے بال صاف کر کے روزانہ APHRODITE لگائیں اور سر کے بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے HAIR GROWER استعمال کریں دونوں دوائیں منگوانے کے لیے مبلغ 1600 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں منی آرڈر فارم کے آخری کوپن پر اپنا مکمل نام پتہ اور مطلوبہ دوائوں کا نام ایفروڈائٹ اور ہیئر گروور ضرور لکھیں ایک ہفتے کے اندر ادویات آپ کے گھر پہنچ جائیں گی۔
بریرہ جمبر کلاں سے لکھتی ہیں کہ میری عمر 23 سال ہے میرا قد بھی چھوٹا ہے دوسرے میرے چہرے پر تل ہیں اور تیسرا مسئلہ میرے پیروں کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اس کا علاج بتادیں۔
محترمہ آپ THUJA (Q) کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور اسی دوا کو تلوں پر لگالیا کریں اس کے علاوہ GRAPHITES- 200 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک مرتبہ پی لیا کریں 23 سال کی عمر میں قد بڑھنا مشکل ہے۔
احمد رضا لاہور سے لکھتے ہیں کہ میری عمر 28 سال ہے میرا قد چھوٹا ہے قد بڑھانا چاہتا ہوں ۔ میرے دونوں مسئلوں کے لیے کوئی علاج بتائیں مجھے مایوس نہ کریں۔
محترم آپ کا قد مناسب ہے اور قد بڑھانے کی آپ کی عمر گزر چکی ہے دوسرے مسئلے کے لیے AGNUS CAST-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
اجالا تجمل راولپنڈی سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر جھائیاں ہیں اور میرے چہرے پر دانے ہیں۔
محترمہ آپ BARBARIS AQUIF (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اس کے علاوہ GRAPHITES-200 کے 5قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک مرتبہ پیا کریں۔
جی ایم چوہدری گجرات سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتائیں۔
محترمہ آپ FUCUS VES (Q) اور PHYTOLACCA BARRY (Q) کے 10,10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
پریسیاء ناز ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لکھتی ہیں کہ مجھے گلہڑ کا مسئلہ ہے اور میری بہن کا اولاد نہ ہونے کا مسئلہ ہے وہ بہت پریشان ہے ڈاکٹر رحم کی کمزوری بتاتے ہیں۔
محترمہ آپ JODUM-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور بہن کو ASHOKA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پلائیں ان شاء اللہ دونوں مسئلے حل ہوجائیں گے۔
محمد محسن نواب لاہور سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتائیں۔
محترم آپ DAMYANA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
انسیہ پرویز چکوال سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر موٹے موٹے دانے نکلتے ہیں جو بعد میں کالے نشان چھوڑ جاتے ہیں اور گڑھے پڑ جاتے ہیں۔
محترمہ آپ GRAPHITES-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
سبط الرحمان ماچھیوال سے لکھتے ہیں کہ میری ماما جانی کی کمر میں ہر وقت درد رہتا ہے اس کا علاج بتا دیں۔
محترم آپ THRIDION-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
عظمیٰ احمد میانہ گوندل سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر دوائی بتا دیں۔
محترمہ آپ ماموں کو SANGONARIA-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پلائیں۔
جی ایم مرتضیٰ فیصل آباد سے لکھتے ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر دوا بتا دیں۔
محترم آپ STAPHISAGRIA-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور CONIUM-200 کے 5 قطرے ہر آٹھویں دن ایک بار پیا کریں مکمل صحت حاصل ہونے تک دوا جاری رکھیں۔
آمنہ افتخار عارف والا سے لکھتی ہیں کہ ہم 4 بہنیں ہیں چاروں بہت دبلی پتلی ہیںکچھ بھی کھائیں غذا جسم کو نہیں لگتی۔
محترمہ آپ چاروں بہنیں ALFALFA (Q) کے 10,10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تینوں وقت کھانے سے پہلے پیا کریں۔
نتاشہ فرزانہ چک جھمراں سے لکھتی ہیں کہ مکمل کیفیت لکھ رہی ہوں میرے لیے کوئی علاج تجویز فرمائیں۔
محترمہ آپ SENECIO -AURIUS-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اور ALUMINA-200 کے 5 قطرے ہر آٹھویں دن پیا کریں۔
فاطمہ پیر محل سے لکھتی ہیں کہ میرے چہرے پر بہت زیادہ جھائیاں ہیں اور میرے سر کے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں گنجی ہوگئی ہوں میرے دونوں مسئلوں کا کوئی حل بتائیں۔
محترمہ آپ BERBARIS AQUIF (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں اس کے علاوہ 700 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال فرمائیں HAIR GROWER آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔ 3,4 بوتل کے استعمال سے لمبے گھنے اور خوب صورت بال پیدا ہوں گے۔
تنزیلہ عباس لکھتی ہیں کہ شادی کے 9 ماہ بعد میرا ماہانہ نظام بالکل بند ہوگیا ہے اب تک اولاد سے محروم ہوں کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترمہ آپ PULSATILLA-CM کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ہر آٹھویں دن ایک بار پئیں ماہانہ اخراج جاری ہونے پر دوا کا استعمال بند کردیں اس کے بعد ASHOKA (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں ان شاء اللہ صاحب اولاد ہوں گی۔
عاشی تلہ گنگ سے لکھتی ہیں کہ مجھے موٹاپا کم کرنے کا کوئی علاج بتائیں اس کے علاوہ میرے جسم کے ایک حصے پر زخم آرام ہونے کے بعد کالے نشان رہ گئے ہیں۔
محترمہ آپ PHYTOLACCA BARRY (Q) کے 10 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں زخموں کے نشان وقت گزرنے کے ساتھ خود ختم ہوجائیں گے۔
مسز عرفان قصور سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر علاج بتادیں۔
محترمہ آپ GRAPHITES-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
روبینہ گل چکوال سے لکھتی ہیں کہ میرا مسئلہ شائع کیے بغیر کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترمہ آپ 1600 روپے کا منی آرڈر میرے کلینک کے نام پتے پر ارسال کردیں منی آرڈر فارم کے آخری کوپن پر مطلوبہ دوا کا نام خاص دوا ضرور لکھیں ایک ہفتے میں دوا آپ کے گھر پہنچ جائے گی ترکیب استعمال کے مطابق دوا استعمال کرنے سے ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ثمر شہزادی جہلم سے لکھتی ہیں کہ میرا خط شائع کیے بغیر مناسب علاج بتائیں۔
محترمہ آپ BORAX-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔ اس کے علاوہ CHIMAPHILA-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
مکرم خان پشاور سے لکھتے ہیں کہ مجھے سارے جسم پر خشک خارش ہوتی ہے دانے وغیرہ کچھ نہیں ہیں۔
محترم آپ DOLICHUS-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
زینت بانو حیدر آباد سے لکھتی ہیں کہ مجھے یرقان کی شکایت ہے بہت سے علاج کیے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
محترمہ آپ CHELIDONIUM-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
نعیم قریشی ملتان سے لکھتے ہیں کہ مجھے دانتوں سے خون آتا ہے مسوڑھے پھولے ہوئے ہیں۔
محترم MERC SOL-6 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
رخسانہ گجرات سے لکھتی ہیں کہ مجھے ان لارج منٹ آف یوٹرس کی شکایت ہے۔ اعضا باہر نکل آتے ہیں میں بہت پریشان رہتی ہوں آپ ہی کوئی مناسب علاج بتائیں۔
محترمہ آپ SEPIA-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
احسان عالم آزاد کشمیر سے لکھتے ہیں کہ پروسٹبیڈ گلینڈ بڑھا ہوا ہے پیشاب کرنے کے باوجود لگتا ہے ابھی اور آئے گا کافی دیر تک قطرہ قطرہ آتا ہے۔
محترم آپ CONIUM-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
فضیلہ عباس رحیم یار خان سے لکھتی ہیں کہ میری شادی کو 5 سال ہوگئے ہیں اولاد سے محروم ہوں۔ مجھے کوئی شافی علاج بتائیں کہ میں بھی صاحب اولاد ہوجائوں۔
محترمہ آپ ASHOKA (Q) کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ پیا کریں۔
منشی کرم دین چیچہ وطنی سے لکھتے ہیں کہ میری بیگم کو پرانا سر درد ہے بہت علاج کیے وقتی طور پر کم ہوجاتا ہے مگر مکمل ختم نہیں ہوتا آپ کو بڑی امید کے ساتھ خط لکھ رہا ہوں کہ میرا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔
محترم آپ USNEA-3X کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ بیگم کو پلایا کریں۔
ڈاکٹر وردا نسیم کراچی سے لکھتی ہیں کہ ایک مریضہ کا حال لکھ رہی ہوں اس کے لیے کوئی مناسب دوا تجویز فرمائیں۔
محترمہ آپ مریضہ کو SEPIA-30 کے 5 قطرے آدھا کپ پانی میں ڈال کر تین وقت روزانہ دیں۔
ملاقات اور منی آرڈر کرنے کا پتا۔
صبح 10 تا 1 بجے شام 6 تا 9 بجے فون نمبر 021-36997059 ہومیو ڈاکٹر محمد ہاشم مرزا کلینک دکان نمبر C-5 کے ڈی اے فلیٹس فیز 4 شادمان ٹائون نمبر 2، سیکٹر 14B نارتھ کراچی 75850
خط لکھنے کا پتا
آپ کی صحت ماہنامہ آنچل پوسٹ بکس 75 کراچی۔

Show More

Check Also

Close
Back to top button
error: Content is protected !!
×
Close